بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

لوگ کام کرنے اور نہ کرنےوالوں کو پہچان چکےہیں،وزیراعظم

وزیراعظم محمدنوازشریف کاکہناہےکہ لوگ کام کرنے اور نہ کرنےوالوں اور ملک کی اکائی کو کمزور کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں،عوام 2018ء میں ووٹ کی طاقت سےنئی حکومت منتخب کریں گے۔وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف سے رائیونڈ میں ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا ہے کہ آپریشن ضربِِ عضب کامیابی سے جاری ہے،تمام جماعتوں کا ملک کی ترقی کیلئےایک ساتھ ہونا وقت کی ضرورت ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

آئندہ انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے ، نواز شریف، 2018ء میں عوام کو خوشحال اور بہتر پاکستان دینگے، عوام جسے چاہیں ووٹ دیں جسے چاہیں نہ دیں،جمہوری نظام میں ہی تمام سیاسی قوتوں کی بقاء ہے آئین سے وفاداری اور اس کی پاسداری سب پر لازم ہے آئین پر چلنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، آئین کیخلاف کسی اقدام کی حمایت نہیں کی جاسکتی،وزیراعظم کا بیان

انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام میں ہی تمام سیاسی قوتوں کی بقاء ہے آئین سے وفاداری اور اس کی پاسداری سب پر لازم ہے آئین پر چلنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں

دہشتگردی کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے،آرمی چیف،پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی بہادر اور باحوصلہ اقوام میں ہے،جنرل راحیل شریف،دنیا پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کیخلاف کی جانیوالی کوششوں کو سمجھے،تقریب سے خطاب

”گو نواز گو“ کا نعرہ جلد رائے ونڈ میں بھی گونجے گا، عمران خان،ملک میں جمہوریت کی بات کرنے والے اس کی آڑ میں پیسہ بناتے ہیں، سربراہ تحریک انصاف ،ہم صرف انصاف مانگ رہے ہیں، حکومت جتنا لمبا کھیلے گی ہمیں اتنا ہی فائدہ ہوگا،دھرنے سے خطاب، امریکی سفیر سے گفتگو

روس،پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر متفق،یہ اتفاق رائے پاکستان اورروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے دوران پایا گیا

سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر پٹیالہ ہاوٴس رپورٹ تیار ہو گئی صرف دستخط باقی ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری،سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کو ملزم قرار دیا گیا، شہباز شریف کے مستعفی ہونے تک کسی انکوائری میں شامل نہیں ہوں گے،بھکر روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاوٴن میں میڈیا سے گفتگو

جلسے کی آڑ میں یلغار کا سوچنے والوں کی بہت بڑی بھول ہوگی ،چوہدری نثار علی خان، 30نومبر کا جلسہ قانون کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پرامن ہوا تو اس پر اعتراض نہیں ، ریاست اتنی کمزور نہیں ہوتی کہ کوئی بھی آکر یلغار کردے، دھرنے کو تین مہینے ہوگئے اب تحریک انصاف کو عوام کا احساس کرکے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے ۔ اس وقت تک پاکستان میں داعش کانام بھی موجود نہیں ہے، وزیر داخلہ کی ٹیکسلا میں صحافیوں سے گفتگو

ملک کواندرنی وبیرونی خطرات کاسامنا ہے لائن آف کنٹرول کے معاملہ پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے،چوہدری شجاعت حسین ،کالاباغ ڈیم پاکستان کی خوشحالی کی ضمانت ہے دھاندلی سے حکومت توبن سکتی ہے حکومت چل نہیں سکتی، چوہدری پرویز الہی، پاکستان کے تمام مسائل کاواحد حل کالاباغ ڈیم ہے ڈیم بنے گاتو پورے ملک میں سستی بجلی ملے گی اگرکالاباغ ڈیم کانام پسند نہیں تو اسکا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں،جلسہ سے خطاب

فاٹا میں جاری آپریشن کو فوری طور پرمنطقی انجام تک پہنچایا جائے،کلیئر علاقوں میں آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی کی جائے، شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کیلئے جامع پیکج کا اعلان کیا جائے، تباہ ہونیوالے عوامی املاک کی از سرنو تعمیر کی جائے، فاٹا میں تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں، صنعتی زون قائم کیا جائے، روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، میڈیا کے ذریعے آئی ڈی پیز کے مسائل کو اجاگر کیا جائے، جرگہ کے نظام کو مضبوط کیا جائے،قبائلی جرگہ کے مطالبات

پاکستان میں باصلاحیت نوجوانوں کا سمندر ہے ، ملک کا مستقبل نوجوانوں کی وجہ سے روشن ہے ، سراج الحق،چند اداکاروں نے اٹھارہ کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے ، ملک میں پانچ دریا ہیں پھر بھی بجلی نہیں ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کارخانے نہیں چل رہے ، جماعت اسلامی ملک کو روشن بنا سکتی ہے ، پاکستان خلافت اور اسلام کا مرکز بنے گا،جب تک ہماری مساجد نوجوانوں سے آباد ، بچوں کے ہاتھ میں قرآن اور ہمارے دلوں میں نبی ﷺ کا عشق ہے کوئی ہمیں ختم نہیں کرسکتا، روس اور امریکہ نے ہر طرح کے اسلحے کا استعمال کیا لیکن وہ جنگ ہار گئے،کیری لوگر بل میں ہمارے نصاب کی تبدیلی ، میڈیا اور دیگر مقاصد کے لیے پیسے رکھے گئے،انگریز نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ ایک ان پڑھ پاکستانی اتنا ذہین ہے تو یہ اگر پڑھے تو یورپ پر بھی قبضہ کرلے گا ،جماعت اسلامی نے ایک مزدور کے بیٹے کو امیر اور ایک صوبے کا وزیر بنایا 2002ء میں مجھے وزیراعلیٰ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، نوجوان اپنی صلاحیتوں کو خوشحال اور اسلامی پاکستان کیلئے صرف کریں ایک مستحکم کرپشن سے پاک ایک اسلامی فلاحی اور جمہوری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،، لاہور میں اجتماع سے خطاب

لندن میں آصف زرداری کے زیرقیام ہوٹل میں دھماکا، 12 افراد زخمی،دھماکے کے وقت سابق صدر آصف زرداری ہوٹل میں موجود نہیں تھے، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے آگ لگنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاآگ گیس لیکیج کے باعث لگی جس کی وجہ سے ہوٹل کا کچھ حصہ زمیں بوس ہو گیا آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام

حکومت شمالی وزیرستان متاثرین کی بھرپورخدمت کررہی ہے،پوائنٹ سکورننگ سیاست نہیں کرناچاہتے، عبدالقادربلوچ ،مرکزاورصوبائی حکومت ہاتھوں میں ہاتھ ملاکرآئی ڈی پیز کے مسائل اورمشکلات حل کررہی ہے ، آئی ڈی پیز کیساتھ پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کرنا مرکزی حکومت کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے، شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی قربانیوں کی مثال نہیں ملک کے 20کروڑ آبادی میں ہرفرد ان کا شکرگذارہے یہ ہمارے ہیروزہیں امریکہ میں مقیم بھائیوں نے بھی آئی ڈی پیز بھائیوں کے دکھ درد میں یکجہتی کااظہارکیا ہے،آج بکاخیل کیمپ میں آئی ڈی پیزمیں2ہزاررضائیاں تقسیم کی گئی ہے اورمزید4ہزاررضائیاں فراہم کریں گے، آئی ڈی پیزبچوں کوسکول یونیفارم ،کتابیں اورکمپیوٹربھی فراہم کریں گے،خلیفہ گل نوازمیڈیکل کمپلیکس میں متاثرین کیلئے پاک فوج اورسول انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو

امسال حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے میں حکومت پاکستان نے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا،سردار یوسف،فریضہ حج ایک مسلمان کیلئے سب سے بڑی سعادت ہے اور اس مرتبہ حکومت نے خدمت کے اعلیٰ اقدار کو اپناتے ہوئے حجاج کرام کے دل جیت لئے ہیں، پاکستان مشائخ وعلماء کونسل کے مرکزی سینئر وائس چےئرمین پیر سید امجد علی شاہ گیلانی القادری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو

آل پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن اور ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے احتجاج پر سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر حمزہ بندرالحجار عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین پر تحفظات کو دور کرنے لے لئے مان گئے ،عمرہ زا ئرین کے لیے فنگر پرنٹس کی شرط امیگریشن قوانین کے تحت ہوئی تاہم اس پرزائرین کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنے اور قابل عمل بنانے کے لئے وہ تیار ہیں،سعودی وزیر حج

وزارت پانی و بجلی نے بجلی کی قیمتوں میں 46 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی، وزارت پانی و بجلی نے قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا کو بھجوادی

کشمیر کو پاکستان کی نہیں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے،نریندر مودی

داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے،مطالبے کے باوجود ہمارے حوالے نہیں کیا جارہا،بھارت کی ہرزہ سرائی،امید ہے مذاکراتی ڈیڈلاک جلد یا بدبر ختم ہو جائیگا،وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا اجلاس سے خطاب

سانحہ ماڈل ٹاؤن ہمارے دور میں ہوتا تو ہمیں واجب القتل قرار دیا جاتا ، سید یوسف رضا گیلانی،عمران خان اور شریف برادران نے ہمارے خلاف تحریکیں چلائیں لیکن عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ، بلاول کے بہت سے انکلز پارٹی چھوڑ گئے ان کے جانے سے انقلاب نہیں آئے گا ، بلاول ہی نوجوانوں کا حقیقی نمائندہ ہیں ، عمران خان جو کہتے ہیں وہی سچ نہیں ہوتا ، پارلیمنٹ کے فلور اور سڑک پر بات کرنے میں بہت فرق ہے ، عمران خان جہاں چاہیں جلسہ کریں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں ، ، تشدد کی سیاست نہیں ہونی چاہیے پارلیمنٹ کے فلور اور سڑک پر بات کرنے میں بہت بڑا فرق ہے ، عمران خان کو پہلے دن ہی نتائج تسلیم کرلینے چاہیے تھے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

پاکستانی طالبہ رانیاحسین نے دولت مشترکامقابلہ مضمون نویسی جیت لیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔