بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عدلیہ کوبطورریٹرننگ افسرا ن کی بجائے بیوروکریسی کواستعمال کرنے کا فیصلہ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی حکومت کوہی کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کاذمہ دار قراردے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حکومت کوہی کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کاذمہ دار قراردے دیاہے ،جبکہ مقناطیسی سیاہی کے استعمال بارے اپنے بیان کوڈی جی نادرانے خود ہی غلط تسلیم کرتے ہوئے واپس لے لیا،بیلٹ پیپرز کی باہر سے چھپائی بارے عمران خان کے بیان کوبھی الیکشن کمیشن نے سختی سے مستردکردیا،عدلیہ کوبطورریٹرننگ افسرا ن کی بجائے بیوروکریسی کواستعمال کرنے پراتفاق کیاگیا،بائیومیٹرک سسٹم کااستعمال وفاق اورصوبوں کی جانب سے قانون سازی سے مشروط کردیاگیاجبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کے تحفظات دورکرنے کے لیے تمام ترآئینی وقانونی اختیارات کوبھرپورطریقے سے استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا،آئندہ کے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں بھی آئین کے آرٹیکل 62,63پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائیگا،سرکاری ملازمین کے انتخابی عمل میں شمولیت اوردھاندلی کرنے کے معاملات پران کوقانون کے مطابق سخت سزادی جائیگی ،الیکشن ٹریبیونلز کے آئین وقانون میں دیے گئے ٹائم فریم اور اختیارات سے ہٹ کر ان کوکسی بھی انتخابی عزرداری کی سماعت کی اجازت نہیں دی جائیگی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی میں کار بم دھماکہ، 2افراد جاں بحق، ایس ایس پی پولیس فاروق اعوان معمولی زخمی

عسکریت پسندوں اور خطرناک دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کرنے والے ایس ایس پی اعوان کی بم پروف گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ایک پولیس وین کو بھی شدید نقصان پہنچا

وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کر دیا ،صوبائی حکومت قوم کو بتائے کہ اس نے صوبے میں کون سی دودھ کی نہریں بہائی ہیں ، پرویز رشید اور ماروی میمن،

وزیراعظم نواز شریف سے ناروے کی وزیراعظم، امریکی بزنس مین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، مختلف شعبوں بالخصوص توانائی کے متبادل ذرائع کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ناروے کے سرمایہ کاروں کا توانائی اور انفراسٹریکچرشعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا،نواز شریف

اپوزیشن جرگہ ، حکومت ، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے درمیان مفاہمت کیلئے ایک بار پھر میدان میں اتر آیا، افغانستان میں سیاسی بحران حل ہوسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں کرسکتے ، پوری قوم اضطراب کا شکار ہے ، سیاسی معاملات میں مداخلت کرکے زندہ قوم کا ثبوت دیا ، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ٹیکنیکل نہیں سیاسی ہے اسے سیاسی طور پر ہی حل کیا جائے ،سپیکر استعفوں کے معاملے پر عجلت کا مظاہرہ نہ کریں ، ، سراج الحق ، بھارت مریخ پر پہنچ گیا ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں،حاصل بزنجو

کامیابی حاصل کرنے تک کنٹینر میں رہوں گا ، عمران خان

انقلاب مارچ کے پیچھے کوئی بین الاقوامی ایجنسیاں نہیں ہیں، طاہر القادری

حکومت نے عدالتی حکم کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے قوم کی رگوں سے 100ارب روپے نچوڑنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا ،صدر ممنون حسین کے دستخطوں سے جاری ہونے والے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی)کی وصولی کا آغاز کردیا

پاکستان سے سیکریٹری خارجہ کی سطح مذاکرات ملتوی نہیں منسوخ کیے،وجہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی کشمیری قیادت سے غیر معمولی ملاقات ہے، بھارت کے پانی چھوڑنے سے پاکستان میں سیلاب نہیں آیایہ الزام بے بنیاد ہے، پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان

ملک میں ایک بارپھر2عیدوں کی روایت برقرار، ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کاچاندنظر نہیں آیا،یکم ذی الحج ہفتہ 27ستمبر، عیدالاضحیٰ پیر6اکتوبرکوہوگی،رویت ہلال کمیٹی کا اعلان،مسجدقاسم خان کے پوپلزئی نے 5اکتوبرکوعیدکااعلان ایک روزپہلے ہی کردیاتھا،پاکستان میں موجودافغان مہاجرین بھی اتوارکوعیدمنائیں گے

شاہراہ دستور پر دھرنے کا 43 واں یوم، ڈاکٹر طاہر القادری کا مختلف کیمپوں کا مختصر دورہ، تعفن کے باعث منہ پر رومال اور نرم دھوپ سے بچنے کیلئے چھتری تنے رہی، سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات، پی اے ٹی کے عہدیداران نے عام کارکنوں کو قریب بھی نہ پھٹکنے دیا، قائد انقلاب کا عوام کو دور سے سلام

داعش کیخلاف بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ ،وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کیلئے کوئی درخواست نہیں دی ،چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا منسوخ نہیں۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر امن کا خواہاں ہے،تسنیم اسلم کی ہفتہ وار بریفنگ

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکاگورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کوٹیلی فون،ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ جلدازجلد حل کرانے کی یقین دہا نی

جنرل راحیل شریف تحقیقات کرائیں فوج میں کونسی کالی بھیڑیں ایم کیوایم کودیوارسے لگا رہی ہیں، الطاف حسین،ایم کیوایم نے ہرکڑے وقت میں فوج کاساتھ دیا، فوج کی حمایت میں کراچی میں ملین مارچ کیا، کراچی میں رینجرزایم کیوایم کے خلاف سرگرم ہے،قائد ایم کیو ایم کا انٹرویو

چودھری ظہورالٰہی شہید کی طرح ظلم و ناانصافی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے: چودھری شجاعت حسین/پرویزالٰہی ،شہبازشریف کے راون کی طرح کئی چہرے اور زبانیں ہیں اصل چہرہ قاتل و ظالم کا ہے جو عوام نے دیکھ لیا، شہداء کا خون رنگ لا کر رہے گا ،دھرنے کامیاب ہونگے، عوام میں شعور بیدار کیا، 10نکاتی پلان آئین و قانون کے مطابق ہے، عوام کیلئے آئین میں ترمیم سے گریز نہیں کرینگے ،سیلاب زدگان کی عملی مدد کی، حکمران ٹوپی ڈرامے کر رہے ہیں، متاثرین کیش لیں ابھی 2010ء کے سیلاب اور کئی بیواؤں کے چیک کیش نہیں ہوئے: برسی پر عظیم الشان اجتماع سے خطاب

اسلام آباد مفادات کی آگ میں جل رہا ہے،مذاکرات نہ ہوئے تو تصادم کا خطرہ ہے، سراج الحق، اسلامی پاکستان کی تعمیر کیلئے ہم تحریک پاکستان کے طرز کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں،21نومبر کو لاہور میں عظیم الشان اجتماع ہوگا،امیر جماعت اسلامی کا ” ٹیلنٹ ایکسپو کراچی“ کے شرکاسے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو

کراچی، ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے اور کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا، گرفتار کئے گئے 8 کارکنوں کو رہا کر دیاگیا ، کارکنوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا،ایم کیو ایم رہنما، رینجرز کے جوان اپنی کمریں کس لیں ‘رینجرز کی کارروائیوں کے خلاف شہر کے گلی کوچوں میں دھرنے دیئے جائیں گے، الطاف حسین

عوام کے پاس ناک پر رومال رکھ کر جانے والے کے منہ سے عوام کی بات مناسب نہیں لگتی، خورشید شاہ ،جلسے جلوس جمہوری حق ہیں مگر جو شاہراہ دستور پر ہورہا ہے وہ جمہوری حق نہیں‘ سیاستدان اپنے بچوں کو محفوظ مقام پر جبکہ عوام کے بچوں کی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں‘ اپوزیشن حکومت اور وزیراعظم کیساتھ نہیں بلکہ آئین‘ پارلیمنٹ اور جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے‘ وزیراعظم کو استعفے سے پارلیمنٹ نے روکا‘ مشاورت (ن) لیگ کی ڈکشنری میں نہیں‘ عمران خان قائد حزب اختلاف بن جائیں‘ دستبردار ہونے کو تیار ہوں، صحافیوں سے گفتگو

کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر چھا پے ،قائمہ کمیٹی داخلہ نے وضاحت کیلئے ڈی جی رینجرز کو 29ستمبر کو طلب کرلیا ، وزیر داخلہ کمیٹی کا بائیکاٹ ختم کردیں ، بصورت دیگر ہم بھی باہر پریس کانفرنس کرسکتے ہیں ، طلحہ محمود، دو سال ہوگئے اجلاس میں نہیں آرہے اور جب انہیں ضرورت پڑتی ہے تو پارلیمنٹ پہنچ جاتے ہیں،چیرمین کمیٹی،کراچی میں اردو بولنے والوں اور سیاسی کارکنوں کو چن چن کر مارا جارہا ہے،سینیٹر طاہر حسین مشہدی،شیخ رشید کو بلٹ پروف گاڑی کا لائسنس جاری نہیں کیا گیا ، آٹھ کمپنیوں کے پاس گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کے لائسنس موجود ہیں جبک، ایک کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا گیا ہے گیارہ ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں،مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ڈائریکٹر ایف آئی کی کمیٹی کو بریفنگ

چیف جسٹس کے زیر صدارت سپریم کورٹ کے چند روز بعد ریٹائرڈ ہونے والے جج جسٹس محمد اطہر سعید کے اعزاز میں فل کورٹ اجلاس، جسٹس اطہر سعید کو انتہائی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش ، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کے خطاب کو سراہا گیا،مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں سپریم کورٹ میں مقدمات کو نمٹانے اور ان کے دائر ہونے کا بھی جائزہ لیا گیا ، پاکستان بار کونسل کی طرف سے سپریم کورٹ قواعد 1980ء میں ترامیم کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا

پاکستان کا دہشتگردی سے جامع انداز میں نمٹنے پر زور،عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنائے؛مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سلامتی کونسل سے خطاب

وزارت تجارت نے آئندہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی تیاری مکمل کر لی ہے،ترجیحی تجارتی معاہدے کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ مقرر کیاجائے ،چوہدری سرور،واقعہ کی شفاف تحقیقات ہونے کے بعد اگر وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے تو انہیں وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو جانا چاہیے،گورنر پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اڈیالہ جیل میں جیل پولیس کے ایک اہلکار نے سزائے موت کے پاکستانی نژاد برطانوی مجرم اصغر کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ، حالت خطرے سے باہر، اب تک کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم جیل کی ایلیٹ فورس کے اہلکار محمد یوسف کی مجرم راجہ اصغر سے بظاہرکوئی ذاتی رنجش نہیں تھی اور اس ضمن میں تمام باتیں تفتیش میں آ جائیں گی۔ایلیٹ فورس اہلکار

سابق کرکٹر محمد یوسف کے بھائی اور بھابھی بیٹے سمیت دائرہ اسلام میں داخل

نواز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت،حامی اور مخالفین مظاہروں کے لئے تیار، تصادم کا خطرہ

دھرنوں کے لیڈروں کی ٹرائیکا نے انٹرویوز کی تیسری سنچری کر لی، حکومتی وزراء اور نوازشریف کے حامی رہنما صرف ایک سنچری بھی بمشکل کر سکے ، شیخ رشید 170انٹرویوزکے ساتھ بازی لے گئے،عمران خان سے 75اور ڈاکٹر طاہر القادری سے 60انٹرویوکئے گئے،یہ معاملہ اب بھی بحث طلب ہے کہ کیا اس کی وجہ سے لوگوں کا حکومت اور موجودہ نظام پر اعتماد کم ہوا ہے؟،رپورٹ

پاک بھارت مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار،نیو یارک میں مودی کا نوازشریف سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ،سید اکبر اللہ

موجود سیاسی بحران پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امریکی سفیر،پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں‘ غیر آئینی اقدام کے حا می نہیں،پاک فوج کا دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن موثر ہے،مشکلات کے باوجود پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ رچرڈ اولسن

عمران خان کے دھرنے میں اسرائیلی روپے خرچ کئے جارہے ہیں،شرجیل میمن،ہمیں نیا پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم، آئین کے موجد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو والا پاکستان چاہیے، عمران خان سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے حوالے سے اپنی زبان کا لگام دیں ورنہ عوام کو بھی اس کا جواب دینا آتا ہے، بیان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔