بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

تازہ ترین خبریں

ملائشیاء کا ایک اور مسافر طیارہ لاپتہ ، سرچ آپریشن شروع ، روسی ٹی وی کا خطرناک دعویٰ

ملائیشیاء کی نجی ایئرلائن ایئرایشیاء کا مسافر طیارہ لاپتہ ہوگیاہے جس میں مجموعی طورپر 161 افراد سوار تھے ، طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سنگاپور اور انڈونیشیاء کی فضائیہ اور نیوی نے سرچ آپریشن شروع کردیاجبکہ روسی ٹی وی نے طیارہ تباہ ہونے کا دعویٰ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ائیرایشیاٗ ء کا بدقسمت طیارہ سورابیا سے سنگاپور جاری تھا اور اُڑان بھرنے کے 42 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔ بدقسمت طیارے’ کیو زیڈ 8501 ‘میں 17بچوں ، چھ غیرملکیوں سمیت 155 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے ، مسافروں میں سے تین کا تعلق کوریا، ایک کا سنگاپور، ایک کا برطانیہ سے تھا۔ رابطہ منقطع ہونے کے بعد سنگاپورا ور انڈونیشیاء کی فضائیہ اور نیوی نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام کے مطابق کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے سے قبل جہاز نے غیرمعمولی روٹ متبادل روٹ کا معلوم کیا ، اجازت مانگی جس کے بعد رابطہ منقطع ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ مسافر جہاز سے جس وقت رابطہ منقطع ہوا، وہ جاوا کے جزیرے بیلی ٹونگ پر سمندرکے اوپر تھا اور 32،000 فٹ بلندی پر پرواز کررہاتھا ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -عجیب و غریب -کشمیر -

آج کا اخبار

شہید بے نظیر بھٹو پرکراچی حملے کا نوٹس لیا جاتا تو سانحہ پشاور نہ دیکھنا پڑتا ، آصف زرداری ،پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی قربانیاں دیتی آئی ہے ، آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل لیے بھی لڑیں گے، فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں، دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے خصوصی عدالتوں کی حمایت صرف اس شرط پر کی ہے کہ ان عدالتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان عدالتوں کی وجہ سے میں اور میاں صاحب دونوں اندر ہوں،، فوج کو ایک بلے سے سیاست کروانی ہے تو صاف بتا دے،، میرے اور بلاول کے درمیان اختلافات کی افواہیں اڑائی جارہی ہیں ، مخدوم امین فہم نے پہلے بھی غداری نہیں کی اور آج بھی وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹر وں کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی پاکستان کی بقاء کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی

اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل نے پا کستا ن میں پھا نسی کی سزا پر عمل درآ مد کی مخا لفت کردی،پھانسیوں پر عملدرآمد بند کر کے اس پر عائد پابندی دوبارہ بحال کی جائے‘ بانکی مون ،عملدرآمد نہیں روک سکتے قا نو نی تقا ضے پو رے کئے جا ئینگے ،وزیر اعظم نواز شر یف کا جواب

دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن،شمالی وزیرستان سمیت مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران 75 دہشت گرد ہلاک‘ پانچ دہشت گردوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد گرفتار

یکم جنوری سے گیس10سے64 فیصد مہنگی کرنے کا فیصلہ، سمری تیار

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات ایک مرتبہ پھر بے نتیجہ ختم،دھاندلی کی تعریف سے متعلق نکتے پرڈیڈ لا ک برقرار ، مذاکرات کا اگلا دور منگل کو ہوگا

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشا ورتی اجلا س، وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کیلئے مزید فیصلوں اور اقدامات کی منظوری دے دی،انسداد دہشتگردی کے ادارے نیکٹا کوفعا ل کر نے کا فیصلہ ،نیکٹا کا انتظامی اجلاس 31 دسمبر کو طلب،دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے قانونی اور آئینی ترامیم کا پہلا مسودہ بھی وزیراعظم کو پیش، مسود ے پر وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کا فیصلہ،خصوصی فوجی عدالتوں کے ججز،ا سٹاف کی تعیناتی کاطریقہ بھی وضع کرلیا گیا ،دہشتگردوں کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ اور اندرونی طور پر ان کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی دہشتگردی قانون کے تحت ٹرائل کیاجائیگا ،دہشتگردوں کا پیچھا کرکے انہیں سمندر بردکردینگے، وزیراعظم نواز شریف

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے ” نیکٹا“ کو بحال کرنے کا فیصلہ ،نیکٹا کا پہلاایگزیکٹو اجلاس بدھ کو وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں طلب‘ اجلاس میں ادارے کے انتظامی و پیشہ ورانہ امور کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا

سوئی میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن ، ایک اہلکار شہید2زخمی،8فراری کمانڈر ہلاک،11فرار ،شدت پسندچھپ کر بزدلانہ حملے کرکے ایف سی کے مورال کوپست نہیں کرسکتے ،میجر جنرل محمد اعجاز شاہد،ایف سی صوبے بھر میں امن وامان کے قیام کیلئے کوشاں ہے کسی کو علاقے میں بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آئی جی ایف سی بلوچستان

آصف زرداری کمان ہیں، بلاول تیر،چیئرمین پیپلزپارٹی کا ٹوئٹ

آئین پاکستان نے جن اداروں کو اختیار دیا ہے ان کے علاوہ مجھ سمیت کوئی بھی شخص بندوق اٹھائے گا وہ دہشتگرد ہے، پرویز رشید ،اکبر بگٹی نے ریاست کے خلاف بندوق نہیں اٹھائی تھی،وہ ایک شخص کے خلاف جنگ تھی اس لئے وہ شہید تھے،ریاست کے تمام ستونوں کے اتفاق کے بغیر قبلہ تبدیل کرنا ناممکن تھا،دہشتگردی کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،عمران خان کی سول نافرمانی کی بات بندوق کے زور پر نہیں ایک سیاسی بیان اور لوگوں سے اپیل تھی طالبان کی تقسیم ختم ہوچکی،اب سب برے طالبان ہیں،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

بھارت کا گزشتہ روز میں چوتھی بار پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بی ایس ایف

گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل میں ناکامی کی صورت میں پاکستان ایران کو کسی بھی قسم کا کوئی جرمانہ ادا نہیں کرے گا،برطانوی اخبار

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

گڑھی خدا بخش، سابق صدر آصف علی زرداری و دیگر بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔

گڑھی خدا بخش، پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔

اورکزئی ایجنسی، سیکورٹی اہلکار اور صحافی فورسز سے جھڑپ میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی نعشوں کے قریب کھڑے ہیں۔

سکھر، سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اپر دیر، واری میں عسکریت پسندوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے سب انسپکٹر سراج کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے۔

لاہور، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کرسمس کے موقع پر مسیحی ورکروں اور ان کے خاندانوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ ..

اسلام‌آباد، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار توانائی منصوبوں سے متعلق ڈی جی، ایس پی ڈی ، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات ..

اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
پشاور میں آرمی پبلک سکول میں سینکڑوں بچوں کی شہادت کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیلئے ایک ہو گئی ہے اور پاکستان بھر میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپ کے خیال میں‌کیا موجودہ آپریشن سے ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو پائے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کیلئے اب بچنا مشکل ہے انشاء اللہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے حمایتیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے ورنہ یہ عفریت دوبارہ سر اُٹھا لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔