بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

تازہ ترین خبریں

عدلیہ آزاد ہوئی غیر جانبدار نہیں ، جسٹس جیلانی بطور چیف الیکشن کمشنر قبول نہیں ، دھاندلی پر تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی پیشکش، 30 نومبر کو نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دھرنے کا مقصد دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہیں، نواز شریف سپریم کورٹ کے ماتحت آزاد کمیشن بنا دیں جو دھاندلی کی تحقیقات کرے ، اگر دھاندلی ثابت ہو گئی تو انہیں استعفیٰ دینا ہو گا مگر یہ کمیشن اپنی رپورٹ 4سے 6ہفتے میں جاری کرے، 30 نومبر تک حکومت نے پیشکش پر پیش رفت نہ کی تو نیا لائحہ دیں گے اور پھر یہ حکومت چل نہیں سکے گی۔ اب مک مکا والا الیکشن کمیشن قبول نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی باریاں ختم اب عوام کا سمندر فیصلہ کرے گا۔ غلام فرید کالج میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے حکومت کو پیشکش کی کہ دھاندلی کی تحقیقا ت کے لئے سپریم کورٹ میں ایک غیر جانبدار اور آزاد تحقیقا تی کمیشن بنایا جائے ، جس میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے لوگ بھی شامل کئے جائیں ، یہ کمیشن چار سے چھے ہفتے کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرے ، اس کا آزاد سربراہ ہم دونوں پارٹیاں مل کر طے کرتے ہیں، اس دوران نواز شریف استعفیٰ نہ دیں ہم بھی اپنا دھرنا جاری رکھتے ہیں لیکن اگر اس کا فیصلہ آ یا کہ دھاندلی ہوئی ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گااور پھر نیا الیکشن نیا الیکشن کمیشن کروائے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

عمران خان دعوے کے مطابق 15 یا 20 منٹ کے اندر وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب اور حمزہ شہباز کے علیحدہ علیحدہ 3 ہیلی کاپٹرز پر اسلام آباد آنے او لاہور جانے کا الزام سچ ثابت کردیں تو وزارت ہی کیا اسمبلی نشست بھی چھوڑ دوں گا،ی عابد شیر علی بصورت دیگراپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے عمران خان قوم سے معافی مانگ کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کریں،بیان
امریکہ ،سکول میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا چوتھا طالبعلم بھی دم توڑ گیا
پیپلزپارٹی بھی ن لیگ حکومت کیخلاف کھل کر میدان میں آگئی نجکاری کے خلاف متحدہ اپوزیشن شاہراہ دستور پر دھرنا دے گی، رضا ربانی
عمران خان وزیراعظم نواز شریف کے فوری استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔ سپریم کورٹ کے ماتحت کمیشن تشکیل دیا جائے جس کی تحقیقات میں اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہوگا،سابق چیف تصدق حسین جیلانی بطور چیف الیکشن کمیشن کسی صورت قبول نہیں۔۔۔ میثاق جمہوریت دراصلمیثاق مک مکا‘‘ تھا جس سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا عوام کو اگر اپنی تقدیر بدلنی ہے تو 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچ کر ہمارا ساتھ دیں ، سربراہ تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب

آج کا اخبار

”دوستی کا نیا دور“پاکستان اور چین کے درمیان 21 معاہدوں اورایم او یوز پر دستخط،بہاولپورمیں قائداعظم سولرپارک میں شمسی توانائی،ساہیوال میں کوئلے سے 1 ہزار 320میگاواٹ اورجھمپیرمیں ہواسے100میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے معاہدے شامل،رائی کوٹ سے اسلام آباد تک 440 کلومیٹر طویل قراقرم ہائی وے دوم کی تعمیر، کراچی لاہور موٹر وے، حویلیاں ڈرائی پورٹ، کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل کیلئے ایم او یوز پر دستخط

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 45ارب ڈالر کے سمجھوتے ہونا ہیں جن میں سے 34ارب ڈالر توانائی اور متعلقہ منصوبوں جبکہ 11 ارب ڈالر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے

مل کر ترقی کی راہ پر گامزن اوردوستی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے،پاکستان او رچین کا عزم، توانائی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو تیزی سے فروغ دینے کا فیصلہ،دھرنوں کی وجہ سے جوکام ادھورارہ گیا اب منصوبوں کونئی روح ملے گی،نوازشریف،اقتصادی راہداری منصوبہ مضبوط تعلقات کاعکاس جس سے خطہ کی قسمت بدل جائے گی،چینی وزیراعظم اور میڈیا سے وزیراعظم پاکستان کی بات چیت،دورے سے اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد کی راہ ہموار او ردو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے،چینی وزیراعظم

پاکستان ، آئی ایم ایف مذاکرات کامیاب، 15 دسمبر سے قبل پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی پانچویں قسط ملنے کی توقع، آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ، فی الوقت کافی چیلنجز درپیش ہیں تاہم انتخابی منشور کے مطابق ملک کی اقتصادی ترقی کے منشور پرسختی سے کاربند رہیں گے ، موجودہ حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی سمت بدل چکی ہے،ہم نے ملک کی معیشت کو بحالی،اعتدال اور اقتصادی خوشحالی کے راستہ پر گامزن کر دیاہے، فاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف برائے پاکستان جیفری فرینک کے ہمراہ دبئی میں مشترکہ پریس کانفرنس

رضا ربانی کی ملاقات، رانا بھگوان داس نے چیف الیکشن کمشنر بننے سے معذرت کرلی،ذاتی وجوہات کی بناء پر چیف الیکشن کمشنر بننے سے انکار کیا،رانا بھگوان داسالیکشن کمیشن آزاد و خودمختار نہیں، پڑوسی ملک سے سبق سیکھنا چاہئے،میڈیا سے گفتگوکے دوران اصل بات بھی کردی

آپریشن خیبرون ،باڑہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ17 دہشت گرد ہلاک، لوئر دیر میں خودکش حملہ ناکام،دہشت گردہلاک،3اہلکارزخمی،خود کش جیکٹس ،دستی بم اور بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد،عسکریت پسندوں اور امن لشکر میں جھڑپ،6افراد ہلاک

دھرنے کو 87 دن مکمل ہو گئے، شرکاء کا جوش دیکھ کر خوشی میں دوگنا اصافہ ہو گیا ہے،عمران خان ، اسٹیمنا بہت ہے برف بھی آجائے تو دھرنا ختم نہیں ہوگا، دینا کی کوئی طاقت پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کا مقابلہ نہیں کرسکتی، نواز شریف بیرونی دوروں پر اپنے چھوٹے بھائی کو لے کر جاتے ہیں کیا پاکستان کے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی ساتھ نہیں جا سکتے، پی ٹی آئی ٹایئگرز مسلم لیگ ن کا 30 نومبر کے بعد حقیقی مقابلہ کریں گے، پی پی پی اور ن لیگ نے باریاں لے کر ملک کو کمزور کیا ہے،ملکی معیشت کمزور جبکہ حکمران جماعت کی قیادت کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، دھرنے سے خطاب

پنجاب حکومت بیرونی سرمایہ کاری سے صوبے میں 150 میگاواٹ کے 10 کول پاور پلانٹس لگائے گی ،شہبازشریف چین کے تعاون سے لگنے والے کوئلے کے پلانٹس سپر کریٹیکل اور ماحول دوست ہوں گے، عوام کو سستی بجلی ملے گی،بیجنگ میں 19 معاہدوں سے پاک چین تعلقات کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ،معاہدے چینی قیادت کا نواز شریف حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہیں، معاہدوں پر پاکستان اور چین محنت اور عزم سے عملدرآمد یقینی بنائیں گیدھرنوں سے چینی صدر کا دورہ ملتوی کرانے کے خواہشمندوں کی خوشیاں عارضی ہیں، پاک چین دوستی کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی،محنت اور عزم سے دھرنوں کی سیاست سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،وزیراعلیٰ کا بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی بزنس مینوں سے خطاب

کنٹرول لائن پر پانڈو پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال توپ خانے سے فائرنگ،دوافراد زخمی ، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ، دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا ،مشرف دو ر کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی افواج نے اوڑی سیکٹر سے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ، لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل صورتحال موافق ہونے تک موخر کر دیا گیا ، وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کا عمل مناسب نہیں ہو گا،بین الاقوامی منڈیوں میں صورتحال بہتر ہونے تک انتظار کیا جائے۔دھرنو ں، صوبہ خیبر پختونخواہ کی عدالت میں او جی دی سی ایل کے حصص کی بولی رکوانے کے لئے دائر درخواست اور بین الاقوامی منڈیوں میں تیل و گیس کی گرتے ہوئے نرخوں کے باعث سٹاک مارکیٹ میں او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نہایت کم بولیاں موصول ہوئیں ہیں اور ابتدائی تین دن کے ابتدائی بولیوں کے بعد صرف 52 فیصد حصص کی بولیاں موصول ہوئیں چیئر مین نجکاری کمیشن کی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو بریفنگ

پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے آمادہ ہو گئی ہے ، وفاقی حکومت کو جلد از جلد اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دینا چاہیے،سرا ج الحق ،21نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی ، فلاحی اور جمہوری مملکت بنانے کے عوامی ایجنڈے کا اعلان کرونگا، امیر جماعت اسلامی

بلدیاتی الیکشن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو علم ہے پہلے عام انتخابات ہونگے،طاہر القادری ،امریکہ کرپٹ نظام کی حمایت نہ کرے، افراد کی کرپشن نے ادارے تباہ کر دئیے،مرکز اور صوبوں کو اختیارات بانٹنا پڑیں گے،امریکہ مقیم پاکستانی ” یونین آف اوورسیز پاکستانیز“ فورم تشکیل دیں،بجلی منصوبوں کے نام پر کرپشن جاری ہے،انقلاب کا ایجنڈا سیاسی، سماجی، معاشی قانونی انصاف ہے، نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

مٹھی میں ایک ہی روز مزید 4 بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی،مٹھی سمیت تھرپارکر میں صحت کی تمام سہولیات موجود ہیں،محکمہ صحت سندھ کا دعویٰ

ملک میں بچگانہ اور غیر سنجیدہ سیاست ہورہی ہے ، دھرنوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ،مولانا فضل الرحمن،اتنا نقصان چالیس سال کی کرپشن سے نہیں ہوا جتنا چالیس روز کے دھرنوں سے ہوا ، حکومت میرے حملہ آوروں کے نام بتائے ورنہ ذمہ داری قبول کرے ، کچھ لوگ جموریت کی بساط لپیٹنے کے درپے ہیں ، حکومت پانچ سال پورے کرے گی ، قبائلی معاملات قبائلی روایات کے مطابق حل ہونا چاہیے ، کوٹ رادھا کشن واقعہ کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے اسلام میں کسی بھی بے گناہ شخص کو قتل کرنا ظلم ہے اقلیتوں کا تحفظ ہونا چاہیے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،تحریک عدم اعتماد نا کام نہیں مشاورت سے واپس ہو ئی ہے،ملتان میں میڈیا سے گفتگو

چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے پانچ ناموں پر غور کیا جارہا ہے،پرویز رشید، اگر رانا بھگوان داس چیف الیکشن کمشنر کیلئے مان گئے تو ان کا نام بھی زیر غور آسکتا ہے ،سردار ذوالفقار کھوسہ کی پارلیمانی سیاست کو ان کے چہیتے بیٹے نے دفن کیا ہے ، مسلم لیگ (ن) نے انہیں جو عزت اور مقام دیا شاید ہی کسی جماعت نے اپنے کسی سیاسی رہنما کو دیا ہو،وزیراطلاعات و نشریات کی میڈیا سے گفتگو

خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی روح پرور تقریب،گورنر مکہ المکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے غسل کعبہ کے فرائض انجام دیئے

پاکستان خطے میں امریکا کا اہم پارٹنر ہے ،پینٹا گان

بھارتی وزیراعظم کی ٹیم کی ویب سائٹ ہیک، گو نواز گو کے نعرے درج

ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے پاک چین معاہدوں کو ”بے فائدہ“ قرار دیدیا؟، ضرورت کیلئے بجلی گھر تو موجود ہیں، اصل مسئلہ ایندھن کا ہے جو نہ پرانے بجلی گھروں کے لیے ہے اور نہ نئے کے لئے ہو گا،ڈاکٹر ثمر مبارک،تیل اورگیس موجود نہیں جبکہ کوئلہ 8 سے 10 سالوں میں دستیاب ہو سکے گا،میڈیا سے گفتگو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔