بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار ستمبر

تازہ ترین خبریں

قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، قوم پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود نوٹس لے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کی صورتحال کے فضائی جائزے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کوترقی کی راہ پردوبارہ گامزن کردیا ہے، چینی صدرکا دورہ پاکستان کی ترقی کے لئے انتہائی اہم تھا،قوم کو پاکستان کی ترقی کے خلاف عناصر کا خود ہی نوٹس لینا ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں نے گزشتہ  20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،سیلاب کے باعث فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقوں میں حکومت اورفوج متاثرین کی مدد کررہی ہے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

بارشیں و سیلاب ، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 32 زندگیاں نگل لیں،تین روز میں ہلاکتیں 176تک پہنچ گئیں

پنجاب میں سب سے زیادہ افراد لاہور میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، چنیوٹ، قصور اورگجرات میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

حالیہ بارشوں و سیلاب سے اموات و تباہی ملک کیلئے عظیم نقصان ہے ،وزیر اعظم ،حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل استعمال کرے گی، مسلح افواج اور صوبائی حکام امدادو ریسکیو کی کارروائیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں،سیلاب کے باعث تباہی کے جائزہ اجلاس سے خطاب، وزیراعظم کی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اپنے علاقوں کا دورہ اور امدادی سرگرمیوں کے احسن انداز میں آگے بڑھنے کی نگرانی کی ہدایت، متاثرہ علاقوں سے لوگوں و مال مویشیوں کو فوری محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی بھی ہدایت

اسمبلی میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے،عمران خان ،حکومت نے تحریک انصاف کے5مطالبے ماننے کا بھی جھوٹ بولا،نوازشریف اور آصف علی زرداری نوراکشتی کھیل رہے ہیں،بادشاہت کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں،نوازشریف کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے،کرپٹ حکمران نے کرپشن کی یونین بنا رکھی ہے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

چوہدری نثار کا اعتزاز احسن کے الزامات سے درگزر کرنے کا اعلان، ان الزامات کو ایف آئی آر قرار دیتے ہوئے کسی بھی جج سے تحقیقات کی پیش کش کردی ، ناقدین کو کھلے دل سے پیشکش کر تاہوں الزامات کے حوالے سے یک رکنی ، دو رکنی یا سہ رکنی عدالتی کمیشن یا ٹربیونل اپنی مرضی کا بنائیں جہاں دونوں فریقین اپنے آپ کو پیش کریں اوراس کے بعد اگر مجھ پر ایک فیصد بھی الزام ثابت ہوگیا تو صرف وزارت سے ہی نہیں سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلونگا ، ہمیشہ سیاست عزت کیلئے کی ہے،پاکستان کی دولت کی اپنی ذاتی دولت سے بڑھ کر حفاظت کی ہے ، نواز شریف اور شہباز شریف کا منہ پر سب سے بڑا نقاد اور پیٹھ پیچھے سب سے بڑا محافظ و سپورٹر ہوں ، میرے بھائی کا سیاست سے دور تک کا بھی واسطہ نہیں تھا انہوں نے فوج میں اور باہر بھی مجھ سے زیادہ عزت کمائی ،وفاقی وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

جب تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا حساب نہیں لے لیتے دھرنا جاری رہے گا، طاہر القادری ، اقوام کے دفاع عوام سے ہوتے ہیں ،عوام تعلیم حاصل کر کے جعلی ڈگریوں والوں کے آگے دھکے کھا رہے ہیں، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بہادر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہو ں، ملک کے لٹیرے حکمرانوں نے اپنی عیاشی کے لیے دولت لوٹ کر ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے،ہمارے نوجوا ن اپنے ملک کے لیے مر مٹنے کے لیے تیار ہیں مگر حکمرانوں نے انہیں پس پردہ رکھا ہے،پیسے سے آواز روکی جائے گی اور دباؤ سے آواز جھکائی نہ جاسکے گی، انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

قوم کے مضبوط عزم اور مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت سے ہم ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے،ممنون حسین ،آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا،قوم کو اس آپریشن کی اہمیت کا علم ہے، قوم ہماری مسلح افواج کے کردار کا ا دراک کرتی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب

فریقین کے درمیان کسی نکتے پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں متبادل تجویز تیار کرلی ہے،سراج الحق،چاہتے ہیں جمہوریت ختم نہ ہو اور نہ ہی آئین کو کوئی نقصان پہنچے،ملک اس وقت بے شمار بحرانوں کی زد میں ہے،حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بلاتفریق اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اجتماعی کردار ادا کریں، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

ملک بھر میں یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا گیا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پْروقار تقریب ، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد کے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ شہدا کی قبروں ، مزار اقبال پر پھول چڑھائے گئے

وزیرستان میں 80فیصد سے زائد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کیا جاچکا ہے، جونہی مکمل علاقہ کلیئر ہوگا متاثرین کو بلاتاخیر واپس بھیج دیا جائیگا ،آرمی چیف ، قوم چاہتی ہے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا ئے تاکہ آئندہ کسی کی بھی یہ جرات نہ ہوسکے کہ وہ ہمارے عوام پر ظلم کریں ہمارے بچوں اور بزرگوں کا دہشت گردوں سے خوف ختم ہوجائے ،قبائلی عوام کو یقین دہانی کراتے ہیں پاک فوج اور پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے وہ دہشت گردوں سے کسی صورت بھی نہ گھبرائیں، ہمار ادل متاثرین کے ساتھ ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہیگا ، بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن سے خطاب، آرمی چیف کا شمالی وزیر ستان میں میرعلی کا دورہ ، فوجی جوانوں کے ساتھ یوم دفاع منایا ، آپریشنل کمانڈر نے انہیں آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ، ملک کی سکیورٹی صورتحال ،دھرنوں اور اعتزاز احسن کے جواب میں پریس کانفرنس پر تبادلہ خیال، پریس کانفرنس پر ممکنہ ردعمل سنگین ہوسکتا ہے ، اپوزیشن سینٹ کے اجلاس سے واک آؤٹ کرسکتی ہے، اس وقت جمہوریت کے استحکام کیلئے تمام جماعتوں کی یگانگت بڑی ضروری ہے ، وزیرا عظم ،پریس کانفرنس کرنا میرا حق ہے ، ٹھوس شوائد موجود ہیں ،حقائق ہر حالت میں قوم کے سامنے لاؤنگا ، لڑائی اعتزاز ا حسن نے شروع کی ، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مجھے ٹارگٹ کیا گیا ،چوہدری نثار کا وزیراعظم کو صاف جواب

موجودہ بحران کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ملکر کام کرنا چاہئے،آصف زرداری

دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی،چینی صدر کا دورہ دونوں حکومتوں کی باہمی مشاورت سے ملتوی کیا گیا،نئی تاریخ کا اعلان جلد کریں گے،دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ

بھارت کی سیلاب کے حوالے سے غلط ڈیٹا فراہم کرنے پر پاکستان سے معذرت

چوہدری نثار نے درگزر کا لفظ استعمال کیا ہے جسے قبول کرتا ہوں ،اعتزاز احسن، ان کا درگزر کرنا بہتری کی جانب قدم ہے ، ڈنڈا بردار سیاست کا کبھی حامی نہیں رہا، چوہدری نثار اور میرے درمیان مفاہمت کے بعد جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا پلان ڈی بھی ناکام ہوگیا ،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان، سیاسی پختگی قرار،”شاباش“ دے ڈالی

مولانا فضل الرحمن کا الطاف حسین سے ٹیلیفو نک رابطہ،الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفے کا فیصلہ موخر کردیا، دو نو ں رہنما و ں کا سیاسی بحران اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال

تحریک انصاف کے استعفیٰ نہ دینے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد5ہو گئی

عمران خان کا کنٹینر کابینہ سیکرٹریٹ کے سامنے ڈی چوک منتقل ، منتقلی کے دوران کارکنوں نے کسی بھی تخریب کاری سے بچنے کیلئے چاروں طرف سے کنٹینرز کو حصار میں لئے رکھا ، گو نواز گو کی شدید نعر ے بازی

طاہر القادری کا کنٹینر ڈی چوک منتقل کرنے کا فیصلہ کارکنوں کے دباؤ کے باعث واپس لے لیاگیا،کنٹینر کو یوٹرن دے کر کیبنٹ بلاک کے سامنے کھڑا کردیاگیا، کارکنوں کے پرجوش نعرے، ہم آگے بڑھنے آئے ہیں پیچھے نہیں جائینگے، کارکنان عوامی تحریک

تحریک انصاف کے مرکزی سطح پر4، خیبرپختونخوا میں5گروپ بن گئے

قومی اسمبلی میں غلط بیانی کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرکورٹ اپیل دائر ،وزیر اعظم اور وزیر داخلہ غلط بیانی کرنے پر آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور ترسیٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتے انہیں نااہل قرار دیا جائے، در خوا ست گزار

خواجہ سعد رفیق نے این اے 125میں ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کوالیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا

وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے فنڈز مہیا کرنے کا جائزہ ، واشنگٹن میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اجلاس طلب کرنے کیلئے تجویز پیش کی جائے ، وزیر خزانہ کی وزارت پانی و بجلی حکام کو ہدایت

حکومت اور تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کی تعداد کم کرنے پر متفق

نیٹو نے سریع الحرکت فورسز کی منظوری دیدی ، اسلامک سٹیٹ نیٹو ممالک کے لیے مشتر کہ خطر ہ قرار ، اسلامی ریاست کو سرمائے کی فراہمی کے راستے روکنا ہوں گے،نیٹو سربراہان ،پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں القاعدہ کے مضبوط ٹھکانے تبا ہ اور قیادت کا خاتمہ کر دیا ، باراک اوباما

پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد شاہراہ دستور خیمہ بستی میں تبدیل، انقلاب سکول بھی قائم،85 طلباء کی پہلی غیر رسمی کلاس ،قومی ترانہ پڑھا گیا اور پھر بچوں کو کھیل کود کیلئے چھوڑ دیا گیا، پارلیمنٹ کے سامنے ریڑھی بانوں ، خوانچہ فروشوں نے بھی قدم جمالئے،عارضی بازار بھی لگ گیا، ایزی لوڈسمیت بنیادی ضرورت کی ہر شئے میسر ، مخیر حضرات نے دل کھول کر امداد دی مگر کوئی ریکارڈ موجود نہیں،سربراہ انتظامی کمیٹی کی گفتگو

اس وقت جمہوری قوتوں کا اتحادی ضروری ہے دیگر معاملات پر کسی اور وقت بات کر سکتے ہیں، بلاول بھٹو

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔