بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

شہید بچوں کے والدین کا دکھ سمجھتا ہوں، آج کے بعد کوئی پروٹوکول نہیں ہو گا، 18جنوری کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام پر حکومت جواب نہیں دے رہی، 18 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مذاکرات میں 3 نکات پر اتفاق ہو گیا تھا اور انہوں نے ان نکات سے متعلق وزیراعظم سے بات چیت کے بعد جواب دینا تھا تاہم حکومت اب بھی جوڈیشل کمیشن بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ وہ جیسا کمیشن بنانا چاہتی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں، ہم نے تو جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے آرڈیننس بھی تیار کر لیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو خط یاددہانی کیلئے لکھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی کہے کہ معاشی ترقی رک گئی یا میٹرو کو نقصان ہوا، الیکشن ٹھیک ہوئے یا نہیں، جوڈیشل کمیشن کو فیصلہ کرنے دیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران 3 نکات پیش کئے اور کہا کہ ان تینوں نکات کی عدلیہ تحقیقات کرے اور عدلیہ کہہ دے حکومت کو جو مینڈیٹ ملا ہے وہ ٹھیک ہے، فیصلہ مان لیں گے۔ جو تین ٹی او آرز پیش کئے گئے ان کی پہلی شق ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

آرمی چیف کی برطانوی وزیراعظم اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دوطرفہ دفاعی تعلقات دہشتگردی کیخلاف جنگ ،انسداددہشتگردی میں تعاون اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ پہنچے تولندن میں انہیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر اعظم ، صوبائی حکومتیں انسداد دہشتگردی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون اور تمام وسائل فراہم کرے گی ،ہرقسم کی دہشتگردی اورمنافرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر اعظم کا ایکشن پلان اجلاس سے خطاب

آرمی پبلک سکول کے بچوں کے مورال نے حوصلہ بڑھا دیا،بچوں سے اطہار یکجہتی اور انکا حوصلہ بڑھانے آیا تھا،عمران خان،قوم کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،احتجاج کرنے والے والدین کے جذبات کا احترام کرتا ہوں جس درد اور امتحان سے وہ گزرے اس کا اندازہ ہے،احتجاج کرنیوالوں میں سے کچھ نے سیاسی جواب دیا ،میں نے پوچھا کہ میں آپ کیلئے کیا کر سکتا ہوں؟سیاسی جواب ملنے پر واپس گاڑی میں بیٹھ گیا،سمجھ نہیں آئی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنے آیا تو اس پر احتجاج کی کیا ضرورت تھی ؟،صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے ،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے،فنڈز فراہم کئے جائیں،سپیکر ایاز صادق دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہوں ،خود مختار الیکشن کمیشن بنایا جائے ورنہ اٹھارہ تاریخ کو آئندہ کا لائحہ عمل دینگے، پشاور میں اے پی ایس کے دورے کے بعد پریس کانفرنس

نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد ، عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار ، آئندہ سماعت پر ڈی جی صحت بلوچستان کو طلب

عمران اور ریحام خان کادورہ آرمی پبلک سکول،شہید بچوں کے والدین کا شدید احتجاج،گو عمران گو کے نعرے لگ گئے،مظاہرین نے عمران کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے ساتھ جھڑپ،مزید نفری طلب کرلی گئی،ایک عورت عمران کا گریبان پکڑ کر شہید بچے کے خون کا حساب مانگتی رہی،عمران بیوی کے ساتھ سیر کر نے آئے ہیں،ووٹ دیکر بڑی غلطی کی ،لاشوں پر سیاست کرتے ہیں،وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے گالیاں اور دھکے دیئے،عمران ہمارے پیسوں پر ہیلی کاپٹر پر سیر کرتے ہیں،عمران ہمارے بچوں کی لاشوں پر سیاست نہ کریں،والدین کی میڈیا سے گفتگو،سکول کے دورہ کے دوران عمران خان بچوں میں گھل مل گئے ،بچے تصاویر بنواتے اور آٹو گراف لیتے رہے،بچوں کا جذبہ قابل ستائش ہے ،عمران خان،بچوں نے دوبارہ تعلیم شروع کر کے دہشتگردی کو شکست دی،ریحام خان

پاکستان کو آئندہ نسلوں کے رہنے کے قابل بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، دھرنے نہ ہوتے تو معیشت مزید بہتر ہوتی ؛صدر و وزیر اعظم کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت

صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے صدر کو آگاہ کیا ،ملک میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا ،ملک کو دہشت گردی سے ہر صورت پاک کریں گے ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نوازشریف کا عزم

عمران خان کو بوگس ووٹوں اور بیلٹ پیپرز کی فرانزک ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، پرویز رشید ،عمران بیلٹ پیپرز کی فرانزک ٹیسٹ اپنے من پسند ملک اور لیبارٹری سے کروالیں اس کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ دونوں فریقین قبول کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وہ اراکین اسمبلی جو اجلاسوں میں شریک نہیں ہورہے ان کیخلاف قواعد کے مطابق کارروائی ہوگی،عمران خان تخریبی سیاست کی بجائے تعمیری سیاست کریں۔ جمہوریت کو مستحکم بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ سازشوں کے ذریعے جمہوریت کو غیر مستحکم نہ کریں،میڈیا سے گفتگو

شہداء فورم اے این پی ،مسلم لیگ(ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بنائی،مشتاق غنی،عمران خان طلباء نے شاندار استقبال کیا،زندہ باد کے نعرے لگائے،10سے15 افراد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ،عمران اور پرویز خٹک کا راستہ روکا ،احتجاج سب کا حق ہے،صوبے میں بدمعاشی برداشت نہیں کرینگے،پرویز خٹک نے کسی مظاہرین کو گالیاں نہیں،صوبائی وزیر اطلاعات کی میڈیا سے گفتگو

اسٹریٹجک استحکام پرپاک روس مشاورتی گروپ کا9واں اجلاس ، دونوں ممالک کا اسٹریٹجک استحکام پرمشاورتی طریقہ کارکومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ

شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکت، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمدکیلئے فوری اقدامات پر اتفاق ، موجودہ صورتحال میں غیرمعمولی اقدامات ضروری ہیں،اپنی نسلوں کو پرامن پاکستان دینے کی ذمہ داری ہر صورت پوری کرینگے،پاکستان کی بقاء کیلئے میدان میں نکلنے کا وقت آگیا ہے، معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کر دیا ہے،اتحاد اور اتفاق کی قوت سے دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے ناسور کا خاتمہ کریں گے،وزیراعلیٰ کااجلاس سے خطاب، صوبے میں سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

آخر کب تک آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا جاتا رہے گا،سراج الحق ، ہم بھی آزادی اظہارکے حق میں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہیں لیکن حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ کارٹون چھاپنا بھی انتہاء پسندی بلکہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، سراج الحق کی پشاور میں پریس کانفرنس

حکومت نے موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری عائد کر دیا نوٹیفکیشن جاری ، موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات پر 5 فیصد،اسٹیل بار، راڈز، ، نان الائی اسٹیل پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

دادرسی کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ناکام،طفل تسلیوں پر اراکین سیخ پا ہوگئے،عبدالرشید گوڈیل کی قیادت میں ملنے والے وفد نے وفاقی وزیرداخلہ کو سندھ میں کارکنوں کی ٹاگٹ کلنگ پر مداخلت کرنے اور صوبائی حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی،صوبائی حکومت سے بات کرسکتے ہیں ہدایات نہیں دے سکتے ،کراچی کے معاملات گھمبیر ہیں جلد دورہ کروں گا،چوہدری نثار کا جواب،آپ پہلے بھی دورے کرتے رہے لیکن ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے،ہم نے آئینی ترمیم سمیت دیگر ایشوز پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،ایم کیو ایم کا شکوہ

اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالیاں دیں تو معاف نہیں کریں گے،شیری مزاری،ہم اپنے خلاف ہرنعرہ سننے کو تیار ہیں،بچوں کے والدین کے زخم تازہ ہیں،پولیس کا مظاہرین کے ساتھ رویہ سخت تھا،صوبائی حکومت کو ان اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،ہم پروٹول کول پر یقین نہیں رکھتے،رہنما تحریک انصاف

سپریم کورٹ نے کراچی میں صادق حسین شاہ کے قتل میں ملوث ملزم مولوی محمد سعید اعوان کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، آج پھانسی پر لٹکایا جائے گا، یورپی یونین کا حکومت پر سزائے موت ختم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے مگر اسلام جان کے بدلے جان کا حکم دیتا ہے ؛جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے ریمارکس

وزیراعظم آج 2روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب جائیں گے،سعودی فرمانروا و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اورعمرہ اداکریں گے

وزارت داخلہ کے احکامات ،وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل ، آئی میپ کا دفتر مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث سیل کیا گیا

”میں ملالہ ہوں“ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل

پاکستان پہلے غلطی کا اعتراف کرے پھر بات چیت شروع ہو گی‘ منوہر پاریکر،دراندازی کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کے ساتھ سفارتی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں‘ بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو

ریحام خان پر کبھی بھی ہاتھ نہیں اٹھایا ،سابق شوہراعجاز رحمان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
دہشتگردوں کیخلاف بلا خوف و خطر کیسوں کی سماعت کیلئے حکومت نے فوجی عدالتوں کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے آئین میں ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں‌پیش کیا گیا اور اُسے منظور بھی کر لیا گیا۔ آپ کے خیال میں‌کیا فوجی عدالتیں ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کا باعث بنیں گی؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
فوجی عدالتیں ہی دہشتگردوں کا صحیح خاتمہ کر سکتی ہیں۔ حکومت اور فوج کا فیصلہ درست ہے۔
فوجی عدالتوں کی بجائے موجودہ عدالتی نظام کو تحفظ دیا جائے اور بہتر بنایا جائے۔ یہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔