بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ ستمبر

تازہ ترین خبریں

اندر کے لوگوں کی مدد کے بغیر پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملہ ممکن نہیں تھا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ اندر کے لوگوں کی مدد کے بغیر پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملہ ممکن نہیں تھا اس واقعے کی تفتیش سے مسلح افواج میں دہشتگرد عناصر کی رسائی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ پر حملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 6 ستمبر کو دہشتگردوں کے ایک جتھے نے ڈاکیارڈ پر حملہ کیا لیکن پاک بحریہ کے شیر دل اہلکاروں نے اسے ناکام بنادیا، کارروائی کے دوران ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 3 دہشتگرد مارے گئے اور 7 کو گرفتار کرلیا گیا۔ حملہ آوروں میں ایک سابق نیوی افسر بھی شامل تھا جسے گزشتہ برس پاک بحریہ سے نکال دیا گیا تھا جبکہ ایک دہشتگرد کے شمالی وزیرستان میں موجود عناصر سے براہ راست تعلق کے شواہد ملے ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 3 کلوشنکوف، 4 بندوقیں، 5 نائن ایم ایم پستول، 3 سیٹلائٹ فونز،3 وائر لیس سیٹس، 4 خودکش جیکٹیں، 24 دستی بم اور مذہبی کتابیں برآمد ہوئیں۔  حراست میں لئے گئے دہشتگردوں سے تحقیقات ہورہی ہے اسی بنیاد پر مزید کئی گرفتاریاں بھی ہوئیں ہیں جس کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ ڈاکیارڈ پر حملہ آپریشن ضرب عضب کا درعمل ہوسکتا ہے۔ ڈاکیارڈ حملے کی تحقیقات سے مسلح افواج میں دہشتگردوں کی براہ راست اور بالواسطہ رسائی کو روکنے میں مدد ملے گی

ہندو عورتیں مسلمان لڑکوں سے دور رہیں، انتہا پسندہندوؤں کا واویلا ،مسلمان مرد ہندو عورتوں کو محبت کا جھانسہ دے کر انھیں مذہب کی تبدیلی پر آمادہ کرتے ہیں، ہندو لڑکیوں کو مذہب تبدیل کرانے کی ایک عالمی سازش کی جا رہی ہے تاکہ ہندو ثقافت کو تباہ کیا جائے، شیوسینا کا الزام
تریموں بیراج کو خطرہ ٹل گیا، 11 لاکھ سے زائد افراد متاثر، این ڈی ایم اے ،سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالا، جہلم، نارووال زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ترجمان
ہمارے لوگوں کو شہید کر کے ہسپتالوں سے لاشیں غائب کر دی گئی ہیں ، عمران خان ، حکمران قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں ،ہفتے کو دھرنے کا ایک ماہ مکمل ہو جائیگا ، نئے انکشافات کرونگا ، الیکشن کی رات نواز شریف کی تقریر سن کر آر اوز نے دروازے بند کر کے ٹھپے لگائے ہیں ،ثبوت ہمارے پاس ہیں ، پورا پاکستان ڈوب گیا ہے کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا ہے ، خیبر پختونخوا میں قانون بنادیا ہے ،حکومت میں آ کر کوئی شخص بزنس نہیں کر سکتا ،خواجہ آصف الزامات ثابت کر نے کیلئے عدالت آئیں ، حکمرانوں کو ڈر ہے عدالت میں گئے تو سب بھید کھل جائیں گے ، دھرنے کے شرکاء سے خطاب۔ تفصیلی خبر
یہ تحریک جمہوریت کی تحریک ہے،طالبعلم دھرنے میں پہنچیں،ہفتے کے روز یہاں عوام کا سمندر دیکھنا چاہتا ہوں: عمران خان

آج کا اخبار

لاہور، مسجد کی چھت گرنے سے 24افراد جاں بحق، نشتر ٹاؤن میں واقع جامع مسجد حنیفہ نشتر ٹاوٴن میں نماز ظہر ادا کی جا رہی تھی کہ اچانک مسجد کا مینار چھت پر گر گیا ، جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منل منہدم ہو گئی

اہور کے علاقے داروغہ والا میں جی ٹی روڈ پر واقع جامع مسجد حنفیہ نشتر ٹاؤن میں نماز ظہر ادا کی جارہی تھی کہ مسجد کا مینار چھت پر گرگیا جس سے مسجد کی پہلی اور دوسری منزل منہدم ہوگئی

سیلاب نے پنجاب میں سینکڑوں گھر اجاڑ دیئے،چنیوٹ، بھوآنہ ، جھنگ کے سینکڑوں دیہات میں پانی داخل، ہیڈ تریموں پر پانی کی سطح بلند، سیلاب سے اب تک231افراد جاں بحق ،401زخمی ہوگئے،این ڈی ایم اے

سیلاب متاثرین کی مشکلات کابخوبی علم ہے،حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتی،وزیر اعظم،جب تک متاثرین واپس اپنے گھروں کو نہیں چلے جاتے ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے ،سیلاب نے بہت سے علاقوں میں تباہی مچا ئی اور اب دریائے چناب کا یہ سیلابی ریلہ آگے جا رہا ہے،جہاں جہاں سیلاب کا یہ پانی جائیگا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسکے پیچھے جائیگا،حکومت بہت جلد ان متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انہیں گھر آباد کرواکر دے گئی اور انکی بھر پور امداد بھی کی جائیگی ،ہمارا دل اپنے ان متاثرین بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہم انہیں مکمل ریلیف فراہم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جلالپور بھٹیاں میں دورہ کے موقع پر متاثرین سیلاب سے خطاب

ایک سال بھی بیٹھنا پڑا توبیٹھیں گے ، نوازشریف سے استعفیٰ لیکر جائیں گے،عمران خان، تحریک انصاف کسی بھی حلقے میں دھاندلی کے ذریعے نہیں جیتی، کرپٹ نظام کو بچانے کیلئے پیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمن لفٹ ونگ،رائٹ ونگ،سیکولر اور مذہبی تمام ڈاکو تحریک انصاف کے خلاف ایک ہوگئے ہیں مگر نیا پاکستان بنا کر رہیں گے،(ن) لیگ نے سستی روٹی کے نام پر بینکوں سے 25ارب کے قرض حاصل کئے،500ارب روپے سرکولر ڈیٹ پر ادا کرنے کے باوجود بجلی بھی مہنگی کردی گئی ہے اور سرکولر ڈیٹ پھر اتنا ہی ہوچکا ہے جبکہ آگے جاکر اس سے بھی بڑا ڈاکہ پڑنے والا ہے ، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

بہت جلدامید کی کرنیں پھوٹیں گی،غریبوں کی لوٹی ہوئی دولت حکمرانوں سے چھین لیں گے،طاہرالقادری ،انشااللہ قربانی کی عید ہر کوئی اپنے گھر جا کے کرے گا،ہمارے مطالبات آ ئینی اور قانونی ہیں اس لئے کسی میں جرات نہیں کہ ہمارے اٹھائے ہوئے کسی سوالوں کا جواب دے سکے،ان کو غلط کہہ سکے، شرکائے دھرنا سے خطاب

سیاسی معاملات میں کسی تھرڈ ایمپائر کا کوئی کردار نہیں ‘ متوقع ماروائے آئین اقدام کیخلاف درخواستوں میں عدالتی حکم پر سیاسی جماعتوں کا جواب ،سیاسی معاملات میں خفیہ ایجنسیوں کا کردار نہیں ہونا چاہیے،عدالت کو ضامن بننے کا کوئی اختیار نہیں ‘ پیپلزپارٹی ‘ بی این پی ‘ عوامی مسلم لیگ ‘ جماعت اسلامی ‘ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات میں موقف

آرمی چیف کا سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ،متاثرین کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے‘ جنرل راحیل شریف

ہمارا کا م ڈیڈ لاک ختم کرکے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں ،اپوزیشن جرگہ ،کسی فریق کی حمایت نہیں کررہے‘ استعفے کے معاملے پر مشکل بن گئی، درمیانی راستہ اپنایا ہے،فی الحال سامنے نہیں لائیں گے، جرگہ ارکان کی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن جرگہ ، پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف میں مذاکرات معطل ،آزادی و انقلاب دھرنا کچھ دن کیلئے معطل کرنے کی تجویز پر بھی مثبت جواب نہ ملا،سیلاب کے موجودہ حالات میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دکھی بھائیوں کی مدد کی جائے ، سیاست اور جمہوریت میں انسانی اقدار ہی اصل بنیاد ہیں،لیاقت بلوچ

تمام مسائل کا حل قانون کی بالادستی میں مضمر ہے ،صدر مملکت ،ملک کو بدترین سیلاب کا سامنا ہے اور ہمیں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے چاہئیں، موجودہ سیاسی بحران جلد حل ہو جائے گا، تاجر برادری حکومت کی بہترین پالیسیوں سے زیادہ فائدہ اٹھا ئے ، تقریب سے خطاب

عمران خان اپنی سیاست کی خاطروفاق کوخطرے اورملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، احسن اقبال ،عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے زہریلاپروپیگنڈہ کیا،پاک چین دوستی کوخراب کرنے کی کوشش کی،انہیں سیاست کرنے کے بجائے متاثرین کی مددکیلئے آگے آناچاہئے ،دھرنوں سے ملکی معیشت کوایک ہزارارب روپے کانقصان ہوچکاہے،پریس کانفرنس سے خطاب

اس سنگین صورت حال اور آزمائش کی گھڑی میں متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں حکومت پنجاب ان کی بھر پور مدد کر رہی ہے،شہباز شریف، متاثرہ خاندانوں کو واپس گھروں میں مکمل آباد کرکے دم لیں گے، متاثرین سیلاب سے خطاب

حکومت سیلاب زدگان متاثرین کیلئے بروقت اقدامات کرتی تو سیلاب متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان نہ اٹھانا پڑتا،عمران خان

پشاور،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جی ایچ کیو راولپنڈ ی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات ،پنجاب کے متاثرین سیلاب کیلئے آرمی چیف کو خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت کی جانب سے دس کروڑ روپے کا چیک پیش کیا

چینی صدر کا دورہ34 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تھا،خواجہ آصف،چین قرضوں کے بجائے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرے گا،چین کے تعاون سے10ہزار میگاواٹ کے منصوبے قائم ہوں گے،عمران خان کے الزامات سے چینی سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے،میاں منشا کا 34ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے کوئی پراجیکٹ نہیں،عمران خان الزامات لگانے سے پہلے مشاورت کیا کریں،پریس کانفرنس سے خطاب

وزیر خزانہ نے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے لئے مزید1.59ارب روپے جاری کرنیکی منظوری دیدی، رقم سے متاثرین کی ماہ ستمبر کی ضروریات زندگی کو پورا کیا جائے گا،سینیٹر اسحاق ڈار

کراچی نیول بیس پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ، حملے میں اسسٹنٹ آئی جی سند کا بیٹا ملوث ہے ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا دعوی ،کراچی نیول بیس پر دہشت گرد حملے میں بحریہ کے لوگ بھی ملوث ہیں‘خواجہ آصف، کچھ لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کچھ فرار ہوگئے ہیں‘ اس حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نکتہ اعتراض کا جواب

شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ، چھ دہشت گرد ہلاک، دو اہلکا ر شہید

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیاں تشکیل دینے بارے چیئرمین سینیٹ کی تجویز مستردکردی ، وزیراعظم کا بھی اس ضمن میں کوئی قدم اٹھانے سے معذرت کا اظہار ،چیئرمین سینیٹ کی تجویز داخل دفتر ہونے کا امکان

سیلاب کے معاملہ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس نے امدادی کارروائی کرنی ہے سیاست سے بالاتر ہوکرکرے، خواجہ آصف،زیادہ سیلاب تجاوزات کے باعث آتے ہیں ، اگر متعلقہ صوبائی ادارے توجہ دیں تو سیلاب کافی حد تک روکے جاسکتے ہیں،منگلا ڈیم کی سطح تاریخ کی بلند ترین حد تک پہنچ گئی،1053 دیہات ،3 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں اور 4 لاکھ 36 ہزار کی آبادی متاثر ہوئی ہے،پارلیمنٹ میں بیان

سپریم کورٹ ، عدلیہ مخالف پروگرام چلانے پر نجی ٹی وی کے سی ای او اور اینکر پرسن کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری ،وزیراعظم کو طلب کریں گے اور ان سے پوچھیں گے ، پیمرا اتنا غیر موثر کیوں ہے ،جسٹس اعجاز چوہدری کے ریمارکس

اسلام آبادہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو سلمان اکبر کو پیش ہونے ودیگر نجی فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،عدلیہ کا کام قومی اداروں کا تحفظ کرنا ہے۔ عدالت کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ کوئی نجی ٹی وی چینل کسی ادارے کے سربراہ کی پگڑی اچھالنا شروع کردیں ، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریما رکس ، جیو چینل کی نشریات آن ایئر کی جائیں۔جو کیبل آپریٹر احکامات نہیں مانتے ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں، عدا لتی حکم

غداری کیس ،وکلائے صفائی کی طرف سے تین نومبر 2007ء کی ایمرجنسی کیلئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی طرف سے مشرف کو بھیجی گئی سمری پیش کردی گئی ،عدالت کا سمری کی تصدیق کرو انے کا حکم ، مشرف کے وکلاء نے استغاثہ کے اہم گواہ مقصود الحسن پر بھی جرح مکمل کرلی ،سماعت آج بھی جاری رہے گی

وفاقی وزیر اطلاعات کی زیر صدارت پیمرااجلاس، تمام ٹی وی چینلز کی نشریات لوگوں کو دکھانے،خلاف ورزی کر نیوالے کیبل آپریٹرز کے خلاف کاروائی کی ہدایت

عوامی تحریک سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی،آج حتمی دور ہوسکتا ہے،احسن اقبال،مذاکرات کے ذریعے معاملات کا جلد ازجلد حل چاہتے ہیں،وفاقی وزیر کی مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پانی و بجلی کے شعبہ کو درپیش گردشی قرضہ جات جو کہ چند ہفتے قبل 295 ارب روپے کی سطح پر آ کر منجمد ہو گئے تھے کم ہو کر 238 ارب روپے ہو گئے ، سیکریٹری وزارت پانی و بجلی نرگس سیٹھی کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ،لائن لاسز کے حوالے سے ایک نئی حکمت عملی کے تحت لیسکو ماہ اکتوبر کے وسط تک غیر صنعتی کنکشنوں پر5.5 فیصد سے6.5 فیصد لائن لاسز جبکہ صنعتی کنکشنوں پر 1.5 فیصد لائن لاسز کم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا،منصوبہ کے تحت سب ڈویژن سطح پر ماہانہ 18 کروڑ روپے کی بچت کی جا سکے گی جبکہ جنوری میں اس منصوبے کے فیڈر سطح پر باقائدہ نفاذ کے بعد ماہانہ بچت 1 ارب روپے تک پہنچ جائے گی، وزیر اعظم کے مشیر خصوصی مصدق ملک نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں لائن لاسز پر نئی حکمت پیش کر دی

تحریک انصاف کادھرناختم ہوچکاہے وہ اب صرف جلسے کررہے ہیں ،عبدالقادربلوچ ، انہیں جلسے کیلئے دوبارہ اجازت لینی چاہئے ،اگردن کو500کارکنوں کی موجودگی بھی ثابت ہوجائے تومیں قومی اسمبلی کی رکنیت چھوڑدوں گا،سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال

سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں ، اقوام متحدہ ، ادارہ انسانی ہمدردی امورکے تعاون کار حکومت پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، ترجمان

کوئٹہ ،این اے 261پشین کم زیارت سے الیکشن ٹربیونل کا جے یو آئی (ف) کے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کو نااہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم

پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران، سیاستدانوں نے بالغ نظری کا ثبوت دیا، عالمی میڈیا ، وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے آئین کے تحفظ کا عزم قابل تعریف ہے ،گلف نیوز،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں،قومی سیاسی مذاکرات میں لاتعلقی اور ہیجان پیدا کیا ہے نیویارک ٹائمز، عمران خان کی جماعت کے بعض ارکان نے بھی ان کے غیرجمہوری حربوں کے خلاف بغاوت کر دی، فنانشل ٹائمز کا تبصرہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔