بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل نومبر

تازہ ترین خبریں

وفاق خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام کرنا چاہتا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام کرنا چاہتی ہے۔ صوبائی حکومت اپنے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔پشاور میں ہیلتھ ریفارمز کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختوںخوا میں اس وقت تیس لاکھ آئی ڈی پیز موجود ہیں جن کی امداد وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔ یوں لگتا ہے کہ مرکزی حکومت خیبر پختوںخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ صوبے کو بجلی، گیس اور پانی کی مد میں رائلٹی نہیں دی جا رہی۔ بجلی کا خالص منافع ابھی تک نہیں ملا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ڈاکٹروں کے تحفظات دور کرے گی۔ ڈاکٹروں کے ساتھ بیٹھ کر نظام بنائیں گے۔ پشاور کے ہسپتالوں میں پانچ لاکھ مریض روزانہ آتے ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -عجیب و غریب -کشمیر -

آج کا اخبار

امریکہ کے دشمنو ں کو پاکستان خواہ مخوا ہ اپنا دشمن نہیں بنا سکتا، سرتاج عزیر ،انہیں کیوں نشانہ بنائیں، جو ہمارے لیے خطرہ نہیں،‘افغان صدر کے دورے کے موقع پر اصولی فیصلہ ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کے لیے نہ پاکستان اپنی سرزمین استعمال ہونے دے گا اور نہ ہی افغانستان،افغان طالبان افغانستان کا مسئلہ ہیں اور حقانی نیٹ ورک انہی کا حصہ ہیں، امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی کمی نہیں ہے ، مشیر خارجہ کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

سرتاج عزیز نے حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے کہا کہ ’جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا تو وہ تمام لوگ جن کو ہم نے ملکر مسلح کیا اور تربیت دی تھی

قوم کو مزید غلام بنانے کیلئے نوازشریف اور زرداری کی اولادیں تیارہورہی ہیں،عمران خان،گو نواز گو کے نعرے لگانے والے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی،(ن) لیگ کا دہشت گردوں سے تعلق ہے ، پرویز رشید تحریک انصاف پر الزام لگاتے ہیں ، لاڑکانہ میں ذاتی زمین پر جلسہ کرنے سے بھی روکا جارہا ہے، جلسہ کرانیوالوں پر ایف آئی آر کٹ گئی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کہتے ہیں جمہوریت کیلئے اکٹھے ہوئے، یہ کیسی جموریت ہے،دھرنے کے شرکاء سے خطاب

مسئلہ کشمیربڑی اہمیت کاحامل ہے ، شہیدبے نظیربھٹونے جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے ،آصف زرداری ،ہمیں دہشتگردی کے مائنڈسیٹ کامقابلہ کرناہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دنیاکوباورکرایاکہ دہشتگردی جمہوریت کے خلاف ہے ،القاعدہ اوردہشتگردی پرپہلے دنیانے کوئی توجہ نہیں دی ،دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنوں کی جنگ ہے ،ہم دس سال سے ڈکٹیٹرکے خلاف جدوجہد کی ہے ،ہم نے اپنی لیڈربے نظیربھٹوکوجمہوریت کیلئے قربان ہوتے ہوئے دیکھاہے، لندن میں پریس کانفرنس

پاک فوج کا آپریشن خیبر ون ، باڑہ میں 10 دہشتگردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا ،اسلحہ اور گولہ بارود بھی فورسز کے سپرد کردیا گیا ۔ اب تک 350 دہشتگرد خود کو فورسز کے حوالے کرچکے،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل راحیل کی امریکا میں سینٹرل کمانڈکے حکام سے ملاقات ،ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور شمالی وزیرستان آپریشن سمیت دیگر امور پر تبا دلہ خیا ل ، افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی پرتشویش ہے ، جنرل راحیل شریف

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ ،میزائل 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے ، روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، شاہین ون اے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل ہے،جو اپنی بہترین درستگی کی وجہ سے انتہائی اہم میزائل سسٹم میں سے ہے،سربراہ پاک بحریہ،صدرمملکت اور وزیر اعظم کی میزائل کے کامیاب تجربہ میں شریک فوجیوں ،سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد

بائیومیٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال، انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکی،جلد از جلد مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی سفارش کر دی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں شفافیت کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی، زاہد حامد

بھارتی فوج کی ایک بار پھر کنٹرول لائن پر جارحیت ‘ نیزہ پیر سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ سے رہائشی شدید زخمی

نوازشریف کا سارک کانفرنس کے دوران بھارتی گاڑی استعمال نہ کر نے کا فیصلہ ،حکومت پاکستان نے نیپال کو آ گا ہ کر دیا کہ وزیراعظم نواز شریف ایسی کوئی گاڑی استعمال نہیں کریں گے جو بھارت کی طرف سے فراہم کی جائے گی‘کانفرنس کے دوران پاکستان اپنے وزیر اعظم کے لئے خود گاڑی کا انتظام کرے گا‘ہندوستان ٹائمز

ثبوت موجود ہیں ۔دہشت گردوں کے رابطے کس کے ہیں، شیریں مزاری،ریاستی اداروں پر حملے اور دہشت گردوں کی حمایت کا کلچر تحریک انصاف کا نہیں ن لیگ کا ہے۔ عمران گرفتار ہو بھی جائیں تو 30 نومبرکا دھرنا ہر صورت میں ہوگا۔تحریک انصاف پی ٹی وی حملے میں ملوث نہیں۔پرویز رشید نے جھوٹی ویڈیو دکھائی ۔جہلم میں لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے ہمارا ایک کارکن جاں بحق ہوگیا ۔وزیراعلی ہمارے کارکنوں کو تحفظ فراہم کریں ۔جہلم واقعہ کامقدمہ شہباز شریف کے خلاف درج کرائیں گے ،۔شیخ رشید نے ہماری ترجمانی نہیں کی وہ اپنے قول و فعل کا خود ہی ذمہ دار ہے،تحریک انصاف کی ترجمان کی پریس کانفرنس

وزیراعظم سے برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ کی ملاقات ،پاکستانی معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈیوڈ ملی بینڈ

پاکستان یونان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے،صدر ممنون ،مسلم ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں جنہیں عوام کے مفادات کے لئے ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے بہترین انداز میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے، اسلامی ممالک کے سفیروں سے گفتگو، یونانی سفیر کی ملاقات

پی ٹی وی پر حملہ حکومت کی اپنی منصوبہ بندی تھی‘ ڈاکٹر طاہر القادری ،شہداء کے ورثا ء نے پنجاب حکومت کی ایک کروڑ کی امداد کو ٹھکرا دیا ہے‘کیاقاتل لوگ خود جے آئی ٹی بنائیں گے‘ امپائر کے انگلی اٹھانے سے متعلق سوال عمران خان سے پوچھا جائے‘ کینیڈا سے لندن آمد پر میڈیا سے بات چیت

متاثرین آپریشن کے مسئلے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، یہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک، وفاقی و صوبائی حکومت کا یکساں معاملہ ہے، میڈیا بھی معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، اے این پی جرگہ اجلاس ، اسلام آباد میں ہونے والا قبائلی جرگہ اس سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریگا، مولانا فضل الرحمن، ملکی مسائل پر سیاست سے گریز کیا جائے، سراج الحق،آئی ڈی پیز کا مسئلہ ہم سب نے مل کر اٹھاناہے، قبائلی جرگہ جوفیصلہ کریگا قبول کرینگے، اسفندیار ولی،حکومت متاثرین آپریشن کے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے،محمود اچکزئی و دیگر کی اجلاس کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کیلئے حکومت کو ہدایت کردی، حکومت فوری طور پر اطلاعات کا بل پاس کرے۔کمیٹی نے جعلی عامل کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا،عمران خان انصاف کی بات کرتے ہیں عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے وہ عدالت میں آ کر پیش ہوں۔شیخ رشید عمران خان کا ترجمان اور سیاسی استاد ہے۔تحریک انصاف قادری کے اشاروں پر چلتی رہی، اب قانون کے خوف سے ان سے تعلق توڑ رہے ہیں، پرویز رشید

ڈیجیٹل فنانس ملک کے مالیاتی شعبہ میں ایک انقلاب ثابت ہو گا ، اسحاق ڈار ، ملک میں ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کے حوالے سے برانچ لیس بینکنگ کی صنعت کی کارکردگی متاثر کن ہے، ڈیجیٹل فنانس چینلز،مثلا الیکٹرانک اور موبائل بینکنگ سے ہم کثیر الجہتی اہداف حاصل کر سکتے ہیں جن سے نہ صرف ہماری بینکنگ سہولیات میں تیزی سے توسیع ہو گی بلکی مالیاتی شعبہ میں مضبوطی آئے گی، وفاقی وزیر خزانہ کا انٹرنیشنل برانچ لیس بینکنگ کانفرنس سے خطاب

آرمی چیف کا دورہ امریکہ، پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کامیابی ہوگی، ترجمان پاک فوج،شمالی وزیرستان میں آپریشن جاری ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد ہائیکورٹ، تحریک انصاف کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کے نتائج حاصل کرنے کیلئے دائر درخواست اور الیکشن کمیشن کے حوالہ سے دائر کی گئی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکرخارج کردی،

پاک فضائیہ کے سربراہ کی قطرکے وزیر اعظم اور قطر امیر ی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، دونوں شخصیات کی علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو کی ۔ ملاقات کے دوران خود انحصاری اور امتِ مسلمہ کی تعمیر کے لئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق،۔ موجودہ برادرانہ تعلقات کو نئی جہتوں پر لے جانے کا اعادہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا قطر امیری فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ ،قطر امیری فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا

ملک کے حالات خراب ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے ، یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے مسلم لیگ (ن) ان کو سہولت کار کے طور پر دیکھنا چاہتی تھی ۔ جاوید ہاشمی، میں جمہوری جدوجہد کے حق میں ہوں اگر زیادہ سے زیادہ عوام عمران خان کو ووٹ دیں تو خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے ۔ عمران خان ہوں یا دیگر پارٹیاں سب کو کھلا راستہ ملنا چاہیے، میڈیا سے مشترکہ بات چیت

لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے حاضر سروس افسران کی اے سی آرز غائب ہونے کا انکشاف،افسران میں ڈپٹی سیکرٹری ، سیکرٹری ، ریسرچ افسروں اور سیکشن افسران و دیگر سکیل 4سے 15 تک ملازمین شامل،نادیدہ ہاتھ اہم نوعیت کے مسئلے کو چیف جسٹس ناصر الملک تک پہنچنے سے روکنے کیلئے متحرک ہوگئے

سپریم کورٹ میں پرویز مشرف دور میں قائم کی گئی فوجی عدالتوں کیخلاف درخواست عدم پیروی پرخارج ، الجہاد ٹرسٹ کے سربراہ کی استدعا پر انہیں دلائل کے لئے 24نومبر تک مہلت دے دی

ملک میں ایل این جی آنے تک گھریلو صارفین کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، سی این جی اسٹیشنز کو بھی گیس نہیں ملے گی وفاقی وزیر پیٹرولیم و ْدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل اجلاس میں کمیٹی کے 15 مئی سے 28 نومبر تک کے سابقہ اجلاسوں کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

لال مسجد آپریشن سے متعلق نئے مقدمے کے اندراج کیلئے شہداء فاؤنڈیشن کی درخواست خارج ،لال مسجد آپریشن سے متعلق ایک ایف آئی آر ہائی کورٹ اسلام آباد کے حکم پر درج ہوچکی ، مزید کسی نئی ایف آئی آر کی ضرورت نہیں سائل پہلے سے موجود ایف آئی آرمیں اپنا بیان ریکارڈ کراسکتا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کا فیصلہ

امید ہے کہ پاکستان اور نئی دہلی کے درمیان رکا ہوا امن مذاکراتی عمل جلد دوبارہ شروع ہوگا۔ عبدالباسط ، سیز فائر معاہدے پر دونوں طرف سے عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان ہے، حل بھی ان دونوں ممالک نے امن طریقے سے نکالنا ہے، بھارت ہی نہیں پاکستان بھی دہشتگردی سے متاثرہ ہے، ایسی صورتحال میں بھارت کو پاکستان پر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے ،صحافیوں سے بات چیت

پاکستان چین سے 30سے40اسٹیلتھ جنگی طیارے FC-31خریدے گا ،FC-31اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے31کی جدید شکل ہے جنکی خریداری کے لئے چین سے با ت چیت کا سلسلہ جا ری ہے ، پا کستا نی عہدیدار

دنیا کے47ممالک سے 4 سال میں ایک لاکھ 66 ہزار پاکستانی بے دخل،سب سے زیادہ سعودی عرب نے83 ہزار، یو اے ای نے29 ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا

پی ٹی وی، پارلیمنٹ پر حملے کے ثبوت موجود ، عمران خان خود عدالت پیش ہو جائیں، پرویز رشید ،طاہر القادری کے اشاروں پر چلنے والے آج قانون کے خوف کے مارے ان سے تعلق توڑ ر ہے ہیں،مسلم لیگ ن پر اپنی ناکامیوں کا الزام دھرنا دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانا ہے، بیان

دنیا بھر میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور،غلامی کی زندگی بسر کرنے والے افراد میں بھارت پہلے،پاکستان تیسرے نمبر پرہے، سروے، پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں،سروے رپورٹ میں انکشاف

نوبل انعام کے بعد پاکستان کا ایک اور اعزاز ،تقریب میں پرفارمنس کا قرعہ راحت فتح علی خان کے نام نکل آیا،بادشاہ اور ملکہ بھی تقریب میں موجود ہوں گے،نوبل انعام کی تقریب میں پرفارم کرنا اعزاز کی بات ہے،پرفارمنس ذرا ہٹ کر ہوگی،دنیا کو بتائیں گے ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں،راحت فتح علی خان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔