بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

تازہ ترین خبریں

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا 221 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے آسٹریلیا کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں 221 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔438 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی فتح میں اسپنرز ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے بنیاد کردار ادا کیا اور مجموعی طور پر دوسرے اننگز میں 9 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ذوالفقار بابر نے 74 رنز دے کر پانچ جب کہ نوجوان یاسر شاہ نے 50 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔آج جب پانچویں دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کو جیت کے لیے چھ وکٹیں درکار تھیں۔چوتھے دن آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 44 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اسی موقع پر وارنر ایک غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بابر کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔اسی اوور کی آخری گیند پر ایلکس ڈولان بابر کی گیند سمجھنے میں ناکام رہے اور ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے

اہم خبریں -قومی خبریں -کھیل -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

اسمبلیوں سے مستعفی ارکان میں سے کسی کا استعفیٰ واپس نہیں لیا جائے گا ، سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے 29 اکتوبر کو پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کرائی جائیگی ، آ ئندہ تمام ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ ہوگا ، محرم کے بعد ہر ہفتے میں دو جلسے کئے جائیں گے، 30 نومبر کو اسلام آباد کے دھرنے کی حکمت عملی کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل ، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شریک خواتین بارے شرمناک بیانات اور ان پر ہونیوالے خود کش حملے کی مذمت،تحریک انصاف کا دھرنا وزیراعظم کے استعفے تک ختم نہیں ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے ،پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری کی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں بارے میڈیا بریفنگ

انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں 30 نومبر کو اسلام آباد میں ملک بھر میں دھرنے کی کال کے فیصلے کی توثیق کی گئی۔

شہر شہر جلسوں کا اعلان کر چکا ہوں ،بیرون ملک جانے کی خبریں جھوٹ اور ڈس انفارمیشن ہیں ،طاہر القادری، دھرنے کے مثبت نتائج سامنے آئے ،عوام ظالمانہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنائیں گے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایک ہی موقف ہے خون کا بدلہ خون اور دیت نہیں قصاص،میڈیا سے بات چیت

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، بھارتی جارحیت کا جواب بھرپور طریقے سے دے رہے ہیں ،سرتاج عزیز،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور دیگر فورمز پر اٹھایا ہے ،دہشتگردی ملک کیلئے خطرہ بن چکی ، وزیرستان میں آپریشن کا ردعمل دیگر علاقوں میں آر ہا ہے، فضل الرحمن کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو

ایم کیو ایم کا خورشید شاہ کے بیان کیخلاف آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان،خورشید شاہ نے مہاجر لفظ کو گالی قرار دیتے ہوئے یہ نہیں سوچا کہ ان کے یہ الفاظ کہاں تک جائیں گے،عبد الحسیب خان، تاجر برادری سے گزارش ہے کہ وہ ہماری آواز سے آواز ملائیں اور اپنے کاروبار بند رکھ کر یوم سیاہ کو کامیاب بنائیں، پریس کانفرنس

گو نواز گو تحریک 30 نومبر کو عروج پر پہنچے گی‘ کمیشن کیلئے میٹرو بس منصوبے سے دارالحکومت کا بیڑہ غرق کردیاگیا‘ وزارتوں کے خواہشمندوں کو پارٹی سے نکال دیں گے‘ نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے‘ تعلیمی ناانصافیوں سے امیر اور غریب کا فرق سامنے آیا،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

ہشت گردی کوجڑسے اکھاڑنے کیلئے قوم متحد ہے،پرویزرشید، دھرنوں سے ترقی کا عمل سست روی کا شکار ہو گیا ہے، دھرنوں کے باعث نقصانات پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کی گئی ہے، ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، پا کستان جلد دہشت گردوں سے چھٹکارا پاکر پرامن ملک بن جائے گا مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ،صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کے جلد دورے کامنتظر ہوں ، چینی صدر ،حکومت اور پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں ،پاکستان میں بڑے پیمانے پرنئے انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے، ایشیا بینک کے قیام سے خطے کے ممالک کو فائدہ ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو

ڈرنے والا نہیں ،اپنا مشن جاری رکھونگا، آج تک حقائق سے آگاہ نہیں کیاگیا، مولانافضل الرحمن ،مغربی تہذیبی یلغارملک پرمسلط کرکے نئی نسل کو اکابرین سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کسی کو انارکی پھیلانے کی اجازت دینگے نہ اپنی تہذیب پر کوئی سمجھوتہ ہوگا، ہم تلاوت و نعت گوئی کہتے ہیں، مخالفین کے جلسوں میں باجے باجیاں اور گانے چلتے ہیں، دارالحکومت میں جنسی آلودگی پھیلا دی گئی، مغربی ایجنڈے کی ترویج و سٹبلشمنٹ کی ایماء پر تحریک انصاف کو کوریج دی جارہی ہے ، سربراہ جمعیت کی میڈیا کو بریفنگ، دہشت گردی کے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا، معاشی نقصان کیساتھ قیمتی جانیں بھی ضائع ہورہی ہیں، بھارت ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں، کور ایشو کیلئے بین الاقوامی سطح پر اپنی لابنگ شروع کردی،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی گفتگو

عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دھاندلی کے حوالے سے تحفظات ہیں ،چوہدری محمد سرور،تمام مسائل مذاکرات سے حل کئے جاسکتے ہیں بھارت میں بائیومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن ہو سکتا ہے تو یہاں بھی ہونا چاہیے ،گورنر پنجاب

مذہبی منافرت اور تعصب جو پاکستان میں دیکھا ہے دنیا کے کسی دوسرے ملک میں ایسا نہیں ہے،علامہ طارق جمیل،ظلم کی تاریک رات اس ملک پر مسلط ہے ،انقلاب نعروں سے نہیں بلکہ دلوں کے تبدیل ہونے سے آئے گامسلمان کی عزت کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر ہے، ظلم کا راستہ چھوڑ دو اللہ تعالیٰ تمہارے دل بدل دے گا جو کہ انقلاب کا راستہ ہے ،اس ملک کو غریب ان پڑھ طبقے نے نہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں نے لوٹا ہے ،علماء کرام لوگوں کو فرقہ نہیں بلکہ اسلام سکھائیں ،نوجوان نسل فرقہ و اریت کی آگ کو بھڑکنے سے روکنے کیلئے محبت ،دوستی اور حسن سلوک کو آگے بڑھائیں ،علم کیلئے محتاج قومیں کبھی اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتیں ، ،قرآن کی تعلیمات کو فراموش کرکے ہم بحرانوں کا شکار ہو چکے ہیں، پنجاب کالج جہانیاں میں خصوصی خطاب

پیپلز پارٹی کادور گزر چکا، مسلم لیگ ن کا دور بھی جلد ختم ہوجائے گا،سراج الحق ،پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الاللہ کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے اسلامی نظام کے نفاذ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،اجتماع سے خطاب

استعفیٰ دو تحریک اب استعفیٰ لو اور چندہ دو تحریک میں بن گئی ہے ‘ وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کا کہہ رہے ہیں، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوا ز کا عمران خان کی عوام سے چندے کی اپیل پر ردعمل

محرم الحرام میں طاہرالقادری یورپ اور امریکہ کا دورہ کریں گے،طاہرالقادری دھرنوں اور جلوسوں کیلئے فنڈ اکٹھا کریں گے

ضرب عضب آپریشن آخری مراحل میں داخل،پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیال اورشوال میں کارروائیاں جاری،90 فیصد علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ،چار ماہ کے عرصے میں 2 ہزار دہشت گرد مارے گئے، جنگ میں فوج کے 80 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا، پاک فوج نے میرعلی، میرانشاہ کے علاقوں سے جنگجووٴں کا صفایا کردیا ، آپریشن ضرب عضب بارے خصوصی رپورٹ

پاکستان پارلیمنٹ کا کشمیر بارے کردار ادا کرنا اندرونی معاملہ ہے تاہم کسی تیسری پارٹی کی دخل اندازی قبول نہیں ،بھارت،شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کے تحت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،ترجمان وزارت خارجہ سید اکبر

بھارت کی سرتوڑ کوششیں ناکام،برطانیہ میں آج تاریخی کشمیر ملین مارچ ہوگا،دنیا بھر میں اہم رہنما،ایم کیو ایم کے کارکنوں سمیت لاکھوں افراد شرکت کریں گے، لانگ مارچ کا مقصد بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباؤ ڈالنا ہے،بیرسٹر سلطان،بیرون ممالک سرزمین پر بھارت کیخلاف درپردہ جنگ ناقابل برداشت ہے، سشما سوراج

تحریک انصاف نے رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت ختم کردیا، ” گو خٹک گو“ کا نعرہ لگا نے پر پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا

عالمی انسداد پولیو مہم میں پاکستان سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے ، پاکستانی پولیو وائرس سے افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک متاثر ہو چکے ہیں، انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ ا ٓف دی گلوبل پولیو اریڈکشن اینی شیٹیوکی رپورٹ

دھرنا جاری رکھنے کیلئے قائم ’ ’ آزادی فنڈ“ میں ایک روز میں عام لوگوں نے اس فنڈ میں 11 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لوگوں کے مثبت اور تیز رد عمل پر شکریہ کا اظہار

حکومت کاطاہرالقادری کے بیرون ملک جانے کی صورت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نواز شریف بھارتی کمپنی انڈکٹوتھرم(انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ سے کاروباری لین دین اور بھارتی کمپنیوں سے اپنے خاندان کے کاروباری مراسم کو کیسے جھٹلاسکتے ہیں، بھارتی وزیراعظم کے نفرت انگیز بیانات پر نواز شریف کی ناقابل جواز خاموشی شریف خاندان کے بھارتی کمپنیوں سے کاروباری مراسم کا شاخسانہ ہے ،تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے شریف خاندان کی بھارت میں کسی کارروبار یا شراکت داری کی تردید کو مکمل طو رپر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیدیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک کا اسلام آباد میں انقلاب مارچ دھرنا ختم کر دیا ہے جبکہ عمران خان نے دھرنا قائم رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا طاہر القادری نے دھرنے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں؟؟ کیا عمران خان اپنے دھرنے کے ذریعے نواز شریف کا استعفی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
طاہر القادری کا انقلاب اب ایک تحریک بن چکا ہے۔ دھرنے کے ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
تحریک انصاف کا دھرنا ملک میں نئی تبدیلی لا رہا ہے۔ عمران خان نواز شریف کا استعفی لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
حکومتی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔ عوامی تحریک کے بعد عمران خان بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔