بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ ستمبر

تازہ ترین خبریں

طوفانی بارشوں کےباعث مشکلات کا شکار عوام کی مدد کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کے باعث مشکلات میں گھرے افراد کی مدد کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، اس سلسلے میں مسلح افواج اورصوبائی اتھارٹیزکی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ملک میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال پر غور کے لئے وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر وفاقی وزار، چیئرمین این ڈی ایم اے، کیبنیٹ سیکریٹری اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہوا۔  پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اب تک 110 افراد جاں بحق جبکہ 148 زخمی ہوئے ہیں اس کےعلاوہ لاکھوں ایکڑ راضی زیر آب ہونے کے علاوہ 650 مکانات مکمل طور پر جبکہ ہزاروں جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت اب تک متاثرین میں ایک ہزار 500 خیمے جبکہ 3 ہزار کمبل تقسیم کئے جا چکے ہیں

قومی خبریں -

آج کا اخبار

بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریاں،پنجاب ،آزادکشمیر، گلگت اور کے پی کے میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ،سینکڑوں زخمی ،دریاؤں میں طغیانی ، لینڈ سلائیڈنگ، مکانات کی چھتیں منہدم ،بیشتر علاقوں میں بجلی بند اور کاروبار زندگی مفلوج ہو گیا ہے ،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

گزشتہ روز نارروال، کامونکی، کندیاں، قصور اور جھنگ سمیت مختلف شہروں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 40 افراد موت کے گھاٹ اتر گئے تھے۔ پنجاب کے متعدد علاقوں میں جاری بارش نے تباہی مچا رکھی ہے

وزیر داخلہ کے چوہدری اعتزاز احسن کے بارے بیان پر وزیر اعظم نے ایوان میں معذرت کرلی ، ہمیں ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کیلئے ایک دوسرے کی حمایت کر نی چاہیے ، وزارت عظمیٰ پھولوں کی سیج نہیں کانٹوں سے بھرا بستر ہے ، اقتدار سے زیادہ آئین اور پارلیمنٹ عزیز ہے ، کوئی کمپرو مائز نہیں کرینگے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

آرمی چیف کو کور کمانڈرز کا نواز شریف کی حکومت گرا کر مارشل لاء لگانے کا مشورہ

کسی کی گردن پر گھٹنا رکھ کر استعفیٰ لینے کی سیاست غلط ہے، اعتزاز احسن ، لیگی وزرا ء نے یہ وطیرہ بنا لیاہے کہ کسی بھی شریف آدمی کی پگڑی اچھال دیں، اگر میں چاہوں تو آپ کی حکومت اور اس پارلیمان کو ختم کردوں ، حکو مت کی باڈی لینگویج بدل گئی جس کی پہلے ہی توقع رکھتا تھا، وزیر اعظم پارلیمان سے باہر کھڑے لو گو ں کی آنکھوں میں موجودہ نظام کے لیے نفرت اور حقارت کے شعلوں کو دیکھیں اور محسوس کریں، ایو ان کے مشترکہ اجلا س سے خطا ب

وزیراعظم کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، وزیراعظم کی کمزوری جمہوریت کی کمزوری ہوگی ،خورشید شاہ ،وزیراعظم کی کی صفوں میں پورس کے ہاتھی ہیں جوحکومت میں بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں، اعتزاز احسن پر لگائے گئے الزامات کی پر زور مذمت کرتے ہیں، چودھری نثار ایوان میں آکر معافی مانگیں،جمہوریت کا پاس رکھنے کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال

وزیراعظم نے چوہدری نثارکے استعفیٰ کی پیشکش مستردکردی ،آج صبح 10بجے ملاقات کیلئے بلالیا ،چودھری نثار کو اعتزاز احسن کے خلا ف پریس کانفرنس نہ کرنے کی ہدایت ، معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ جلد سے جلد حل کیا جائے، اپوزیشن کی تنقید کو کھلے دل سے قبول کیا جائے،موجودہ بحران پر جلد سے جلد قابو پاکر معاملات کو حل کیا جائے،نوازشریف

عمران خان کا دھرنا واپس ڈی چوک منتقل کرنے کا اعلان ،لگتا ہے چینی صدر کو بھی پتہ چل گیا نوازشریف جانے والاہے ،عمران خان ،حکومت چین سے 35ارب ڈالرکی سرمایہ کاری نہیں کروائے گی بلکہ قرض لے گی جوعوام اپنے ٹیکسوں اوربجلی کے بلوں سے اداکریگی،نوازشریف،الیکشن کمیشن اورافتخارمحمدچوہدری نے مل کرمئی 2013ء کامیچ فکس کیاتھا،ہم فوج کے کہنے پرنہیں عوام کے اشارے پرآئے ہیں ،وقت آگیاہے عوام غلامی کی زنجیریں طورکراپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ،کسی بھی صورت نوازشریف کااستعفیٰ لئے بغیرواپس نہیں جائیں گے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی دیکھ بھال اور امداد کے لئے صوبے کے شہر شہر اور قصبہ قصبہ جاؤں گا،شہباز شریف ، اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گاجب تک بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثر ہونے والے تمام افراد کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا، عوامی نمائندے اور افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے باہر نکلیں اور اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،موسم کی خرابی میرا راستہ نہیں روک سکتی‘ ہیلی کاپٹر نہ ہو تو گاڑی کے ذریعے پہنچوں گا اور جہاں گاڑی نہ جا سکے وہاں پیدل جاؤں گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا سیالکوٹ‘ کامونکی‘ مریدکے‘ ڈسکہ اور گوجرانوالہ کے مقامات پر بارشوں اور سیلابی ریلوں کے متاثرین سے خطاب

مسلح افواج کی بہترین آپریشنل تیاریاں دشمن کے خلاف موثردفاع ہیں ،آرمی چیف ،اندرونی خطرات اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیاری بھی فوج کاطرہ امتیازرہاہے،جنرل راحیل شریف کاکورہیڈکوارٹرزملتان کادورہ ،فوجی مشقوں کامعائنہ

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک دور، ایجنڈے میں شامل بہت سے نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، آج بھی جاری رہیں گے،اسحاق ڈار، مذاکرات جاری رہیں گے ، چینی صدر کے دورہ کی اہمیت کا ادراک ہے، آج چینی سفیر سے تحریک انصاف کا وفد ملاقات کرکے انہیں مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے گا ، شاہ محمود قریشی

نواز شریف پر احسان کے لئے نہیں جمہوریت کو بچانے آئے ہیں،آصف علی زرداری، اعتزاز احسن سے وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کی معذرت کافی نہیں،وزیر داخلہ کو ذاتی طور پر معذرت کرنی چاہیے،میری شخصیت ایسی نہیں کہ ہر جانب اشتعال بڑھاؤں،چین کے ساتھ تعلقات میں تعطل کو بر دا شت نہیں کر سکتے،صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ کے حکم 4 ڈی ایس پیز کی معطلی کے احکامات برقرار جبکہ باقی 5 ڈی ایس پیز کے تبادلہ کے احکامات بھی برقرار

افتخار چوہدری اور اشفاق پرویز کیانی انتخابی دھاندلی میں برائے راست ملوث تھے، فوج ملوث نہیں تھی ،چوہدری شجاعت کا الزام ، وقت آگیا ہے فوج مداخلت کرکے معاملہ کو سلجھائے‘ اونٹ خیمے سے باہر آئے گا تو کس کروٹ بیٹھے گا ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس،دھرنے کی صورتحال اور چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے پر شدید تشویش کا اظہار، ملک کو ناقابل تلافی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، چین کے صدر کا دورہ پاکستان ری شیڈول کیا جائے گا،سرتاج عزیز

اسلام آباد کا موسم ٹھنڈا مگر جذبات گرم ہیں جذبات کو موسم کے مطابق کرنا چاہتے ہیں ،سراج الحق ، قوم کو وہ چیزیں دیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہو، ہماری تجاویز قبول نہ کی گئیں تو معاملہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے، اسلام آباد کو جلد خالی ہونا چاہیے، رحمن ملک کی اپوزیشن جرگہ کی تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

قدرتی آفات کے باعث آزادی وانقلاب مارچ کے دھرنے فی الفور ملتوی کردیئے جائیں ، الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل

وزیراعظم نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی جائے گی، وزراء اور اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوام کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت

ملک ریاض کا سیلاب متاثرین کیلئے پچاس کروڑ دینے کا اعلان ،چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی مخیر حضرات سے اس کار خیر میں شامل ہونے کیلئے اپیل

سراج الحق،خورشید شاہ کاملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، سیاسی جرگہ مظاہرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سخت کوششیں کر رہا ہے ،سراج الحق، توقع ہے سیاسی جماعتیں اپنے مثبت کردار سے بحران کو جلد حل کرائیں گی ،خورشید شاہ

چوہدری نثار کو گزشتہ چند پارلیمانی سالوں میں پہلی مرتبہ شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ،قائد ایوان چوہدری اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کو ناکوں چنے چبوائے ، غصہ میں ایوان سے باہر چلے گئے ، چوہدری نثار کو نہایت جارحانہ مقرر سمجھا جاتا ہے اکثر و بیشتر اراکین پارلیمان ان کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں تاہم اعتزاز احسن نے مشترکہ اجلا س میں ان کی لفظوں سے دھنائی کرڈالی

حکومت نے تحریک انصاف کی تجاویز کا جواب دیدیا،عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات یکسر مسترد ، وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ غیرآئینی قرار ، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام آرڈیننس کی بجائے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت قائم کیا جائے گا،حکومتی جواب پی ٹی آئی قیادت کے حوالے

وزیر اعظم نواز شریف کی مینگو ڈپلومیسی ، تناو کم کرنے کے لئے مودی کو آم بھجوائے، بھا رت کے سا تھ کڑوے تعلقات کو میٹھا بنانے کے لئے چونسہ اور سندھڑی آم دئیے گئے ہیں،بھارتی میڈیا

عمران خان اور علامہ قادری سے درخواست ہے ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال کی وجہ سے اپنے اپنے دھرنے ملتوی کر دیں، خواجہ سعد رفیق ،چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے ملک کو کافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،پریس کانفرنس سے خطاب

حکومت اگر آصف علی زرداری کی مفاہمت20 فیصد بھی استعمال کرے تو معاملات حل ہوجائینگے، رحمان ملک، جن سے رہنمائی لینی تھی اگر وہ پتھر مارنے شروع کردیں تو رہنمائی کہاں سے ملے گی ، پارلیمنٹ کی کارروائی سے قوم کو ٹھیس پہنچی ہے ، ڈنڈے اور گولیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ،عمران خان اور طاہر القادری سیز فائر کریں اور ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں ،میڈیا سے گفتگو

حکومت کی جانب سے چین کے ساتھ کوئلے سے چلنے والے بجلی کے پیدواری منصوبوں میں سرمایہ کاری کے نام پر 34ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے جانے کا انکشاف ،حکومت قرضہ 07فیصد سود پر حاصل کر ے گی،ذرائع

دھرنوں سے ملکی معیشت کو اب تک 547 ارب کا نقصان ہوا،وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع

کبھی ایمپائرکی انگلی پرسیاست نہیں کروں گا، بلاول بھٹوزرداری

چوہدری نثار سے وزیر داخلہ کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ

چوہدری نثارضدی ہیں ،توگھراورپارٹی میں ضدکریں باہرکوئی نہیں مانتا،قمرزمان کائرہ ،وزیراعظم نے اگرمعذرت کرلی ہے توچوہدری نثارکوبھی معذرت کرنی چاہئے،نجی ٹی وی سے گفتگو

پا ک فوج ،نواز شریف کی توانائی پالیسی کی حامی ہے،برطانوی جریدہ ، سر کا ری ٹی وی پر یلغار کرنے والے طاہر القادری اور عمران خان کے حامی تھے۔حکومت، مظاہرین اور فوج کے درمیان ایک ناخوشگوار موقف نے پاکستان پر کنٹرول کوپہلے سے زیادہ مشکل بنا دیا ہے’ اکنامسٹ

نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں، جمہوری نظام میں غیرآئینی تبدیلی کے حا می نہیں ،امریکہ ،تمام فریق مذاکرات کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کریں۔ترجمان میری ہاف

صدر ژی جینگ کے پاکستان دورے کی منسوخی بارے رپورٹیں بے بنیاد ہیں،چین،دورے کا ابھی سرکاری سطح پر کوئی اعلان ہی نہیں کیا گیا تھا،چینی وزیر خارجہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

لاہور، شدید بارشوں‌کے بعد سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی میتوں‌کے پاس ان کے عزیز و اقارب جمع ..

لاہور، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف باٹا پور میں 1965کی جنگ کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد دُعا مانگ ..

جہلم، جماعت الدعوة کے رضا کار موٹر بوٹ کے ذریعے متاثرہ علاقوں‌میں امدادی کاموں‌کیلئے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی، کرسچین کالونی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی، سیلاب سے متاثرہ کرسچین کالونی کے رہائشی منہدم ہونے والے مکانوں‌ کے ملبے سے سامان نکال رہے ہیں۔

راولپنڈی، سیلاب سے متاثرہ کرسچین کالونی کی رہائشی خاتون مکان کے ملبے سے سامان نکال رہی ہے۔

راولپنڈی، کرسچین کالونی کے رہائشی مکان سیلاب کی نذر ہونے کے بعد عارضی خیمے میں رہائش پذیر ہیں۔

کوئٹہ، یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری پارک میلے میں بچوں کو جدید اسلحے اور فوجی گاڑیوں کے بارے میں ..

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔