بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

عمران خان کا 16دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 4 دسمبر کو لاہور، 8دسمبر کو فیصل آباد اور 12 دسمبر کو کراچی کو بند کروں گا۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اب نواز شریف کے لیے حکومت چلانا مشکل ہو جائے گی، 2015 نئے الیکشن کا سال ہے۔انہوں نے حکومت کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی مذاکرات کے راستے کھلے ہوئے ہیں، مگر سپریم کورٹ کے ماتحت ایک کمیشن بنایا جائے جس کے تحت ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنائی جائے جس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہوں اور یہ تحقیقات چار ہفتوں میں مکمل ہونی چاہیے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملک کے سب سے بڑے لٹیرے ہیں،جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ تمیز کی زبان استعمال کروں ملک میں 11 کروڑ لوگ غریب ہیں جن کو 2 وقت کی روٹی بھی میسر نہیں ہے جبکہ یہ امیر ہوتے جا رہے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

عمران خان جھوٹ بولنے میں ثانی نہیں رکھتے، ہولی فیملی ہسپتال میں چوہے کے کاٹنے کا کوئی واقعہ نہیں ہو ، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کابیان
تحریک انصاف کاجلسہ ضلعی انتظامیہ سے کئے گئے معاہدے میں مقررہ وقت سے 3 گھنٹے قبل ختم کردیا
الہٰ دین کے چراغ سے شہر بند نہیں ہوتے ، عمران خان شہر بند کروانے والے کون ہوتے ہیں ، خان صاحب اپنے شوق پورے کرلیں ، بات چیت 16 دسمبر کے بعد کرلیں گے ، مشرف کے چمچے عمران کو پلان بنا کردے رہے ہیں ، وہ اس دور کی اسٹیبلشمنٹ کا بغل بچہ تھا ، اس عمر کا بچہ اگر بگڑ جائے تو راہ راست پر لانا مشکل ہوتا ہے ، عمران کے ایجنڈے کا مقصد پاکستان کی تباہی و بربادی ہے ، ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، ملک بندکرنے کا اعلان افسوسناک ہے ، وہ سیاسی بصیرت دکھائیں ، قانون کے دائر میں رہ کر سیاسی عمل آگے بڑھائیں ، پاکستان بند کرنے سے عوام کا نقصان ہوگا ، محب وطن پاکستان ، سول نافرمانی کی طرح عمران خان کی کال کو مسترد کردیں گے، خان صاحب کے پی کے لوگ روٹی اور آپ کی شکل کو ترس رہے ہیں ، تحریک انصاف کے پی کے میں اپنا ایجنڈا نافذ کریں پھر پاکستان کی بات کریں ، خان صاحب پروگرام دیں ، صفایاں نہ دیں ، وفاقی وزیر پرویز رشید ،احسن اقبال ،خواجہ سعدرفیق اورترجمان وزیراعظم ہاوٴس مصدق ملک کا عمران خان کے اعلان پرردعمل
وزیر داخلہ نے تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہوتے ہی ریڈ زون میں رکھے گئے کنٹینرزفوری اٹھوا دیئے

آج کا اخبار

نوازشریف کا یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر دس روپے تک کمی ، ہزارہ کے پورے علاقے میں موٹر ویز اور شاہراہوں کا جال بچھانے اور اپنی حکومت کی مدت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا اعلان،45ہزار ووٹ لینے والے ایک لاکھ 45ہزار ووٹ لینے والو ں پر دھاندلی کا الزام لگارہے ہیں، دھرنے والو! آؤ دیکھو یہ نیا ،روشن پختونخواہ بن رہا ہے،دھرنوں میں جو زبان بولی جارہی ہے کوئی غیرتمند اسے برداشت نہیں کر سکتا،دھرنوں سے ملک پیچھے جائے گا ،بے روز گاری ختم نہیں ہوگی بڑھے گی، ترقی نہیں تنزلی ہوگی۔دھرنے عداوت ہیں،اتنے جھوٹ ساری زندگی نہیں سنے جتنے دھرنے میں سنے ،وزیراعظم کا ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بڑے جلسہ عام سے خطاب

وزیرا عظم نے کہا کہ انتخابات میں پچھلی ملاقات ہوئی تھی آج میں پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔ان وعدوں کی تکمیل کے لئے جو میں نے کئے تھے ۔مجھے وعدے اچھی طرح یاد ہیں

تحریک انصاف (آج)ایک بار پھر وفاقی دارالحکومت میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریگی، اسلام آباد بھر میں سیکورٹی فورسز کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا،پولیس اور رینجرز الرٹ، ضرورت پڑنے پرفوج کو بھی طلب کیا جاسکے گا،ذرائع، تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد بڑی سڑکیں کھول دی گئی، کنٹینر سڑکوں کے کناروں پر رکھ دیئے گئے،مزید2 کنٹینروں پر مشتمل ساؤنڈ سسٹم بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا

سکھر میں جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد سومرو قاتلانہ حملے میں جاں بحق، ڈاکٹر خالد سومرو سکھر میں پیغام امن کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے، ڈاکٹر خالد محمود سومرو مدرسے سے ملحقہ مسجد میں نماز فجر ادا کررہے تھے کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی ، ڈاکٹر خالد سومرو شدید زخمی ہوگئے‘ قریبی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ڈاکٹر خالد محمود سومرو کیساتھ دو ذاتی محافظ بھی تھے جن میں سے ایک وضو جبکہ دوسرا آرام کررہا تھا، خالد محمود سومرو کو چار گولیاں لگیں‘ حملے میں کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول کا استعمال کیا گیا،تدفین کر دی گئی ،نماز جنازہ بڑے بھائی مولانا مسعود سومرو نے پڑھائی

حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ، پاکسان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی،چیئرمین عمران خان،سیکرٹر ی جنرل جہانگیر خان ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنماو ں کی اسلام آباد میں اعجاز چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،حکمران جماعت مسلم لیگ نواز عوام کے توقعات پر پورا نہیں اتر رہی ،سیلاب ذدگان اور منڈی بہاؤالدین کے حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورانہ اترنے پر مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، اعجاز چوہدری،مسلم لیگ ن اسٹیٹس گو کی جماعت بن چکی ہے، اسحاق ڈار نے غلط الزامات لگائے ، الزامات کا جواب دوں گا،عمران خان

بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تیسر ے روزبھی پاکستان کے سرحدی علاقوں اور پاکستان چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں پر بلا ا شتعال فا ئرنگ اور گولہ باری، بھارتی سکیورٹی فورسز کی چارواہ سکیٹر پر دھمالہ حاکم والا ‘ روڑکی اعواناں‘تلسی پور اور چاروہ میں فائرنگ و گولہ باری، علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،گولہ باری سے تلسی پور میں ایک سکول کو نقصان پہنچا،چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کاروائی سے ہندو بنیئے کی توپیں خاموش ہو گئیں

نوازشریف کو آج پلان سی دیں گے کامیاب نہ ہوا تو پلان ڈی آئے گا، عمران خان،جب سے آصف زرداری اور نوازشریف کی پارٹنر شپ ہوئی ہے ملک تیزی سے تنزلی کی طرف آیا،پیٹرول کی قیمتیں آصف زرداری یا اپوزیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ہماری وجہ سے کم ہوئی ہیں اگر دھرنا نہ ہوتا تو بجلی گیس اور پیٹرول سمیت سب چیزیں مہنگی کر دی جاتیں، ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ظالم حکمرانوں کا مقصد جائیدادیں بنانا اور عوام کو اپنا غلام رکھنا ہے، دھرنے سے خطاب

مولانا خالد محمود سومرو کے قتل کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج،جمعیت علماء اسلام کا سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، نیشنل ہائی وے پر مظاہرین کا احتجاجی دھرنا ،قومی شاہراہ عام ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی،ٹائر نذر آتش ،کاروباری مراکز بند ،اسکولوں میں حاضری کم رہی ،حساس علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا

کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے،آصف زرداری ،جمہوریت کو جمہوریت کے نام پر دی جانے والی دھمکیاں تشویش ناک ہیں، کسی کو طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ نہیں کرنے دیں گے تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آ سکتی ہے،سابق صدر کا پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پیغام

داعش، طالبان کیخلاف ایک نیا گروپ سامنے آ گیا

وزیراعظم نواز شریف کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران دو بار کمی کانیا ریکارڈ ‘ پٹرول تین سال پرانی قیمت پر واپس آگیا،جولائی‘2011ء میں پٹرول کی قیمت83.71 روپے فی لیٹر تھی، یکم دسمبر 2014 سے 83.53 روپے فی لیٹر ہوگی،تیل کی قیمتوں میں چار ہفتوں کے دوران مجموعی طور پر 20فیصد کمی ‘پٹرول کی 103.62 سے83.53 روپے لیٹر پر آگیا،ملکی تاریخ میں کسی حکومت کے عوام کو اتنا بڑا مالی فائدہ پہنچانے کیلئے تیل کی قیمتوں میں اتنی نمایاں کمی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کرایوں کے علاوہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آنے کا امکان ‘ وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیس فیصد کمی کا تمام فائدہ عوام کو پہنچانے کیلئے چاروں صوبائی حکومتوں کو منافع خور مافیاء کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت ‘ملک بھر میں (کل) ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت مہم شروع ہوگی

اپوزیشن کے سیاسی جرگے نے سیاسی بحران کے حل کے لئے وزیر اعظم اور عمران خان کو خطوط ارسال کر دیئے،پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے کو پیچھے کر دیا ہے ، پی ٹی آئی اب بھی مذاکرات کے لئے راضی ہے،سراج الحق،حکومت تیس نومبر کے دھرنے میں بلا وجہ رکاوٹیں نہ ڈالے۔ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ جرگہ سربراہ

حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی ، الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے، ٹربیونل نے عمران خان کو 6 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

پاکستان افغانستان کی تعمیر نوکی کوششوں میں بھر پور حصّہ لے رہا ہے، اسحاق ڈار ، نجی شعبے کی سہولت کیلئے روس اور پاکستان کو مصنوعات کے تبادلے ،بنک شاخیں کھولنے کی ضرورت ہے، روسی میڈیاسے گفتگو

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مذاکرات کا آٹھو اں دور ، سیاست ، معیشت ، تعلیم، ثقافت اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان دہشتگردی کا مرکز ، سلامتی ملکی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، بھارتی فوج کا وایلا ،گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت بھی بھارت کے لیے خطرہ ہے، بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا ، اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان سے بھی بھارت کو خطرات لاحق ہوجائیں گے،بھارتی ایئر چیف

عوامی تحریک سمیت تین جماعتوں کا تحریک انصاف کے آج کے جلسہ میں شریک نہ ہونے کا اعلان

قوم چار مہینوں سے نیا پاکستان بنتا دیکھ رہی ہے،30 نومبر کو بھی کچھ نہ ہوگا،خواجہ آصف،اگر اثاثہ جات کی تفصیلات پر کسی کو بھی کوئی شک ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے ،وزیردفاع کی میڈیا سے گفتگو

پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا عزم کررکھا ہے،جنرل راشد محمود ،ہم خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا جنوبی ایشیائی و جنوب مشرقی ایشیائی کے دفاعی سربراہوں کے ڈائیلاگ کے دوران اظہار خیال، سرلی لنکا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف سمیت روسی فیڈریشن کے نائب وزیر دفاع ،ملائیشیاء کی فوج کے سربراہ ،چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل سٹاف ،برونائی کے مسلح افواج کے سربراہ اور مالدیپ کی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

عمران بے شرمی سے مخالفین پر الزام لگاتے ہیں،سعد رفیق،دھاندلی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکے،عمران خان شور مچامچا کر تھک جائیں گے،مسلم لیگ(ن) پھوٹ کا شکار نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

تحریک انصاف نے جلسے کے شیڈول کا اعلان کردیا ،12بجے شروع اور شام 7بجے ختم ہوگا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔