بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا فیصلہ پورے پنجاب کا فیصلہ،ہمارا جرم 10 نکاتی انقلابی ایجنڈہ، جلد پورے ملک میں دھرنا دیں گے :طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں جلسے میں شرکت کے کے انقلاب کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے،فیصل آباد کا فیصلہ پورے پنجاب کا فیصلہ ہے،دھرنے اور جلسوں کے اخراجات اوورسیز پاکستانیوں نے برداشت کیے، ملک میں بادشاہت کا نظام نہیں چل سکتا،پاکستان نے انقلابی کروٹ لے لی ہے اب انقلاب آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔دھوبی گھاٹ میں جلسے سے خطاب سے میں ان کا کہنا تھا کہاکہ  آج یہاں موجود عوام کا سمندر یہ بتا رہا ہے کہ 19 اکتوبر کو مینار پاکستان لاہور کا منظر کیا ہو گا، اس دن پاکستان کی تحریک کا اعلان کروں گا، انقلاب کی تحریک اس سے پہلے بھی فیصل آباد سے اٹھی تھی اور آج بھی یہ فتح فیصل آباد نے ہی دی ہے، یہ لاہور میں پولیس کے گولیوں کا نشانہ بننے والے شہداء کے خون کا رنگ ہے ، غریب طاقتوروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب اس انقلاب کو کوئی روک نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ 14 گست سے لے کر آج تک انقلاب مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد میں دھرنا دے کر تاریخ رقم کر دی ہے، ان کی قربانیاں رنگ لانی والی ہیں

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

آخری سیلاب زدہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھا جائیگا،وزیر اعظم، متاثرین کے جذبات سے آگاہ ہیں ، انکے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،حکومت سیلا ب زدہ علاقوں کے عوام کی جلدبحالی اور ہرشخص کو اس کے قدموں پر دوبارہ کھڑا کرنے کیلئے تمام وسائل برو ئے کا ر لائے گی ، جھنگ کے سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی تقریب سے خطاب

انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کو 25ہزارروپے کی امدادی رقم کی دوسری قسط کی ادائیگی 20اکتوبر سے شروع کردی جائے گی

بھارتی فو ج کی نیزہ پیر اور کیرنی میں کنٹرول لائن کی خلاف ورزی، دو گھنٹے تک فائرنگ اور گولہ باری سے دو افراد زخمی ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ،بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ، آئی ایس پی آر

عمران خان کا سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار ، بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلا کر رہیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی،نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ اور انصاف پر رکھی جائے گی، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

پاک افغان سرحدکے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، مقامی طالبان کمانڈر مصطفی کی گاڑی کو ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا اور دو میزائل فائر کئے ، ذرائع

عمران خان جو جنت یہاں بنانا چاہتے ہیں پہلے وہ کے پی کے میں بنائیں، وہ 18 سالہ بچوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں‘ آصف زرداری

عوامی تحریک کا دھرنا ختم نہیں ہوا،ایسی سوچ رکھنے والوں کی نیندیں ہمارے لائحہ عمل کے بعد اڑ جائیں گی،طاہر القادری ،بیٹے ماں اور نواسے نانا کی طرح ہوں تو یہ مسائل نہ ہوتے،بلاول کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا وہ ابھی بچہ ہے،2ماہ کے دھرنے سے قوم میں شعور بیدار ہوا،انتخابی میدان بھی خالی نہیں چھوڑیں گے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پاکستان میں اگلی باری جماعت اسلامی کی ہے،سراج الحق ،ہم تیسری بار نئے پاکستان کے متحمل نہیں ہوسکتے ہمیں اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے قبل حکومت نے آخری لمحہ تک مذاکرات سے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی،اسحاق ڈار، ناکامی کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرنا پڑا ، اندرون ملک سیاسی بحران کے حکومت کی معیشت کی بحالی کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جن میں بالخصوص اسلامی سکوک کا اجراء شامل ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 15 ارب امریکی ڈالرز تک لے جانے کی توقع تھی، اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ری ہبیلی ٹیشن نیڈ ایسیسمنٹ 30 اکتوبر تک مکمل کر لی جائے گی، بے گھر افراد اور متاثرین متاثرین کی بحالی کی مد میں قومی خزانہ پر ڈیڑھ سے دو ارب امریکی ڈالرز کا بوجھ پڑے گا، برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے بین الاقوامی ترقی جسٹن گریننگ سے ملاقات

کسی بھی جلسے میں سب سے بڑی ذمہ داری جلسہ کر نے وا لی جما عت کی ہو تی ہے،خو رشید شاہ ، جو لوگ ڈی چوک آسکتے ہیں ان کے لیے تو چار گیٹ تو ڑنا کو ئی مسئلہ ہی نہیں تھا گیٹ تو ڑ دیتے تو لو گوں کو راستہ تو مل جا تا، شہباز شریف سے کہتا ہوں ہا ئی کو رٹ کے جج سے واقعہ کی تحقیقات کرائیں، اب عمران خان بھی با دشاہ بن گئے ہیں، ہما ری سیا ست کر سی کے لیے نہیں نظام کی تبدیلی کے لیے ہے،سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

نوازشریف کو پاکستان کے عوام کی طرف سے منتخب کیا گیا ، کوئی ان سے استعفیٰ نہیں مانگ سکتا ،انتخابات 2018ء میں منعقد ہوں گے‘پرویزرشید، عمران خان میں قومی مفادات کے احساس کا فقدان ہے، عمران کی تقاریر سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ذہنی طور پرالجھے ہوئے ہیں‘ اپنے جھوٹے الزامات پر معذرت کرنے کی بجائے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اصرار کر رہے ہیں،وزیراطلاعات و نشریات کا بیان

ہمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کام کرنا چاہیے ، کیلاش ستیارتھی کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات میں اظہار خیال ،یورپی یونین کی دونوں نوبل انعام یافتہ سماجی کارکنوں کو مبارکباد

سانحہ ملتان کی ابتدائی رپورٹ اتفاقی حادثے کے طور پر درج ، رپورٹ دفعہ ایک سو چوہتر کے تحت درج ،سات افراد کے ورثاء کا مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار ،سانحے کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال

پاکستان کے جوہری اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں‘ اسحق ڈار، حکومت نے موثر اقتصادی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو بحالی کے راستے پر گامزن کیا ہے۔ مالی سال-14 2013ء کے دوران معاشی شرح نمو 4.14 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ٹیکس نظام میں اصلاحات کے ذریعے محصولات میں 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے ، مالیاتی خسارے کو 8.8 فیصد سے کم کرکے 5.7 فیصد کردیا گیا، دھرنوں کی وجہ سے شرح تبادلہ اور سٹاک ایکسچینج متاثر ہوتی ، جو بہت جلد بہتر ہو جائیں گے،معیشت کو درپیش مشکلات کم کرکے معاشی ترقی اور خوشحالی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا،امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی میں پاکستانی معیشت کی بحالی کے موضوع پر مباحثے سے خطاب

عمران خان کا ملتان کا جلسہ تاریخی جلسہ تھا، سانحہ ملتان نے ہمارے جلسے کی خوشی کو غم میں تبدیل کردیا‘مخدوم شاہ محمود قریشی ،یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا‘ یہ واقعہ اتفاقیہ نہیں بلکہ ڈی سی او کی نااہلی کا ثبوت ہے اور اس کا ذمہ دار ہے شہباز شریف کا منشی ڈی سی او ملتان ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

جدہ سے پرواز کراچی کی بجائے اسلام آباد پہنچ گئی ، مسافر سراپا احتجاج، پرواز بعض اہم شخصیات کے باعث اسلام آباد لے جائی گئی،مسافروں کا دعویٰ، پرواز شیڈول سے تھی‘ترجمان پی آئی اے

سانحہ ملتان کے ذمہ دار شاہ محمود قریشی اور ان کی غوثیہ جماعت ہے، جاوید ہاشمی ،سانحہ ملتان پر پورا ملتان سوگوار ، آٹھ معصوم افراد کی ہلاکت پر سب کو دکھ ہے رات دو بجے تک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء سے تعزیت کرتا رہا ہوں ان کے آنسو نہیں دیکھے جاتے ،جاں بحق ہونے والے اکثر افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے اور شاہ محمود کا یہ دعویٰ غلط ہے، شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی تقریر کے دوران ہی ملتان پولیس کے ایک اے ایس آئی انور نے یہ اطلاع دی تھی کہ جلسہ گاہ کے اندر بھگڈر مچ چکی ہے اور کچھ ہلاکتیں ہوگئی ہیں آپ عمران خان کی تقریر رکوا کر بھگڈر کو کنٹرول کریں مگر شاہ محمودقریشی نے ایسا نہیں کیا کیونکہ شاہ محمود قریشی ہر قیمت پر لاشیں چاہتے ہیں وہ ڈی چوک میں بھی یہی چاہتے تھے عمران خان جانتے ہیں جاوید ہاشمی سچا آدمی ہے، سابق صدر پی ٹی آئی کا پریس کانفرنس سے خطاب

بھارت بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونیوالے تمام افراد کا مفت علاج معالجہ کیاجائے گا،زاہد حامد

انتظامیہ نے بجلی بھی بند نہیں کی،ڈی سی او ملتان نے تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑپر ضلعی انتظامیہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ،غلطی ثابت ہوئی تو مجھے معطل کیا جائے لیکن اگر تحریک انصاف ذمہ دار پائی گئی تو وہ خود اپنی سزا طے کرے‘ زاہد سلیم گوندل

کینیڈا نے ملالہ کو اعزازی طور پر اپنی شہریت دے دی ، ملالہ 22 اکتوبر کو شہریت وصول کریں گی،کینیڈین وزیر اعظم

بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری ،اپیل میں برطانیہ کیسابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں ‘ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2اہم گواہ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

امریکہ کا ملالہ یوسف زئی کونوبل امن انعام ملنے کا خیر مقدم ، ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی،ایوارڈ کی تقریب میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی شرکت خوش آئند ہوگی،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

کبھی کسی جلسے میں ملتان جیسا غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا ، مریم نواز ،تحریک انصاف اپنے آپ کو منوانے کیلئے زمین آسمان ایک کررہی ہے ، ناکام دھرنوں کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ٹویٹر پیغام

انگلش سپر ماڈل ملالہ کو ’ملیریا‘ کہہ بیٹھیں،انگلینڈ کی مشہور و معروف ماڈل امن کا نوبیل انعام جیتنے پر ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد دینا چاہتی تھیں لیکن غلطی سے ملالہ کی جگہ ’ملیریا‘ لکھنے کے علاو ہ نوبیل کی بھی غلط اسپیلنگ لکھ بیٹھیں،سوشل میڈیا پر لوگوں نے فوری طور پر اس غلطی کو محسوس کر لیا جہاں کیمبل کی ٹوئٹ کے بعد برطانیہ میں ’ملیریا‘ ٹرینڈ بن گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔