بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

تازہ ترین خبریں

حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشترکہ طورپر تین نام چن لیے ، سردار رضامضبوط امیدوار

حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر اتفاق کرلیاہے اور ایک ہی فہرست مشترکہ طورپر سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادی گئی ہے جو پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے تاہم ذرائع نے بتایاکہ سردار رضامضبوط امیدوار ہیں اورپارلیمانی کمیٹی میں اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ ہونے کی وجہ سے سردار رضاکے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے ۔اسحاق ڈار نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ تین ناموں پر اتفاق کیا جوپارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے اور پانچ دسمبر سے قبل ہی نام فائنل ہوجائے گا۔ وزیراعظم کی عدم موجودگی کی وجہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے ملاقات کی جس دوران چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈتنویراحمد، طارق پرویز اور سردار رضا کے نام پر مشاورت کی گئی ۔اسحاق ڈارکے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشیدشاہ نے بتایاکہ فیصلے میں سیاسی پختگی دکھائی دے گی ، پہلے بھی کچھ نام چنے تھے لیکن کچھ اختلافات کی وجہ سے حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے ، عدالت کے احکامات آگئے تو انشاءاللہ عدالتی ڈیڈلائن پر عمل کریں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

گالی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مشاہداللہ خان عمران خان نے گزشتہ روز نوازشریف کے خلاف جو غلط زبان استعمال کی اور جس طرح ایسی ہی زبان استعمال کرنے کا عزم کیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں بیان
سپیکر قانون سازاسمبلی سر دار غلام صادق کی ا یشن پارلیمنٹڑی اسمبلی کے موقع پر فلسطین اور شام کے سپیکرز سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کے نام نہاد انتخابات کے فراڈ سے آگاہ کیا
ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا وزیر تجارت کے پورٹس،ائرپورٹس اور ڈرائی پورٹس پر برآمدی کارگو کی چیکنگ کیلئے سکینرز کی تنصیب کے اعلان کا خیر مقدم
لاہور پولیس کی غیر انسانی سلوک کی انتہا، نابینا افرادکو بھی نہ بخشا ، تشددسے متعدد زخمی ، تحریک انصاف کی مذمت ، وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس تشدد کا نوٹس ، ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم،نابیناافرادنے پولیس تشدد کے خلاف مال روڈ پر دھرنا دیدیا، انصاف کی فراہمی کامطالبہ ، تشددکرنے والے 5پولیس اہلکاروں کومعطل کردیا ، تحقیقات کے بعد کارروائی ہوگی، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور

آج کا اخبار

پہلے کہا تھا پاکستان آگے نکل جائے گا ، دھرنے پیچھے رہ جائیں گے، میاں نوا ز شریف ، تحریک انصاف سے سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، دوہری گیم نہیں ہونی چاہیے ، پاکستان کو بند کرنے کی باتیں مناسب نہیں ، جھوٹ کی سیاست اب کامیاب نہیں ہوگی ، وزیراعظم،سمندر پار پاکستانیوں کو آئندہ انتخابات میں ووٹ کا حق مل جائے گا ،خیبر پختونخواہ کے عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا عمران خان صوبے کو مثال بنا کر دکھائیں پھر پاکستان کی باتیں کریں ، چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہیے ،لندن میں میڈیا سے گفتگو

انہوں نے کہا کہ عوام خدمت کررہے ہیں راستہ نہ روکا جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن لیڈر سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر کرنی چاہیے

مذاکرات کی بحالی، پی ٹی آئی کا حکومت سے بیک ڈور رابطہ، اسحاق ڈار نے مذاکرات کی پیش کش پر آمادگی ظاہر کردی ،رپورٹ

پیپلزپارٹی میں بھی دھڑے بن رہے ہیں،جو جانا چاہتا ہے وہ امپائر کی انگلی دکھانے والوں کے پاس چلا جائے، آصف علی زرداری،پیپلزپارٹی کے ورکر میرے ساتھ ہیں،ضلعی قیادت کا احتساب کروں گا،اسلام آباد میں جمہوریت رہتی ہے،سومنات کا مندر نہیں جس پر حملے کرتے رہو،جمہوریت کیلئے ہم نے سسٹم نہیں ٹوٹنے دیا،،پیپلزپارٹی کے پودے میں ہزاروں افراد کا لہو ہے ،ورکر کنونشن سے خطاب

شمالی وزیرستان اور اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردی کے ٹھکانوں پربمباری،55دہشت گرد ہلاک،چار جوان شہید ، مارے جانے والے دہشت گردوں میں اکثریت غیر ملکیوں کی شامل ، دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے تباہ

اقتدار میں ہوتا تو دہشت گردوں کے خلاف کبھی قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتا، قبائلی عوام خود ہماری فوج ہیں ان ہی سے کام لیتا،عمران خان ، وزیر اعظم نواز شریف میرے خلاف اشتہارات پر جتنا مرضی پیسہ خرچ کرلیں انہیں عزت نہیں ملے گی،عید سے قبل نیا الیکشن اور نیا پاکستان بنے گا، لوگوں کو شہر بند کرنے کی قربانی دینا پڑے گی،دھرنے کے شرکا سے خطاب

پیپلز پارٹی بلاول کے دھمکی آمیز بیان کی وضاحت کرے ورنہ عدالت جاوٴں گا، الطاف حسین،قانونی و آئینی ماہرین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر قانونی چارہ جوئی کریں،قائد ایم کیوایم

سپریم کورٹ نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے حکومت کو 8دسمبر تک مہلت دے دی ،مہلت تک تقرری نہ ہوئی تو وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کیخلاف کارروائی کی جائے گی، چیف جسٹس ناصرالملک کے ریما رکس

انتخابی اصلاحات عملدرآمد کیس،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو فریق بننے کی اجازت دے دی ،وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری،جنوری کے دوسرے ہفتے میں جواب طلب، انتخابی اصلاحات با رے عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر ہوئی تو ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، سپریم کورٹ

پا ک بھا رت مذاکرا ت میں فوری طور پر کسی بریک تھرو کا امکا ن نہیں ،سرتاج عزیز، جب تک بھارت مذاکرات کی پیش کش نہیں کرے گا بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی،بھارت کشمیر کے مسئلے کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے،کشمیر یو ں کی تحریک آ ذادی کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،غربت کے خاتمے کے لئے ایک مساوی معاشرے کی تشکیل ضروری ہے،زمین پر آباد لوگوں کا تقریباً نصف حصہ غربت کی زندگی گزار رہا ہے، غر بت کے خا تمے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نتائج حوصلہ افزاء نہیں، مشیر خا رجہ کی میڈیا سے بات چیت

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ، 4 نام شارٹ لسٹ کر دیئے گئے، شارٹ لسٹ کئے جا نے والو ں میں میاں اجمل ،جسٹس طارق پرویز،سردار رضا اور شاکر اللہ جان شامل

تحریک انصاف اور حکومت نے مذاکرات نہ کیے تو کوئی غیر معمولی واقعہ ہوسکتا ہے، سراج الحق،طبقاتی نظام کا خاتمہ ضروری ہوچکا ہے، عوام کو ملک میں تعلیم اور صحت کی یکساں سہولتیں ملنی چاہئیں کیونکہ لوگ فاقوں سے مررہے ہیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو

قازق صدر نور سلطان نذر بایوف کی اپنے ترکمانستانی ہم منصب سے ملاقات ،قازقستان نے ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا، ہم ترکمانستان کے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کی حمایت کرتے ہیں ، اہم منصوبے میں شامل ہوں گے، قازق صدر

ملک کے مہنگے ترین سرکاری پاورپلانٹ نندی پور کو 10سال کیلئے ملائیشین کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ،بجلی کی پیداواراور پلانٹ کی دیکھ بھال ملائیشن کمپنی کی ذمہ داری ہوگی، حکومت ملائشین کمپنی کو 6کروڑ روپے ماہانہ ادا کرے گی،حکام وزارت پانی وبجلی

جمہوریت میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے،تحریک انصاف سے مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے جہاں سے ٹوٹے تھے، اسحاق ڈار ، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات چیف الیکشن کمیشن کی تقرری کے بعد باضابطہ طور پر شروع کریں گے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی5دسمبر سے پہلے ہوجائے گی،پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر رہے ہیں،31دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر15ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔تاجر برادری نے ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا ہے،تحریک انصاف کال واپس لے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس

سعودی عرب نے پاکستان کے مینوئل پاسپورٹ پر اقامہ اور دیگر ممالک نے ویزہ لگانے سے انکار کر دیا ہے،خارجہ امور کمیٹی میں انکشاف، خارجہ پالیسی کوئی ایک ادارہ نہیں بناتا تمام اداروں کی سفارشات شامل ہوتی ہیں حتمی فیصلہ وزیراعظم کرتے ہیں ،سیکرٹری خارجہ کی بریفنگ، کمیٹی کا بیرون ملک پریس اتاشیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار،سفارتخانوں کیلئے عمارتیں کرائے کی بجائے کمرشل بنکوں سے آسان قسطوں پر قرضے لیکراپنی عمارتیں خریدنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ شہباز شریف کی دوہا میں قطر کے امیر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں ، اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق،امیرقطرکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تعاون کا اعلان،قطر پاکستانی افرادی قوت سے استفادہ کیلئے تیار،قطر میں شہبازشریف کی غیر معمولی پذیرائی،عربی زبان میں گفتگوپرمیزبانوں کا اظہار مسرت

پاکستان اپنے دفاع کی تمام صلاحیتیں رکھتا ہے، خواجہ آصف ،پاکستان تین بار جنگ لڑچکا ہے، اب بھی بین الاقوامی دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے،انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،تقریب سے خطاب

پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کے پھیلاؤ پر عالمی تشویش بدستور قائم ہے ، بھارتی نائب وزیر داخلہ ، بھارت کے ہمسائیہ ممالک کو اپنی سرزمین بھارت کیخلاف دہشتگردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ، لوک سبھا میں بیان

سیاسی بات چیت کے دروازے کبھی بندنہیں ہوتے ،شرجیل میمن،اگرالطاف حسین عدالت جائیں گے توپی پی بھی لندن کی عدالت میں جائے گی،پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے ہربیان کی ذمہ داری لیتی ہے ،صوبائی وزیراطلاعات کی میڈیاسے گفتگو

بھارت نے چار پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کردیا،رہا ہونے والے قیدیوں میں3سویلین اور ایک ماہی گیر شامل ہے

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو اثاثوں اور ٹیکس کے آڈٹ کا کھلا چیلنج دے دیا،ٹیکس نہ دینے والے سیاستدانوں کو لیڈر بننے کا کوئی حق نہیں، اسد عمر،اسد عمر عمران خان کی بیرونی خدمات واضح کریں، عمران دوسرے ممالک کو کونسی خدمات فراہم کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے 80 فیصد ارکان ٹیکس چور ہیں،پرویز رشید

کراچی آپریشن کے دوران 242دہشتگرد ہلاک،35مغوی بازیاب،18رینجرز اہلکار شہید اور 51زخمی ہوئے،7618 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر4146 مختلف ہتھیار برآمد کئے گئے،ترجمان رینجرز

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرل پر اشتعال انگیزی جاری ،آزاد کشمیر میں نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،پاکستانی افوا ج کا منہ توڑ جواب ، دشمن کی توپیں خاموش

عمران خان اورمیں جمہوریت بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،ملکی سیاسی صورتحال تین ماہ میں واضح ہوجائے گی ،شیخ رشیداحمد،نوازشریف مذاکرات میں سنجیدہ ہیں توآئی ایس آئی اورآئی بی کے نمائندے بٹھائیں ،معاملے کاحل صرف مڈٹرم الیکشن میں ہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

کراچی، آئیڈیا2014دفاعی نمائش کے موقع پر شہری ایک سٹال پر جمع ہیں۔

لاہور، پولیس اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے دوران وزیراعلی ہاؤس جانے کی کوشش کرنے والے نابینا افراد کے ..

لاہور، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو صوبائی سیکرٹریٹ‌کے دورہ کے موقع پر آصف زرداری کو بریفنگ دے رہے ہیں۔

لاہور، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری دیگر رہنماؤں کے ہمراہ صوبائی مجلس عاملہ، ویسٹ ریجن کے عہدیداران کے ..

لاہور، صدر مملکت ممنون حسین سے چئیرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری گورنر ہاؤس میں ملاقات کر رہے ہیں، گورنر پنجاب ..

دوحہ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف دوحہ میں قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر خلیفہ آل ثانی سے ملاقات کر رہے ہیں۔

لاہور، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری علاج کیلئے امریکی روانگی سے قبل اپنی رہائشگاہ پر میڈیا ..

لاہور، پولیس اہلکار وزیراعلی ہاؤس کی طرف جانے والے نابینا افراد پر لاٹھی چارج کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے احتجاج کے پلان سی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلہ وار لاہور، فیصل آباد، کراچی کو بند کیا جائے گا جبکہ بعد میں 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کرنے کی دھمکی ہے، آپ کے خیال عمران خان کی اس سنگین دھمکی کا ملکی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان اپنے مطالبات میں حق بجانب ہے۔ حکومت کو دھمکی پر عمل ہونے سے پہلے شکایات دور کرنی چاہئیں۔
عمران خان کے اعلان سے حکومت کی بجائے پاکستان کا نقصان ہو گا۔ ملکی معیشت اتنے بڑے نقصان کو نہیں سہہ سکتی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔