بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

تازہ ترین خبریں

آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والے گروہ کی شناخت ہوگئی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ دی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں ہونے والے سرچ آپرشنز کی تعداد 1942 ہے۔ یہ وہ آپریشنز ہیں جن میں کچھ حد تک ہمیں کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ سانحہ پشاور کیس میں اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے ا نہوں نے پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا کہ سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا ہے آرمی سکول پر حملے کا حکم ملا فضل اللہ نے دیا تھا اور حملے کا ماسٹر مائنڈ ملا فضل اللہ ہی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ میں ملوث لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے اور جب ان لوگوں کو گرفتار کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو تفتیش کے دوران انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد وہاں مقیم ایک گھر میں مقیم تھے جس کے مالک او ر ایک امام مسجد جو کہ پاکستانی حکام سے تنخواہ لیتا تھا، نے ان کی مدد کی ، ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے چار راتیں جمرود میں قیام کیا اور حاجی کامران کو حملے کا سر براہ بنایا گیا جس نے دو دہشت گرد گروپ تشکیل دئیے جو الگ الگ جگہوں پر مقیم تھے۔دونوں گروپس نے صبح سویرے اکٹھے ہو کر سکول پر حملہ کیا۔ ان دہشت گردوں کا گروپ27 لوگوں پر مشتمل ہے جن میں سے بارہ گرفتار ہو چکے ہیں، نو مارے جا چکے ہیں جبکہ ان کے باقی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور مینا بازار پر ہونے والے حملے میں بھی یہی گروپ ملوث تھا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

لیاری کی ترقی یہاں رہنے والے عوام کی طرح میری بھی شدید ترین خواہش ہے، شاہجہان بلوچ
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 23 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے
کراچی چیمبرکے تحت ”مائی کراچی“نمائش ،10اپریل2015سے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی کراچی کے تاجروصنعتکار اپنی جانوں کو خطرات لاحق ہونے اور امن وامان بگڑتی صورتحال کے باوجود صنعتیں اور کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں،سراج قاسم تیلی
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات کااجلاس، پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئی بتدیلی نہیں کی گئی ، اقتصادی راہداری کیساتھ قائم ہونیوالے چار مختلف رابطہ ، شاہراہوں کی تعمیر کی وجہ سے غلط فہمیاں پید ا ہوئیں ،سیکریٹری وزارت مواصلات، قومی یکجہتی کو اور زیادہ مضبوط کرنے کیلئے بلوچستان کے بڑے شہروں کو اقتصادی راہداری کے روٹ میں اقتصادی زون قائم کئے جائیں،احساس محرومی کے مکمل خاتمے کیلئے صوبہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو صوبے میں پہلے استعمال کیا جائے ، گوادر پورٹ کالا باغ ڈیم کی طر ح مخالفت کا شکار نہ ہو،چیئرمین کمیٹی

آج کا اخبار

کشکول کو ضرور توڑیں گے تا کہ آئندہ کشکول اٹھانے کی نوبت نہ آئے، نواز شریف،ملک سے ہمیشہ کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے،لوڈشیڈنگ ،گیس اور دیگر مسائل ہمارے دورے میں ختم ہو جائیں گے ،پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، ملک میں انفراسٹرکچر اور موٹروے کا جال بچھا ئیں گے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سونا ،تانبا،لوہا جیسی معدنیات سے مالامال کیا ہے،سرمایہ کار معدنیات نکالنے میں سرمایہ کاری کریں ، حکومت تمام تر سہولیات فراہم کرے گی ،پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ،اقتدار کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا،، ہمت ہارنے والا شخص نہیں ہوں ،ہمارے دورے میں سارے مسائل حل ہو جائیں گے، ،وزیر اعظم کا چینوٹ کے علاقے رجوعہ میں تقریب سے خطاب،وزیر اعظم نے دریافت ہونے والے قیمتی ذخائر کا معائنہ کیا ، ڈاکثرثمر مبارکباد نے اس اہم کامیابی پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی

ڈاکٹر ثمر مبارک نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ذخائر کے نمونوں کو سوئزرلینڈ میں ایس جی ایس لیب لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں ان نمونوں کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا

وزارت پٹرولیم نے پٹرول بحران پر پی ایس او بورڈ آف مینجمنٹ کو تحلیل کردیا ،چیئرمین بورڈ مجاہد عیسانی سمیت سات ممبران کو فارغ کردیا گیا،اوگرا چیئرمین سعید احمد خان فارغ ‘اربوں روپے کی تحقیقات کا آغاز،سعید احمد خان کیخلاف ریفرنس دائر ،سپریم کورٹ آج معطل چیئرمین اوگراسعیداحمدخان کیخلاف مقدمہ سنے گی

دہشتگردی کی سینکڑوں سازشیں ناکام بنائیں، سب کچھ نہیں بتایا جا سکتا، چوہدری نثار،64جماعتوں کو کالعدم قراردیا گیا ہے ،ہمسایہ ملک کے کہنے پر کسی تنظیم کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے،سیکورٹی اداروں کا حوصہ بڑھانے کی ضرورت ہے،جنگوں کے بعد ہر جگہ فوجی عدالتیں بنائی جاتی ہیں ہمیں بھی یہی صورتحال درپیش ہے ہمارا دشمن عورتوں بچوں بوڑھوں کی کوئی تمیز نہیں کرتا، وہ بھی نسل کشی میں مصروف ہے،فرقہ واریت پھیلانے پر ہزاروں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، قومی ایکشن پلان پرقومی اسمبلی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا خطاب

کے پی کے میں مئی،پنجاب میں نومبر، سندھ میں مارچ 2016ء میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،الیکشن کمیشن، کنٹونمٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کیلئے قانون سازی کرلی ہے،سپریم کورٹ میں جواب

صدر مملکت نے پاکستانی آرمی ترمیمی ایکٹ 2015ء کی قبائلی علاقوں میں اطلاق کی منظوری دے دی، ایکٹ کا اطلاق قبائلی علاقوں میں بھی ہوگا، صدر مملکت نے جسٹس فیصل عرب کو سندھ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ، جسٹس مقبول باقر کو سپریم کورٹ کا جج ، جسٹس ریاض احمد خان کو چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت مقرر کرنے کی منظوری دے دی

الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر حیدر آرائیں پر تاحیات الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی،پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196 میں دوبارہ انتخابات کا بھی حکم دے دیا

الطاف حسین کی معافی ٹھیک لیکن بلدیہ ٹاؤن کا ایشو سنگین معاملہ ہے، عمران خان ،برطانیہ میں بیٹھا شخص پاکستانی عوام کو دھمکیاں اور قتل کروارہا ہے ،حکمران الطاف کے خلاف فوری کارروائی کریں،وقت آگیا ہے کہ قوم ظلم کے خلاف کھڑی ہو جائے،سینٹ الیکشن کی ووٹنگ اوپن ہونی چاہیے ،سینیٹ ووٹ کیلئے کروڑوں روپے لئے جاتے ہیں ایم پی ایز پیسوں کی خاطر ضمیر بیچ دیتے ہیں یہ کہا ں کی جمہوریت ہے ، سربراہ تحریک انصاف ،این اے 122 کا فیصلہ ہفتہ کو آئیگا ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا، میڈیا سے گفتگو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بائیو میٹرک سسٹم پر الیکشن کرنے سے انکار،بائیومیٹرک سسٹم سے ضروری نہیں کہ کسی فرد کے فنگر پرنٹ شاختی کارڈ کے عین مطابق ٹیلی کرجائیں

کسی بھی غیر ملکی طالبعلم اور استاد کو مدرسہ یا مسجد میں نہیں لگایا جائے گا ، پاکستان علماء کونسل نے مدرسوں اور مساجد کے لیے دس نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا

وکلاء کے دلائل مکمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممتاز قادری کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، کسی مسلمان کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ توہین رسالت کے قانون کو کالا قانون کہے،ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے دلائل

وزیر داخلہ دہشتگردوں کیخلاف اپنی کارکردگی پر قوم کوالفاظ کی بجائے عملی اقدامات اٹھا کر دکھائے ،خورشید شاہ ،حکومت نے پارلیمنٹ سے بالاتر ہوکر اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کئے ہیں اس عمل پر حکومت کو معاف نہیں کرینگے ۔ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری واقعہ مقدمہ کا میرٹ کی بنیاد پر فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے ،میڈیا سے گفتگو

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات ،آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی پر مبارکباد، امریکہ سے مویشیوں کی درآمد ، ڈرگ پالیسی اوراتحادی امداد فنڈ سے پاکستان کو 716 ملین ڈالر کی دو اقساط کی فراہمی پر تبادلہ خیال

فضل الرحمن نے زرداری سے 22 ترمیم کیلئے حمایت مانگ لی، مشاورت کے بعد جواب دینگے، آصف علی زرداری ،سربراہ جمعیت علمامء کی سابق صدر سے ملاقات، ملک کی مجموعی امن و امان وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،سندھ میں مدارس پر مارے جانیوالے چھاپوں کا معاملہ بھی زیر غور،کو چیئرمین پیپلزپارٹی نے دینی حلقوں سے بھی تعاون کا عندیہ دیدیا،ذرائع، پارٹی ترجمان مولانا امجد نے ملاقات کی تصدیق کر دی

تاپی گیس منصوبہ خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم ہے ، سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ، نواز شریف ، منصوبے کے حوالے سے پاکستان مثبت کردار ادا کریگا ، عوام کی توقعات پرپورا اترنے کیلئے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد چاہتے ہیں ، وزیراعظم کی بھارت ، ترکمانستان اور افغانستان کے وزراء اجلاس سے گفتگو ، اجلاس میں کنسورشیم رہنما بارے جلد حتمی فیصلہ کرنے پر اتفاق

احمد نواز کو صوبائی و مرکزی حکومت کے تعاون سے برطانیہ بھیجا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا،احمد نواز کے برطانیہ علاج کے لئے صوبائی حکومت نے 35لاکھ کی رقم فراہم کی ہے۔ مشتاق احمد غنی،صوبائی حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات نے احمد نواز کو ایل آر ایچ سے اسلام آباد کے لئے رخصت کیا

ایران نے پاکستان کو کم نرخوں پر بجلی کی فراہمی کی پیشکش کردی

بھارتی فوج کا جنگی جنون : سیالکو ٹ کے سر حدی علاقو ں پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ ،بجوڑا کے علاقے میں ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ،ہسپتال منتقل،مندرا اور عمرانوالی کے علاقوں میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری ،متعدد مویشی مارے گئے،متعدد مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا

چین کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آ ج پاکستان آئیں گے، چینی وزیر خارجہ دورے کے دورا ن صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے،دورے کا مقصد مارچ میں چینی صدر کے پاکستان کے دورے کو حتمی شکل دینا ہے

مسلم لیگ (ن) نے سینٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا،راجہ ظفر الحق ٹیکنو کریٹ،پرویز رشید ،مشاہد اللہ خان ،نہال ہاشمی ،چوہدری تنویر،ڈاکٹر آصف کرمانی ،لیفٹیننٹ جنرل(ر)قیوم اور ڈاکٹر غوث نیازی کو جنرل نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیا گیا ،خواتین پنجاب کی نشست پر نجمہ حمید اور کرن ڈار جبکہ اسلام آباد کی نشستوں پر اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کو سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں،خیبر پختونخواہ سے صلاح الدین ترمزی اور سندھ سے ظفر علی شاہ کو ٹکٹ مل گیا ،نواز شریف نے پارٹی امیدواروں کے ناموں کی منظوری باقاعدہ منظوری دیدی

آصف زرداری کوکاروبارعزیزہے، ذوالفقارمرزا، وہ سندھ حکومت کوکاروبارکی طرح چلارہے ہیں اورہرمنافع بخش چیزکواپنی ملکیت بناناچاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی کسی کے باپ کی جاگیرنہیں یہ میرے قائدبھٹوکی پارٹی ہے ،سندھ کی شوگرملوں پراجارہ داری قائم ہے ،مجھ پردباوٴہوتاتوچمچہ گیری کرتاکرپشن کے خلاف جدوجہد شروع کی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

گورنربننے کے چارماہ بعدبتادیاتھاکہ میں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتا،چوہدری سرورتحریک انصاف میں نیک مقصدکیلئے شمولیت اختیارکی ،پارٹی کوجمہوری ادارہ بناناچاہتاہوں ،تمام جماعتوں سے اچھے تعلقات ہیں امیدہے کہ شریف برادران سے اچھے تعلقات رہیں گے ،عہدے کی کوئی خواہش نہیں پارٹی سڑکوں پرآئی توپالیسی فالوکروں گا،ن لیگ کوجوڈیشل کمیشن بناناچاہئے ،اختلافات جمہوریت کی روح ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ،2پائلٹ ہلاک

کشتی کے ذریعے آنے والے پاکستانی کو ویزا جاری کیا جائے‘آسٹریلوی ہائیکورٹ کا حکومت کو حکم ، اس پاکستانی مہاجر کو ویزا جاری کرنا قومی سلامتی کے خلاف ہو گا،آسٹریلوی حکومت کا موقف

عزیرجان بلوچ کی پاکستان حوالگی کا معاملہ ہفتوں کی تاخیر کا شکار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

مہمندایجنسی، گورنر ماڈل سکول غلنئی میں پاک آرمی کی طرف سے خواتین اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

اسلام آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کر رہے ہیں۔

چنیوٹ، وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف رجوعہ کے دورے کے موقع پر وہاں سے ملنے والے خام لوہے و تانبے ..

لاہور، دھرمپورہ میں خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی یاسمین اور خودکشی کرنے والے وسیم کی اپنی بیٹی کے ہمراہ یادگار ..

پشاور، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نجی کمپنی کی فرنچائز میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت اپنی سم کی تصدیق کروا رہے ہیں۔

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورس ائیر چیف مارشل مارک بنسکن ملاقات کر رہے ہیں۔

شکارپور، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سانحہ شکارپور میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو امدادی چیک دے ..

نوشہرہ، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پولیس ٹریننگ سکول میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین پولیس کمانڈوز کے ہمراہ ..

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔