بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

تازہ ترین خبریں

مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، خطبہ حج

مفتی اعظم کا خطبہ حج میں کہنا ہے کہ اسلام مکمل شریعت ہے جو زندگی کی ہدایات عطا کرتا ہے، مسلمان اپنے نفس پر قابو رکھیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، حقیقی مسلمان اپنی خواہشات و ضروریات اللہ کے تابع کردیتا ہے، اسلام آسان دین ہے، اللہ نے ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں رکھی، اسلام میں کسی کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ ہے، مسلمان کو زمین پر فتنہ و فساد برپا کرنا زیب نہیں دیتا، فحاشی اور نشے کو گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے، ہمارا ہدف معاشرے کی اصلاح ہونا چاہئے، اہل اسلام اور ذرائع ابلاغ پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے، تمام مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اتفاق کی کوشش کرنی چاہئے، امت مسلمہ میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے دشمن مستقل سازشوں میں مصروف ہیں، خوارج آج بھی ہماری صفوں میں موجود ہیں، اللہ کی راہ میں جہاد تمام چیزوں سے افضل ہے، جہاد ہی ہے جو فتنہ و فساد کو دور کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ تمام نسلی اختلافات اورعصبیت دور کرے، نوجوان نسل کو ہدایت اور مسلم حکمرانوں کو صحیح راستہ دکھائے۔

قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

پشاور اور گلگت میں مسافر گاڑیوں میں دھماکے،10افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی

مسافر وین شاہراہ قراقرم پر جا رہی تھی کہ عالم پل پر گاڑی میں زوردار دھماکہ ہوگیا جس کے باعث گاڑی تباہ ہوگئی اور اس میں سوار3افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے

گو نواز گو کا نعرہ جمہوری حق ہے یہ غیر قانونی نہیں، عمرا ن خا ن،مریم نواز سن لو یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے،جس نے تشدد کیا تو ایسے گلو بٹ کو جیل پہنچاؤں گا،عمران خان خود جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا،قوم فیصلہ کرچکی ہم نیا پاکستان بنائیں گے،جہاں ہر شہری کو حق ملے گا ،نوا ز شر یف نے دھا ند لی کی اب چھو ڑو ں گا نہیں،نوازشریف 30فیصد جلسہ کرکے دکھائیں مان لوں گا دھاندلی نہیں ہوئی، میا نوا لی میں جلسہ عام سے خطا ب

طاہرالقادری کا پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا با ضابطہ اعلان،آئندہ ہر سطح کے الیکشن میں حصہ لیں گے، 12 اکتوبر کو فیصل آباد 19 کو مینار پاکستان لاہور میں انقلاب جلسے ہوں گے،منشور مظلوم ظالم سے ٹکرائے گا ،روٹی،کپڑا،مکان،تعلیم ،علاج،روزگار اور انصاف ہر شخص کو دلائیں گے ،آئندہ ہر سطح کے الیکشن میں حصہ لیں گے ،آنے والے وقت کسی اور کے اوپر نہیں چھوڑ سکتے،پارلیمنٹ میں آ کر اسکا تقدس بحال اور ظلم کا نظام بدلیں گے،موجودہ نظام سے سمجھوتہ نہیں کر سکتے،چاروں صوبوں میں انقلاب جلسے ہوں گے،دھرنے کے شرکاء انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب

صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور آمین رہا ہو،جسٹس دوست محمد کھوسہ ،سود حرام ہے ، پھر بھی ہم کھا رہے ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کون جانتا ہے ،ریمارکس ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘ اچھا کیا کہ معاملہ سپریم کورٹ لے آئے‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف اور عمران خان سمیت سب کو آنا ہوگا‘ ملک کے اصل حاکم عوام ہیں ان تک حقائق کا پہنچنا ضروری ہے‘ پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور آرمی کے درمیان کچھ تو بات ہوئی ہے اس کی تہہ تک جائیں گے‘ بند دروازوں میں کیا ہوتا رہا کسی کو کچھ معلوم نہیں‘ عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ اصل حقائق کیا ہیں؟ عوام کا حق ہے کہ ان کی قسمت کا فیصلہ انہیں معلوم ہونا چاہئے‘ آرمی چیف کو بطور گواہ یا بیان حلفی کون لائے گا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس، فیصلہ کسی کے بھی گلے پڑ سکتا ہے‘ آئین کے تحت نااہلی کا سوال سزا کے بعد ہوتا ہے‘ سابق وزیراعظم سزا کے بعد نااہل ہوئے، جسٹس مشیر عالم

مسئلہ کشمیر،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جاناچاہئیے ،ترجمان دفتر خارجہ ، بھارت نے سیاچن کے مسئلے کے حل کے حوالے سے تجاویزپرکبھی مثبت جواب نہیں دیا، خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور بھارت کو جلد یا بدیر جامع مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہوں گے،تسنیم اسلم ، افغانستان سے پاکستانی صحافی کی رہائی ،ملک میں پرامن انتقال اقتدار کا خیر مقدم کرتے ہیں ، توقع ہے نئی قیادت امن کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کرے گی، پاکستان پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے پرعزم ہے، امریکا کی جانب سے تین پاکستانی افراد پر پابندی امریکا کی اپنی حدود کیلئے ہے،ہفتہ وار بریفنگ

پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات میں آر اوز کیخلاف شکایات موصول ہوئیں ،لیکن ان کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ،کمیٹی کو عام انتخابات کے حوالے سے اصلاحات کی پانچ سو سے زائد تجاویز موصول ، جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی گی ،سب کمیٹی کی منظوری کے بعد ان تجاویز کو قانونی شکل دی جائے گی،کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے آر اوز کیخلاف موصول ہونے والی شکایات کی تفصیلات طلب کرلیں

سپریم کورٹ نے وزیراعظم ،وفاقی وزراء اور پولیس افسران پر مقدمے پرنوٹس لینے کی اٹارنی جنرل کی استدعامستردکردی، کسی بھی سیاسی گندکودھونے کے لیے سپریم کورٹ کی لانڈری استعمال نہیں ہونے دیں گے جسٹس میاں ثاقب نثار،عوامی تحریک کے سربراہ نے تین لائن خالی کرنے کاکہاتھامگربعدمیں مکرگئے ،اگر سسٹم میں رہ کرانقلاب لاناہے توپھر آئین وقانون کابھی احترام کرناہوگا،عدالت سے کیے گئے عہدکونہ ماننے کے قانونی نتائج کے طورپراپنی سزابھی آپ خودتجویز کریں ۔کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس ، چیف جسٹس کاتحریک انصاف کے وکیل پراظہار برہمی سیٹ پربیٹھنے کی ہدایت کردی

دنیا بھر163ممالک سے مسلمان آج مناسک حج کے دوسرے مرحلے میں وقوف عرفہ کیلئے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہونگے

عمران خان کے دھرنے کے پیچھے جو قوتیں تھیں ان کے بارے میں بعد میں وقت آنے پر انکشاف کرونگا ، جاوید ہاشمی ، میں کوششیں نہ کرتا تو آج ملک میں سیاسی جماعتوں پر اور سیاست کی بات کرنے پر پابندیاں لگ چکی ہوتیں اور کوئی سیاست کا ذکر بھی نہ کرتا ، نواز شریف اور شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ جمہوریت برداشت کا نام ہے،عمران خان اور طاہر القادری سے اپیل کرتا ہوں وہ اپنے کارکنوں کو اشتعال نہ دلائیں،ہوسکتا ہے کوئی ملک دشمن قوت آگ بھڑکا دیں،ضمنی انتخابات میں بھی کوڈ آف کنڈکٹ طے ہونا چاہیے،پریس کانفرنس سے خطاب

بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،وزیراعظم، بجلی کی دستیابی اورمناسب قیمت پرفراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت3000روپے فی چالیس کلوگرام مقررکرنے اورگوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورپائپ لائن کی تعمیرکی منظوری دی گئی

بلدیاتی انتخابات میں خریدے گئے کاغذ کے حوالے سے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اظہرشمیم ،کاغذ معیار وقواعد وضوابط کے مطابق ہیں،کاغذ خریدنے سے پہلے پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور وزارت خزانہ سے منظوری لی گئی ،ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن

اسلام آباد،افغانستان کا علاقائی امورمیں چین کوشامل کرنے کی تجویزسے پاکستان سے اتفاق ،معاملہ سفارتی چینل سے آگے بڑھایاجائیگا،صدرممنون حسین

سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ، وزیراعظم نواز شریف پر غلط بیانی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں‘ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ جو بات ایوان میں کرتا ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سردار ایاز صادق، وزیراعظم کی نااہلی کیلئے مقامی وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ریفرنس بھیجا تھا

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات، امریکہ کی سپورٹ کسی مخصوص فرد کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت ، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے ہے‘امریکی سفیر

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط کا ایم این اے ڈاکٹر میش کمار اور سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر واقعہ پر ازخود نوٹس،جہاز میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر فنی خرابی کی وجہ سے آئی ، پچیس منٹ تاخیر بورڈنگ کارڈ نکالنے کی وجہ سے ہوا تاخیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ،کمیٹی نے معاملہ موخر کردیا

سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی گیس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی کا وفاقی وزیر شاہد خاقان کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر شدید تحفظات کا اظہار،دھرنے موجودہ حکومت کی فرعونیت کے باعث ہیں، میں نے کبھی حکومت کی ہمدردی میں بات نہیں کی،صرف جمہوریت کی بالادستی کے لئے تقریر کی ہے، سینیٹر عبد النبی بنگش

اسلام آباد، نیب اوریوایس ایڈکے مابین ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے مددپراتفاق،یہ اتفاق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اوریوایس ایڈکے دفترکے آئی جی مائیکل جی کارول کے مابین ملاقات میں کیاگیا

رواں برس پاکستان میں پولیو کے پھیلاوٴ کا بدترین سال ثابت ہو سکتا ہے ،پاکستانی حکام ، ابھی تک 187 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ، پشاور میں گذشتہ دنوں ایک روزہ مہم میں 17 ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا، انکار کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کو ہر وقت خطرہ رہتا ہے،لیڈی ہیلتھ سپر وائزر پشاور قاضی مسرت کی بی بی سی سے گفتگو

منظم دھاندلی ،الیکشن کمیشن کا 11حلقوں کے انتخابات کالعدم،5پر جزوی دھاندلی کے باعث دوبارہ پولنگ کا اعلان ،قومی اسمبلی کے3،پنجاب کے4،سندھ کے3 اور خیبرپختونخوا کا ایک حلقہ شامل ہے،رپورٹ

ڈنڈے کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کااعلان خوش آئندہے ،سعدرفیق،طاہرالقادری نے باالآخرجمہوریت اورآئین کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں ،عمران خان بھی اسمبلی میں اپناکرداراداکریں اوراپنے صوبے کے عوام کی خدمت کریں ،سیاسی نظام مستحکم تھاچائے کی پیالی میں طوفان کی کوشش ناکام ہوگئی ،نجی ٹی وی سے گفتگو

امریکہ ، طالبان کیس میں بری ہونیوالے پاکستانی نژاد شہری کا امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔