بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر ستمبر

تازہ ترین خبریں

تباہی مچاتے سیلابی ریلوں کا سفر جاری، مزید ہزاروں لوگ بے گھر

دریائے چناب، جہلم اور راوی کے سیلابی ریلوں نے آزاد کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں تباہی پھیلانے کے بعد حافظ آباد، چنیوٹ، سرگودھا اور ملتان کے مختلف علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔   فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈمرالہ، خانکی اور قادر آباد پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی ہورہی ہے، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 2 لاکھ ، مرالہ پر پانی کی آمد 1لاکھ27 ہزار اور اخراج 1 لاکھ24 ہزار کیوسک جبکہ قادر آباد پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ26ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تریموں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جہاں اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے تاہم کل یہاں سے 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزرے گا۔ اس کے علاوہ چنیوٹ برج پر پانی کا بہاؤ 8 لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ دریائے راوی میں بلوکی پر پانی کی آمد 1لاکھ5ہزار اور اخراج 92ہزار 600 کیوسک،  جسڑ پر پانی کا بہاؤ 30ہزار، شاہدرہ پر 85 ہزار اور راوی سائفن پر 86 ہزار کیوسک ہے۔

قومی خبریں -

آج کا اخبار

پنجاب ،سیلابی ریلوں نے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں تباہی مچادی ،ہیڈخانکی، قادرآباد اور ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،ہیڈمرالہ کا متبا دل حفا ظتی بند تو ڑ دیا گیا گجرات کے مزید 36 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ،کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، ہزاروں لوگ بے گھر

دریائے چناب کے سیلاب نے ہرطرف تباہی مچادی ہے، سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے ، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ گوجرانولا، سیالکوٹ،راولپنڈی، ہیڈمرالہ، منڈی بہاء الدین، خانکی اور قادر آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

وزیراعظم نواز شریف کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ، دھرنے پر بیٹھے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، وزیر اعظم ،جوپاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں قوم ان کا نوٹس لے، ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم تھا، حالیہ بارشوں نے پچھلے 20 سالہ ریکارڈ توڑدیا، حکومت کے پاس محدود وسائل ہیں،وسائل زیادہ ہوں تونئے منصوبے بن سکتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

صرف نوازشریف کااستعفیٰ نہیں،لوٹی ہوئی قومی دولت اورسوئس بینکوں میں پڑے2سوارب ڈالر بھی واپس لاکررہیں گے،عمران خان ، یہ رقم نہ تونوازشریف لاسکتے ہیں،نہ آصف زرداری ،نہ فضل الرحمن ،نہ محمود اچکزئی ملنگ لاسکتاہے ،آصف زرداری نے سرائے محل کے 5ارب 60کروڑاپنی جیب میں ڈالے ، نوازشریف نے اربوں روپے کاقرض 15سال تک واپس نہیں دیا،پاکستان کے کسان کوکسان ،مزدورکومزدور،ایماندارکوایمانداراورمحب وطن کومحب وطن لیڈرچاہئے،وطن فروش ،بے ایمان ،جاگیرداراورسرمایہ داران کی نمائندگی نہیں کرسکتا، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

غیر قانونی اور غیر آئینی پارلیمنٹ کیخلاف اعلان جنگ کرسکتے ہیں، طاہر القادری، نظام کی تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن نہیں، انقلابی تحریک کی ضرورت ہے، عو ام خواب غفلت سے بیدار ہو گئے، ان کو سمجھ آ گئی کہ انقلاب کیا ہے،پارلیمانی ممبران نے 200 فیصدی تنخواہیں بڑھائیں، غریب عوام کی صرف 10 فیصد، لعنت ایسی دولت پر ممبران اسمبلی کو ملے اور غریب کو نہیں، پارلیمنٹ غیرقانونی اور غیرجمہوری ہے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے خواہ ہماری لاشیں گرجائیں، انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب

نریندرمودی کی سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کومددکی پیشکش ،وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی امداد کی پیشکش مسترد کردی

پاک فوج کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ، 16ہیلی کاپٹرز پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے روانہ کئے گئے، متاثرہ علاقوں سے 2300افراد کو نکالا گیا ، متاثرین کیلئے خوراک کے پیکس گرائے گئے،آئی ایس پی آر

تحریک انصاف اورحکو مت کا مذاکراتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ،آج یاکل مذاکرات کاعمل مکمل ہونے کے بعدقوم کوخوشخبری دیں گے ،مذاکراتی کمیٹیاں،دھرنوں کی وجہ سے معیشت کوجونقصان پہنچ رہاہے اس پرافسو س اور ادراک ہے ، وسیع ترقومی مفادمیں مذاکرات سے مسئلے کوجلد حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،شاہ محمود،موڈیزکی طرف سے معاشی ریٹنگ منفی کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے ، حکومت کی پوری کوشش ہے سٹاک ایکسچینج ،روپے کی قدراورمعیشت مستحکم رہے ،جس کیلئے جلدہی کسی نقطے پرپہنچ جائیں گے،اسحاق ڈار

کفن پہننے اور قبریں کھودنے والوں کو مذاکرات کی میز پر لانا بڑی کامیابی ہے ،سراج الحق ،80فیصد مسائل پر اتفاق رائے ہو چکا،ہم تینوں فریقوں کو ذلت اور رسوائی سے بچانے اور ایک باعزت حل کی طرف لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ، فریقین کے درمیان جن مسائل پر اتفاق نہ ہوسکا ،ا ن کے حل کے لیے تجاویز پیش کروں گا ، امیر جماعت اسلامی کا جلسہ عام سے خطاب

سندھ بھر میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،آصف زرداری کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت،ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، سابق صدر کا وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں اظہار

انتخابی اصلاحات ،دھاندلی کی تحقیقات اور صاف شفاف انتخابات پر حکومت اور دھرنے والے متفق ہیں ،چوہدری سرور ، دھرنے والوں کے 5 مطالبات مان لئے تھے ، عمران خان اور طاہر القادری اب لچک دکھائیں،گورنر پنجاب

اسکردو کے پہاڑی علاقے چراہ گاہ دیو سائی میں برفباری اور طوفان میں 174 افراد لاپتہ،طوفان میں پھنسے ہوئے افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل

پاکستان : بے شمار مسائل ، سیاسی بحران کا شکار ، اب قدرتی آفت کی زد میں آ گیا ، تباہ کن بارشوں سے ایک نیا انسانی بحران پیدا ہو گیا ،دھرنوں کی وجہ سے 547 ارب کا نقصان ہو چکا ہے ، قدرتی آفت کا نقصان شامل ہو نے سے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصا ن ہو گا ،بے روزگاری ، مہنگائی اوردیگر مسائل کا شکار پا کستا نی ہر آ نے والے دن مسا ئل کی دلدل میں پھنستے جا رہے ہیں ، رپو رٹ

پنجاب :بارشوں اور سیلاب سے 103 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ،پنجاب حکومت کا صوبے میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ،متاثرینِ بارش کے لیے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

عمران خان کی پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنے کی اپیل،عمران خان کی زیر صدارت میں پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،کااہم اجلاس ، دھرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل، پنجاب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ،یہ تاریخی موقع ہے دھرنے میں ہر پاکستانی کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے شرکت کرنا ہوگی،موجودہ کرپٹ نظام اورمفاد پرست ٹولے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات حاصل کرنی ہو گی، نوازشریف کے استعفے تک یہ دھرنا جاری رہے گا، اجلاس سے خطاب

عمران خان، طاہرالقادری خواتین اوربچوں کے بغیرریڈزون میں داخل ہوکردکھائیں، سعد رفیق، چینی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی رضا مندی سے موٴخر کیا گیا ،وزیرریلوے کی میڈیا سے گفتگو

سیاسی سمندر میں طغیانی اور دھرنوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت، سیاست دانوں اور قوم نے شمالی وزیرستان کے متاثرین بھائیوں کو بھلادیا ہے،بلاول بھٹو، آئی ڈی پیز نے ہمارے کل کو محفوظ بنانے کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے،ہماری مسلح افواج ملکی بقاء وسلامتی کیلئے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب میں مصروف ہے، اس وقت سیاسی حالات کے باعث ہم صرف اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور آئی ڈی پیز کو بھول گئے ہیں جو بڑی بدقسمتی ہے، سیاسی قیادت سے پرزور اپیل کرتا ہوں وہ نفرتوں کی دیواریں ختم کرکے اور اپنے اختلافات کو بھلا کر قومی یکجہتی پیدا کریں اور شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی بھرپور امداد کریں، قوم کے نام ویڈیو پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے اچانک جلالپور بھٹیاں پہنچ ،سیلابی علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا،مصیبت کی گھڑی میں مبتلا متاثرین سیلاب کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہیں ریسکیو اور ریلیف فراہم کرنے تک میں ان کیساتھ ہی رہوں گا،شہباز شریف

تحریک انصاف نے سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان ممتاز علی بھٹو کو تحریک انصاف میں اپنے پورے گروپ اور ساتھیوں کے ہمراہ شمولیت کی دعوت، امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صوبائی صدر بنانے کی پیشکش

سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مقبوضہ کشمیرمیں عوام سے تعزیت کرتے ہیں،پاکستان

طاہر القادری کا اپنے خلا ف دائر مقدمات کا دفاع کرنے کا فیصلہ، طاہر القادری سمیت دیگر کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں بھی دائر کی جائینگی، وکلا ء سے را بطے

گروپ کو اعتماد میں لئے بغیر دھرنوں کی حمایت سے سینئر وکیل رمضان چوہدری سے ناراض، برہان معظم کو بار کا نیا وائس چیئرمین بنائے جانے کا امکان ، عمران خان کی طرف سے افتخار چوہدری کو دیا گیا جواب واپس لینے پر حامد خان اور احمد اویس ناراض ، سپریم کورٹ میں پارٹی کا مقدمہ نہ لڑنے کا فیصلہ

چین کے صدر کا ستمبر میں دورہ طے تھا،پاکستان میں سیاسی حالات کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنا پڑا،نائب سفیر کا بیان ،چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، چینی سفارتخانہ

بارشوں کے بعد تحریک انصاف کے مظاہرین ابتدائی دو روز میں بالکل میدان چھوڑ گئے تھے ،عوامی تحریک کے بھی پانچ سو سے زائد مظاہرین بارشوں کا فائدہ اٹھا کر دھرنے سے غائب ،عوامی تحریک کے دھرنے میں مظاہرین کی تعداد پانچ سے سات ہزار کے قریب رہتی ہے ،جس میں منہاج القرآن کے تین ہزار سے زائد ملازمین،طلباء وطالبات اور 500سے زائد ایسے مظاہرین بھی شامل ہیں جنہیں اجرت دیکر لایا گیا، وزارت داخلہ کودھرنوں کے حوالہ سے تازہ رپورٹ میں انکشافات

اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی کوثالثی کااختیارنہیں ،حکومت براہ راست فریقین سے مذاکرات کررہی ہے ،پرویزرشید،عوام نے عمران خان کاسول نافرمانی کی کال کومستردکردیا ،عمران خان اپنے بنی گالہ کے گھرکابل بھی اداکیاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

”بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا“،عمران خان نے ”میرا“ سے شادی کی پیشکش کو معذرت کے ساتھ ٹھکرا دیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

چارسدہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں۔

کوئٹہ، نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پیشی کے بعد آفتاب شیرپاؤ صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، فرانسیسی سفیر فلپ تھائی بائوڈ وزارت خارجہ میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ اُمور سرتاج عزیز سے ملاقات ..

اسلام آباد، برطانیہ کیلئے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ..

اسلام‌آباد، پاکستانی ہائی کمشنر برائے آسٹریلیا نائلہ چوہان وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات ..

اسلام‌آباد، چیف جسٹس ناصر الملک نئے جوڈیشل ائیر کے موقع پر منعقدہ تقریب کی صدارت کر رہے ہیں۔

راولاکوٹ، وزیراعظم نواز شریف راولا کوٹ میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں‌کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔

راولاکوٹ، وزیراعظم نواز شریف، صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید بارشوں، سیلاب ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔