بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

تازہ ترین خبریں

حکومت اور تحریک انصاف میں مذاکرات پھر شروع

اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی اور تحریک انصاف کی کمیٹی کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے کمیٹی میں گورنر پنجاب محمد سرور، احسن اقبال، پرویز رشید، عبد القادر بلوچ شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے لیے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، پرویز خٹک، اسدعمر، عارف علوی اور جہانگیر ترین پر مشتمل وفد بھیجا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دے کر اپنی پارٹی سے کسی اور کو وزیراعظم نامزد کریں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آصف زرداری کو سمجھنے کے لیے پی ایچ ڈی کرنا پڑتی ہے

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

مستعفی ہوگیا تو ملک میں بحران کھڑا ہوجائے گا،ہر آئینی مطالبہ ماننے کو تیار ہیں ، نوازشریف ، کسی صورت طاقت کا استعمال نہیں ہوگا، پہلے بھی مذاکرات کیلئے تیار تھے اور اب بھی تیار ہیں،مذاکرات ہوں یا نہ ہوں انتخابی اصلاحات پر کام جاری رہے گا،شرکاء جب تک چاہیں دھرنا دے سکتے ہیں،سول اور فوجی قیادت کے تعلقات پر مطمئن ہیں، پارلیمنٹ کی 12میں سے11جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں،صحافیوں سے گفتگو

۔وزیراعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ مالدیپ اور سری لنکا کے صدور کا دورہ دھرنوں کی وجہ سے ملتوی ہو چکا ہے اب چین کے صدر کا دورہ ہونا ہے اگر حالات یہی رہے تو ہمیں یہ دورہ بھی ملتوی کرنا پڑے گا

نوازشریف سوچ لیں انہیں کس طرح جانا ہے ؟ہفتے کو امپائر کی انگلی اٹھ جائیگی ، عمران خان،اسمبلی میں سارے مجرم میرے خلاف اکٹھے ہوچکے ہیں، ایک گیند پر سب کی وکٹیں اڑاوٴں گا، امریکہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے، ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے دیئے جائیں، محمود خان اچکزئی نے اپنے بھائی کی گورنر شپ پر اپنا ضمیر بیچ دیا، آج اسمبلیوں میں بڑے بڑے لوگ بک چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ڈیزل کے پرمٹ پر اپنا ضمیر بیچا ، نوازشریف ضمیروں کے سوداگر ہیں لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پرمٹ لینے والوں کو نئے پاکستان میں صرف جیل ملے گی، چئیرمین تحریک انصاف کا آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

ہمیں معلوم ہے حکمرانوں کے پاس کوئی اخلاقی قوت نہیں ہے،یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،طاہرالقادری ،حکمرانوں کے ہوتے ہوئے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا موجودہ حکمران ہٹلر اور میسولینی سے بدتر آمر ہیں، پارلیمنٹ کے 75فیصد اراکین اسمبلی ٹیکس چور ہیں،کرپشن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، یہاں لوگ اپنی کرپشن بچانے کی خاطر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں ، ہم نے صبر او رتحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اب حکومت ہمارے صبر کو مزید مت آزمائے،آج جمعہ کا مرکزی اجتماع بھی ڈی چوک میں ہوگا، انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب

سیاست سے سروکار نہیں،سپریم کورٹ کا دھرنے کیخلاف حکم جاری کرنے سے انکار ،عمران خان سے جواب طلب، طاہر القادری کو دوبارہ نوٹس جاری،انتظا می معاملات حکومت کا کام ہے ، کوئی حکم جاری نہیں کرسکتے،چیف جسٹس کے ریمارکس ،تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان عدالت کے رو برو پیش ہوئے، پاکستانی عوامی تحریک کی جانب سے کوئی بھی وکیل پیش نہیں ہوا‘ چیف جسٹس کا اظہار برہمی،تحریک انصاف ایک پرامن جماعت ہے، ہم پرامن ہیں اور پرامن ہی رہیں گے‘ حامد خان کا موقف، عدالت نے اٹارنی جنرل کی دھرنے کیخلاف حکم یا آبزرویشن جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، سما عت آ ج دوبا رہ ہو گی

جماعت اسلامی نے بھی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کوجوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے مشروط کرنے کی تجویز

صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، وزیراعظم نے صدر کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف سے مذاکرات سے متعلق اعتماد میں لیا، دونوں جماعتوں سے خلوص نیت سے مذاکرات شروع کئے امید ہے کہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہوجائیں گے، نواز شریف

پارلیمنٹ کی تحلیل اور وزیراعظم کے استعفے کی کوئی جماعت حمایت نہیں کرتی،مولانا فضل الرحمان ،خیبرپختونخوا اسمبلی کوبچانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کی،سراج الحق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ، حکومت اور تحریک انصاف میں ڈیڈلاک کے خاتمے کیلئے کوشاں میں موجودہ بحران کو فوری طور پر حل کرنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی

”وزیراعظم کے استعفیٰ اور پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ مسترد“،قومی اسمبلی میں آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظور،آئین اور قانون کی بالادستی کی قرارداد محمود احمد خان اچکزئی نے پیش کی ،آئین اور پارلیمان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار، آئین اور جمہوریت کا ساتھ دینے کا اعلان،جمہوریت کا تحفظ کرنے میں اپنی ذمہ داری پوری کریں گے،آصف زرداری

قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی دھرنوں پر سخت تنقید ، وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے ہیں تو عمران پھر کس سے مزید بات کریں گے،شیرپاؤ،مذاکرات کو آئین اور قانون کے تحت لے کر آگے بڑھائیں،اعجازالحق ہاتھ جوڑکر اپیل

حکومت اورپاکستان عوامی تحریک میں مذاکرات تعطل کاشکار،پی اے ٹی کا شاہراہ دستورسے کنٹینرزہٹانے اورآپریشن نہ کرنے کی یقین دہانی تک حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ

سیاسی جماعتوں کا آئین کے تحفظ کا عزم خوش آئند ہے، شہباز شریف ،سیاسی ڈیڈ لاک ڈائیلاگ کے ذریعے ہی ختم ہوگا، حکومت نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا ہے،بیان

طاہر القادری کی پشت پناہی بعض غیر ملکی عناصر کر رہے ہیں،وزیردفاع کا الزام،یہ پاکستان میں بدامنی پھیلانا اور پاکستان کے جوہری اثاثوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کسی قیمت پر استعفے نہیں دیں گے،میڈیا سے گفتگو

حکومت کا دھرنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں،پرویز رشید، حکومت جمہوری ہے اورہم جمہوری روایات کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں،ہفتہ سے زائد گزرنے کے باوجود لاٹھی چارج یا آنسو گیس کا شیل نہیں پھینکا ،مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں،لشکرکشی سے مطالبات نہیں مانے جا سکتے،وزیراطلاعات کی مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو

پشاور میں تیز بارش اور ژالہ باری حادثات،7 افراد جاں بحق20زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار

سپریم کور ٹ کا کمیشن انتخابات مین دھاندلی کی تحقیقات کرے،سید خورشید شاہ ،اگر دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو پھر میاں نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئے ہم عمران خان کے ساتھ ہونگے، حکومت طاہر القادری اور عمران خاں کو فیس سیونگ دے،چوہدری نثار کا آرمی چیف سے ملنے میں کوئی ہرج نہیں ہے ہم آرمی کو کیوں شک کی نظر سے دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے کردار کے لئے گیم کر رہی ہے،صحافیوں سے گفتگو

جمہوری پاکستان کی حمایت کرتے ہیں،برطانیہ کا پاکستان کی سیاسی صورتحال پر پھر بیان

روسی فیڈریشن نیول فورسز کمانڈر اِن چیف ایڈمرل وکٹر وی شرکَو کی پہلی دفعہ چار روزہ دورہ پر پاکستان آمد ،نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر روس کے کمانڈر اِن چیف کو چیف آف دی نیول اسٹاف نے خوش آمدید کہا،پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کی سلامی ،چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد میں مظاہروں کو احتیاط سے مانیٹر کررہے ہیں تمام فریقین تشدد سے گریز کریں ،رول آف لاء کی عزت کریں ،امریکی سفارتخانہ، پرامن احتجاج اور آزادی اظہار جمہوریت کا اہم خاصا ہے تا، امریکہ پارٹیوں کے درمیان مذاکرات عمل میں کسی طور پر ملوث نہیں تشدد اور پرائیویٹ اور ملکی املاک کی تباہی سیاسی اختلافات کے حل میں کسی طور پر قابل قبول نہیں، سیاسی سسٹم میں غیر آئینی تبدیلی کی کسی بھی کوشش کے مخالف ہیں،بیان

پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے اچھا نہیں ہورہا، ملک کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں،شاہد آفریدی

ریئر ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورریئر ایڈمرل عارف اللہ حسینی کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

عمران خان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کیلئے نام پیش کرنے پران کامقروض ہوگیاہوں،قمرزمان کائرہ ،حکومت جب چاہے گی میری خدمات مذاکرات کیلئے حاضرہیں ،معاملہ حل کرانے کیلئے اپنی خدمات پیش کرسکتاہوں، نجی ٹی وی سے گفتگو

گوجرانوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکن کی موت طبعی وجوہ کی بناء پر ہوئی، رانا مشہود

موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کے لیے آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ،آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے

پیپلزپارٹی نے موجودہ انتشار کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کوقراردیدیا، کارکردگی بہتر ہو عوامی مینڈیٹ کو کوئی غیر آئینی طریقے سے ہائی جیک نہیں کر سکتا،بلاول بھٹو زرداری

ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن انبساط ملک کو جیل سے رہا کر دیا گیا

وزیراعظم معاملہ حل کرنے کیلئے عمران خان اورطاہر القادری سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں،خواجہ آصف،عمران خان کو گرفتار نہیں کریں گے،امید ہے کہ مذاکرات میں تعطل جلد ختم ہوجائے گا،دھرنوں کے شرکاء پر طاقت کا استعمال اور لاٹھی چارج نہیں کیا جائے گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

سید علی گیلانی کو دہلی سے سرینگر پہنچتے ہی ائیر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا،رہائش گاہ پر نظر بند

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

تصاویری البم

اسلام آباد، اہلسنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی دفاع اسلام و استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کر رہے ہیں۔

اسلام‌آباد، قومی اسمبلی کے سامنے انقلاب مارچ میں شریک نوجوان ڈاکٹر طاہر القادری کی تصویر کا بوسہ لے رہے ہیں۔

پشاور، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک بارشوں کے بعد حادثات میں زخمی ہونے والے ایک شہری کی عیادت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، قومی اسمبلی کے سامنے آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکا میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔

لاہور، مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام جشن آزادی اور وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نکالی گئی ریلی میں کارکن بھنگڑے ڈال رہے ..

راولپنڈی، دھرنے پر ڈیوٹی کیلئے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکار اپنی شفٹ ختم ہونے کے بعد فیض آباد میں ایک پیڑ کے ..

لاہور، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جسٹس منظور احمد ملک سے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ..

نیویارک، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔