بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اگست

تازہ ترین خبریں

عمران خان نے ’’ریڈ زون‘‘ کی طرف بڑھنے کا اعلان کر دیا،

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل ریڈ زون کی طرف بڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھتا ہوں کہ پولیس مجھ پر گولی چلاتی ہے یا نہیں، حکومت کو 48 گھنٹے دیئے تھے جو کل پورے ہو جائیں گے۔آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کل اپنے کارکنوں کے ساتھ ریڈ زون کی طرف نکلوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ پولیس مجھ پر گولی نہیں چلائے گی لیکن حکومت کے گلو بٹوں نے ہم پر ہتھیار اٹھائے تو ان کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں سے وعدہ لیا کہ کل ریڈ زون کی طرف نکلیں گے لیکن صرف پرامن احتجاج کرینگے۔ کل اسلام آباد کا ایک گملا بھی نہیں ٹوٹنا چاہیے۔ ریڈ زون کی طرف بڑھنے والوں میں سب سے آگے میں ہوں گا۔ یقین دلاتا ہوں کہ کل پوری دنیا پاکستانیوں کی طاقت دیکھے گی۔ پولیس سے کہتا ہوں کہ کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے انتشار پیدا ہو۔ خواتین بھی میرے ساتھ جعلی اسمبلی جائیں گی۔ اگر کوئی گولی چلی تو پہلے مجھے لگے گی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

تحریک انصاف اورعوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے دوالگ الگ کمیٹیاں بنائیں گے ،چوہدری نثار،مذاکراتی کمیٹیوں میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی ،دونوں جماعت سے آج سے مذاکراتی عمل شروع کردیاجائیگا،عمران خان اورطاہرالقادری کی ہرآئینی بات ماننے کوتیارہیں ،تشددپاکستان کیلئے تباہی اوربربادی لائے گا،سفارتخانوں کے علاقے میں یلغارپاکستان کوتنہاکردیگا،اگرکوئی 10لاکھ افرادنہیں لاسکاتواس کاغصہ پاکستان اورعوام پرنہ نکالاجائے ، عمران خان کی تقریرپردکھ ہوا،پریس کانفرنس سے خطاب

انہوں نے کہاکہ حکومت عمران خان اورطاہرالقادری کے تمام آئینی مطالبات ماننے کیلئے تیارہیں ۔حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ آج تحریک انصاف اورعوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے دوکمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ، دھرنوں کے ساتھ سیاسی اندازمیں نمٹنے کا اور دو کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ،وزیراعظم کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے

عمران خان نے حکومت کیخلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان ، بجلی گیس کے بل اور ٹیکس نہیں دونگا،عوام بھی نہ دیں ، نواز شریف کو صرف دو دن کا ٹائم دیتا ہوں،اس کے بعد میں کارکنوں کو نہیں روک پاؤں گا، میں جمہوریت چاہتاہوں،یہ نہیں چاہتا کہ انتشار ہو اور فوج آجائے گی،چوہدری نثار وزیراعظم کو بتا دیں اور دو دن بعد کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے نہیں روک سکوں گا، نوازشریف کی حکومت اسمبلیاں اورپارلیمنٹ ناجائزہیں ،عوام نوازشریف کووزیراعظم نہیں مانتی،آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب

دھاندلی سے آنے والی حکومت چند گھنٹوں کی مہمان رہ گئی ہے،طاہرالقادری ،وزیر اعظم اپنی حکومت کے آخری چند گھنٹے یا چند دن جاتی امراء میں گزارنا چاہتے ہیں ،نقلاب کا وقت آپہنچا ہے،حکمرانوں کو مستعفی اور گرفتار ہونا ہوگا،ملک میں قومی حکومت آئے گی تو ڈاکو راج کا خاتمہ ہوگا ،لاکھوں عوام انقلاب لائے بغیر واپس نہیں جائیں گے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کا نظام لائیں گے،جمہوریت کے حامی ہیں کسی صورت مارشل لاء قبول نہیں کریں گے ، جسے مذاکرات کرنا ہے وہ انقلاب مارچ میں شریک عوام سے کریں اور اگر شریف برادران اقتدار میں رہے تو ملکی بقا خطرے میں ہے، انقلاب مارچ شرکاء سے خطاب

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی وزیراعظم نواز شریف سے ملا قا ت ، سیاسی بحران کے حل کیلئے مصالحتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق، عمرا ن خا ن اور طا ہر القادری سے مذاکرات کے لئے الگ الگ کمیٹیا ں تشکیل ، مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل تلاش کرکے سیاسی بحران کو ختم کیا جائے گا‘نواز شریف

سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان قوم کے ساتھ مذاق ہے، الطاف حسین

پرویز خٹک کا سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ،خیبر پختونخواہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی، اسمبلی توڑنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخواہ،جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیا جائے گا، مارشل لاء مسائل کا حل نہیں، جما عت اسلا می اور پیپلز پا رٹی کا اتفا ق ،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کیلئے مل کر کوشش کرنا ہوگی، عمران خان اچھے اور سمجھ دار سیاستدان ہیں، کوئی ایسی بات نہیں ہوگی جس سے عوام کو شرمندگی ہو،خو ر شید شاہ ، کسی کو آ ئین و قا نو ن تو ڑ نے کی اجا زت نہیں دیں گے ،سیاسی مجاور تماشہ دیکھنے کی بجا ئے معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کر یں ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپوزیشن لیڈر سے ملا قا ت کے بعد میڈیا سے گفتگو

محمودالرشید سے گورنرپنجاب کا رابطہ،وزیراعظم،وزیراعلیٰ کے استعفوں کے علاوہ باقی مطالبات پربات ہوسکتی ہے‘گورنرپنجاب کی پیشکش

خواجہ سعد رفیق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ،دونوں رہنماؤں کا ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال،معاملات کو سیاسی تدبر و افہام وتفہیم سے حل کرنے کا عزم

مسلم لیگ ن کا طاہر القادری کے خلاف کینیڈین ہائی کمیشن اور کینڈین حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ،مسلم لیگ ن ورکنگ کمیٹی این اے 48کے صدر آج کنیڈین ہائی کمیشن سے ملاقات کے لئے وفد لیکر جائیں گے ،طاہر القادری خلاف حقائق پیش اور انہیں منتخب حکومت کے خلاف محاذ آرائی سے روکنے یا ان کی کینیڈین شہریت منسوخ کرنے کی درخواست کی جائے گی

ڈاکٹر طاہرالقادری کا پارلیمنٹ توڑنے کا مطالبہ درست ہے ، تمام اپوزیشن جماعتیں نوازشریف کے استعفٰی پر متفق ہیں ،چودھر ی شجاعت ، پرویز الٰہی ،خود کشی کرنا میاں برادران کے لیے کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی تین بار خود کشی کر چکے ہیں حالات کو خراب کرنے کی ذمہ دار حکمران ہیں، اسحاق ڈار سے ہماری کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی رابطہ ہے،طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

مسلم لیگ ن کی طرف سے طاہر القادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

چپراڑ سیکٹر سیالکوٹ پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ، جوابی کارروائی پر گنیں خاموش،بھارتی فورسز نے دیہاتی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے نہ صرف بھاری مشین گنوں کا آزادانہ استعمال کیا بلکہ مارٹر گولے بھی پھینکے ،عسکری ذرائع

تحریک انصاف کی قیادت کو عوام کے موڈ کا لاہور ہی میں اندازہ ہوگیا تھا، حقیقت میں مارچ اسلام آباد میں نہیں لاہور ہی میں ناکام ہو گیا تھا،شہباز شریف ، عمران خان کے پاس ابھی وقت ہے وہ جمہوریت کی طرف لوٹ آئیں اوراحتجاجی پروگرام پر نظر ثانی کریں،عمران خان نے پاکستان کے سیاسی نظام میں زندہ رہنا ہے تو انہیں سیاسی انداز فکر اورسیاسی طرز عمل اپنا نا ہوگا، صبح کا بھولا شام کوواپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے ، عمران خان اگر ملک میں تبدیلی لانا چاہتے تو انہیں اس کا آغازمئی2013ء میں خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد کردینا چاہیے تھا،خیبر پختونخوا کے عوام حکمرانوں اور سیاستدانوں سے اس سلوک سے مختلف سلوک کی توقع رکھتے تھے جو ان سے روارکھا گیا ہے، عوام مصیبت کے وقت کام آنیوالے اپنے ہمدردوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے اور جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفود سے گفتگو

آزادی اور انقلابی مارچ، صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے کے امکانات، سیاسی حلقوں میں ان ہاؤس تبدیلی کے امکانات پر بھی بحث شروع ہوگئی ، حکومتی ارکان پارلیمنٹ نے نوازشریف کے متبادل کی تلاش شروع کر دی،کئی ارکان نے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو درست متبادل قراردیدیا ہے، چوہدری نثاردوڑ میں بہت پیچھے ہیں،سیاسی ذرائع

پی ٹی آئی کی سیا ست کے خا تمے کا و قت آن پہنچا ہے،مولانا فضل الرحمن،بغیر ایجنڈ ے دھر نا سمجھ سے با لا تر اور لو گو ں کو بے و قو ف بنا نے کے مترا د ف ہے،مرکزی قائد جے یو آئی

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تا حال قائم نہ ہو سکا،سپریم کورٹ کی جا نب سے کمیشن کے قیا م کے لئے ابھی تک ججز کے نام موصول نہیں ہو ئے ، ذرا ئع

قانون واضح ہے بل نہ دینے والے کوبجلی نہیں ملے گی،عابدشیرعلی کا ٹوئٹ

اسلام آباد انتظامیہ نے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کیلئے عمران خان کو دو آپشن دے دیئے،تحریک انصاف کے جلسے کو زیرو پوائنٹ یا فیض آباد کے متبادل مقامات دینے پر غور کیا جا رہا ہے‘ انتظامیہ

منتخب وزیر اعلیٰ ہوں، استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: شہباز شریف

ڈیڈ لائن حکومت کو نہیں جمہوریت کو دی گئی، وزیراطلاعات ،ہماری لچک کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے‘ عمران خان کے مطالبات پر کمیشن بنادیا ،انہیں بات چیت کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کریں گے، 35اراکین اسمبلی اور 5ہزارافراد کا مجمع حکومت کا تختہ نہیں الٹ سکتا،نجی ٹی وی سے گفتگو

خیبرپختونخوا حکومت ضرور ٹیکس وصول کرے گی ، وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی

وزیرداخلہ چوہدری نثارسے وعدہ کیا ہے ریڈزون میں داخل نہیں ہونگے،عمران خان

چوہدری نثار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان مستردکردیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکن اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، عمران خان اور طاہر القادری دونوں نے نواز شریف کے استعفی کے مطالبہ سمیت مختلف مطالبات کئے ہیں۔ آپ کے خیال کیا دونوں‌جماعتوں کا دھرنا حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا؟؟؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومت کو دونوں دھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں۔
جوں‌جوں وقت گزرتا جائے گا دھرنا حکومت کیلئے خطرہ بنتا جائے گا۔ یہ دھرنے حکومت ڈوبنے کا سبب بنیں‌گے۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔