بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

تازہ ترین خبریں

فوجی عدالتوں کے قیام پر وفاق سے جواب طلب

سپریم کورٹ نے 21ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست پر وفاق اور چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 21 ویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی پیروی حامد خان نے کی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ نے عجلت میں 21ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی، قومی اسمبلی میں مختصر بحث کے بعد 6جنوری کو ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹ میں بغیر کسی بحث کے اسی روز بل کو منظور کیا گیا۔ جسٹس گلزار احمد نے حامد خان سے استفسار کیا کہ آپ اس ترمیم میں ایک فریق تھے۔ حامد خان نے کہا کہ وہ لاہور ہائی کورٹ بار کی درخواست کی پیروی کر رہے ہیں، وہ پارلیمنٹ کے رکن نہیں ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اے پی سی کی طرف سے بنائی گئی قانونی کمیٹی میں میں نے کھل کر اس ترمیم کی مخالفت کی

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں، 91دہشتگردہلاک ، 10گرفتار

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں فورسزنے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوجٹ طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا،جس میں 75دہشتگردہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے

فاٹا کی تعمیر نو کیلئے جامع پالیسی کی ضرورت ہے،آرمی چیف، مکمل امن کے قیام تک ان علاقوں کو چھوڑا نہیں جائے گا،قبائلی علاقوں میں معمول کی زندگی بحال ہونے تک فوج اپنا مشن جاری رکھے گی،جنرل راحیل شریف کی مہمند ایجنسی کے دورے کے دوران جوانوں سے بات چیت

ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کوختم کرنے کا تہیہ کررکھاہے،وزیراعظم، تمام سیاسی جماعتیں بیس نکاتی قومی لائحہ عمل منصوبے پر متفق ہیں اور یہ تمام صوبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیی معنوں میں اس پر عمل کریں ، نواز شریف کا ، پٹرول کی صورتحال،قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

پاکستان کا بھارت اور امریکہ کے درمیان ہونیوالے سمجھوتوں پر شدید تشویش کا اظہار ،بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ کے ملزمان کو کیفرکردار پہنچانے اور امریکہ سے امتیازی پالیسی اختیار کرنے کی بجائے سٹرٹیجک استحکام اور جمہوری ایشیا میں توازن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہ،سلامتی کونسل کی قراردادوں کو پامال کرنیو الے ملک کو اس کونسل کی مستقل رکنیت دینے کا کوئی جواز نہیں،سرتاج عزیز،پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف عزم کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے،دیگر ملکوں سے بھی اسی قسم کے عزم کی توقع رکھتے ہیں،اوبامہ کے دورہ بھارت کے بعد پہلا ردعمل

اسلام آباد ہائیکورٹ،ممتاز قادری کیس میں سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت،سرکاری وکلاء کی تیاری نہیں ہوتی، ملبہ عدالتوں پرڈال دیا جاتا ہے،جسٹس شوکت صدیقی،یہ تاثر ختم ہونا چاہئے کہ پراسیکیوشن افسران خوفزدہ ہیں،ریمارکس، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی استدعامسترد ،عدالت کا ایک ہفتہ میں سرکاری وکیل مقررکرنے کا حکم دیدیا،ممتاز قادری کیس فکس ہوچکا اور آپ لوگوں نے ابھی تک تیاری ہی نہیں کی ،جسٹس نورالحق این قریشی کے ریما رکس

یکم فروری سے پیٹرول 10 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8روپے 50 پیسے فی لیٹرکم ہونے کا امکان

شیخ رشید احمد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے مدینہ المنورہ میں ملاقات،جب تک یہ حکمران مسلط رہیں گے بحران آتے رہیں گے ،دہشت گردی بھی ختم نہیں ہو گی،ڈاکٹر طاہر القادری، دونوں رہنماؤں کا ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

ٹانک پیسکو حملے میں نامزد قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ٹانک میں شدید احتجاجی مظاہرے، شہر بھر کے نجی اور سرکاری اسکول زبردستی بند کرا دئیے گئے ،گرفتاریوں کے خلاف ٹانک بار کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے پیسکو ٹانک کے ایکسئین اور ایس ڈی او کے خلاف سیشن کورٹ میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست دائر کر دی ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان دن بھرآنکھ مچولی، پولیس پر مظاہرین کا شدید پتھراوپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شدید ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کے گولے برسائے ، ایک غیور نامی نو جوان گولی لگنے سے جبکہ ہیڈ کا نسٹیبل عزیز مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہو گیا

پی اے سی کا اجلاس، سی ڈی اے میں 45ارب کی کرپشن کی نشاندہی،ارکان کی توبہ توبہ،سی ڈی اے کی کرپشن کھنگالنے کیلئے علیحدہ نیب اور پی اے سی ہونی چاہیے،ارکان کا مطالبہ،کرپشن پی پی دور کے آخری سال میں کی گئی،سابق چیئرمین کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے حکام

جوڈیشل کمیشن پر حکومتی عدم دلچسپی اور سینٹ الیکشن،تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس 30جنوری کو طلب،ملک بند کرنے سمیت اہم فیصلوں کا امکان،طاہر القادر ی نے عمران سے ملاقات میں تعاون کا یقین دلادیا، ذرائع

بھارتی فوج کی ایک بارپھرچارواہ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ ، چناب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے

لاہور ہائی کورٹ اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے8دہشتگردوں کو14بار عمر قید،2بار سزائے موت سنائی، بارود سے بھری 3 گاڑیوں سمیت گرفتار6 دہشت گردوں کو2،2بار عمر قیداورجرمانے کی سزا ATAگجرانوالہ سے کالعدم تنظیم کے 1دہشت گرد کوسزائے موت،1کو عمر قید دونوں کو4،4لاکھ جرمانہراولپنڈی بینچ نے انسدادد ہشت گردی عدالت کی سزا برقرار رکھی:ترجمان محکمہ پراسیکیوشن

موجودہ حکومت مکمل طور پر فیل ہو چکی ، اس وقت ملک بچانا ہے۔ پرویز مشرف، بیڈ گور ئنس کی تمام حدیں ختم ہو چکی ، اب اگر یہی حالت جاری رہی تو بیرونی دنیا میں ہمیں ایک فیلئر اسٹیٹ سمجھا جانے لگے گا، ۔ گورنمنٹ کو اتنا علم نہیں کہ اسکے تیل کے ذخائر کتنے دنوں کیلئے رہ گئے ہیں وہ ملک کا دفاع یا خارجہ پالیسی کیا کرے گی ،پارٹی کارکنوں سے خطاب

منشیات کے سدِ باب اور خاتمے کے لئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور اس سلسلے میں پاکستان کی حاصل کردہ کامیابی اہمیت کی حامل ہے، بلیغ الرحمٰن ، بین الاقوامی برادری کے شانہ بشانہ انسدادِ منشیات کے لئے جاری جنگ میں پاکستان کے عزم کو سراہاجانا چاہیے،سمینار سے خطاب

امریکہ کوپاک بھارت تعلقات میں بہتری و کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنا چاہئے،گورنر پنجاب، اوباما کا پاکستان کا دورہ نہ کرنا سفارتی ناکامی ہے، چوہدری محمد سرور

بجلی بحران 2017تک حل کر لیا جائے گا ،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے پہلا ایل این جی ٹرمینل فروری میں مکمل ہو گا ، انجینئر خرم دستگیر خان ،تاجکستان سے KASA-1000معاہدے کے تحت1000میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی،موجودہ حکومت توانائی بحران کو سنجیدگی سے لے رہی ہے عوام کو جلد ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے،دہشت گردی اور توانائی بحران ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ،دھرنوں کی وجہ سے معاشی ترقی بُری طرح متاثر ہوئی ہے لیکن حکومت مثبت سمت بڑھ رہی ہے ،پبلک پرائیویٹ سیکٹر مل کر ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں ،، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران صدر چیمبر سید اسد مشہدی اور دیگر تاجرو صنعتکار برادری سے بات چیت

وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت اقتصادی امور ڈویژن کا اجلاس،ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی جانب سے 2015ء کیلئے1.5بلین اور1.68بلین امریکی ڈالر مختص کردئیے گئے،،پاکستان میں توانائی کے منصوبوں متاثرین کی بحالی اور عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

دہشت گردی کا ایک سال میں خاتمہ کر سکتے ہیں، عبدالقادر بلوچ،سانحہ پشاور نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ، دہشت گردی کے خلاف موقف سے واپس ہٹنا اب ممکن نہیں،بندوق برداروں سے نبرد آزما ہونا مشکل نہیں لیکن اصل ہدف مائنڈ سیٹ میں تبدیلی ہے، وزیر مملکت کا سیمینار سے خطاب

آرمی چیف کے کامیاب غیر ملکی دورے قابل تحسین ہیں،چودھری شجاعت حسین ،فوج آئی ڈی پیز کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، حکمرانوں نے چودھری پرویزالٰہی کے فلاحی منصوبے بند کر دئیے ،پاکستان مسلم لیگ کے دیگر جماعتوں سے تعاون پر رابطے جاری رہیں گے، فعال اپوزیشن ضروری ہے، میاں منظور وٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں نجکاری پروگرام کی بہتری کیلئے 2کروڑ ڈالر فراہم کرے گا،سمجھوتے پر دستخط ، اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر اور پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی نیسمجھوتے دستخط کئے، پروگرام کے تحت وزارت خزانہ کی صلاحیت بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، ڈاکٹر لیپاچ

توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی ملک میں درآمد پر مکمل پابندی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجاً فرانسیسی کمپنیوں کی تیل کی سپلائی روک دی

معروف صحافی ، اینکر پرسن طلعت حسین جیو نیوز سے منسلک، ’نیا پاکستان‘ کے نام سے پروگرام کی میزبانی کریں گے

پی ٹی اے نے دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس بند کرنے کا عمل شروع کر دیا،پہلے مرحلے میں بارہ سے زائد تنظیموں کی سائٹس بلاک کی جائیں گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔