بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

تازہ ترین خبریں

متحدہ وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات ، مہاجر صوبے کے قیام کیلئے حمایت کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ نے مہاجر صوبے کے قیام کے لیے مسلم لیگ ن سے حمایت کا مطالبہ کر دیا ، وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی باہمی اختلافات بات چیت سے حل کریں۔  وزیر اعظم نواز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، ملاقات میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، نسرین جلیل کے ساتھ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور پرویز رشید بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور کراچی آپریشن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے حوالے سے ذرائع نےبتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے مہاجر صوبے کے قیام پر ن لیگ سے حمایت کا مطالبہ کیا ۔ وفد کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں مہاجر صوبے کیلئے جمع قرارداد کی ن لیگ حمایت کرے۔ جواب میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے ۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

دھرنے والوں کاملکی ترقی سے کھیلنا غیر مناسب غیر ملکی دوست نالاں ہیں،وزیراعظم نواز شر یف ،دھرنے والے انتشار پیدا کرنے کی کوشش چھوڑ کر ملک کو چلنے دیں، خدارا ملک کو دھرنوں اور منفی سیاست سے بچائیں،دھرنے والے دھرنا دیتے رہیں گے پاکستان ترقی کرتا چلا جائے گا‘ پاکستان میں ہرشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، حکو مت کو دہشت گردی،توانائی کے لئے کام کرنے دیا جائے،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں تمام سہولتیں فراہم کریں گے،حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں جس کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مقامی کرنسی مضبوط ہو ئی،وزیراعظم نواز شریف کا عا لمی سر ما یہ کا ری کا نفر نس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن کا کوئی بڑا سکینڈل منظر عام پر نہیں آیا اس سے قبل کرپشن کے بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئے تھے۔

کراچی، بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان شدید سمندری طوفان میں تبدیل ،بدھ سے جمعے کے درمیان کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ،ساحل سمندرپردفعہ144نافذ

آپریشن ضرب عضب ، فورسز کی کارروائیوں میں 33 دہشت گرد ہلاک، 9 ٹھکانے تباہ

آج الیکشن کمیشن کے دفترکے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے، عمران خان کا اعلان، کرپشن کے خلاف کوئلے کے پاورپلانٹس پر بھی احتجاج کریں گے،پیشنگوئی کرتا ہوں اگلی عید تک ملک میں تبدیلی آ چکی ہوگی اور ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ’تھوڑے پاگل پن‘ کی ضرورت ہے ،دھرنے سے خطاب، انٹرویو

عمران خان کیخلاف بھیجے گئے ہتک عزت نوٹس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری،دو نمبر عمران خان تھے جو مشرف کے سامنے بھک گئے تھے ،گا ،عمران خان کے علاوہ دوسرے لوگ بھی عزت دار ہیں، ابھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں تھوڑا انتظار کریں۔میڈیا سے گفتگو

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں گزشتہ پانچ سا لوں میں 48ارب روپے کے اخراجات ہوئے، چوہدری نثار ،اسلام آباد کے23 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد ، فاٹا کے 3 ارب روپے سے زائد اور خیبر پختونخوا کے8 ارب50 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات شامل ہیں،پنجاب رینجرز نے 7 ارب روپے سے زیادہ اور بلوچستان نے ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقسم خرچ کی،وزیرداخلہ کا قومی اسمبلی میں تحریری جواب

دہشت گردوں کے نیٹ ورک کاصفایا کر دیا، اب ملک بھر میں پیچھا کیا جائے گا،خواجہ آصف،آدھے دھرنے والوں سے نمٹ لیا ہے، باقی سے بھی نمٹ لیں گے،دھرنوں سے معیشت کو سنگین نقصان پہنچا،پاکستان میں آزاد عدلیہ آزاد صحافت اور مضبوط جمہورت کے بعدغیر ملکی سرمایہ کاروں کو کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،سرمایہ کاروں کیلئے حکومت کسٹم ڈیوٹی کو مکمل طور پر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے ،ایل این جی کی فروری 2015سے باقاعدہ سپلائی بھی شروع ہوجائے گی،وفاقی وزیر کابین الااقوامی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت

بجلی کے بوجھ تلے عوام پر بجلی کا ایک اور جھٹکا‘ نیپرا نے بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،50 یونٹ گھریلو صارفین اور کے ای ای سی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے

بھارت کشمیر میں ریفرنڈم پر تیار ہو تو ہم مقررہ وقت میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہیں ،پاکستان کی بھارت کو پیشکش،بھارت محدود جنگ کے ذریعے پاکستان کو بے بال وپر کرنا چاہتا ہے، سرتا ج عزیز، اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد کے علاوہ تیسرا آپشن موجود نہیں، بھارت میں اس مرتبہ انتہا پسند برسر اقتدار آئے ہیں اور انہوں نے پاکستان دشمنی پر انتخابات لڑے ،بھارتی مظالم اجاگر کرنے کیلئے سوشل میڈیا اور جدید طریقے استعمال کرناہوں گے، 2010ء تک ہم ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرسکتے تھے ہم نے نہ کیا اور 2012ء میں بین لااقوامی پابندیاں لگ گئیں ، شاہد خاقان عباسی ( آج) ایران جائیں گے، جرمانے اور رعایتوں پر بات چیت ہوگی ،گیس پائپ لائن پر ہمیں آئندہ برس تین ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنا پڑے گا،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں مشیر خارجہ کی بریفنگ

مولانا فضل الرحمن پر ہونے والے خود کش حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور ،قومی اسمبلی میں منظور شدہ قرارداد میں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ ، خورشید شاہ نے مولانا فضل الرحمن پر حملہ کوجمہوریت اور ملک کے امن پر حملہ قرار دیدیا، ایم کیو ایم کا دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ،بلوچستان دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے،خاص کمیونٹی کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے ،اعجازالحق،ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے؟ مولانا پر تین حملے ہوچکے ہیں مگر آج تک حقائق سے آگاہ نہیں کیا گیا وزیر داخلہ نے رابطہ تک نہیں کیا، مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتے ہیں مولانا کی جماعت مذہبی لحاظ سے اس قوم اور جمہوریت کی خدمت کی ہے ،خواجہ آصف

ڈیل کا معاہدہ منظر عام پر لانے والوں والے کو 5کروڑ نقد انعام دوں گا۔ڈاکٹر طاہر القادری، حکمران اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر انصاف کو قتل کر رہے ہیں، ووٹ اور انقلابی طاقت سے ظلم کے خلاف لڑ کر ظالمانہ نظام کو بدلیں گے ،16 نومبر کو واپس آؤں گا،روانگی سے قبل پریس کانفرنس

کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا ،مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی اور ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک تحریک آزادی کشمیر جاری ر کھنے کا عزم، آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں خصوصی تقریب،وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی خصوصی شرکت،کشمیرجنوبی ایشیا میں سلگتی ہوئی ایسی چنگاری ہے جو کسی بھی وقت شعلہ بن سکتی ہے۔ عالمی برادری کو باالخصوص بھارت کو صورتحال کا احساس کرنا چاہیے، پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ برجیس طاہر ، کشمیریوں کو بیرونی مدد کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی قوت بازوپر بھروسہ کرنا چاہیے۔صدر آزاد کشمیر کا تقریب سے خطاب، تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور امن کے لیے خصوسی دعا بھی کی گئی

وقت آگیا ہے پولیو ڈے اور مہم کا انتظار کرنے کی بجائے ازخود اپنے بچوں کو کسی بھی طبی مرکز لے جا کر انہیں پولیو کے قطرے پلائیں، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، مرض کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب ہم پر مزید بین الاقوامی پابندیاں لگنے کا امکان ہے جس میں ہمارے بیرون ملک کام کرنے والے محنت کش براہ راست متاثر ہونگے،خصوصی پیغام

بھارت مسئلہ کشمیر حل کرکے اپنے بڑوں کی آتما کو شانتی دے،پرویزرشید،مسئلہ کشمیر کے حل پر پوری قوم متفق ہے اس لئے لندن میں بھی صرف کشمیریوں کا جھنڈا نظر آیا،وزیراطلاعات کا تقریب سے خطاب

لاہور، سراج الحق سے شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ ملاقات، حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو بحران مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا ، سراج الحق،حکومت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات میں طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کرے ، انتخابی اصلاحات پر عملدرآمد کا حکومت کی طرف سے ہمیں ابھی تک کوئی مسودہ ملا ہے اور نہ ہمیں کسی پیش رفت سے آگاہ کیا گیاہے ،حکومت نے اپنے اعلان کردہ جوڈیشل کمیشن کے قیام اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نو میں لیت و لعل سے کام لیا تو آئندہ انتخابات بھی متنازعہ ہوں گے،حکومت طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے سے اس خوش فہمی کاشکار نہ ہو کہ اب خطرہ ٹل گیاہے ، حکومت نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو بحران مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا، میڈیا سے گفتگو

حکومت کا ملکی خزانہ پر بوجھ 157اداروں کی نجکاری کا اعلان ، ملک میں ہونے والی تخریب کاری کی فنڈنگ غیرقانونی ذرائع سے ہورہی ہے،راناافضل،رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کے حصول کو42 فیصد تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں، کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی رقم 150 سے بڑھا کر250ارب کردی ہے، کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

مولانا فضل الرحمان نے خود پر حملوں کو عالمی سازش کا حصہ قراردیدیا، کچھ قوتیں پاکستا ن میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتی ہیں،وزیراعظم او رساری سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر عالمی ایجنڈے کا جائزہ لیں،فضل الرحمان خلیل نے چین کیخلاف لڑنے سے انکار کیا تو امریکہ نے دہشت گرد قراردیدیا،دھرنے اس لئے دیئے گئے کہ ہم مسئلہ فلسطین پر موثر آواز بلند نہ کرسکیں اور اس ملک کو کھیل تماشوں میں الجھا دیا جائے ،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3روزہ نجی دورے پر لندن پہنچ گئے،پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کاوشیں کررہے ہیں،وزیراعظم نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کی لندن پہنچنے پر گفتگو

جس طرح خورشید شاہ کے بیان کو مسئلہ بنایاگیا اس پر سب کو دکھ ہوا ، ایم کیو ایم معاملے کو آگے بڑھانے سے اجتناب کرے،اعتزاز احسن ،گجرات کے جلسے میں بازاری زبان استعمال کی گئی پیپلز پارٹی کو دیوار سے نہ لگایا جائے ۔پریس کانفرنس

اعتزاز احسن کابیان خورشید شاہ کے بیان کی طرح تحقیر آمیز ، متعصبانہ اور افسوسناک ہے، فاروق ستار ،اعتزاز احسن نے خورشید شاہ کی جانب سے لفظ مہا جر کو گالی قرار دینے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، اس قسم کے بیانات زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، ہمارا پاکستان اور صوبوں کے مطالبے پر برابر حق ہے،جمہوری حق کو بے جا حدف تنقید بنانا نا انصافی ہے، پریس کانفرنس سے خطاب

ملک محمد عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حلف لیااورمبارکباد دی،عامر ڈوگر تحریک انصاف کے کہنے پر کب استعفیٰ دے رہے ہیں؟بعض ارکان کی چھیڑچھاڑ

طاہر القادری اور حکومت کے درمیان سمجھوتے میں اہم کردار طاہر القادری کے خاندان نے ادا کیا،عنقریب وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور ان کے خاندان کے افراد سے طاہر القادری کی ملاقات بھی ہوگی،طاہر القادری اور ان کے اہلخانہ کو وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے حلفاً یقین دہانی کروائی گئی کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ میں وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کسی بھی صورت میں ملوث نہیں ، کسی بھی وقت یہ بات ثابت ہوجائے تو وہ ہر قسم کی سزا بھگتنے کو تیار ہونگے،رپورٹ

بھارت نے افغانستان کو گندم کی سپلائی کیلئے پاکستان سے راہداری کی اجازت مانگ لی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ سات روزہ دورہ پر امریکہ جائیں گے، امریکی جنرل مارٹن ڈیمپسی کی دعوت پر امریکہ کا دورہ ہورہا ہے، ذرائع

سندھ کے 8کیپٹو پاور پلانٹس مالکان نے 2009میں طے شدہ ٹیرف پر عملدرآمد نہ ہونے پر وفاقی وزارت بجلی وپانی سے رابطہ کرلیا،وزیراعظم نے بھی سندھ میں 10سے49میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کیپٹو پاور پلانٹس کی طویل عرصہ سے ٹیرف کی شکایت کو دور کرنے کی ہدایت کردی

پروٹوکول یا کچھ اور؟،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کا استعمال ،قانونی حلقوں میں سوالات اٹھنے لگے،میڈیا میں بھی بحث شروع،کیا قانون صرف عام شہریوں کیلئے ہے؟عام شہریوں کا سوال

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔