بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم نواز شریف نے کل آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

وزیراعظم نوازشریف نے کل بروز جمعہ آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیاہے اور اس سلسلے میں تمام پارٹی سربراہان کو دعوت نامے بھی بھیج دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور حنا ربانی کھرکے علاوہ ایم کیو ایم اورجمعیت علماءاسلام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیاتھا جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے ان تمام جماعتوں کے تحفظات دور کر نے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں قومی ایکشن پلان کے مسودہ پر مشاورت کی جائے گی اور تمام پارٹیوں کے سربراہان کے مسودے پر دستخط کے بعد مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کل وزیراعظم ہاﺅس میں دوبجے طلب کیا گیاہے اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زردی کی شرکت بھی متوقع ہے ۔اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے تمام سیاسی سربراہان کو ارسال کر دیے گئے ہیں۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

حکومت اوراپوزیشن میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین کے بجائے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنے پراتفاق ،اتفاق رائے سیاسی جماعتوں کی لیگل کمیٹی کے اجلا س میں کیاگیا

اجلاس میں تمام شرکاء نے اتفاق کیاکہ آئین میں ترامیم نہیں کی جائیں گی بلکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے اقدامات کوآگے بڑھایاجائیگا

شکر گڑھ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی دھوکہ بازی ، فلیگ میٹنگ بلا کر رینجرز اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ کردی ، 2 اہلکار شہید ،ترجمان رینجر ز کی تصدیق، پاکستان کی طرف سے پہلے فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا ، بھارتی فوج کا دعوی ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، ورکنگ باؤنڈری پر 2رینجرز جوانوں کی شہادت پر شدید احتجاج ،بھارت سے واقعہ کی تحقیقات ، ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن یقینی بنانے کا مطالبہ

مسلح جتھوں کو کام کی اجازت نہیں دینگے،کالعدم جماعتیں خود کو کالعدم سمجھیں،وزیراعظم، دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان فرد واحد نے نہیں پوری سیاسی اور فوجی قیادت نے مل کر تیار کیا،خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے آئینی و قانونی خاکہ تیار کر لیا ہے، فوجی افسران صرف دہشتگردوں کے مقدمات سنیں گے ، ان عدالتوں میں اپنے ٹرائل کے خوف سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے، فوجی جوانوں کے سروں کو کاٹ کر فٹبال کھیلا یہ معمولی حالات نہیں ان کو نہ روکا گیا تو ہوسکتا ہے کل ہم یہ حالات روکنے کے قابل نہ رہیں،انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے بتائیں کیا ان بچوں کے کوئی حقوق نہیں تھے جن کے خواب جلا دیئے گئے، دہشت گردوں کے حقوق کے لئے ملک کو جنگل نہیں بنایا جا سکتا،ہم آخری دہشت گرد کو ختم کرکے دم لیں گے،وزیراعظم کا سینٹ میں خطاب

مشرف حملہ کیس کے مجرم نیازمحمد کو سینٹرل جیل پشاور میں پھانسی دیدی گئی،مجرم کاتعلق صوابی اور وہ پرویزمشرف حملہ کیس کے مجرم عدنان رشیدکاقریبی ساتھی تھا، پاک فضائیہ کے سابق ملازم نیاز محمد کا مشرف حملہ کیس میں کورٹ مارشل ہوا اور اسے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی

پٹرول 6روپے 25پیسے ، ہائی سپیڈڈیزل 7روپے 86پیسے سستا، وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، صوبائی حکومتیں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں ،وزیراعظم کی ہدایت، بجلی کی قیمت میں 2روپے 32پیسے فی یونٹ کمی کرچکے ہیں جنوری کے بلوں میں فائدہ ہوگا،نوازشریف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرخزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

پاکستا ن اور افغا نستا ن خطے میں خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم نواز شریف ، دونوں ملک اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کا افغان پارلیمانی وفد سے ملا قا ت میں اظہا ر خیال

سال 2015 امن کا سال ہوگا ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر ہوگئے ،پاکستان کودہشتگردی کے ناسور سے پاک کرنا چاہتے ہیں ،حکومت کے تحریک انصاف سے مذاکرات جاری ہیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا ،گفتگو

فوجی عدالتوں کی پہلے حمایت بعد میں مخالفت کرنیوالے منافق ہیں، الطاف حسین، طالبان نے ملک کا بیڑا غرق کردیا،شکر گڑھ میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے ، ایم کیو ایم قائد

آئی پی پیز کو ادائیگیاں وقت پر کی جارہی ہیں‘خواجہ آصف ، حکومت نے سٹیٹ بینک سے ادھار لے کر گزشتہ روز پچیس ارب کی رقم اداکی، بجلی کے ،نرخوں میں 2.32 روپے کی گنجائش تھی جو ہم نے کیا،صحافیوں سے گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ کے ملک بھرمیں پابند ی کاشکار تنظیموں کاڈیٹااکھٹاکرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،جن ملزمان کی معافی کی اپیلیں مسترد کی جاچکی ہیں ان کوجلدکیفرکردارتک پہنچایاجائے ،متعلقہ حکام کوہدایت

حکومت کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور لاحاصل ہوگا،شاہ محمود قریشی ، کور کمیٹی کو مذاکرات کو جاری یا ختم کرنے سے متعلق اپنا نکتہ نظر دیا اب جو فیصلہ کور کمیٹی کرے گی وہی ہمارا فیصلہ ہوگا، حکومت مذاکرات تو کررہی ہے مگر جب فیصلے کا وقت آیا تو اپنی حلیف جماعتوں سے مشورے کا بہانہ بنا دیا گیا ،حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد، سینیٹ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کا اجلاس نیپرا کیلئے بھاری گزرا ،وزیراعظم کو خط لکھا جائے بجلی کے سلیبز کو2 سے واپس 5 کیا جائے، اجلاس میں فیصلہ ، آڈٹ کمپنیاں آج تک پتہ نہیں چلا سکیں کہ اوور بلنگ کتنی کی گئی،چیئرمین نیپرا کا انکشافکمیٹی کو اوور بلنگ کے حوالے سے بند کمرے میں آگاہ کرنے کی تجویز پر چیئرمین کمیٹی سخت برہم بجلی بلوں میں اضافہ نیپرا کے سلیبز میں تبدیلی سے ہوا، نیپرا حکومت اور وزارت سے زیادہ بااختیار ادارہ بن چکا ہے،سینیٹر زاہد خان

عمران خان کی شادی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، علیمہ خان ،میرے بھائی افواہوں کی ذد میں ہیں، ان کی شادی سے متعلق خبریں بھی انہیں افواہوں کا حصہ ہیں، سیاسی دشمنوں کی جانب سے پھلائی جانے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بہن عمران خان

زکی الرحمن لکھوی کی رہائی کسی بھی قیمت بھارت کیلئے قابل قبول نہیں ، بھارتی وزیر داخلہ ،جمو ں کشمیر سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ موجود ہے ،فوج ، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنا ہوگا،راجناتھ سنگھ کا اجلا س سے خطاب

سعودی عرب ، ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔