بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ نومبر

تازہ ترین خبریں

افغان صدر کی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

افغان صدر اشرف غنی 30 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ افغان صدر اشرف غنی کے اعزاز میں مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم نواز شریف اور معزز مہمان کا وفاقی وزرا سے تعارف کروایا۔ وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی میں ملاقات وزیراعظم ہاوس میں جاری ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف افغان صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس سے پہلے افغان صدر اشرف غنی سے پاکستان کے سیاسی راہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اسفند یار ولی، آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، شیری رحمان، اعتزاز احسن، فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، افراسیاب خٹک اور سردار کمال خان بنگلزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر افغان صدر نے اپیل کی کہ پاکستان کی سیاسی قیادت افغانستان میں مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرے۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

افغان صدر اشرف غنی کی صدر ممنون حسین ،آرمی چیف سمیت اعلیٰ سول، فوجی حکام سے ملاقاتیں،،پاکستان افغانستان باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ،پاک افغان صدور کا ملاقات کے دوران اتفاق رائے ،افغان صدر اشرف غنی کا جی ایچ کیو کا دورہ، افغان صدر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے ، جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آ ف آنر پیش کیاگیا، افغان وفد کو پاک افغان سرحد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں اور افغان عوام کی جانب سے ترقی اور کامیابی کے لئے کی جانے والی ان کی کوشیشوں میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں

عصمت اللہ جونیجو حملہ کیس ، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دے دیا، عدالت کا آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی

حکومت سیاسی بحران کے حل کیلئے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ،30 نومبر کو تاریخی احتجاج ہوگا، عمران خان،انتخابی دھاندلی کی ہر حال میں تحقیقات چاہتے ہیں، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن پر اتفاق رائے قائم کیاگیا لیکن اب حکومت پسپائی اختیار کررہی ہے ، آزادی مارچ نے پوری قوم میں سیاسی شعور اجاگرکرنے کے ساتھ بیداری کی نئی لہر پیدا کردی ہے،ملکی تاریخ طویل و پرامن دھرنے کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دھاندلی کی تحقیقات مکمل اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیے بغیر ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف کی یورپی یونین سفیروں سے ملاقات ، گفتگو،دھرنے سے خطاب

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے آپریشن ضرب عدل ضروری ہے،ڈاکٹر طاہر القادری،ملاقات میں ایف آئی آر کے اندراج ،وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ اور غیر جانبدار JITکی تشکیل کے مطالبات کو آرمی چیف نے فیئر قرار دیا تھا ،حکومت کی ”پاکٹ جنتری“ JITمسترد کرتے ہیں،اس سے بہتر ہے شہباز شریف خود سربراہ اور حمزہ شہباز کو ممبر بنا لیں، پریس کانفرنس سے خطاب

چین کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ، دفتر خارجہ، داعش کیخلاف پاکستان کو امریکہ یا یورپی یونین کی تعاون کی درخواست نہیں ملی، تسنیم اسلم

شمالی وزیرستان ، انٹیلی جنس رپورٹ پر جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی ، 30دہشتگرد ہلاک

شیخ رشید کی72 گھنٹوں میں گرفتاری کا امکان،وزارت داخلہ میں صلاح ومشورے شروع،شیخ رشید کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع

نواز شریف صوبوں کو ایک نظر سے دیکھیں اور عوام کا احساس محرومی ختم کرنے پر توجہ دیں، پرویز خٹک،انہیں صرف پنجاب اور مفادات نظر آتے ہیں مگر دوسرے صوبوں کے حالات سے بے خبر ہیں خیبرپختونخوا کا ایک بھی ترقیاتی دورہ نہیں کیا اور نہ ہی یہاں کے عوام کا حال پوچھا، خیبرپختونخوا میں آبی وسائل کی بہتات ہے اور یہاں کے پہاڑوں اور دریاؤں پر بڑے بجلی گھر بناکر دو تین روپے یونٹ سے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ،پورے ملک کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں مگر چین سے معاہدے کرکے مہنگی بجلی بنانے کو ترجیح دی جارہی ہے ، خیبرپختونخوا میں اپوزیشن اورحکومتی بینچوں کے مابین معاملات بہت جلد معمول پر آجائیں گے ، جلسے سے خطاب

پا ک افغان کاروباری مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہیں ، اشرف غنی ، ہمیں ملکر سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں، افغان صدر کا سرمایہ کاری فورم سے خطاب

اعلیٰ سرکاری عہدوں پر تقرریاں دسمبر کے اختتام تک کرلی جائیں، رپورٹ دس دسمبر تک سپریم کورٹ میں پیش کی جائے ،سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو حکم، حساس ادارے کے ملازم غلام رسول کی ترقی اور کیڈر کے حوالے سے دائر درخواست خارج،فیڈرل ٹربیونل سروسز سے رجوع کرنے کی ہدایت

توانائی کے شعبہ میں پاکستان کو خود کفیل کرنا وزیراعظم میاں نواز شریف کا جرم ہے تو وہ یہ جرم ہزاروں بار کرتے رہینگے، چوہدری عابد شیر علی،عمران خان یوٹرن لینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے،ماضی میں انہوں نے اتنے پینترے بدلے ہیں کہ قوم اب ان کے کسی الزام اور کسی مطالبے پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہے کیونکہ ان کا کوئی اعتبار نہیں ہے کہ وہ کب یوٹرن لیکر اپنے الزام اور مطالبات سے دستبردار ہوجائیں، آزاد پتن میں نیلم جہلم پاور پراجیکٹ ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے پانی و بجلی کے اجلاس میں صارفین کو جون ، جولائی اور اگست 2014 کے زائد بل بھجوانے کی مکمل ذمہ داری نیپرا پر ڈالی گئی ،اگلے اجلا س میں نیپرا کے حکام کو طلب کرلیا، وزیراعظم نے اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیشن صرف آڈٹ کیلئے قائم کیا ہے 5 سے دو سلیبزکرنے اور ٹیرف میں تبدیلی سے صارفین کو زائد بل بھجوائے گئے ہیں جس میں ڈیسکوز کا کوئی عمل دخل نہیں۔ صارفین سے وصول شدہ زائد رقم واپس کی جائے۔ سینیٹر نثار خان ، کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے تمام پراجیکٹس چین کی پرائیوٹ کمپنیوں کو دینے کیلئے 2013 کی پالیسی پر نظر ثانی کی گئی،سینیٹر محسن لغاری

وزیر اعظم کا دورہ چین ، طے پانے توانائی معاہدے 2017 تک مکمل کئے جائیں گے ، چینی سفارت خانہ ، نواز شریف اور لی کی چیانگ کی موجودگی میں کل 19معاہدوں پر دستحط کیے گئے ، 13توانائی سے متعلق تھے ، سینئر عہدیدار کی بریفنگ

عمران خان کی دھمکیاں تشویشناک ہیں ایسا شخص امن کے لیے خطرناک ہے،خواجہ سعد رفیق ،عمران خان گند ڈالنے اور الزام تراشی کی سیاست چھوڑ دیں وہ خود ڈیفالٹر ہیں ٹیکس دیتے نہیں اور اپنی ذرائع آمدن بھی بتاتے نہیں، دیکھتے ہیں تیس نومبر کو ان کی پٹاری سے کون سا سانپ نکلتا ہے، ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو

پاک فضائیہ کے سربراہ کی چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کے صدر سے ملاقات، ائیر شو میں شامل JF-17 تھنڈر کو دیکھا،پاک فضائیہ کے سربراہ کی اپنے ہم منصب پیپلز لیبریشن آرمی اینڈ ائیر فورس PLAAF)) کے کمانڈر جنرل سے بھی ملاقات ۔ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور دونوں فضائی افواج کے باہمی تعاون کے معاملات پر گفتگو، دونوں دوستانہ فضائی افواج کے درمیان ہونے والی مشترکہ فضائی مشقوں پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم ملک میں گیس کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی موسم سرما میں پنجاب کی ٹیکسٹائل صنعت کو گیس کی بلاتعطل فراہمی و گیس کے کم دباوٴ کے حل کیلئے طریقہ کار تجویزدے گی

یوکرائن سے غیر معیاری و ناقص گندم کی درآمد، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تحفظ خوراک و تحقیق کا شدید تحفظات کا اظہار،معاملہ ایف آئی اے یا نیب کے سپرد کرنے کی ہدایت کر دی، حکومت بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھرتی گندم کی برآمد کے لئے پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا راستہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی، کمیٹی کو یقین دھانی ،یوکرائن سے غیرمعیاریو ناقص گندم کی درآمد سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ، ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئے ، یوکرائن سے مزید گندم کی درآمد کو فوری روک دیا جائے ، اراکین کمیٹی کے شدید تحفظات کمیٹی کو یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی کہ حکومت بھارت کی جانب سے افغانستان کو بھرتی گندم کی برآمد کے لئے پاکستان افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا راستہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی

پاکستان اورافغانستان کا پاک افغان سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر تعاون پر اتفاق، افغان صدر نے افغانستان میں قیام امن کیلئے مولانا فضل الرحمان سے تعاون طلب کرلیا

اگرصبح کے بھولے عمران خان گھرواپس آئیں توہم انہیں گلے لگائیں گے ،پرویز رشید

سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی شہری کا سرقلم، منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایک ماہ کے دوران ساتویں پاکستانی شہری کا سر قلم کیا گیا

اسامہ کی ہلاکت کے وقت کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں ، جوں ہی القاعدہ کے سربراہ سے سامنا ہوا گولیاں چلانے میں دیر نہ کی جس کے بعد اسامہ بمشکل چند لمحے ہی زندہ رہا،رابرٹ او نیل

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی وی کی عمارت، پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان، طاہر القادری، پرویز خٹک، شیخ رشید سمیت دیگر رہنماؤں کیخلاف وارنٹ‌گرفتاری جاری کر دیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ حالات میں وارنٹ گرفتاری نئے سیاسی ہنگامے کا پیشہ خیمہ ثابت ہوں گے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری معمول کی کارروائی ہے اس سے موجودہ حالات پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
وارنٹ گرفتاری سے ملکی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائیگا۔حکومتی مشکلات میں اضافہ ہو جائے گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔