تازہ ترین : 1

پیر دسمبر کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریںمزید تازہ ترین خبریں

آج کا اخبار

دہشتگرد سانحہ پشاور جیسے غیر انسانی فعل کی پھرتیاری کر رہے ہیں ،دہشتگردوں .. دہشتگرد سانحہ پشاور جیسے غیر انسانی فعل کی پھرتیاری کر رہے ہیں ،دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا پڑیگا ، وزیر داخلہ ،دہشتگردی ہاکی یا کرکٹ میچ نہیں جو ایک دن میں ختم ہو جائیگا ، ہمارا قومی موڈ کو قومی ایکشن میں تبدیل ہونا چاہئے ،دشمن باہر سے نہیں، اندر سے ہے ،تمام مکتبہ فکر کے لوگ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں ،میڈیا پاکستان کی جمہوریت کے ماتھے کا جھومر ہے ،ہر قسم کی خبر دینے میں آزادی ہے ، بچوں کے گلے کاٹنے ، غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کر نے والوں کی تشہیر کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ضابطہ اخلاق بنا رہے ہیں ، میڈیا ہاؤسز پابندی نہیں کرینگے تو اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی ، دہشتگردی کے واقعات میں سمز کا بہت بڑا کر دار ہے ، آئندہ کوئی سم دہشتگردی کیخلاف استعمال ہوئی توموبائل کمپنی کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائیگا ، ہوٹل اور مالک مکان کرایئے دینے سے پہلے مکمل جانچ پڑتال کریں دہشتگردی کا واقعہ ہوا تو ہوٹل اور مالک مکان ذمہ دار ہونگے ،خواتین اور بچوں کی فکر نہ ہوتی تو میران شاہ کو بمباری کر کے کب کا تباہ کردیا ہوتا ، چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس