بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد میں‌ حالات کشیدہ، فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہوگئے، ن لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم اور فائرنگ سے گیارہ کارکن زخمی ہوگئے۔ن لیگی کارکنوں‌ کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن جاں‌ بحق ہو گیا.  فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہو گیا ، نواز لیگ کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن جاں‌ بحق ہو گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ناولٹی چوک سے رکاوٹیں ہٹا کر گھنٹہ گھر چوک کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا ، جواب میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

عمران خان نے آج فیصل آبا د میں شٹ ڈاؤن کا اعلان کر دیا،ڈبل سواری پر پابندی عائد ،مسلم لیگ (ن) کے شیر اور تحریک انصاف کے ٹائیگر آمنے سامنے،تصادم کا خطرہ ،فیصل آباد کی تاجر تنظیمیں اور دکانداروں کے علاوہ ٹرانسپورٹرز دھڑوں میں تقسیم ہوگئے،مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو آشیر باد دیدی ، نعروں کا جواب پر جوش نعروں اور ڈنڈوں کا جواب ڈنڈوں سے دینے کیلئے کمر کس لیں،مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور تاجروں نے تحریک کے انصاف کے کارکنوں پر گندے انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کر دی،ٹماٹروں اور انڈوں کی وجہ سے راہ چلتے لوگ بھی انڈوں کا نشانہ بن گئے ، دھکم پیل میں تحریک انصاف کے کئی کارکن معمولی زخمی ہوگئے

بعض مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ گھنٹہ گھر کے قریب بورڈ نصب کرنے پر دونوں جماعتوں کے کارکن تاجر آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی

وزیراعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات ،تحریک انصاف کے ساتھ کھلے دل سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ، ملک اس وقت دھرنوں و احتجاج کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے،عمران تشدد کی سیاست کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں،وزیراعظم نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو فیصل آباد میں آج پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا

حکومت 48گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن بنادے مسائل حل ہوجائیں گے،عمران خان ،مجھے وزیراعظم بننے کا کوئی شوق نہیں ‘ جوڈیشل کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا،فیصل آباد کے عوام کو مشکلات میں نہیں ڈالنا چاہتے، احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسٹریٹ پاور سے ملک کو بند کردیں گے،حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں لوگ اپنے حقوق کیلئے نکلیں،دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے پر قائم ہیں، ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں،دھرنے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں، بنی گالہ میں پریس کانفرنس ،دھرنے سے خطاب

عمران خان یاداشت کھو چکے میر ی دعا ہے ان کی یاداشت واپس آجائے اور اپنے آپ کو پہچانیں ،پرویز رشید ،عران خان خود بلی تھیلے سے باہر نکال دی ،عمران فیصل آباد میں فتنہ کھڑا کرنے میں ناکام ہونگے یہ اپنے آپ کو شہنشاہ سمجھ رہے ہیں ،حکومت پر قبضہ لشکر کشی سے نہیں عوام اقتدار میں لاتے ہیں ،ملک دہشت گردی سے نجات پا رہاہے لیکن عمران خان سیاسی دہشت گردی کا شکار ہیں ،عمران خان تاحیات شہنشاہ بننا چارہے جو میرے بس میں نہیں ہے انہیں بنانا ، پر یس کانفرنس سے خطاب

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، اہم کمانڈرز سمیت 30سے 40شدت پسند ہلاک، وادی تیراہ میں دہشت گرد وں کا سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ‘ 3 اہلکار شہید،4زخمی ، جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ،دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ‘ ایک جوان شہید‘ 3 زخمی

شمالی وزیرستان، دتہ خیل میں امریکی ڈرون حملہ ، دہشت گردوں کا اہم کمانڈر استاد فاروق سمیت4ہلاک ،2 زخمی، حملے کے نتیجے میں شدت پسندوں کا گھر مکمل طور پر تباہ ،علاقے میں امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی سطح پر پروازوں کا سلسلہ جار ی،پاکستان میں اتوار کو کوئی امریکی ڈرون حملہ نہیں ہو،عسکری ذرائع

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے چین کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا

کسی کو گن پوائنٹ پر مذاکرات کیلئے آمادہ نہیں کر سکتے،تحریک انصاف فیصل آباد کا شو کرلے پھر کوئی فیصلہ کریں گے، اسحاق ڈار ، عمران خان مذاکرات کے دوران احتجاج ملتوی کردیں‘ آئین کے اندر رہ کر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو

دہشت گردوں کی سرجری کروا کر بیرون ملک فرار کی منصوبہ بندی،اطلاع پر ایئرپورٹس کی سیکورٹی سخت،مسافروں کی خفیہ سکیننگ،کلیئرنس لی جائے گی

وزیراعظم نے اسحق ڈار کو تحریک انصاف سے مذاکرات کی اجازت دے دی، وزیر خزانہ کو مذاکرات کے ٹرمز اینڈ ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت

21حلقوں میں دھاندلی کے ثبو ت مل گئے ،رپورٹ تیار، نئے چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی،ذرائع

افغان حکومت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر لطیف محسود کو پاکستان کے حوالے کردیا ، لطیف محسود کو نیٹو فورسز نے 2013 میں گرفتارکیا گیا تھا

قانون شکنوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائیگی ، رانا ثناء الله ،پی ٹی آئی والے پرامن احتجاج کریں اور اپنی اوقات میں رہیں اگر کسی جگہ توڑ پھوڑ ‘ انتشار ‘ بدامنی یا لوگوں کے جان و مال سے کھیلنے کی کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا اور شرپسندوں سے سختی سے نپٹیں گے ،عمران خان کی فیصل آباد پر یلغار‘شہر کو بند اورشہریوں کو گھروں میں محصور کرنے کا خواب خاک میں ملا دیا جائے گا ،صحافیوں سے گفتگو

سانحہ ماڈل ٹاؤن، گواہوں کو طلب کرنے کے لیے اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ

فرنس آئل کی قیمت میں مزید 4 ہزار روپے فی ٹن کمی، بجلی کی قیمتیں پھر بھی کم نہ ہو سکیں ،3 ماہ میں فرنس آئل 86 ہزار 549 سے 56 ہزار 561 روپے ٹن ہو گیا، نرخ برقرار رہے تو بجلی کی پیداواری لاگت میں سالانہ 100 ارب بچت ممکن ہے، ماہرین

بھارتی سکیورٹی فورسز کی چاروہ سکیٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، دھمالہ گاؤں کو نشانہ بنایا‘ چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندؤ بنیئے کی توپیں خاموش ہو گئیں

شکاگو‘یونیورسٹی کاپاکستانی طالبعلم فائرنگ سے قتل ،پاکستانی طالب علم کو حملہ آ ورو ں نے لو ٹنے کی کو شش کے دورا ن مز احمت پر قتل کیا

عوامی تحریک کا تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

امام حرم شیخ عبد الرحمن السدیس صحتمند اور خیریت سے ہیں ،بیا ن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے احتجاج کے پلان سی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ وار لاہور، فیصل آباد، کراچی کو بند کیا جائے گا جبکہ بعد میں 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کی دھمکی ہے، آپ کے خیال عمران خان کی اس سنگین دھمکی کا ملکی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان اپنے مطالبات میں حق بجانب ہے۔ حکومت کو دھمکی پر عمل ہونے سے پہلے شکایات دور کرنی چاہئیں۔
عمران خان کے اعلان سے حکومت کی بجائے پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ملکی معیشت اتنے بڑے نقصان کو نہیں سہہ سکتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔