بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

تازہ ترین خبریں

پشاور، حیات آباد میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ،22افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں فیز5 میں امامیہ مسجد اور امام بارگاہ میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق جبکہ60 سے زائد زخمی ہوگئے ،جنہیں حیات آباد میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ۔جمعہ کے روز پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں دہشت گردوں نے امام مسجد اور امام بارگاہ میں نماز یوں پر حملہ کیا اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ دیگر دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔فائرنگ کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے سے امامیہ مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔صوبے کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،ہسپتال انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ22 افراد کی لاشیں ہسپتال میں پڑی ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -

سانحہ بلدیہ ٹاؤن،قوم اسلام آبادکے فیصلوں کی منتظر ہے ،سراج الحق، یورپ میں9 افراد مارے گئے 40 ممالک کے سربراہان اکٹھے ہوگئے، امریکہ میں مسلمان جو ڑے کو شہید کر دیا گیا ،انصاف کا علمبردار امریکہ خاموش کیوں ہے؟، ہمارا نظام بری طرح ناکام ہوگیا ہے،لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا ،اس نظام کیخلاف جہاد کرینگے، سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ اوپن ہونی چاہیے ،سینٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ (ن) صوبائیت اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،وفاقی وزیر اطلاعات، سینٹ الیکشن میں (ن) لیگ نے پارلیمانی تجربہ رکھنے والے سیاستدانوں کو ٹکٹ دیا کسی بھی صوبے کو نظر انداز نہیں کیا گیا، باریاں لینے والے عمران خان کی صفوں میں شامل ہو چکے (ن) لیگ میں پیرا شوٹ سے اتر نے والا کوئی شخص نہیں، پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو
آ زا د کشمیر میں بھی مجر مو ں کو پھا نسی دینے کا سلسلہ شروع، میرپورمیں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ، مجرموں نے سابق صدر سپریم کورٹ بار آزاد کشمیر کے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا
ریڈیو معاشرے کی اصلاح میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے، ریڈیو عوام کو معلوماتی اور تفریحی پروگرامزسے لطف اندوز کرنے میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے ، ریڈیو تمام سماجی اور تعلیمی اداروں سے بڑھ کر قومی خدمت میں مصروف عمل ہے، اوپن یونیورسٹی میڈیا بیسڈ یونیورسٹی ہے  ہمارے طلبہ ملک کے کونے کونے میں رہتے ہیں اور ہمارا منشور "تعلیم لوگوں کی دہلیز پر"ہے جس کے لئے ہم ملٹی میڈیا کا بھر پور استعمال کررہے ہیں ، اوپن یونیورسٹی ملٹی میڈیا کی مددسے ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کے ایک بڑے چیلنج کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کررہی ہے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”یوتھ اینڈ ریڈیو“مباحثہ سے ڈاکٹر شاہد صدیقی سمیت دیگر کا خطاب ، نامور براڈکاسٹرز اور اساتذہ نے تعلیم کے فروغ میں ریڈیو کے کردار کو سراہا

آج کا اخبار

صدر اوبامہ کا نوازشریف کو فون ، دورہ بھارت پراعتمادمیں لیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہرممکن مددکی یقین دہانی امریکی صدر کی آپریشن ضرب عضب کی تعریف ، بھارت سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا اہل نہیں ہے ، پاکستان نیوکلیر گروپ کا رکن بننا چاہتاہے،وزیر اعظم نواز شریف ،30منٹ سے زائد گفتگومیں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال ،افغانستان سے متعلق اموراورامریکی صدرکے دورہ بھارت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم ہاؤس

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حوالے سے تحفظات سے امریکی صدر کو آگاہ کیا

مارچ میں شمالی وزیرستان کے لوگوں کو گھروں کو بھیجنے کا اعلان، اب ”ڈو مور“کی باری عالمی برادری کی ہے تاہم دنیا مدد کرے یا نہ کرے ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر،آرمی سکول پر حملے میں27دہشتگرد ملوث تھے، 9مارے جاچکے،12گرفتار کرلئے ،ملافضل اللہ نے حملے کا حکم دیا،اسے بھی گرفتار کیا یا مار دیا جائے گا،بھارت خطے میں خطرناک کھیل کھیل رہا ہے،دہشتگردوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی پاکستان اور افغانستان کے درمیان انٹیلی جنس باہمی تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،دہشتگرد تنظیموں کی اتنی بڑی فنڈنگ بیرونی امداد کے بغیر ممکن نہیں،فاٹا اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی پریس کانفرنس، گرفتار دہشت گردوں کے اعتراف جرم کی ویڈیو اور ملا فضل اللہ کی ٹیلی فون پر آرمی پبلک سکول پر حملہ کے ہدایات پر مبنی ٹیلی فون گفتگو بھی سنائی

پاکستان اور چین کا توانائی ،اقتصادی انفراسٹرکچر،سٹرٹیجک تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر اتفاق،چین کے صدر پاکستان کا جلد دورہ کریں گے ،سرتاج عزیز ،چین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے، چین اور پاکستان کی سوچ ایک ہے،افغانستان میں امن کیلئے مل کر کام کریں گے ،چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس،چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،،پاکستان کے ساتھ مضبوط دوستی ہیں ، یہ دوستی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مفاد میں ہوگی،9 سال بعد چینی کے صدر کا پاکستان کاد ورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، توانائی ،ٹرانسپورٹ اور بنیاڈی ڈھانچے اوردیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائیگا، اقتصادی راہداری دونوں ممالک کا مشترکہ منصوبہ ہے،چینی وزیر خارجہ ونگ ژی،صدر مملکت نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کو ہلال پاکستان کا اعزاز دیا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن ،میاں صاحب قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، وزیر اعظم کیا فیصلہ کرتے ہیں،عمران خان ،سانحہ شکار کیخلاف آج لانگ مارچ کیا جائیگا،ہم سٹیٹس کو کو شکست ضرور دیں گے ، افسوس سے کہتا ہوں سیاسی جماعتیں اور حکومتیں دہشت گردوں کا تحفظ کرتے ہیں،نواز شریف 2 سال تک ملک سے باہر نہ جائیں ،نواز شریف کی لیڈر شپ کہاں ہے؟میاں صاحب نے کتنے گروپوں کے خلاف کارروائی کی ؟ کتنے گروپس نے ہتھیار ڈالے ہیں ؟سربراہ تحریک انصاف کے وزیر اعظم سے سوالات،سندھ کے لوگ تیار ہو جائیں ،ہم نے سندھ کی عوام کو بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ اور خوف سے نجات دلائیں گے، جو سینیٹر پیسہ لگا کر الیکشن لڑے گا تو وہ پیسے ہی کمائے گا وہ لوگوں کی خدمت خاک کرے گا،عوام سے کہتا ہوں ضمیر فروش سینیٹروں کے گھروں کا گھیراؤ کریں ،پریس کانفرنس، دہشت گردی کے خلاف حکومت کی مکمل سپورٹ کی ،شکار پور میں اتنا بڑا واقعہ ہوا اور صوبائی حکومت آج تک ملزموں کو کٹہرے میں نہیں لا سکی، آج وزیراعلی ہاؤس کی جانب لانگ مارچ کریں گے ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

سندھ ایپیکس کمیٹی کا اجلاس،64مقدمات کو وفاقی حکومت کے ذریعے ملٹری کورٹس میں بھیجنے کی منظوری دیدی گئی ،صوبے کے تمام مدارس کی ازسر نو رجسٹریشن، دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کیلئے سندھ اور بلوچستان کی بین الصوبائی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا،شرجیل میمن کی میڈیاسے گفتگو

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام فوری طور پر شروع کیا جائے،ایل این جی کی درآمد کیلئے چین ،ملائیشیا، الجزائر،نائیجیریا سے مذاکرات کئے جائیں؛وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت ،عوام کو مناسب نرخوں پر بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، بجلی کی پیداوار کیلئے تمام وسائل استعمال میں لارہے ہیں‘ توانائی کمیٹی کے نویں اجلاس سے خطاب، اجلاس میں ملک میں تیل کی طلب اور رسد سمیت تاپی گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق بریفنگ ، کوئلے اور ایل این جی منصوبوں سمیت ملک میں توانائی بحران پر فوری قابو پانے اور جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا‘

سپریم کورٹ نے عوام کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک ، پولیس نظام اور تھانہ کلچر کی مثبت تبدیلی کے لئے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث کو عدالتی معاون مقرر کر دیا، آئینی نکات کے طور پر جواب مانگ لیا ، ملک میں تھانہ کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں، پولیس کو عوام پر تشدد کے لیے نہیں بلکہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت گار کے طورپر دیکھنا چاہتے ہیں،جسٹس جواد ایس خواجہ ، سماعت انیس فروری تک ملتوی

ماضی میں جن کمپنیوں نے کرپشن کی تھی کیا اب وہ نیک پاک ہوگئی ہیں؟، رینٹل پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے والی کمپنیوں کو کوئی ٹھیکہ نہ دیا جائے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی حکومت کو ہدایت، پی اسے سی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کے مالی سال 2010-11ء کے مالی حسابات کے بارے آڈٹ پیراؤں پر آڈٹ حکام کے اٹھائے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،عدالت عظمیٰ کے حکم پر 12 منصوبوں پر ایکشن لیا گیا ہے، ریفرنس عدالت میں دائر ہوئے تھے جن میں 80ارب کا نقصان پہنچانے کے الزامات تھے بعض کمپنیوں نے لوٹی ہوئی دولت واپس کردی ہے ترکی امریکہ وغیرہ کی کمپنیوں نے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے سے انکار کردیا ہے،سیکرٹری پانی و بجلی،

سینیٹ الیکشن کی ٹکٹ نہ ملنے پر پیر صابر شاہ اعلیٰ قیادت سے ناراض ،مسلم لیگ (ن) کی صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ،گورنر خیبر پختونخواہ اور ن لیگ کے رہنما منانے کیلئے سرگرم،نواز شریف سے کسی قسم کے کوئی اختلافا ت نہیں ،ان کیساتھ کھڑے ہوں،پیر صابر شاہ،خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر کی حیثیت سے مضبوط امیدوار تھا اور سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ ملنے کیلئے پرامید تھا،کورنگ امیدوار کیلئے سینیٹ کا ٹکٹ ملنا اعزاز ہے ،کاغذات ضرور جمع کراؤں گا،30 سال مسلم لیگ(ن) کیساتھ گزارے ہیں ،یہ میری اپنی جماعت ہے ،میڈیا سے گفتگو

بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں عدم تعاون،پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور سیکرٹریز بلدیات سے تحریری وضاحت طلب،کنٹونمنٹ بورڈ زمیں انتخابات کے بل پر وزارت دفاع سے 15روز میں رپورٹ مانگ لی،پنجاب اور سندھ معاملے کو طول دیکر سال دو سال مزید گزارنا چاہتے ہیں،چیف جسٹس،آئین و قانون کے مطابق بروقت بلدیاتی انتخابات کرانا حکومتوں کی ذمہ داری ہے، پنجاب نومبر کا کہہ رہا ہے سندھ اگلے نومبر کی بات کر رہا ہے،ریمارکس

20ارب ڈالر سے زائد کی پاکستان چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کرنے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں حکومتی وضاحتیں بے اثر،سینٹ کی مواصلات کمیٹی کا عدم اطمینان کااظہار ،پرانے روٹ پر ہی اقتصادی راہداری کا منصوبہ مکمل کرنے کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوادیں، چیئرمین این ایچ اے نے روٹ تبدیل نہ کئے جانے پر بار بار قسمیں کھائیں مگر اراکین مطمئن نہ ہوئے،سفارشات پر عمل نہ ہوا تو اس منصوبے پر کام نہیں ہونے دینگے اور یہ بھی کالا باغ ڈیم بن جائے گا،ارکان کمیٹی کی دھمکی

چوہدری محمد سرور کو تحریک انصاف میں شیڈو کابینہ کی تشکیل کا ٹاسک دے دیا گیا،حکومت اور پارٹی امور چلانے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی،چوہدری محمد سرور

ایاز صادق کی معطلی کی درخواست مسترد،الیکشن کمیشن نے معاملہ الیکشن ٹریبونل کے سپرد کر دیا،الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ سپیکر کو معطل کر کے کام سے روکے ،الیکشن ٹریبونل کے پاس مکمل اختیار ہیں کہ وہ کسی بھی رکن اسمبلی کو معطل کرکے کام سے روک سکتا ہے، الیکشن کمیشن

سپریم کورٹ میں اٹھارہویں ترمیم کیخلاف دائر مقدمہ ازسرنو سماعت کیلئے مقرر،فریقین کو نوٹس جاری ، جوابات کیلئے 10 روز کی مہلت ،اٹھارویں اور اکیسویں ترمیم کا معاملہ ایک ساتھ نمٹانا چاہتے ہیں، اکیسویں ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر وفاق اور صوبوں کے جوابات آ نے تک یہ معاملہ فل کورٹ کو نہیں بھیجا جاسکتا، چیف جسٹس جسٹس ناصرالملک کے ریما رکس

اپوزیشن کا سیلز ٹیکس اور اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے کے خلاف ایوان سے ٹوکن واک آؤٹ، پانچ فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے تک ایوان سے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔خورشید شاہ ،حکومت نے نئے ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز لگا کر غریبوں پر بوجھ ڈالا ہے حکومت کانئے ٹیکسز لگانے سے قبل ایوان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ریگولیٹری ڈیوٹی بجٹ خسارہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نہیں لگائی گئی، نئے ٹیکسز لگانے کی بجائے حکومت اپنے اخراجات کم کرے ، اپوز یشن لیڈر

دینی مدارس کو فنڈز دینے والے ممالک کو حکومت سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنا ہوگی،سردار محمد یوسف، مدارس کی رجسٹریشن جاری ہے ، بعض مدارس کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں حکومت دور کرنے کی کوشش کررہی ہے،مدارس کے جائز مطالبات حکومت پورا کرے گی،سیاسی جماعتوں میں عسکری ونگ نہیں ہونے چاہئیں ، کرپشن کا خاتمہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، میڈیا سے گفتگو

الیکشن کمیشن، سینٹ الیکشن کے امیدواروں کی سکروٹنی نادرا‘ وزارت داخلہ‘ نیب اور ایف بی آر سے کروانے کا فیصلہ،ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے اپیلیں الیکشن کمیشن اور صوبائی دفاتر میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

وزیر خزانہ کاجی ایس ٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ واپس لینے سے انکار،نئے ٹیکسز عوامی مفادات میں لگائے ہیں، ان ٹیکسوں سے بجٹ خسارہ میں کمی آئے گی اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل مکمل ہو گی،اسحاق ڈار،حکومت کو قانونی حق ہے کہ وہ نئے ٹیکسز عائد کرے،پی پی بھی ٹیکس لگاتی رہی ہے،خطاب، اپوزیشن نے حکومتی اعدادوشمار مسترد کردیئے ،نئے ٹیکس واپس لینے کا پھر مطالبہ،پرانی باتیں نہ کریں،حکومت قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے،نوید قمر

گذشتہ پانچ سالوں میں 638 ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،وزیرداخلہ، سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ‘ملک میں صرف اڑھائی فیصد سمگل شدہ اشیاء موجود ہیں،اسحاق ڈار،اسلام آباد میں 101 مدارس ہیں، 17 ارب روپے کے جعلی ٹیکس ریفنڈ کی نشاندہی کرکے مسترد کردئیے‘ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

سیاسی جماعتوں میں پھوٹ پڑنے والی ہے،شیخ رشید،سینٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی نے بہت سے غلط فیصلے کئے ، سینٹ انتخابات میں سیٹوں پر سلیکشن ہورہی ہے،میڈیا سے گفتگو

شدت پسنداوردہشتگردتنظیمیں پاکستان میں اپنے پاوٴں پھیلارہی ہیں ،نریندرمودی کا الزام ،بھارت میں دہشتگردی کی سرگرمیوں سے ان کے رابطے سیکورٹی کابہت بڑاچیلنج ہیں،بھارتی وزیراعظم کا نئی دہلی میں گورنرزکانفرنس سے خطاب

موجودہ حکومت خود بحران ڈھونڈتی ہے یہ اپنے ہی وزن سے گرے گی، پرویز الٰہی، شہباز شریف نے چنیوٹ میں تانبے کو سونا اور پھر سونے کو لوہا بنانے کا مظاہرہ کیا، جنرل کیانی نے آئی ایس آئی سربراہ کی حیثیت سے خط لکھا تھا کہ جسٹس افتخار چوہدری کے قافلے پر حملہ کرایا جائے،انکشاف ، مشرف اعتراف کرتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ کو پیچھے ڈال کر این آر او کرکے غلطی کی تھی،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

سندھ میں ہرجگہ کرپشن ہے ، لوگوں کی ہڈیوں کاسوپ بناکرانجوائے کیاجارہاہے ، ذوالفقارمرزا،میں کسی ایمپائرکے کہنے پرنہیں بول رہانہ کسی ایمپائرکی مجھ سے بات کرنے کی ہمت ہے ،الزامات پرعدالت جانے کوتیارہوں ،اس وقت آصف علی زرداری کے 40نہیں 130چورہیں ،آصف زرداری میرادوست ہے ،لیڈرنہیں، لیڈرصرف بلاول بھٹوہے ،کرپٹ حکومت کی وزارت پرلعنت بھیجتاہوں ،بلاول بھٹوحق پراورزرداری ناحق ہے ،رحمان ملک ڈرامے بازہے ،ڈرامے کرنے کے قابل نہیں چھوڑوں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو

سانحہ پشاورمیں زخمی طالبعلم احمدنوازعلاج کیلئے برطانیہ پہنچ گیا ،پاکستانی قونصل جنرل سیداحمدمعروف نے استقبال کیا

پاکستان آئندہ ہفتے 173بھارتی قیدیوں کو رہا کرے گا ،بھارتی قیدیوں کو 16 فروری کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ قیدیوں کی وطن واپسی واہگہ بارڈر کے ذریعے ہوگی،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔