بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

تازہ ترین خبریں

پٹرول بحران، تحقیقاتی کمیٹی نے اوگرا کو ذمہ دار قرار دیدیا، رپورٹ وزیراعظم کو پیش

پٹرول بحران پر قائم کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کر دی ۔ اوگرا کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا۔ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر فنانس پی ایس او سہیل بٹ کو بھی معطل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ دوبارہ بحران پیدا نہ ہو۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پٹرول بحران کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایسی انتظامی تبدیلیاں کی جائیں کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی ۔ رپورٹ میں اوگرا کو پٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اوگرا بحیثیت ریگولیٹر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ اوگرا سٹاک پورا رکھنے کا ذمہ دار ہے لیکن اس نے اس بات کو یقینی نہیں بنایا ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو پی ایس او کو فوری 500ارب ادا کرنے کی ہدایت، پٹرول کے بحران اور عوام کو درپیش مشکلات پر متعلقہ حکام کی سخت سرزنش ،روزانہ 12ہزار ٹن پٹرول کااستعمال ، آج 15ہزار 6سو ٹن سپلائی کردیا،اجلاس کو بریفنگ

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 12ہزار ٹن پٹرول استعمال ہوتا ہے تاہم آج 15ہزار 6سو ٹن پٹرول کی سپلائی ملک بھر میں کردی گئی ہے

وزیراعظم نے پیٹرولیم بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے دو رکنی کمیٹی بنا دی،دو تین دن کے اندر وزیراعظم کو رپورٹ دے گی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آپ کو بحران کا ذمہ دار تسلیم کر لیا،عوام پریشان نہ ہوں، پٹرول اب ہر جگہ دستیاب ہوگا،وفاقی وزیر کا اعلان

وزارت خزانہ بری الذمہ؟،پٹرول بحران حکومت کے خلاف گہری سازش ہے،ذمہ داروں کا تعین کریں گے،وزیر خزانہ،وزیر اعظم تحقیقات کررہے ہیں ،دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجانا چاہیے ،وزارت خزانہ نے پی ایس او کا ایک روپیہ بھی نہیں دینا،پٹرول سٹاک کیوں نہ کیا گیا؟ ،جاپان لاکھڑا پاور پلانٹ کیلئے85 کروڑ ڈالر دیگا،جاپانی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت دی،تحریک انصاف مان جائے تو 30 منٹ میں جوڈیشل کمیشن بن جائے گا ، پریس کانفرنس

تحریک انصاف کا بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کہاں کہاں ہوئی ؟پرنٹنگ کارپوریشن کا بل کتنا بنا اور کتنا ادا کیا گیا؟خط کا متن،بیلٹ پیپرز کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنا ہمارا ہے، الیکشن کمیشن نے آگاہ نہ کیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،جہانگیر ترین

اسلام آباد ،مولانا عبدالعزیز کی جامعہ حفصہ میں نظر بندی کے دوران معافی نامہ کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع ،معافی نامہ میں دہشتگردوں سے لاتعلقی ،جامعہ حفصہ طالبات کی داعش کو بھیجی ویڈیو سے متعلق حقائق اور انتہاء پسندی کے خاتمہ میں حکومت اور فوج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی

اسحاق ڈارکی جہانگیرترین سے ملاقات،5صفحات پرمشتمل خط حوالے،حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیارہے ،ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ،3نکات پراختلاف ہے ،امیدہے کہ جلدمعاملات حل ہوجائیں گے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،موجودہ حالات میں جوڈیشل کمیشن بنناانتہائی اہم ہے ،ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا،اسحاق ڈارکواپنادل بڑاکرناہوگا،جہانگیرترین

پورے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے ،نواز شریف،بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کیلئے سوفیصد فنڈز جاری کر دیئے،گوادر کی تعمیر سے پورا خطہ خوشحال ہوگا،صوبہ میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے،ریکوڈک کا مسئلہ جلد حل ہو جائیگا، بلوچستان حکومت نے گذشتہ ڈیڑھ برس میں بامعنی ترقی کی،پاکستان کی سرزمین کسی کیخلا ف استعمال کر نے کی اجازت نہیں دینگے ، وزیر اعظم کا بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب

دہشتگردی کاواقعہ کب اورکہاں ہوگا،کوئی گارنٹی نہیں ،ترجمان پاک فوج،سانحہ پشاورسے پاک افغان تعلقات کوایک نیارخ ملا،پاکستانی قومی دہشتگردی کے متحدہے ،کوئی اچھااوربرانہیں تمام طالبان دہشتگردہیں ،تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یکجاہیں،دنیاپاکستان کاساتھ دے،میجرجنرل عاصم باجوہ کاسی این این کوانٹرویو

باجوڑ ایجنسی، سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن سمیت 3 اہلکار شہید ، فورسز نے علاقے کو گھیر لیا ،مزید دہشت گردوں کے تلاش کیلئے آپریشن شروع ،شمالی وزیر ستان کی تحصیل شوال میں امریکی جاسوس طیارے کا ڈرو ن حملہ ، 5 افرادجاں بحق 6 زخمی، جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازوں کا سلسلہ جاری رہا ،علاقے میں خوف و ہر اس پھیل گیا

سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کے غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کا نوٹس لے لیا،ایف آئی اے سے تفصیلات طلب،جب تک اس ملک سے بھوک افلاس‘ بیروزگاری‘ ناانصافی اور مہارت کی ناقدری کا خاتمہ نہیں ہوگا ہمارے محنتی‘ ایماندار اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے مستقبل کا اثاثہ نوجوان بیرون ملک غیرقانونی طور پر جاتے رہیں گے اور مرتے رہیں گے‘ یہ سب انسانیت سوز ہے اگر اپنے ملک میں لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان ملتا تو وہ کیوں دوسرے کے ہتھے چڑھتے اور زندگی سے جاتے‘ جواد ایس خواجہ،17 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو زندگیوں کو کوئی تحفظ حاصل نہیں‘ ملک میں اپنے ہی شہریوں کیلئے رہنا ناممکن ہوگیا‘ بیروزگاری کے باعث لوگوں میں بیرون ملک جانے کا تصور فروغ پا رہا ہے‘ ریمارکس

آئین و قانون کی ترامیم کی اشاعت ، سرکاری ویب سائٹس پر ڈالنے اور اردو تراجم کرکے عوام الناس کو مفت فراہم کرنے بارے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے حتمی تاریخ طلب،دنیا اکیسویں صدی میں داخل ہوچکی اور ہم آج تک اپنے 1973 کے آئین کو ہی ویب سائٹ کی زینت نہیں بنا سکے،یہ پرانی ریت ہے ،جسٹس جواد ایس خواجہ، انگریز چلا گیا مگر انگریزی نے آج تک ہماری جان نہیں چھوڑی ، بیسویں آئینی ترمیم تک ویب سائٹ پر موجود نہیں حکومت عام لوگوں کو یہ بتائے کہ قانون ہے کہاں ؟ریمارکس، جب ترمیم ہوتی ہے تو اسی دن گزٹ میں شائع اور بعد ازاں قانونی کتابوں کا حصہ بن جانا چاہیے، جسٹس اعجاز افضل،معاملہ کب تک زیر التواء رہے گا حکومت اپنی ذمہ داریوں کو کب پورا کرے گی، جسٹس قاضی فائز

آئی بی کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے ٹیلی فون ٹیپ کئے جاتے ہیں،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے تحریری ثبوت قائمہ کمیٹی کو پیش کردیئے،ڈی جی آئی بی نے بطور ثبوت پیش کئے جانے والے لیٹر کو جعلی قرار دیدیا ، دس دنوں میں ٹیلی فون ریکارڈ کئے جانے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ طلب ، بعض سفارتخانوں کے ٹیلی فونز کو ناگزیر صورت میں ٹیپ کرنا پڑتا ہے،ڈی جی آئی بی

بجلی کاگردشی قرضہ 300ارب روپے تک پہنچ چکاہے ،مصدق ملک کا انکشاف،پٹرول بحران کی ذمہ داری ہم پرہی آتی ہے ،اس کااعتراف کرتے ہیں ،وفاقی وصوبائی حکومتیں اور بعض ادارے مجموعی طور پر 170ارب روپے کے نادہندہ ہیں،نیپرا ہمارے خسارے کو بجلی کی قیمت میں شامل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ایک آدھ ماہ میں مسئلہ حل کر لیں گے،وزیرا عظم کے مشیر کا انٹرویو میں دعویٰ

نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے ملاقات میں بات چیت

ممبئی حملہ کیس : مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی کے حکمنامے میں ایک ماہ کی توسیع ، تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حکمنامے کو عدالت میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں ، درخواست گزار کا موقف ،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مقدمے کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی

وزارت مذہبی امور نے عمرہ معاملات کو اپنے زیر انتظام کرنے پر مشاورت شروع کردی، سردار محمد یوسف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں تجویز ، عمرہ و زیارات کے معاملات کو وزارت کیڈ سے وزارت مذہبی امور میں منتقل کرنے بارے مشاورتی عمل شروع کردیاگیا، سردار یوسف معاملہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے سامنے اٹھائینگے، ذرائع ،تجویز زیر غور ہے، عمرہ زائرین کی بے شمار شکایات موصول ہوئیں،سینئر عہدیدار

سینٹ انتخابات کا شیڈول جاری،الیکشن3 مارچ2015 کوہوں گے،کاغذات نامزدگی کی وصولی12اور13 فروری ،جانچ پڑتال کاعمل16 اور 17 فروری کو مکمل ہوگا،20 اور 21 کو امیدوار اپیلیں دار کر سکیں گے،حتمی فہرست 25 فروری کو جاری ہوگی،الیکشن کمیشن

این اے124 ،اعتزاز احسن نے کتابی شکل میں وائٹ پیپر جاری کر دیا،38 تھیلوں میں مہریں نہیں،107 پولنگ سٹیشن کے تھیلے سربمہر نہیں کئے گئے،84 تھیلوں میں ووٹ نہیں ردی ڈالی گئی ،145 سٹیشن کے تھیلوں میں سیلنگ توڑ گئیں،اعتزاز احسن،نواز شریف کے تکبر میں اضافہ ہوگیا، ستمبر میں ساتھ نہ دیتے تو وزیر اعظم ماضی کا حصہ بن چکے ہوتے ،رہنما پیپلز پارٹی

،لاہور ،حساس اداروں نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو گرفتار کر لیا،نامعلوم مقام پر منتقل ،پوچھ گچھ جاری

انڈیا بلوچستان میں علیحدگی پسند عناصر کی پشت پناہی کر رہا ہے،رانا تنویر حسین، بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں ، مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے مذاکرات بے معنی ہیں ہماری مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیا ر کھڑی ہیں ہم اپنی آزادی و خود مختاری اور وطن عزیز کی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دینگے روس کے ساتھ ماضی میں ہمارے تعلقا ت سرد مہری کا شکار رہے ہیں ، اب دو نوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے جا رہے ہیں آئیڈیاز 2014ء کی دفاعی نمائش روس پاک تعلقات میں بہتری لا نے کا با عث بنی مستقبل میں دونو ں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہو نگے روس اور پاکستان ایک دوسرے کی دفاعی مصنوعات اور تجربات سے استفادہ حاصل کرینگے ، عوامی اجتما ع سے خطاب اور میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو

یہودی لا بی دنیا میں تیسری جنگ عظیم کی راہ ہموار کر رہی ہے،سراج الحق، مغرب نے ہمیشہ گستاخان رسول ﷺکو پناہ اور سیکورٹی فراہم کی جس سے مجرموں کو حوصلہ افزائی ملی ،جماعت اسلا می گستاخانہ خاکوں کے خلاف 23جنوری کو اسلام آباد میں شان مصطفےٰ ریلی جبکہ 25جنوری کو لاہور اور کراچی میں شان مصطفٰے ریلی نکالے گی،امیر جماعت اسلامی

انٹرنیشنل اٹامک انرجی نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ قرار دیدیا، آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیروورجنٹا نے دورہ پاکستان کے موقع پر ایٹمی پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا ،سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری اور چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن نے خصوصی بریفنگ دی ،پاکستان نے کئی سالوں سے آئی اے ای اے کے قواعد وضوابط کو فالو کرتے ہوئے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،ٹیروورجنٹا

پی آئی اے کا نئی دہلی کیلئے آپریشن بند ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، ترجمان پی آئی اے

پٹرول بحران میں کوئی کوتاہی نہیں، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ، پی ایس او کی جانب سے پی این ایس سی پر ذمہ داری عائد کرنے کے بیانات درست نہیں، ترجمان حافظ امین نظامی

پٹرول کی قلت کی ذمہ داری ہمیں قبول کرنی چاہئے، خواجہ آصف،گیس کی بندش کی وجہ سے تمام لوگ پٹرول پرشفٹ ہوگئے ،نیشنل ایکشن پلان پرمکمل توجہ کی ضرورت ہے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔