بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

تازہ ترین خبریں

لاہور، انارکلی بازار کے پلازہ میں آتشزدگی، بچے اور خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق، امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا کر پلازہ کلیئر کرا لیا

صوبائی دارالحکومت لاہور کے معروف انارکلی بازار کے ایک پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے اور خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں جبکہ کئی افراد پلازہ میں پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انار کلی اور اردو بازار سے ملحقہ الکریم واچ مارکیٹ کے خالد پلازا کی ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے بتایا کہ واقعے میں متاثر ہونے والے10 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 9 جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر امجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر افراد جھلسنے جبکہ کچھ افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک بچہ اور خاتون بھی شامل ہیں۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

تحریک انصاف کا اسپیڈی ٹرائل کورٹس اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت سے تعاون جاری رکھنے کا فیصلہ ، تعاون کا مطلب دھاندلی کے مؤقف سے پیچھے ہٹنا نہیں ہے،مذاکرات تندہی اور خلوص نیت سے جاری رکھے جائیں گے،ملکی مفاد کی خاطر فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، کورکمیٹی اجلاس کا اعلامیہ ،فیصل آباد میں کارکن کا قتل تحریک انصاف کا راناثناء اللہ کی فوری گرفتاری اورقیادت پردہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کامطالبہ ، کورکمیٹی اجلاس کادوسرااعلامیہ جاری

اعلامیے کے مطابق حکومت سے مذاکرات تندہی اور خلوص نیت سے جاری رکھے جائیں گے۔تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے جتنی لچک دکھانی تھی دکھا دی ہے،تحریک انصاف سٹریٹ پاور اور دھرنوں کا حق اب بھی محفوظ رکھتی ہے

وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات ، انسداد دہشت گردی حکمت عملی اور پنجاب میں اس پر عمل درآمد کا جائزہ ،وزیراعظم نے داخلی سلامتی پر اعلیٰ سطحی اجلاس کل طلب کرلیا، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قومی لائحہ عمل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

فیصل آباد ، پی ٹی آئی کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ، عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے کے رو برو پیشی، بیان قلمبند کرائے ، وزیر مملکت عابد شیرعلی کا عمران خان کی آمد سے پہلے ناخوشگوار واقعہ سے اظہار لاعلمی

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے باکسر عامر خان کی ملاقات ،سانحہ پشاور کی مذمت، شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے، دہشت گردوں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘شہباز شریف، سفاک درندوں نے بدترین بربریت کا گھناؤنا کھیل کھیلا،کھیلوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے، ورلڈ باکسنگ کونسل اور سپورٹس بورڈ کے اشتراک سے باکسنگ اکیڈمی قائم کی جا رہی ہے ،عامر خان کو باکسرز کو تربیت دینے کی پیشکش،پاکستانی باکسرز کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کیلئے تیار ہوں، وزیراعلیٰ کھیلوں کیلئے مثبت کام کر رہے ہیں:باکسر عامر خان

دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے غربت اور استحصالی نظام کو ختم کرنا ہوگا ،سراج الحق، مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں اور جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو تحفظ دیں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے، عوامی رکشہ یونین کے زیراہتمام عوامی حقوق ریلی کے شرکاء سے خطاب

دہشتگردی سے صرف تباہی آتی ہے خوشحالی نہیں ،پرویز رشید،خوشحالی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام پہلی شرط ہے،کابل کا امن بھی اسلام آباد جتنا ہی عزیز ہے،اپنے بچوں کو وحشی اور حیوانوں کے حوالے نہیں کریں گے،مدارس فلاحی ادارے ہیں تعلیم کے شعبے میں کردار قابل تحسین ہے،مدارس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،سرکاری ٹی وی کو انٹرویو

مولانا عبدالعزیز نہ گرفتاری دیں گے اور نہ ہی ضمانت کرائیں گے‘ترجمان شہدا فاوٴنڈیشن

حکومت سے3نکات پر ڈیڈلاک برقرار ہے،جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو پلان سی پر عمل کا آپشن موجود ہے،جہانگیر ترین ،4ماہ میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا،پی ٹی آئی چاروں صوبوں میں واحد مقبول جماعت ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

میرا دور خوشحال تھا‘ افتخار چوہدری کی معطلی پر افسوس ہوا تھا‘ پرویز مشرف،میرا پریشان ہونا اتنا آسان نہیں بلکہ بالکل بھی نہیں،انٹرویو

پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں تواتر کیساتھ شروع کئے جانے کا امکان ،حکومت کا اعلی سطحی وفد امریکہ ،یورپی ممالک اور دیگر ممالک میں بھیجے جانے کی توقع، ان ملکوں کو پاکستان کی سزائے موت پر عملدرآمد کے حوالہ سے مجبوریوں اور ملکی حالات سے آگاہ کرے گا،ذرائع

اوگرا کی نااہلی،ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کی جیبوں سے ماہ دسمبر میں دو ارب سے زائد چھین لئے، یہ ڈکیتی ایل پی جی کی قیمت میں یکطرفہ طور پر اضافہ کرنے سے کی گئی

عوامی تحریک کے پنجاب حکومت سے 9سوال ،پنجاب اسمبلی دہشت گردی کے خلاف بحث کرنے سے خوفزدہ کیوں ہے؟ ،وزیر اعلیٰ نے دو ہفتوں سے جاری اجلاس میں فلور آف دی ہاؤس پر پالیسی بیان کیوں نہیں دیا؟ ،پوری مراعات لینے والے 371 اراکین اسمبلی مطلوبہ تعداد میں اجلاس میں کیوں نہیں بیٹھتے؟،سپیکر اراکین کو دہشت گردی پر بات کیوں نہیں کرنے دیتے،ملک اسحاق کی نظر بندی درخواست واپس کیوں لی ؟، نوجوانوں کی فورس بنانے کے اعلان کا کیا مطلب ہے؟مدرسوں بارے خفیہ اداروں کی رپورٹ کی تفصیل کیا ہے؟،پاکستان عوامی تحریک

افتخار چوہدری اور خلیل الرحمان رمدے انتخابی دھاندلی میں ملوث تھے، جوڈیشل کمیشن بنا تو سارے ثبوت منظر عام پر آجائیں گے،پرویز الٰہی ،جوڈیشل کمیشن بنا تو فریق بنیں گے ،شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں ا پنے دس اور میرے پانچ سال کے ترقیاتی کاموں کا موازنہ کرلیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

دنیا کے 58ملکوں میں سزائے موت پر عملدرآمد،98میں سزائے موت نہ دینے کی پالیسی ہے، رپورٹ، 35 ملک ایسے ہیں جنہوں نے سزائے موت پر عمل درآمد10 سال یا اس سے زاید عرصے کے لیے روک دیا ہے

ایچ ای سی نے ملک بھر میں یونیورسٹیز کی تعطیلات میں توسیع بارے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا

آ ن لائن سیاست، عمران خان مقبول ترین سیاستدان، 28 لاکھ 91 ہزار شیدائی،دوسرے نمبر پر طاہرالقادری، پرستار 26 لاکھ 79 ہزار، سراج الحق کے پرستاروں کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار،شہباز شریف کے 6 لاکھ 14 ہزار، حمزہ شہباز 5 لاکھ 79 ہزار‘ مریم نواز ایک لاکھ 91 ہزار جبکہ نواز شریف کے صرف 63 ہزار پرستار ہیں،رپورٹ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔