بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

تازہ ترین خبریں

حکومت تحریک انصاف کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات پر تیار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے میں ہونگے، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ جوڈیشل کمشن نے دھاندلی کی تصدیق کی تو حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کیساتھ مذاکرات کئے جائیں۔ حکومت تحریک اںصاف کیساتھ بامقصد اور غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ہماری اپیل ہے کہ تحریک اںصاف آنے والے جلسے فوری طور پر ملتوی کردے۔ تحریک انصاف سے جلسے ملتوی کرنے کی اپیل کر رہے ہیں، مذاکرات شروع کرنے کیلئے شرط نہیں رکھ رہے۔ تحریک اںصاف محب وطن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنا احتجاج ملتوی کردے۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے قائدین کو متعدد مرتبہ ٹیلی فون کرنے کی کوشش کی۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

”محض آپ کی خواہش پر وزیراعظم کو نااہل قرار نہیں دے سکتے“،سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کو نااہل قرار دینے کی تمام درخواستیں مسترد کر دیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مبینہ طور پر جھوٹ بولنے کے معاملے کو سیاسی قرار دیدیا، نواز شریف کا جھوٹ بولنے کا معاملہ ہائی کورٹ نے سن کر خارج کیا ،چیف جسٹس،پہلے آپ کو وزیر اعظم کو سزا یافتہ ثابت کرنا ہوگا پھر کارروائی ہوگی ،جسٹس جواد ایس خواجہ،کسی معاملے کا سیاسی ہونا عدالتی اختیار پر قدغن نہیں لگاتا ،جسٹس میاں ثاقب نثاروزیر اعظم پر جھوٹ ثابت نہیں ہوتا،انہوں نے وزیرداخلہ کا حوالہ دیا، جسٹس آصف کھوسہ

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ ہائی کورٹ نے معاملے کو سیاسی قرار دے کر درخواست خارج کی ہے ۔سپیکر نے بھی فیصلہ دیکھ کر اسی بات کی تائید کی ہے ۔پہلے آپ کو وزیر اعظم کو سزا یافتہ ثابت کرنا ہوگا پھر کارروائی ہوگی

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس،مسلم لیگ نواز کے غنڈوں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کے خلاف قرار داد منظور کی گئی، ایساپہلی بارنہیں ہوا،مسلم لیگی شر پسندوں کے ہاتھوں پی ٹی آئی کے کارکن کے سفاکانہ قتل حادثاتی کارروائی نہیں بلکہ تشدد اور انتشار کی سوچی سمجھتی سازش کا نتیجہ ہے،ن لیگ کی غنڈہ گردی اورہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے پرامن احتجاج جاری رکھنے کافیصلہ،تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیارہے، حکومت غیرمشروط طورپرمذاکرات وہیں سے شروع کرے جہاں ختم ہوئے تھے،شیریں مزاری،،مذاکرات میں جوباتیں طے ہوچکی تھیں ان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،حکومت سانحہ فیصل آبادکے قتل کے پیچھے لوگوں کوبے نقاب کرے ،آزادکمیشن بناکرقتل کی تحقیقات کی جائیں،اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت

عمران خان لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، پلان سی میں تحریک انصاف اپناکارکن مارکرہڑتال کوکامیاب بناناچاہتی تھی، رانا ثناء الله دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان پر فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے نہ ہی یہ شخص اس حلقے میں رہتا ہے، پولیس اپنا کام کررہی ہے جب کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی اور جلد گولی چلانے والے کو پکڑ لیا جائے گا ،عمران خان نے جارحانہ اندازمیں کہامیں پوراپاکستان بندکردوں گا، راولپنڈی کی ایک شخصیت پورے ملک میں آگ لگانے کے درپے ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب،رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر گولی چلانے والے شخص کی تصویر پیش کی ، ان دونوں افراد کو بھی پیش کیا گیا جنہیں مقدمے میں مرکزی ملزم قرار دیا گیا تھا

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی:وزیراعظم ،امید ہے آپریشن کے نتیجے میں پورے خطے میں امن کو یقینی بنانے میں مددملے گی نواز شریف ،،آئی ڈی پیزکی گھروں کو واپسی پر تعمیر نو کے ذریعے انکی ضروریات کا خیال رکھاجائے گا، اجلاس سے خطاب،پاکستان ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم ، دونوں ملکوں کے درمیان معیشت، سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صحافیوں سے گفتگو ،دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

فیصل آباد میں نہتے اور معصوم کارکن حق نواز پر گولیاں برسا کر شہید کردیاگیا جس کی ذمہ دارالحکومت پر عائد ہوتی ہے،عمران خان،پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا جمہوری حق ہے، انصاف نہیں ملے گا تو سڑکوں پر انصاف لینا آئینی حق ہے، نوازشریف کے دور حکومت میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، این اے 122میں 15دسمبر کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،کے پی کے میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا حلقہ بھی دوبارہ گنتی کیلئے کھولنے کو تیار ہوں، دھرنے سے خطاب

ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے ، الطاف حسین ،تحریک انصاف کے کارکن کی شہادت پر ملک بھر میں احتجاج ہوا تو کسی نے فتویٰ جاری نہیں لیکن ہم کارکنان کی ہلاکت پر احتجاج کریں تو ہمیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے،متحدہ قومی موومنٹ سندھی عوام کے ساتھ ہے ،ہمیں مار مار کر آزمائش کرتے رہو مگر ہم پھر بھی بھارت واپس نہیں جائیں گے، ایم کیو ایم کے یوم شہداء کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب

ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام آج دیا جائےگا، بچوں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی،دنیا بھر کے بچے اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں،پاکستان میرا ملک ہے،ضرور وطن واپس آؤں گی ، ملالہ یوسفزئی، ملالہ دنیا کے بچوں کیلئے ایک مثال ہے،والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو تعلیم دلوائیں،غربت اور چائلڈ لیبر کے درمیان فرق ہونا چاہئے۔ بھارتی نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی کی اوسلو میں نوبل انعام ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر ملالہ کہ ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

عوامی تحریک کی طرف سے 17دسمبر سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان،جے آئی ٹی کے نام پر انصاف کا خون ہورہا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ چھپانا اعتراف جرم ہے،چاروں صوبوں میں احتجاج کی حکمت عملی طے، آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان بھی 17 دسمبر کو ہوگا ،شہداء کے گرنے والے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے ،خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض،سربراہ عوامی تحریک کی ہدایت پر منعقدہ اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس میں فیصلہ

خیبرایجنسی ، وادی تیراہ اور اکاخیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری ،11شدت پسند ہلاک،12ٹھکانے تباہ

وزیراعظم کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا چوتھا اجلاس، منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال،قابل وصول اور گردشی قرضوں کا جائزہ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران وزارت پانی و بجلی نے بجلی کے شعبہ میں 27 ارب روپے کی بچت کی جو مستقبل قریب میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے معاون ہوگی،اجلاس کو بریفنگ

شاہ محمود قریشی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی میں ملوث چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ممبران کے استعفوں کا مطالبہ،اضافی بیلٹ پیپر چھاپنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن حکام کا احتساب ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 2013ء کے عام انتخابات کے حوالے سے جو رپورٹ چھاپی گئی ہے اس کی روشنی میں مزید بہتری لائی جائے، الیکشن کمیشن کو صاف شفاف کرنے کی ضرورت ہے جس میں بہت سی خرابیاں پیدا ہوچکی ہیں،چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں ہوئے ،افتخارچوہدری ملوث تھے ،پرویزمشرف،عمران کی تحریک کی حمایت کرتاہوں ،عام انتخابات سے قبل اصلاحات ضروری ہیں ،فوج کوچیک اینڈبیلنس رکھناچاہئے ،آئی ایس آئی سیاست میں ملوث نہ ہومارشل لاء کی پیداوارہوں حامی نہیں ،سابق صدرکانجی ٹی وی کوانٹرویو

جوڈیشل کمیشن پر سب متفق ہیں تو دیر کس بات کی ہے، سراج الحق، سیاسی جرگے نے 37 بار پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا لیکن بدقسمتی سے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، ایسے ہی حالات رہے تو سیاسی گاڑی کی بریک فیل ہو جائے گی، سینیٹر رحمان ملک کی رہائشگاہ میں جرگہ ارکان سے بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

عمران خان جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم نہیں کرتے تومحنت کاکیافائدہ ،اسحاق ڈار،مذاکرات آئین اورقانون کے دائرے میں ہوں گے،میڈیاسے گفتگو

میاں صاحب غور کریں! آپ کی ٹیم میں پورس کے ہاتھی موجود ہیں، جو نقصان پہنچارہے ہیں، خورشید شاہ،حکومت فی الفور مذاکرات شر وع کرے، پیپلزپارٹی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، مذاکرات کے بعد فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے ، میڈیا اور سیاستدانوں کو ریاست و حکومت میں فرق کرنا چاہیے، ہم ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان اپنے رد عمل کے باعث کھائی میں گر رہاہے، لگتاہے نوازشریف اسے لیڈر بنانا چاہتے ہیں، راناثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد فیصل آباد کے معاملے کے ذمہ دار ہیں،تیسری قوت ہر دور میں ہوتی ہے ہم نے سیاسی شعور اور سمجھ بوجھ سے معاملات سنبھال لئے،موجودہ حکومت کو بھی یہی مشورہ دینگے ، قائد حزب اختلاف، الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ،عمران خان کو یقین دلاتاہوں ممبران کیخلاف اگر پی ٹی آئی سپریم جوڈیشل کونسل گئی تو حمایت کرینگے ، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ، نجی ٹی وی کو انٹرویو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری کی ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون کی پیشکش ، ماضی میں بھی پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا تھا، آج بھی اگر وہ چاہیں تو تعاون پر تیار ہوں۔ بانکی مون کی میڈیا سے بات چیت

چین کااعلیٰ سطحی گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گیا، 32رکنی وفد گوادر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے مشترکہ سیشن میں شرکت کرے گا، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو کے تحت منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

رانا ثنا اللہ کا بیان مسترد ، حکومت سے انصاف کی توقع نہیں، بھائی حق نواز مرحوم

ملالہ یوسفزئی نے نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کر لیا

طاہر القادری کی اینجیو گرافی آج ہوگی،عوامی تحریک کے سربراہ کی قوم سے دعا کی اپیل

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن یوم شہدا کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کا خطاب کر رہے ہیں۔

فیصل آباد، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

فیصل آباد، جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے جاں‌بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی نماز جنازہ ..

فیصل‌آباد، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل اور سیکورٹی اہلکار اس جگہ کا معائنہ کر رہے ہیں جہاں‌ پولیو ڈیوٹی ..

اسلام‌آباد، تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ..

پشاور، خیبرایجنسی سے رہائی پانے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا جمیل گورنر ہاؤس میں‌گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب ..

کراچی، سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بجلی بند ہو جانے اور جنریٹر کے کام نہ کرنے کے باعث ڈپٹی سپیکر شہلا رضا اپنے ..

اسلام آباد، وزیراعظم نواز شریف توانائی بحران پر کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف نے فیصل آباد میں پلان سی کا آغاز کر دیا ہے، جلاؤ گھیراؤ اور شٹر ڈاؤن احتجاج کے دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا ہے، تحریک انصاف کا اگلا نشانہ اب لاہور بنے گا۔ آپ کے خیال میں کیا لاہور میں حالات پُر امن رہیں گے؟ اور ملک بھر میں اس تحریک کا کیا اثر ہو گا؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے فیصل آباد واقعہ سے سبق سیکھا ہو گا۔ لاہور اور ملک بھر میں ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔
احتجاج تحریک انصاف سمیت سب کا حق ہے۔حکومت کو بجائے کارکنوں کے سیکورٹی اداروں کے ذریعے حالات قابو میں کرنے چاہئیں۔
تحریک انصاف کی تحریک میں خون بھی شامل ہو گیا ہے اب حالات مزید خراب ہوں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔