بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

وزیر اعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان ،آپریشن ضر ب عضب اور ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے دورہ چین اور کور کمانڈر کانفرنس کے حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔جمعہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورت حال پر گفتگو کی گئی جبکہ آپریشن ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،صوبوں میں انسداد دہشت گردی فورس کی تربیت اور پاک فوج کی پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ کیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یو م یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا،وزیر اعظم نواز شریف کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں شرکت و خطاب، ملک بھر میں عام تعطیل ، سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں،انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا، مسئلہ کشمیر کا آزادانہ اور استصواب رائے کے علاوہ اور کوئی حل نہیں ،نوازشریف،ہم نے ہمیشہ بامقصد مذاکرات پر زوردیا ہے جبکہ بھارت تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، پوری دنیا پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، جب تک کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم نہیں کیا جاتا پاکستان ان کی اخلاقی‘ سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھے گا، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگااورآئندہ نسلیں آزادی کا سانس لیں گی‘کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،کوئی جدا نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور آزادکشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کو شامل کئے بغیر مذاکرات کے کسی ایجنڈے کو مکمل نہیں سمجھتے اور پاکستان کشمیر کی آزادی کے لئے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان، استعفیٰ عمران خان کے حوالے ،نواز شریف اور آصف زرداری دولت کے گٹھ جوڑ کا نام ہے،عمران خانبیرسٹر سلطان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اس لئے انہیں قبول کیا،نواز شریف نے غلاموں کے نظام کو بچا کر رکھا ہواہے،گونواز گو اسی نظام کے خلاف ہے،2 سال سے انصاف مانگ رہا ہوں آج تک نہیں ملا،ملک کو آمر ٹھیک مل جاتا تو ملک ٹھیک ہو جاتا مگر آمر بھی جعلی ملے، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب

پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ، پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر قرض کی نئی قسط مارچ کے آخری ہفتے تک وصول ہوجائے گی، پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران ترقی کی شرح 4.3فیصد رہے گی۔ آئی ایم ایف

فغان صوبے کنڑ اور ننگرہار میں فورسز کا آپریشن میں18شدت پسند ہلاک26 زخمی،متعدد ٹھکانے تباہ ہوئے،3پاکستانیوں سمیت4 کو گرفتار کرلیاگیا ، ایک اہلکار جاں بحق

کشمیری سیاسی و عسکری قیادت کا یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ،مقبوضہ کشمیر میں آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں پاکستان میں امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کر انے کا اعلان، پاکستان کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ، سید علی گیلانی ،پاکستان کی طرف سے کشمیر کاز کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر تاریخی اور غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے ، میر واعظ عمر فاروق ، مسئلہ کشمیر کے حل بارے پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، سید صلاح الدین ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔ ظفر اکبر بٹ، پاکستان کا فعال کردار ہی مسئلہ کشمیر کے حل میں معاون ہوگا ۔ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے یکجا ہے، فریدہ بہن جی، بھارت کو اب اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے تک کشمیریوں کو طاقت کے زور پر اپنا حصہ نہیں بنا سکتا ،کشمیر ی قیادت کی گفتگو

سعودی سفارتخانہ نے اپنی حکومت کو پاکستان میں مدرسوں کو دی جانیوالی فنڈنگ پر خدشات سے آگاہ کر دیا،سعودی قائمقام سفیر کا بات چیت سے گریز، مستقبل میں مدرسوں کو فنڈنگ براہ راست نہیں ہوسکے گی اور فنڈنگ حاصل کرنے یا دینے سے قبل حکومت کو اعتماد میں لینا ہوگا حکومت کی اجازت ضروری ہوگی،بلیغ الرحمان

گورڈن براوٴن کا پاکستان میں تعلیم کے لئے 45کروڑڈالرکافنڈاکٹھاکرنے کے عزم کااظہار ،رقم سکولوں کی بہتری پرخرچ ہوگی

پاکستان اس وقت بیرونی سازشوں میں گھیراا ہواہے ، ہم سب سے بڑھ کر پاکستان کا استحکام اور ترقی چاہتے ہیں، علی گیلانی / اسیہ اندرابی ، کشمیرپربھارت کا غاصبانہ قبضہ اب زیادہ دیرتک نہیں رہے سکے گا۔68 سال میں آزادی کیلئے آواز اٹھانے والے لاکھوں لوگوں کو شہید کیا گیا اور ہزاروں کو لاپتہ کردیا ۔ ہم آزادی کیلئے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹ سکتے جب تک انڈیا کشمیر سے اپنا قبضہ ختم نہیں کردیتا،مقبوضہ کشمیر سے ٹیلی فونک خطاب

کراچی،سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد کیلئے ایم کیو ایم سرگرم ،سینیٹ انتخابات میں نتائج کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو پی پی پر دباوٴ کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی سابق صدر پرویز مشرف، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر پگاڑا سے ملاقاتیں

پاکستان کے 18کروڑ عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،سراج الحق، پاکستان کے 18کروڑ عوام نرنید ر مودی کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں 8لاکھ فوج کی بجائے 16لاکھ فوج بھی لائے گا تب بھی شکست نوشہ دیوار ہے ۔آزادی کشمیریوں کامقدر ہے ،کشمیریوں کو آزادی کی منزل سے کوئی محروم نہیں رکھا سکتا،سکالینڈ کو حق خود ارادیت مل سکتا ہے جنوبی سوڈان آزاد ہوسکتاہے ،مشرقی تمور آزاد ہوسکتاہے تو کشمیریوں کوکیوں آزاد ی نہیں ہوسکتی،ا مریکی صدر نے بھارت میں آکر کشمیریوں کی حمایت نہ کرکے بدترین اناانصافی کی ہے، یکجہتی کانفرنس سے خطاب

دہشت گردی صوبائی یا قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے ، شاہ محمود قریشی،دہشت گردی کی جنگ میں کے پی کے نے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے،صرف کے پی کے کی حد تک الیکشن میں حصہ لیں گے باقی صوبوں اور مرکز میں ہمارے ممبر سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،دھرنا ختم ہوا ہے لیکن اپنے مئوقف پرابھی تک ڈٹے ہوئے ہیں ،سانحہ پشاور پر قومی یکجہتی کیلئے وقفہ دیا ہے ہم نے ریاست کے مفاد کیلئے سیاست کی قربانی دی ہے لیکن ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں سے دھرنا چھوڑا تھا،سانحہ شکار پور و پشاور کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے وہ اپنی ناکامیاں دوسروں کے کھاتے میں نہ ڈالے،خود مختار جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں شفاف الیکشن اور انتخابی اصلاحات سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ صحافیوں سے گفتگو

پاکستان‘ افغانستان‘ ترکمانستان کا سہ ملکی راہداری تجارت سمجھوتے پر اتفاق،رواں ماہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے اور مارچ میں افغانستان میں اجلاس بلا کر دستخط کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم میں نادرہ، پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کو شامل کرنے کی تجویز ،قومی احتساب بیورو کی آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے ، بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلہ میں آگاہی مہم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری

بجلی اور گیس ہمارے صوبے کی پیداوار ہے اسلئے انکی لوڈ شیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کسی صورت قبول نہیں، پرویز خٹک، صوبے کے کسی بھی حصے میں گیس کی کمی یا لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی، اسی طرح سوات، ملاکنڈ، مردان اور جنوبی اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی جلد تکمیل بھی ضروری ہے، گیس کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت، وزیراعلیٰ کی غیرقانونی کنکشن کی روک تھام اور بقایاجات کی وصولی میں بھرپور تعاون کی یقین دھانی

عالمی بنک نے بلوچستان حکومت کی اصلاحات، اداروں کی تنظم نو اور تعلیم کے لیے مختص صوبائی بجٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا، آپباشی ، زراعت، امور حیوانات اور گرلز ایجوکیشن کے شعبوں میں بلوچستان حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

بھارت پاکستان کے یوم یکجہتی منانے پر سیخ پا ہوگیا ،پاکستانی حکام اور”بدنام عناصر“ کی جانب سے نام نہاد کشمیر ڈے منانے کا اقدام بے سود کاوش اور ان کے توسیع پسندانہ عزائم کا آئینہ دار ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ،پاکستان کو اس قسم کی حرکتیں کرنے کی بجائے اپنے مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہئے، جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا،سید اکبرالدین

عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کیلئے پولیس ٹیم دبئی پہنچ گئی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس طرح مشرقی جرمنی،مغربی جرمنی کی جھولی میں آگرا اس طرح کشمیر پاکستان کی جھولی میں آگرے گا،شہباز شریف،حکومت اور فوج کے درمیان کوئی خلیج نہیں،عمران خان اب سڑکوں پر آئے تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی،کالعدم تنظیموں سے کوئی لحاظ نہیں برتا جائے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستانی فوج نے آر ایس پورہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، جانی نقصان نہیں ہوا ، بھارتی فوج کا دعویٰ

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد دینے کی حالیہ تجویز خطے کے مجموعی مفادمیں ہے ، واشنگٹن کے بھارت کے ساتھ تعلقات اپنے طور پر ہیں، بھارت میں امریکی سفیر

چینی کمپنی کو کنٹریکٹ کی فراہمی،پاکستان اٹامک انرجی کمیشن پی پی آر اے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا‘ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انتباہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
کرکٹ ورلڈ کپ 2015 شروع ہو گیا ہے، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہے،باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں میں اعتماد کا فقدان ہے، آپ کے خیال میں ورلڈ کپ میں پاکستان کونسی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم میں‌نئے کھلاڑی ہیں اور ٹیم سیمی فائنل تک آسانی سے پہنچ جائے گی۔
باؤلنگ میں بہت بڑا بحران ہونے کے باعث پاکستان کوارٹر فائنل تک ہی پہنچ پائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔