بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات ستمبر

تازہ ترین خبریں

چینی صدر نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا

چین کے صدر ژی جن پنگ نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نےمتبادل تجویزدی جوچینی سیکیورٹی ٹیم نےمستردکردی۔ چینی سیکیورٹی ٹیم نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ چین کےصدرموجودہ حالات میں پاکستان نہیں آسکتے، پاکستان اورچینی حکام نےچینی صدرکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق نئی تاریخوں پربعدمیں بات چیت ہوگی، چین کےساتھ32ارب ڈالرزکےمعاہدےہونےتھے، چینی صدرکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےسےصدراوروزیراعظم کوآگاہ کردیاگیا۔ ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیاسی دھرنوں کے باعث چینی صدر کی پاکستانی حکام کیساتھ لاہور میں ملاقاتیں کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن چین کی سیکورٹی ٹیم نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیرئنس نہیں دی

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کے لیے تیار ہیں،شاہ محمود کی پارلیمان میں یقین دہانی، تحریک انصاف نے اپنے لئے نہیں آنے والی نسلوں کے لئے یہ مارچ کیا ہے،حکومت کو ساڑھے پانچ مطالبات منظور کرنے تک بھی ہم نے ہی پہنچایا،تاریخ فیصلہ کرے گی کہ کیا درست اور کیا غلط ہے؟ ،کسی اور کے اشارہ پر نہیں عوام کے اشارہ پر چلے ،چلنے سے پہلے عہد کیا تھا کہ مارشل لاء آیا تو اس کی مذمت اور مزاحمت کریں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

یہاں تاثر ہے کہ گرینڈ منصوبہ ہے تحریک انصاف کسی گرینڈ پلان کا حصہ نہیں ہے آج جس نہج پر کھڑے ہیں مطالعہ کریں کہ ہم کیسے پہاں پہنچے

میچ جیتے بغیر واپس نہیں جاؤں گا،عمران خان ،چار حلقوں کی بات ان سوئنگ یارکر کی طرح تھی،جس کا مقصد عام انتخابات کی ساری دھاندلی کا پول کھولنا تھا مگر نوازشریف سمجھ گئے تھے یہ حلقے کھل گئے تو دھاندلی ثابت ہوجائے گی اوران کے پاس دوبارہ انتخابات کے علاوہ کوئی جواز نہیں بچے گا،نوازشریف سیاستدانوں،ججوں،الیکشن کمیشن اور پولیس سمیت ہر شخص کو خرید لیتے ہیں اور پیسے کے ذریعے طاقت کا غلط استعمال کرکے اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں،یہ درست ہے تحریک انصاف اس وقت تقسیم کا شکار ہے مگر اس مشکل وقت میں ان مفاد پرستوں کے چہرے بے نقاب کر دئیے ہیں جو سونامی میں فائدہ اٹھانے کیلئے آئے تھے،دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں انکوائری مکمل ہونے تک الزام کنندہ کو مستعفی ہونا پڑتا ہے، آزادی دھرنے کے شرکاء سے خطاب

خورشید شاہ اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر ن لیگ کی حمایت کررہا ہے،شرم آنی چاہیے،طاہرالقادری ، اپوزیشن لیڈر کا کس جماعت سے تعلق ہے جس نے پاکستان توڑا،ہمیں غیر جمہوری کہنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، محمود اچکزئی قائد اعظم کی رہائش گاہ حملے پر کیوں خاموش ہیں‘ آصف زرداری خورشید شاہ کی زبان بندی کرائیں ورنہ بات بہت دور تک جائے گی‘ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہوتا تو ہم بھی مانتے ‘ چیلنج کرتا ہوں گرفتارکارکن رہا ،رکاوٹیں ہٹائی جائیں تین دن میں لاکھوں کا سمندر نظر نہیں آیا تو دھرنا ختم کردوں گا‘ پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ ہمارے کارکنوں نے نہیں ( ن لیگ کے گلوبٹوں نے کیا ہے ،مخیر حضرات بچوں کیلئے کھلونے ‘ کتابیں اور جھولے بھجوائیں، عوام کیلئے بستر ‘ چھتریاں ‘ شامیانے اور دوائیں بھجوائیں کیونکہ اب یہ دھرنا اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک ایوانوں میں بیٹھے لوگوں کو نکال باہر نہیں کرتے ‘ عمران خان کے ساتھ مل کر یہ جنگ جیتیں گے، کارکنوں سے خطاب ، پارلیمنٹ لان میں بیٹھے کارکنان فوراً پارلیمنٹ کا لان چھوڑ کرسڑک پر آجائیں،سربراہ پی اے ٹی کا اعلان

سیاسی بحران کے حل کیلئے گرینڈجرگہ اختتام پذیر،مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،بات چیت جاری رکھنے پراتفاق ہواہے ،احسن اقبال ،سب سے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ڈیڈلاک ختم ہوا،آج بات چیت کاایک اوردورہوگا،امیدہے کہ اچھی خبرملے گی،رحمن ملک ،عوامی تحریک معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ،رحیق عباسی ،تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان بھی ڈیڈلاک ختم ہونے کے بعدمذاکرات کاایک اوردوربے نتیجہ ختم ،آج کوئی نتیجہ نکل سکتاہے ،عارف علوی

موجودہ سیاسی بحران ،پیپلز پارٹی کا مذاکرات سے حل کی کوششیں جاری اور پارلیمنٹ و جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ،معاملے کادرمیانی حل نکالاجائے،وزیراعظم کواستعفیٰ نہیں دیناچاہئے،آصف زرداری

بچوں اور عورتوں کا مزید استحصال نہ کریں انہیں واپس گھر جانے دیا جائے ،وفاقی وزراء کا عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سے مطالبہ، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والوں نے آج پارلیمنٹ کا سہارا لے کر اپنا موقف پیش کیا ،خیبرپختونخواہ حکومت آئی ڈی پیز کی امداد پر توجہ دے ،یورپی یونین نے انتخابات کو ماضی سے بہتر قرار دیا، عمران خان الزامات کے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے، احسن اقبال، زاہد حامد ، زبیرعمرد اور انوشہ رحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

سپریم کورٹ نے دھاندلی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پارلیمانی جماعتوں سے تجاویز چوبیس گھنٹوں میں طلب کرلیں، شیخ رشید نے سیکرٹریٹ کی عمارت کارکنان سے خالی کرانے کی یقین دہانی کرادی،سیاسی جماعتیں بتائیں کہ بنیادی حقوق کیا ہیں اور ان کی تشریح کیا ہے ؟چیف جسٹس، لکھ کر دیا گیا کہ سرکاری عمارت میں داخل نہیں ہوں گے، جسٹس جواد ایس خواجہ،تمام سرکاری دفاتر بند ہیں کیا بنیادی حقوق نہیں رہے پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے اس سے ہمیں غرض نہیں ہے ، جسٹس ثاقب، اٹارنی جنرل بتائیں دھرنوں سے معیشت کا کتنا نقصان ہوا ذمہ داری کا تعین کرینگے ، جسٹس انور ظہیر جمالی

پارلیمنٹ میں جو شعلہ بیانی کی جارہی ہے اس قسم کے حالات میں ہماری جماعت اس ایوان کا حصہ نہیں رہ سکتی، الطاف حسین، اسمبلیوں کو رویہ ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہفتے کا ٹائم دیتا ہوں، اراکین قومی اور سندھ اسمبلی اپنے استعفے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر نصرت کو جمع کرادیں، قائد ایم کیو ایم ،ایم کیو ایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے نائن زیرو جمع کرادیئے

شاہ محمود کا ایوان میں آنا پارلیمنٹ کو تسلیم کرنا ہے جو ایوان کی بڑی کامیابی ہے،خورشید شاہ،ایک پارٹی کالیڈر دوسری جماعت پر فرد جرم عائد کرگیا ہے یہ آپ کو فائدہ دے گا، بات چیت کا راستہ کبھی بند نہیں ہوتا ، سیاست نام ہی دوسرے کی بات سننے کا ہے،اسمبلی کی قرارداد حکومت کے لئے ڈھال بن گئی،اپوزیشن لیڈر کامشترکہ اجلاس سے خطاب

اندھیرا اور مایوسی ختم ہو چکی ہے اور امید کی شمع روشن ہے ،سراج الحق، مذاکرات میں ہر لمحہ نئی کامیابیاں مل رہی ہیں ، دونوں طرف معاملات کا حل نکالنے کے لیے ایک عزم موجود ہے اور فریقین کا رویہ کافی حد تک مثبت ہے،سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

حکومت اور دھرنے والوں کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہوچکا ، قوم کو جلد خوش خبری ملے گی ،رحمن ملک،مشترکہ قرارداد کی نوبت نہیں آئے گی ، پاکستان پیپلز پارٹی ثالثی کا کردار ادا کرتی رہے گے ، حکومت بے گناہ افراد کو رہا کرے ، میڈیا سے گفتگو

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد ہنگامہ، ایوان مچلی منڈی بن گیا اسپیکر پر شدید تنقید ‘ کے پی کے کے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر شدید احتجاج ، اسپیکر کے عہدے پر بھی شدید تنقید کی گئی، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے فوری طور پر استعفے منظور کرنے کا مطالبہ‘ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خطاب کے بعد ایوان میں گرما گرمی کی صورتحال میں بہتری آئی

چینی صدر15ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے ،اسلام آبادمیں دھرنوں کے باعث بعض ملاقاتیں لاہورمنتقل ، دورے کوحتمی شکل دینے کیلئے پروٹوکول وفدپاکستان پہنچ گیا ،شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی

آپریشن ضرب عضب: 910 سے زائد دہشتگرد ہلا ک ،114 مطلو ب افراد گرفتا ر،آپریشن شروع ہونے کے بعد ملک بھرمیں 82 جوان شہید ہوئے،شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشتگردوں سے خالی، 88 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کلیئر کرالی گئی ہیں۔آئی ای ڈیز بنانے کی 27 جبکہ راکٹ بنانے اور اسلحہ سازی کی ایک، ایک فیکٹری تباہ کر دی گئی، نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے ، ستانوے ہزار پانچ سو ستر متاثرہ خاندانوں میں انیس ہزار تین سو چھہتر ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ،آئی ایس پی آر

بجلی کی قیمتوں میں 43پیسے فی یونٹ اضا فہ ، نوٹیفکیشن جاری،ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 10ارب 36کورڑ اضافی ادا کرنا ہونگے

ذوالفقارعلی بھٹوکے دور کے بارے میں طاہرالقادری کے الزامات کی تردیدکرتاہوں ،قمر زمان کائرہ ،طاہرالقادری ماحول کوتلخ نہ کریں ،خورشیدشاہ ہمارے ماتھے کاجھومرہیں ،خورشیدشاہ پارٹی کااثاثہ ہیں ،پیپلزپارٹی جمہوریت کومستحکم کرناچاہتی ہے، پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو

چین پاکستان کے ساتھ شاہراہ ریشم کی بحالی کیلئے ریلوے لنکس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،ہیوانگ شینگیانگ

پاکستان کی صورت حال پرنظررکھے ہوئے ہیں، امریکہ، امریکا پاکستان میں ہونے والے مذاکرات یا کسی ایسے عمل میں شریک نہیں، امیدہے تمام جماعتیں پرامن بات چیت اور طریقوں کے ذریعے اختلافات حل کریں گی،تر جمان امریکی محکمہ

طاہر القادری نے عمران خان کوکرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت دیدی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔