بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

تازہ ترین خبریں

چیف الیکشن کمشنر کا تقرر، حکومت اور اپوزیشن متفق نہ ہو سکیں

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نئے چیف الیکشن کی تقرری کیلئے مشاورت کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کی جانب سے تجویز کیا گیا جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کا نام مسترد کر دیا۔ ان کی جگہ جسٹس ریٹائرڈ اجمل میاں کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ سید خورشید شاہ کے مطابق ملاقات میں جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کے نام پر بھی غور کیا گیا تاہم بھگوان داس نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو اتفاق رائے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے کریں گے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تقرری کے حوالے سے رابطہ بھی کیا ہے۔ ادھر حکومت سیکرٹری الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے بھی تذبذب کا شکار ہے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پولیو خاتمے میں غفلت آنیوالی نسلوں کے خلاف جرم سمجھتا ہے،نواز شریف، پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا کر دم لیں گے ،ہر بچے کا مستقبل مجھے عزیز ہے ، کسی کو اپاہج نہیں دیکھ سکتا،پولیو بارے عالمی برادری کے خدشات کوسمجھتے ہیں،دنیا بھی ہماری مجبوریوں کو مدنظر رکھے،وزیراعظم کا پولیو کے بارے میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب،اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں و گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سمیت گورنر خیبرپختونخوا اورعالمی اداروں کے نمائندے شریک

وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت ، مسلح افواج اور سول سوسائٹی پولیو کے خلاف مہم میں متحد اور یک جان ہو چکے ہیں

پاکستان بھارتی فوج کو کمزور کرنے کیلئے عسکریت پسندوں کو استعمال کر رہا ہے، پینٹا گون کا الزام، پاکستان کی سرزمین عالمی دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے،کانگریس میں رپو رٹ پیش

پاکستان کا امریکی وزارت دفاع کی رپورٹ میں الزامات پر سخت احتجاج ، امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب لرلیا، رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے ۔ تمام دہشتگردوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے ،سرتاج عزیز

اسلام آباد، عمران خان اور سراج الحق کی ملاقات، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی دونوں جماعتوں کا مقصد اسٹیٹس کو کا خاتمہ ہے ،موجودہ نظام سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا جارہا ہے، انقلابی ریفارمز کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی کے ساتھ سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں ،حالات سے لگتا ہے مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، جب تک دھاندلی کی تحقیقات نہیں ہوتیں اس وقت تک عام آدمی کو انصاف نہیں مل سکتا اور نہ ہی جمہوریت مضبوط ہوسکتی ہے،امیر جماعت اسلامی کا ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ،پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے نظریات مشترک ہیں، دھرنا ختم نہیں کریں گے ،حکومت سپریم کورٹ کے کمیشن سے انتخابی دھاندلی کی تحققات کرائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،مسلم لیگ ن کے ساتھ آراوز اور الیکشن کمیشن حکام نے مل کر باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ تاریخی دھاندلی کی،حکومت کے وزراء اور اسپیکر اسٹے آڈرز پر چل رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے استعفی دے دیئے ہیں اسپیکر کو فورا منظور کرنے چاہئیں، عمران خان

نیپرا نے بجلی کے منافع میں 5ارب42کر وڑ روپے کی بطور ریلیف صارفین کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی

” صاد ق اورامین کافیصلہ“درخواستوں کوسات رکنی بنچ کے روبروبھجوانے کی اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد،جو عدلیہ یافوج کی تذلیل کریگا نااہل ہوگا،وزیراعظم یا وزیرداخلہ کے نااہل ہونے سے سروکار نہیں، جو بھی نتائج ہوں آئین کے مطابق فیصلہ کرنا ہے،جسٹس جواد ایس خواجہ،اسپیکر نے بھی درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کی تو وہ کہاں جائیں اور درخواست گزاروں کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی موجود ہے ،ریمارکس،جس نے بدمعاشی کرناہے وہ اپنی نجی زندگی میں کرے،جھوٹ ،ہیراپھیری ،چوری چکاری کرنے والے ارکان پارلیمنٹ نہیں بن سکتے ،جسٹس سرمد جلال عثمانی،کیس میں فورم کافیصلہ بھی کرلیاجائیگا،جوسزایافتہ ہے وہ الیکشن لڑنے کا اہل نہیں

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات،ملاقات میں انسداد پولیو مہم ، ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال

قصور: قرآن پا ک کی بے حر متی پر میاں بیوی قتل،مشتعل دیہاتیوں نے قتل کے بعد دونو ں کو بھٹے میں ڈال کر جلا دیا ،وزیراعظم، وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لے لیا،42 افراد گرفتا ر

بجلی کی قیمتوں میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری،اضافے کا اطلاق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا

پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات کے حامی اور مخالفت کرنیوالوں کے درمیان ریڈ لائن کھینچ لینی چاہیے، نئی دہلی کے ساتھ امن کیلئے محتاط انتخاب کرنا چاہئے،بھارتی وزیردفاع، بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے تاہم اس حوالے سے کچھ ریڈ لائنز ہیں، پاکستان کو ایل او سی پر سیز فائر کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ہماری حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی تاہم یہ اقدام بھی سود مند ثابت نہ ہوسکا ۔ ارون جیٹلی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

لنڈی کوتل بازار میں 2 دھماکوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 10 مشتبہ افراد گرفتا ر

حکومت نے انتقامی کارروائیاں بندنہ کیں توحقیقی لانگ مارچ ہوگا، بلاول بھٹوزرداری ،حکومت اپنے گھرسے احتساب کاعمل شروع کرے ، ٹویٹرپر پیغام

وادی تیراہ کے علاقے اکاخیل میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 6شدت پسند ہلاک ،8زخمی ، تین ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ، ایک دن کی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

سونامی 21 نومبر کو لاڑکانہ پہنچے گا، عمران خان،حکومت 30 تاریخ سے پہلے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، دھرنے سے خطاب

قومی حکومت اور قومی یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی، طاہر القادری، نا اہل صوبائی حکومتیں ضرب عضب آپریشن کی عظیم قربانیوں سے عوام کو محروم کر رہی ہیں،کینیڈا میں وفود سے بات چیت

پاکستان کا نیو کلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کا مطالبہ ، سول ایٹمی پروگرام محفوظ انداز میں چلانے کے حوالے سے اسکے اقدامات پر کبھی کوئی انگلی نہیں اٹھی

تحریک انصاف کو پیشکش کر دی ہے کہ مذکرات میں پیدا ہو نے والے ڈیڈ لاک کو ختم کرانے کے لیے ثا لثی کا کردار ادا کر سکتا ہوں،سید خو رشید احمد شاہ ،عمران خان کوسندھ میں سیا ست سے قبل صو بوں کے حوا لے سے اپنا واضح موقف پیش کرنا ہو گا، پیپلز پا رٹی کا سندھ کی تقسیم کے حوا لے سے موقف واضح ہے، اس میں کو ئی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی، میڈیا سے گفتگو

مسئلہ کشمیر پر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے، چین،پاک بھارت سرحدی تنازعات کا حل ناگزیرہے،بھارت میں چینی سفیر کی میڈیا سے گفتگو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت مندوبین کے درمیان ایک بار پھر زبردست نوک جھونک،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،دیار خان،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، مائیک اجوشی

پرویز الہی پوائنٹ سکورنگ کا موقع جانے نہیں دیتے، پنجاب کے پونے دو کروڑ بچوں میں تین پولیو کیس ہیں، خواجہ سلمان رفیق،پولیو کے خلاف حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے بھی تسلیم کیا ہے،پرویز الہی (ن)لیگ فوبیا کے مریض ہیں ، وزیراعلی پولیو ویکسی نیشن مہم کی نگرانی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں، مشیر صحت پنجاب کا پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ

کامسیٹس بلڈنگ کے تہہ خانے میں انتخابی دھاندلی کی خبر بے بنیاد اور الزام ہے، ترجمان نادرا ،موقف پر قائم ہیں چیئر مین عمران خان نے بارہا کہا کہ ایک یونیورسٹی کی عمارت کے تہہ خانے میں دھاندلی کی گئی،راہنماء پی ٹی آئی الیاس مہربان

عمران خان کا انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ،پرویز رشید ، تحریک انصاف کے اراکین نے سپیکر سے ذاتی طور پر درخواست کی ہے کہ وہ استعفے منظور نہ کریں، عمران خان پہلے الزام عائدکرتے ہیں پھر معذرت کرتے ہیں وہ سراج الحق سے معافی مانگنے گئے تھے، بیان ، نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا دوہرا معیار ، وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ اور ملا قا تیں بھی جا ری

لیبیا میں محصور 180 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔