بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

تازہ ترین خبریں

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہا ہوں، موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا ، اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے اسلا٘ م آباد میں موٹر وے پولیس کی سالانہ کارکردگی برائے تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا موٹروے پولیس کی سولہ سالہ تاریخ شاندار مثالوں سے بھری ہے ۔ موٹروے پولیس کے اہلکار اور افسران توقع پر پورا اترے ۔ انہوں نے کہا موٹر وے ایم ٹو ایک تجربہ تھا جو کامیاب ہوگیا ۔ اب گودار سے کاشغر تک موٹر وے تعمیر کی جائے گی ۔ وزیر اعظم نوز شریف نے کہا کراچی تا لاہور موٹر وے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے آئی جی موٹر وے کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ذوالفقار چیمہ جیسے افسروں سے مزید خدمات لینی چاہئیں ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اچھی ٹیم اکٹھی کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے موٹر وے پولیس کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

لاہور ، تجارتی پلازہ میں ہولناک آتشزدگی،خاتون سمیت 13افراد جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری ، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف کا واقعہ پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی وتعزیت ، وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم قائم ،لاہور کے تاجروں کا آج یوم سوگ منانے کا اعلان ،شہر میں مارکیٹیں اور کارباری مراکز بند رہینگے ،وزیراعلیٰ پنجاب کاانارکلی پلازہ میں آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس،تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل، سانحہ انارکلی کی وجوہات کے تعین اورنقصان کے ازالے کیلئے خصوصی کمیٹی24گھنٹے میں ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر ے گی،ایم این اے پرویزملک کمیٹی کے کنونیئرہوں گے،جاں بحق افرادکے لواحقین کیلئے پنجاب حکومت کا 5لاکھ فی کس امدادکااعلان

پیرکی شام لاہورمیں نیوانارکلی بازارکے خالدپلازہ میں جسے گھڑیوں کی مارکیٹ کہاجاتاتھاوہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں کمپریسرپھٹ گیاجس کے بعددکان میں آگ لگ گئی

وزیر اعظم نواز شریف کی سستی بجلی کی پیداوار کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت ،عوام کوریلیف فراہمی کیلئے موسم گرما تک بجلی فراہمی کی صورتحال بہتر بنائی جائے، کابینہ کمیٹی کے چھٹے اجلاس سے خطاب

لیاری گینگ وار کا اہم ترین ملزم عزیر جان بلوچ دبئی میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار ،عزیر بلوچ کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع ، 30 روز کے اندر پاکستان لانے کا امکان

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہ دیئے جانے پر پی ٹی آئی نے متبادل حکمت عملی تیار کر لی،تحریک انصاف14 جنوری سے جلسے اور جلوسوں کیلئے شیڈول تیار کرے گی ،لانگ مارچ اور ڈی چوک میں ایک بار پھر دھرنے دینے کیلئے کارکنوں کو کال دی جائے گی، عدالتی کمیشن کا نتیجہ آنے تک اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے،عمران خان ، شوکت خانم اسپتال پشاور کے لیے عوام سے ڈیڑھ ارب روپے چندے کی اپیل

فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے 5مجرموں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی،مجرما ن فوجی اہلکار نہیں سویلین ہیں فوجی عدالت ان کیخلاف کارروائی نہیں کرسکتی ، درخواست میں موقف

اسلام آباد ہائیکورٹ ، غداری کیس کا 5 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری ،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر ،سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور وسابق وفاقی وزیرزاہد حامد کے خلاف خصوصی عدالت کو کارروائی روکنے کے احکامات جاری ،غدار ی کیس کے فیصلوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت ہائیکورٹ میں 3 فروری سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف آج آرمی چیف راحیل شریف سے اہم ملاقات کرینگے ،فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ہونیوالی 21 آئینی ترمیم ،دہشتگردی کیخلاف موثر ایکشن ،ملک بھر میں تعلیمی اداروں ، اہم تنصیبات کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کرینگے ، وفاقی حکومت نے آئین میں ترمیم کیلئے ایک دن میں قومی اسمبلی ، ایک دن میں سینٹ سے منظوری کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا، 5جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلا لیا گیا ، وزیراعظم آرمی چیف کو اعتماد میں لینگے ، ذرائع

ممبئی حملہ کیس‘ ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں اور شخصی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے،ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی پر بھارت کا پاکستان سے شدید احتجاج، دفتر خارجہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ،احتجاج ریکارڈ کرایا گیا

تحریک انصاف نے ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کی مخالفت کردی ، فوجی عدالتوں کی بجائے ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں تیزی سے سماعت کیلئے سپیڈی کورٹس بنائی جائیں،مطالبہ

امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں،سانحہ پشاور پر دکھ اور افسوس کا اظہار، امریکہ سے 53ارب 20لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج اور امریکی وزیرخارجہ کے جنوری کے مجوزہ دورہ کے ایجنڈے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ،امریکی پیکج کا بڑا حصہ شمالی وزیرستان کے بے گھر لوگوں پر خرچ کیا جائے گا،اسحاق ڈار،پوری قوم متحد ہے کہ دہشت گردی سے پوری قوت سے نمٹیں گے ،امریکی سفیر سے گفتگو

نئے سال کی آمد پر عوام کے لیے تحفہ،پٹرولیم قیمتوں میں 6سے 17 روپے تک کمی کی جائے گی ، اوگرا نے سمری تیار کرلی

ملا عمر زندہ اور پاکستان میں ہے‘ افغان نائب انٹیلی جنس سربراہ، پاکستان ملا عمر کی ملک میں موجودگی ثابت ہونے کی صورت میں شرمندگی سے بچنے کیلئے اقدامات بھی کررہا ہے‘ رحمت اللہ نبیل

ہمیں جائزہ لینا ہوگا پاکستان کن عوامل کی وجہ سے آج اس نہج پر کھڑا ہے،مذہب کو اقتدار میں آنے کیلئے استعمال کیا گیا ،پاکستان پیپلز پارٹی ، کیا ریاست سٹرٹیجک ڈیتھ اور پان اسلامیزم کی پالیسی تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے ، صرف ملٹری آپشنز سے دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی ، سینیٹر میاں رضا ربانی کا سینٹ اجلاس میں اظہار خیال

فوجی عدالتوں کا قیام،مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ تیار،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں سے مشاورت کا فیصلہ،آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

برطانوی نژاد باکسر عامر خان کا پشاور آرمی پبلک سکول کا دورہ ،شہید بچوں کی تصاویر دیکھ کر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار،بچوں پر حملہ پاکستان کے مستقبل پر حملہ ہے ، پاک فوج کی مدد سے دہشتگردی کو ختم کیاجاسکتا ہے ،حملے سے بچے اور اساتذہ خوف کا شکار تھے ان کا اعتماد بحال کرنے آیا ہوں ، عامر خان ،آرمی چیف سے پاکستانی نژاد برطانوی باکبر عامرخان کی ملاقات ،عامر خان نے سانحہ پشاور کے لواحقین اور مسلح افواج سے یکجہتی کا اظہار کیا

پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر کی 14 سالہ لڑکی کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا، نسرین بی بی 20 روز قبل حاجی پیر سیکٹر باغ سے آزاد کشمیر میں داخل ہو گئی تھی

پاکستانی سرحد کے نزدیک حملہ،کرنل سمیت تین ایرانی فوجی اہلکار ہلاک ،ایرانی فورسز کی سرحدی علاقے میں گولہ باری ، 7 پاکستانی شہری زخمی

پاکستان کسی سیاستدان ، جرنیل یا مولوی کا نہیں ، یہ اٹھارہ کروڑ عوام کا ہے اور وہی اس کی حفاظت کریں گے،سراج الحق، پاکستان میں وزیر اعظم اور پارٹیاں تبدیل ہوتی ہیں لیکن عوام کی تقدیر نہیں بدلتی، غلام ذہنیت کے حکمران ابھی تک قوم کو متفقہ زبان تک نہیں دے سکے،افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی امریکہ کے غلاموں کا جھنڈا سر نگوں ہوگا،ملک میں دہشت گردی کی بنیاد پرویز مشرف اور اس کی پالیسیاں ہیں، بلوچستان ، کراچی اور قبائلی علاقوں میں غیر ملکی ایجنسیوں کو اجازت دے کر سازشوں کا مرکز بنایا گیا ،امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہا ہے،سانحہ پشاور نہایت اندوہناک ہے۔ اس کی تحقیقات اور تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں، دہشت گردی کا واحد علاج قومی یکجہتی اور شریعت کا نظام ہے،مسجد اللہ کا گھر ہے ، جس نے اس کو ڈھانے کے لئے ہاتھ بڑھایا وہ ہاتھ توڑ دیں گے،علماء اور مدارس کی توہین ناقابل برداشت ہے،مردان میں جلسہ عام سے خطاب

ذوالفقار کھوسہ کی متحدہ مسلم لیگ میں پرویز مشرف کی شمولیت پر مشروط آمادگی،متحدہ مسلم لیگ میں آنے کیلئے سابق صدر کو مارشل لاء لگانے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، لیگی دھڑے جس کو چاہیں صدر منتخب کرسکتے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

دہشتگردی ختم کرنے میں ہم ناکام ہوگئے یہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے،اسحاق ڈار کا اعتراف،فوجی عدالتوں کے قیام پر مجبوری کے تحت رضا مند ہوئے،سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کریں گے،معاہدہ ہوجائے گا،سانحہ پشاور کے بعد قوم متحد ہوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے،وزیرخزانہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتحادی فوج کی واپسی کے بعد معلو م ہوگا کہ افغان حکومت کی کتنی گرفت ہے ،سرتاج عزیز ، پاکستان افغانستان کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ، اس حوالے سے جلد کئی سمجھوتے متوقع ہیں ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پنجابی طالبان بارے میری باتوں کوجھوٹ کہاگیااب سامنے آگئیں ،داعش پاکستان میں ہے ، رحمان ملک ،ایجنسیوں نے داعش کے کئی لوگ پکڑبھی لئے ہیں ،عوام داعش سے محتاط رہیں،قوم کونئے سال کی مبارکباد ہو، 31دسمبرکوناچ گانے اورپٹاخوں کے بجائے قوم مل کرامن کیلئے دعاکریں اوراپنے گناہوں کی ہم سب معافی مانگیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔