بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کی صدارت میں طویل اجلاس،فوجی عدالتوں کا قیام، آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ

وزیراعظم کی سربراہی میں پانچ گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں اتفاق، ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی، بل کل قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔وزیراعظم محمد نواز شریف کے زیر صدارت قومی رہنمائوں کے اجلاس میں فوجی افسروں کی سربراہی میں خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی ترامیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ پیر سے قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے قیام کے بل کی منظوری کا عمل شروع ہوگا۔ سپیشل کورٹس کے قیام کا بل منگل کو سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز رشید نے بتایا کہ خصوصی عدالتوں کو تحفظ دینے کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ دونوں میں ترمیم کی جائے گی۔ سپیشل کورٹس کیلئے آئین اور آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے سیاسی قائدین میں اتفاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی،کور کمانڈرز کانفرنس ، پوری قوم سیاسی و فوجی قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کیخلاف کس قسم کے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتی ہے، آرمی چیف،تمام اداروں کو مزید وقت ضائع کئے بغیر جامع قومی ایکشن پلان پر موثر فوری عملدرآمد کرنا چاہیے،کور کمانڈرز کانفرنس

اجلاس میں ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے خاص طور پر جاری کارروائیوں پر غور کیا گیا

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کوئی بھی غیر جانبدار نہیں رہ سکتا،نواز شریف، ملکی عسکری و سیاسی قیادت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہے،دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،ہم نہ صرف دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے بلکہ آئندہ کے لئے اس کا راستہ بھی روکیں گے ،قومی سلامتی بارے اجلاس سے خطاب، فوری ایکشن پلان پر عملدرآمد کے امور پر غور

ذکی الرحمن لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے ، فیصلہ عدالت ہی کریگی،پاکستان ، بھارت کا واویلا بلاجواز ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے ماسٹر مائنڈ سوامی کو رہا کیا اور ہمارے تحفظات کا آج تک جواب نہیں دیا گیا، جان کیری رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے، سٹریٹجک ڈائیلاگ پر دوبارہ بات چیت شرو ع ہوگی،توقع ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہو گی، پاک ایران گیس پائپ لائن کیلئے پرعزم ہیں؛ترجمان دفترِ خارجہ تسنیم اسلم

ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کی ہے ، آصف زرداری،فوجی عدالتوں کے طریقہ کار اور ان کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے واضح پالیسی کا اعلان کرے، پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے۔ جو پیپلز پارٹی سے غداری کرے گا عوام اس کا خود احتساب کرے گی،کسی کے آنے اور جانے سے پیپلز پارٹی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ہم بھٹو کے سپاہی ہیں اور بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں، جلد خیبرپختونخواہ کا تفصیلی دورہ کروں گا۔، کراچی میں خیبر پختونخواہ کے پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب

صدر مملکت نے سزا ئے موت کے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں، مجرمان میں صولت مرزا ، محمد سعید اعوان، طلحہ حسین، شاہد حنیف اور خلیق احمد شامل ، وفاقی محکمہ داخلہ نے سندھ حکومت کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ،مجرمان کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب اور سندھ نے 7، خیبرپختونخوا نے8فیصد کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ ”جگا ٹیکس“ہے،اپوزیشن کاحکومت سے یہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ،قومی اسمبلی کے اجلاس سے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا واک آؤٹ، حکومت سیلز ٹیکس جو درحقیقت جگا ٹیکس ہے وہ واپس لے، پارلیمنٹ کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانے گی ،خورشید شاہ

ایران کی عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے کوششیں شروع،عزیر بلوچ نے ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا،ملزم کے خلاف ایران میں بھی مقدمہ درج کیا جائے گا،ایرانی حکومت کا موقف

بھارتی فوج کی شکر گڑھ سیکٹر پر بلا اشتعا ل فا ئر نگ کا سلسلہ بدستو ر جا ری،پنجاب رینجرز کی بھی بھرپور جوابی کارروائی ، بھارتی گنیں خاموش،دھو کے با زی سے شہید کیے گئے پنجاب رینجرز کے دو جو انو ں کی رینجرز ہیڈکوارٹرز شکر گڑھ ونگ میں ادا ،سیکرٹری کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر وسیم بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز شکر گڑھ کرنل عاصم کی شرکت

بھارت اور پاکستان کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ، فہرستوں کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے معاہدے کے تحت کیا گیا‘ ترجمان وزارت خارجہ

ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہیں،پرویز خٹک،جس کا صحیح معنوں میں نوٹس نہیں لیا گیاآج اگر سانحہ پشاور میں سینکڑوں ننھے بچوں اور انکے اساتذہ کی قربانی کی بدولت قوم جاگ اور متحد ہو گئی ہے تو یہ موقع ضائع نہیں جانا چاہئے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ضرب عضب میں اب تک 1742 دہشتگرد ہلاک ہوئے ،خواجہ آصف،آپریشن میں مختلف عہدوں پرپاک فوج کے 125افسران اور دیگر نے جام شہادت نوش فرمایا،وزیر دفاع کو قومی اسمبلی میں سوال کا جواب

حکومت واپوزیشن اراکین نے سانحہ پشاورکوملک کے خلاف بڑی سازش قراردیدیا،معصوم بچوں پرحملے کرنے والے انسان نہیں خونی درندے ہیں ،ہماری جنگ انسانوں کے خون کے پیاسوں سے ہے ،ارکان کا اظہار خیال، فوجی عدالتوں سے نہیں گھبراناچاہئے ،فوجی افسران پڑھے لکھے ہوئے ہیں ،کسی کوناحق سزانہیں ملے گی،حکومتی اراکین، اسلام حیوانوں پربھی ظلم برداشت نہیں کرتا،سانحہ پشاورمیں ملوث افرادکااسلام سے کوئی تعلق نہیں ،صوبائی حکومت کی غفلت کوبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،جے یو آئی ف

قومی اسمبلی میں وزیرداخلہ کا سانحہ پشاور پر پالیسی بیان نہ آنے پر اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج،حکومتی بنچوں پر صرف ”معصوم وزیر“ شیخ آفتاب ہیں،ایسی غیر سنجیدگی کے عالم میں اجلاس کی کارروائی نہیں چل سکتی،اجلاس ملتوی کیا جائے،خورشید شاہ،اجلاس پر ایک خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اس طرح ملتوی نہیں کرسکتے،سپیکر کا جواب،”معصوم“ کا لفظ انبیاء کیلئے استعمال ہوتا ہے یہ معصوم نہیں بیکار لوگ ہیں،محمود اچکزئی،اپوزیشن پارلیمنٹ کو مذاق نہ بنائے،پوائنٹ سکورنگ کی بجائے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے،پیپلزپارٹی کے دور میں خورشید شاہ بھی ”امرت دھارا“ تھے، رانا تنویر کا جواب

اسلام آباد ، ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

حالت جنگ میں ہیں فوجی عدالتوں کے اختیار میں اضافہ کیا جائے،سینیٹر اعتزاز احسن ، آئین میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے،پشاور جیسے واقعات کے بعد کچھ تو کرنا ہوگا ،فوجی عدالتوں کے آئینی جواز کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے، ہم اپنے مینڈیٹ سے انحراف نہیں کررہے ہیں، میڈیاسے گفتگو

سانحہ پشاور انتہائی دردناک ہے اور تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،سراج الحق، ان شہادتوں کے بدلے میں قوم کو امن کا تحفہ ملنا چاہئے، زندہ رہ جانے والے بچوں نے ہمیں اور والدین کو حوصلہ دیا ہے، پشاور 1980ء سے جل رہا ہے،شہر نے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں، اس کو بہادر شہر قرار دیا جائے، بچوں اور خواتین کو نشان حیدر سے نوازا جائے،امیر جماعت اسلامی

چین کی جانب سے پاکستان کو نئے سال میں بڑا تحفہ ملنے کا امکان ،تین ذی ٹین جنگی ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی ایوی ایشن فلیٹ میں شامل ہوں گے، جس سے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنے کی صلاحیت بڑھ جائیگی، پاکستان کی روس سے ایم آئی 35 جنگی ہیلی کاپٹر بھی خریدنے میں دلچسپی

پاکستان نے کسی بھی سبق سے کچھ نہیں سیکھا، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی ، پاکستان کیجانب سے نئے سال کے پہلے دن بھی سرحدی حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی،منوہرپاریکر کا الزام

دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے،عمران خان کی وضاحت

بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب،غلطی سے ایل او سی پار کرنیوالی 12 سالہ بچی کو حوالے کئے جانے کے اگلے ہی روز 2 پاکستانی جوانوں کوفلیگ میٹنگ کے نام پر بلا کر شہید کردیا،2014 میں پاکستان نے غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے متعدد افراد کو واپس بھیج دیا،بھارتی فوج نے غلطی سے جانیوالے افراد میں سے 2 کی لاشیں دیں، ایک تاحال لاپتہ ہے، دفاعی تجزیہ کاروں کاشدید تشویش کا اظہار،عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔