بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اکتوبر

تازہ ترین خبریں

کراچی :سینٹرل جیل سے خطرناک دہشتگردوں کو چھڑانے کا منصوبہ ناکام

سندھ رینجرز نے سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک دہشت گردوں کو چھڑانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،جیل سے ملحقہ غوثیہ کالونی کے گھر سے بنائی گئی سرنگ پکڑی گئی،دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑدیا گیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈی جی رینجرز کرنل طاہر نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی سینٹرل جیل کو سرنگ کے ذریعے توڑنے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیاہے،گرفتاردہشت گرد کی نشاندہی پرکئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جس کے دوران جیل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سرنگ پکڑی گئی، چھاپےکےوقت دہشت گردسرنگ کےذریعے اپنےہدف سےصرف 10 میٹر دور تھے، دہشت گردوں نے سرنگ 55میٹر لمبی کھودنی تھی وہ 45 میٹر کھود چکے تھے۔ کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد غوثیہ کالونی سے جیل میں گھسنے کے لیے سرنگ بنا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل سے ملحقہ کالونیوں سے دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ہے جو سرنگ کے ذریعے جیل میں داخل ہوناچاہتے تھے، مختلف کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد جیل میں قید ہیں،جیل توڑنے کی کوشش میں کالعدم تنظیموں کے لوگ ملوث ہیں۔ کرنل طاہر کے مطابق پکڑے گئے ملزمان نے بتایا ہے کہ کچھ مہینوں سے سرنگ کھودنے کا کام کررہے تھے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

عوام ووٹ، سپورٹ اور نوٹ دیں تو قائد کا پاکستان واپس لوٹا دوں گا، طاہرالقادری،انقلاب کی تحریک کی ابتداء بھی1970ء میں فیصل آباد سے ہوئی تھی ،فیصل آباد کا یہ ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر عوام کا ریفرنڈم اور حکومت کی واضح شکست ہے،اب باریاں نہیں چلیں گی،19اکتوبر کو لاہور کے جلسہ میں بہت اہم اعلان کروں گا،ملک میں بادشاہت کو نہیں چلنے دیں گے،23اکتوبر کو ایبٹ آباد میں بھی جلسہ کریں گے،مزید جلسوں کے پروگرام کے بعد یورپی ممالک میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے جا ؤں گا ،دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب

طاہرالقادری نے کہا کہ ان کی حکومت آئی تو نہ صرف فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا کو الگ صوبہ بنائیں گے

وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات،وزیر اعلیٰ نے سانحہ ملتان کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

میں نہیں سمجھتا سانحہ ملتان جان کر کیا گیاہے،عمران خان ، افسوسناک سانحہ سے 7 زائد قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے لہٰذا جوڈیشل تحقیقات عدالت عالیہ کے جج سے کرائی جائے،انتظامیہ کے زیر نگرانی سانحہ ملتان کی شفاف انکوائری کا امکان نہیں،مجھے اسٹبلشمنٹ کے ذریعے آنا ہوتا تو 18سال جدوجہد نہ کرتا اور عوام کی قوت پر انحصار نہ کرتا، میری جماعت عوام کی قوت سے تبدیلی لا رہی ہے اور تبدیلی آگئی ہے،آئندہ سے میں اپنے جلسوں میں سٹیج کی ذمہ داری خود لوں گا، ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں،ملتا ن میں پریس کانفرنس سے خطاب

کشمیرکا مسئلہ حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،بلاول بھٹو زرداری ،ہم بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں ،کشمیرکے مسئلے کے باعث خطے میں امن نہیں ہے، مجھے پرامن جمہوری مسلمان ہونے پر کوئی شرم نہیں ہے ،مستقبل میں جہاں آپ ناکام ہوئے ہم کامیاب ہونگے ، پاکستان دہشتگردی کا مقابلہ کررہاہے ، ملک میں مذہبی سفاکیت کی آگ بھڑک رہی ہے ،ہمیں پاکستان کو زہر آلود کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ،آمریت کے دور میں کیے گئے فیصلوں کے نتائج ہم آج بھگت رہے ہیں ، ہمیں اپنے فیصلوں اور اقدامات کی ذمے داری لینی ہوگی،ہمیں بموں کی جگہ کتابیں لینا ہوں گی،ہم کنسرٹ اورلیپ ٹاپ سے اپنا نام نہیں چاہتے، سب پاکستان کو بیٹی ملالہ یوسفزئی پر فخر ہیں ،نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی تقریب سے خطاب

پاکستان کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنر ل بان کی مون کے نام خط ،بھارتی جارحیت ، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ ،بھار ت لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے ،12پاکستانی شہید ،52زخمی ہوچکے ،بامقصد مذاکرات کی بجائے اپنی پالیسی اپنا رکھی ہے ، یکطرفہ طور پر سیکرٹری سطح کے مذاکرات منسوخ ہوئے ، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں پرانا مسئلہ ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ، سرتاج عزیز کی جانب سے لکھے گئے خط کا متن

سیالکوٹ چاروہ سیکٹر پربھارتی فوج کی دوبا رہ فائرنگ ،علا قے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، بھا رتی گو لہ با ری سے گولہ با ری سے متعدد مو یشی ہلاک، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی ، 21دہشتگرد ہلاک،5ٹھکانے تباہ

دھرنوں کی سیاست سے تبدیلی نہیں عملی کام سے انقلاب آتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید،حکومت نے اپنے قیام کے ایک سال سے زائد عرصہ میں تبدیلی پیدا کردی ‘ 11 مئی 2013ء سے پہلے ملک دہشت گردی‘ بدامنی اور لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں تھا‘ نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے ملکی معیشت سنبھل چکی‘ نیا پاکستان بنانے اور تبدیلی لانے والے اپنی کنٹینروں میں اے سی لگاکر پڑے ہوئے ہیں‘ عوام پیاس سے مرجاتی ہے‘ تقریریں نہیں رکتیں، ملک میں نئے پراجیکٹ لارہے ہیں مگر دھرنے والے کام نہیں کرنے دے رہے،دو لوگوں نے اسلام آباد کو یرغمال بنا رکھا ہے،سانحہ ملتان کی ذمہ دار تحریک انصاف کی انتظامیہ ہے۔ حکومت اس کی شفاف تحقیقات کررہی ہے۔ برائی کا علاج صرف پارلیمنٹ میں ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ سے باہر کے لوگ مداری ہیں،میانوالی میں پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان کی اصلاحات کا جائزہ تسلی بخش رہا تو دسمبر میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی دوقسطیں ایک ساتھ جاری کی جائیں گی،آئی ایم ایف کی یقین دہانی، پاکستان میں گذشتہ برس ترقی کی شرح 4 فیصد رہی جو موجودہ سال بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ جائے گی ، اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ،جان ہاپکنز یونیورسٹی میں خطاب

الیکشن کمیشن نے 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور دھاندلی بارے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا، دھاندلی کے الزامات درست نہیں ،ی پرنٹنگ پریس سے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھپوائے‘ مقناطیسی سیاہی کی عدم دستیابی پر انتخابی عمل کو غیر شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا، الیکشن کمیشن

مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حکومتی کوششیں سیاسی جرگے کے ذریعے پیغام بھیج دیا گیا،سیاسی بحران کے خاتمے کاواحد حل جرگے کے مرتب کردہ فارمولے پرعمل کر نا ہے ،سیاسی جرگے کا پیغام

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ستمبر کا انرجی پرچیز ڈیٹا مانگ لیا،حکومت کی نیپرا کو پاور جنریشن کے لائسنس کیلئے ملتوی درخواستیں ترجیحی بنیاد پر نمٹانے کی ہدایت

بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف کمزور اور مایوس کن ہے ‘لارڈ نذیر،بی جے پی نے اپنے ہر دور حکومت میں بے گناہ پاکستانیوں کی لاشیں گرا کر اپنی برتری ثابت کی ‘ ملالہ کو دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ نوبل پرائز ملنا پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے فخر کی بات ہے ،عشائیے سے خطاب

پاکستان کے عوام اب جاگ چکے ہیں،نواز شریف کاجانالکھاجاچکاہے ، پرویز الٰہی ،بہت جلدان ظالم اورعوام کاخون چوسنے والی حکومت کاخاتمہ ہوجائیگا،عوامی تحریک کے جلسے سے خطاب،عوام کاانقلاب کسی بھی طورپرروکانہیں جاسکتاا،یہ موجودہ حکومت کوبہاکرلے جائیگا،صاحبزاہ حامدرضا،عوام انقلاب کے ذریعے ایسی حکومت چاہتے ہیں جس سے عوام کوروزگارکے ساتھ ساتھ انصاف میسرہو،علامہ ناصرعباس،عوام ان ظالم اوربدمعاش حکمرانوں کوگھربھیج کرسکون سے زندگی گزارناچاہتی ہے ،آئندہ ملک میں عوام کاہی راج ہوگا،احمدرضاقصوری کا بھی خطاب

سانحہ ملتان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے،سعد رفیق ،بجلی کی اووربلنگ کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ہمارے خلاف آنے والے فیصلوں پر شدید تحفظات رکھتے ہیں، تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو جھوٹی ایف آئی آرز درج کرانے کا شوق ہے، انرجی بحران سے نکلنے کے لئے وزیراعظم جلد ہی چائنہ جائیں گے، وفاقی وزیر ریلوے کی پریس کانفرنس

بھارتی جارحیت سے پا ک بھا رت امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات معدوم ہو گئے ،مذاکرات کی بات پیچھے رہ گئی،عالمی سفارتی کوششوں کاہدف اب کشیدگی کاخاتمہ ہے‘ ذرائع

گروتھ ڈویلپمنٹ کریڈٹ پروگرام، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان مذاکرات آ ج شروع ہونگے، عالمی بینک کے ذریعے پاکستان کو اقتصادی ترقی و استحکام، اقتصادی گروتھ اور ریونیو موبلائزیشن و ٹیکس اصلاحات کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، بینک نے گروتھ ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کیلئے وفاقی بجٹ میں پاکستان کو جی ڈی پی کا 0.7 فیصد اضافی ریونیو حاصل کرنے کے اقدامات متعارف کرانے کی شرط عائد کر رکھی ہے ‘ ذرائع

سانحہ ملتان سے قبل اور دھکم پیل سے پہلے قاسم باغ سٹیڈیم کے تمام گیٹ کھلے تھے، ڈی ایس پی جلالپور پیروالا

پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس کے معاملات طے پاگئے،فضائی آپریشن مکمل بحال کرنے کا اعلان

عمران خان کا ملتان سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیلئے 8لاکھ روپے فی خاندان اور گھر کے ایک فرد کو دبئی یا مسقط میں ملازمت دلوانے کا اعلان

ملتان: ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ کا عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

شاہ محمودقریشی عمران خان کی ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے الجھتے رہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔