بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اکتوبر

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا بھی آج عید منا رہے ہیں

خیبرپختونخوا اور مہمند ایجنسی کے علاوہ دیگر تمام قبائلی علاقوں میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا آج عید منا رہے ہیں جب کہ گورنر خیبر پختونخوا کل عید منائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عید الاضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام کے علاوہ سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔عید الاضحی پر خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی تقسیم ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے نوشہرہ کے علاقے مانکی شریف میں نماز عید ادا کی تاہم گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی کل عید منائیں گے ۔بنوں ،چارسدہ، کوہاٹ، مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑا اور مہمند ایجنسی کے عوام نے کل ہی عیدالضحیٰ منائی تھی تاہم دیگر قبائلی علاقوں میں آج نماز عید کے اجتماعات ہوئے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

کوئٹہ اور کوہاٹ میں خودکش ، بم دھماکے، 12افراد جاں بحق ، کوئٹہ میں ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملہ ہوا ، کوہاٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا

ہفتہ کی شب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد میں واقعہ شاپنگ سینٹر کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کواس وقت اڑالیاجب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی

ملتان کے انتخابات سیاسی معرکہ نہیں اکیسویں صدی میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا ساتھ دینے والے کونسا انقلاب لائیں گے،یوسف رضا گیلانی، نواز شریف کو اپنے خلاف مقدمہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ میری نااہلی کا حکم غلط تھا حکومت وعدوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے غیر مقبول ہورہی ہے، بلدیاتی انتخابات صوبوں کی ذمہ داری ہے وفاق کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے،میڈیا سے گفتگو

طاہر القادری کارٹون ،عوام ایسے منافقین کو نظرانداز کردیں، بلاول بھٹو

عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے، بنادیں گے، لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے ،سید خورشید احمد شاہ،لاشوں کی سیاست کرنے والے پاکستان کے بچوں پر رحم کریں، جاوید ہاشمی کے اس انکشاف پردکھ ہوا کہ دھرنے والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے،.قائد حزب اختلاف کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام نہ ہونے کا انکشاف،نادرا سسٹم2005ء سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا،ذرائع

عمران خان سیاست میں نابالغ اور نوازئیدہ ہیں گالی گلوچ اور لوگوں کی بے عزتی کرنا ان کی نیا پاکستان ہے،خواجہ سعد رفیق

ایم ڈی پی آئی اے نے 10 افغانوں کے غیرقانونی لندن جانے کا نوٹس لے لیا ،اسلام آباد ایئرپورٹ پربورڈنگ کارڈ جاری کرنے والے اہل کارخرم شہزاد کو غفلت برتنے پرمعطل کردیا گیا

صنعتوں کو بلاتعطل توانائی فراہم نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر تجارت،نقصان کا باعث بننے والے تجارتی معاہدوں پر نظرثانی کرینگے، سیلز ٹیکس ریفنڈز کے تمام کیس رواں سال کے اختتام تک نمٹا دیے جائیں گے، خرم دستگیر کی میڈیا بریفنگ

تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخواہ جاوید نسیم کا وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف احتجاج ، رکن اسمبلی نے ” گو خٹک گو “ کے نعرے لگوادیئے ، گو نواز گو کے بعد گو خٹک گو بھی چلے گا ، جاوید نسیم ، خان صاحب گدھے اور گھوڑھے میں تمیز کریں ، پرویز خٹک سے جان چھڑانی ہے ، جاوید نسیم کی پریس کلب کے سامنے احتجاج

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے جلسے دھرنوں سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، پرویز رشید ، وی آئی پی کلچرکوختم کرنے کی باتیں کرنے والے ابھی تک اپنے دھرنوں میں وی آئی پی کلچر ختم نہیں کر سکے،وزیر اطلاعات کی گفتگو

پولیو مانیٹرنگ سیل کے ٹیکنیکل فوکل پرسن الطاف بوسن کی ناقص کارکردگی ، وزیراعظم نے عہد ے سے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالقادر بلوچ کے بھائی عمر بلوچ کو تعینات کردیا

کراچی ایئرپورٹ سے دبئی جانیوالے طیارے میں آگ لگ گئی ، فوری امدادی ٹیموں کوطلب کرلیا گیا

دھرنا عید سے پہلے ختم ہوجائے گا ،گورنرپنجاب،قادری کے اعتماد والے لوگوں نے مجھے اپروچ کیا تھا ،مذاکرات بیک ڈور چینل کے ذریعے جاری ہیں،سیاسی جماعتوں کا منشور غربت کا خاتمہ ہونا چاہئے،ہمیں سابقہ انتخابات پر بات کرنے کی بجائے انتخابی اصلاحات پر بات کرنی چاہئے، چوہدری محمد سرور کی نجی ٹی وی کو انٹرویو

طاہرالقادری کے کارکنوں نے مجھے مارا تو اپنا غصہ گاڑیوں پر نکالا، گلو بٹ ،پولیس کے ساتھ میرا کوئی رابطہ نہیں ،پولیس والے نااہل ،میں سویلین آدمی ہوں

ٹوئٹر کی لوکیشن غلط ہے میں پاکستان میں نہیں،ذبیح اللہ مجاہد،میرے ٹوئٹر اکاوٴنٹ میں گڑبڑ کی گئی، یہ واقع دشمنوں کی سازش ہے، دشمن کی جعلی کارروائی کا پول کھل گیا ، اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ میں اپنے ملک میں ہی ہوں، ترجمان افغان طالبان کا بیان

طاہر القادری کا عید الالضحیٰ شاہراہ دستور پرمنانے کااعلان،نمازعیدکی جماعت خود کراؤنگا،عمران خان کوبھی دعوت،اسلام آباد انتظامیہ قربانی کے جانوروں کو لانے سے نہ روکے،گلوبٹ کومعافی دینے کاحق نہیں رکھتا،جماعت اسلامی اورپیپلز پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں،سراج الحق بھی تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں،فیصل آباد کا جلسہ بتائے گا پنجاب کا دل کس کے ساتھ دھڑکتاہے،میڈیاکوخصوصی بریفنگ

اگلا الیکشن آئندہ عید سے پہلے ، آئندہ وزیراعظم بھی تحریک انصاف سے ہوگا ،عمران خان کی پیشن گوئی ، ایچ کیو نے لیڈر نہیں بنایا، لیڈر بننے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، سیاستدانوں کے بچے وراثت کے زریعے لیڈر بنتے آئے ہیں،دھرنے کے شرکا سے خطاب

سیالکوٹ ،بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری لائن پر بلااشتعال فائرنگ

حج کا مصروف ترین دن ، رمی ، قربانی ، طواف زیارت اور منیٰ واپسی، حجاج اکرام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار ی ، قربانی کی۔ سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول کرسادہ لباس زیب تن کر لیا، حجاج نے مکہ جا کر خانہ کعبہ کا طواف زیارت کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے

سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ملکوں میں عیدلاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی، لاکھوں مسلمانوں نے سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی، امریکا اور کینیڈا میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے عید منائی ، بعض کمیونیٹیز ا آجعید منائیں گی، برطانیہ میں اس بار بھی 3 عیدیں منائی جائیں گی

عمران خان بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں ، آج گو نواز گو کل گو عمران گو کے نعرے لگیں گے،جاوید ہاشمی ، پی ٹی آئی میں کوئی غریب نہیں ،پارٹی میں سب سے کم اثاثے میرے تھے ،میں نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ ملک و قوم جمہوریت اور پارلیمنٹ کے مفاد میں دیا ہے، امید ہے ملتان کے عوام میری زندگی کے اہم موڑ پر میرا ساتھ دیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا پیپلزپارٹی نے ان قوتوں کو روک کر رکھا ہے جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، آصف زرداری، اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ہم نے خود کو جمہوریت بنایا دوسروں کو بھی جمہوریت سکھائیں گے تنکا تنکا جوڑ کر پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں گے،سابق صدر

سابق جج سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے نے بھی عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو دیوانی اور فوجداری مقدمہ دائر کراؤں گا ، خلیل الرحمن رمدے

تحریک انصاف وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹی تاہم جوڈیشل کمیشن پر حکومت کے مذاکرات جاری ہیں، شاہ محمود قریشی، جوڈیشل کمیشن پر پیش رفت ہوگئی تو پھر دھرنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا،دس اکتوبر کو ملتان میں عمران خان کا جلسہ تاریخی ہوگا ،پی ٹی آئی اب پنجاب سے آگے سندھ کی جانب بڑھ رہی ہے، نماز عید آزادی چوک اسلام آباد میں پڑھیں گے اور شام کو کارکنان اور فیملیز کے ساتھ میلہ ہوگا ، پیپلز پار ٹی بھٹو اور بے نظیر کی بجائے زرداری پارٹی بن چکی ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب

کاش دھرنے اور رقص و سرور کی محفلیں چھوڑ کر سیلاب زدگان کی امداد کرتے مگر انہوں نے یہ موقع کھو دیا ہے‘شہباز شریف ،میں نے عمران خان اور قادری سے اپیل کی تھی وہ دھرنے چھوڑ کر آئیں اور سیلاب زدگان کی امداد کریں ، دھرنے اور احتجاج بعد میں کرلیں مگر انہوں نے میری بات نہ مانیں اس کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان منسوخ ہوا، دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچا،سیلاب زدگان کی امداد کا پہلہ مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور بیس تاریخ کو دوسرا مرحلہ شروع ہوگا،امداد میں پچاس فیصد وفاق اور پچاس فیصد صوبہ امداد کررہا ہے،سپورٹس کمپلیکس ملتان میں سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

قبائلی علاقوں اور پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین نے عیدلاضحی منائی گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔