بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اگست

تازہ ترین خبریں

انقلاب کے نام پر کسی کو ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن انقلاب کے نام پر کسی کو ملک میں رخنہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ہونے والے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو فراخ دلی سے تسلیم کیا اور انھیں صوبوں میں حکومت بنانے کا موقع فراہم کیا، وہ حکومتیں آج بھی قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ملک میں آپریشن صرب عضب جاری ہے، دوسری جانب ملک کو توانائی بحران کا سامنا ہے اور تیسری جانب پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگر کسی سیاسی جماعت کے کوئی جائر مطالبات ہیں اور وہ حکومت اور آئین کے زمرے میں آتے ہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے لیکن ان حالات میں طاہر القادری کا انقلاب اور احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، کسی کو بھی انقلاب کے نام پر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اہم خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

لاہور میں میدان سج گیا، ماڈل ٹاوٴن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں تصادم، متعدد پولیس اہلکار زخمی،عوامی تحریک کے کارکنوں نے ماڈل ٹاوٴن میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے کنٹینروں کو ہٹا کر تمام رکاوٹیں توڑ دیں، پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ ، عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور ان کی جیکٹیں چھین لیں، خوشاب میں کارکنوں نے تھانے کو آگ لگا دی، پنجاب بھر میں کریک ڈاوٴن شروع

پولیس اور عوامی تحریک کے ڈنڈا بردار کارکنان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی گئی جس کے باعث کئی افراد بے ہوش ہوگئے جبکہ عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد اہلکار زخمی ہوگئے

پنجاب حکومت کا عوامی تحریک کی قیادت کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنیکا فیصلہ، طاہر القادری کی گرفتاری کا امکان ، قانونی ماہرین سے مشاورت

شہبازشریف 15شہداء کے قاتل ہیں ،طاہرالقادری،حکمران جتنی مرضی رکاوٹیں کھڑی کریں ،یوم شہداء ہوکررہے گا،طاہرالقادری کی چوہدری شجاعت اورپرویزالٰہی سے ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو،عمران خان اورطاہرالقادری کے ساتھ ہیں ،حالات بدل رہے ہیں ،انقلاب جاری رہاتوحکمران اورپولیس کیاکریں گے ،چوہدری برادران ، ماڈل ٹاؤن کو سیل کرنا ریاستی دہشت گردی ہے، کارکنان کیلئے کھانے پینے کا سامان تک بند ہوگیا ہے حکمران خود کو یزید ثابت کررہے ہیں‘طاہرالقادری

طاہرالقادری غیرملکی ایجنٹوں کے ایمافساد برپا کرنا چاہتے ہیں، رانا مشہود ،پاکستان کی بربادی چاہنے والے خود برباد ہو جائیں گے،عوام ان عناصر کی سازشوں کو پہچان چکے ،صوبائی وزیرقانون،طاہر القادری کا تمام تر طرز عمل آئین اور ریاست کے خلاف ،ایسا شخص جو کسی قانون اور عدالت کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے، پریس کانفرنس

ہر صورت میں آزادی مارچ کرینگے،چودہ اگست سے پہلے کسی صورت وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے کو تیار نہیں ، عمران خان، اگر نظر بند کیا گیا تو پارٹی کارکن پورے پاکستان کو بلاک کردینگے ، آزادی مارچ ہر صورت ہوگا اور مطالبات کی منظوری تک ہرگز نہیں اٹھینگے ، حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ کارکردگی سے بدترین ہے ، بتایا جائے حکمرانوں نے اب تک عوام کو مہنگائی ، غربت ، لوڈ شیڈنگ اور جھوٹے دعوؤں کے سوا کیا دیا ہے، طاہر القادری کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ، میاں برادران کے انگلینڈ میں اربوں روپے کے اثاثے ہیں ، حسین نواز آٹھ سو کروڑ روپے کے فلیٹ میں بادشاہوں کی زندگی گزار رہے ہیں ،اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کو پچاس کروڑ روپے کا قرض حسنہ دیا ہے ، یو بی ایل کے شیئرز بیچ کر ملک کو 9سو کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ، بڑے اداروں کے 80فیصد سربراہان قائم مقام رکھ کر حکومت اپنے مقاصد حاصل کررہی ہے اور ایفی ڈرین (حنیف عباسی ) کو پچاس ارب روپے کے فنڈز پر بیٹھا دیا گیا، اگر فوج آئی تو میاں نواز شریف کی وجہ سے آئیگی ، تحریک انصاف کی وجہ سے فوج نہیں آئے گی ، پیر کو اپنی پریس کانفرنس میں قوم کو بتائینگے کہ دھاندلی میں کون کون ملوث تھا،ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب

پنجاب حکومت نے 10 سے 14 اگست تک لاہور میں رینجرز طلب کرلی، رینجرز کی 5 کمپنیاں لاہور میں تعینات کی جائیں گی،ضرورت پڑنے پر لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی رینجرز کو طلب کیا جاسکتا ہے، ذرائع

ججز نظر بندی کیس ، میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر مشرف کو 18ویں بار عدالت میں حاضری سے استثنیٰ مل گیا، سا بق صدر کی تازہ میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش ، ملزم میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر پہلے بھی کئی بارعدالت میں حاضری سے استثنیٰ حاصل کر چکا ہے‘ استثنیٰ کی درخواست مسترد کی جائے،پراسیکیوٹر کا اعترا ض،مقدمہ کی سماعت 29اگست تک ملتوی

وفاقی حکومت نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو کینیڈین حکومت کے ذریعے ملک سے باہر بھجوانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات شروع کردیئے

پاکستان میں گرفتار بھارتی فوجی بی ایس ایف حکام کے حوالے، پاکستانی فوجیوں نے میری توقع سے بڑھ کر میرے ساتھ سلوک کیا‘ ستیا شیل یادیو

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مشترکہ کمیشن کا چوتھا راؤنڈ مکمل، باہمی تجارت میں اضافے پر اتفاق ، تاپی گیس پائپ لائن کے ساتھ سڑک اور ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ،تاپی گیس پائپ لائن سے تعمیر میں تاخیر سے تخمینہ لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر سے بڑھ کر سات ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے،سرتاج عزیز،پاکستان میں توانائی کا بحران اور توانائی ہماری ترجیح ہے ۔ترکمانستان سے بجلی بھی لی جائے گی ۔تاپی منصوبے مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں مزید اضافہ ہوگا،پریس کانفرنس، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کا قیام اور ٹرانزٹ ٹریفک کے حوالے سے اتفاق رائے ہوا ہے ،مستقبل میں رابطوں میں مزید مستحکم آئے گا۔ترکمانستان وزیر خارجہ

پنجاب سول سیکرٹریٹ میں رات گئے صوبہ میں لا ء اینڈ آرڈر کی موجود ہ صورتحال بارے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،آزادی اور انقلاب مارچ کو روکنے کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا ‘ وزیر قانون پنجاب رانا مشہود ‘ہوم سیکرٹری سمیت دیگر بیورو کریٹس کی شرکت، اجلاس میں آئی جی پنجاب ‘ڈی سی او ‘کمشنر ڈ ی پی او نے شرکت نہ کی

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون میں واقع پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی باقاعدہ طور پر ٹرپل ون بریگیڈ کے حوالے کر دی گئی ، کور کمانڈر راولپنڈی اور ٹرپل ون بریگیڈ کے کے کمانڈر کی ملاقات کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کی سیکیورٹی حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ملکی صو رتحا ل ،وزیر اعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کانفرنس آج طلب کر لی،کانفرنس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلی،چیف آف آرمی سٹاف اورڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی راہنماوٴں کو بھی شرکت کی دعوت،کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور مجموعی قومی سلامتی پر شرکاء کو ڈی جی آئی ایس آئی بریفنگ بھی دیں گے

اگر حالات کی نزاکت کا احساس نہ کیا گیا تو تیسرا فریق فائدہ اٹھا سکتا ہے،لیاقت بلوچ ،سیاسی معاملات کو بند گلی کی طرف جانے سے روکنا ہوگا‘ انا کی تسکین کی بجائے جمہوری تقاضوں کے مطابق معاملات حل کرنا ہوں گے‘ عوام کو مہنگائی‘ لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کا سامنا ہے‘ ہم تحریک انصاف کے لانگ مارچ کیخلاف نہیں وہ ان کا جمہوری حق ہے‘ جماعت اسلامی سیاسی اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ

لانگ مارچ کے سلسلے میں موجود حالات کو قابو کرنے کیلئے چار نکاتی فارمولا دیدیا ہے ،سراج الحق، تما م سیاسی جماعتیں ملکر جمہوریت کی بقاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وفاقی حکومت سنجیدگی اور فراخدلی کا مظاہرہ کریں اور حالات کے نزاکت کا احساس کریں ورنہ موجودہ حالات سب کو بہا کر لے جائے گا، اگر جمہوریت کی کشتی ڈوب گئے تو سب کی کشتی ڈوب جائے گی، امریکہ پاکستان کے جغرافیہ تبدیل کرنا چاہتا ہے، ہمارے ایٹمی قوت کو ختم اور افواج پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں بدنام کرنا چاہتے ہیں،ا اگر امریکہ سے ناطہ نہ توڑا گیا تو پاکستان کے وجود کو شدید خطرہ ہے، دیر سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب

فخرو الدین جی ابراہیم نے چپ کا رورزہ توڑ دیا، الیکشن میں اٹھنے والے اعتراضات کا جواب دے دیا ،اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے انتخابات کے حوالے سے ان پر کوئی دباو نہیں ڈالا،انتخابی عمل میں آرمی کا معاونتی کرداربڑا ہونا چاہیئے تھا، چیف الیکشن کمشنر بننے کے بعد عمران خان سے ان کی دو تین ملاقاتیں ہو ئیں، سیاسی رہنما صبر کا مظاہرہ کریں، جمہوریت کو ڈی ریل نہ ہونے دیں، سابق چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد پر غیر جمہوری قو تو ں کو دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دینگے، سعد رفیق، کسی نے اسلا م آ با د اگر آ نا ہے تو اسے امن کی ضما نت دینا ہو گی،طاہر القادری کیخلاف طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں،پورے ملک میں عام انتخابات میں بے ضابطگیاں ہوئیں صرف پنجاب کو نشانہ بنانا درست نہیں، عمران خان کے مطالبات غیر آئینی اور غیر جمہوری ہیں جن کو پورا نہیں کیا جا سکتا، عمران خان لانگ مارچ کا فیصلہ موخر کر کے بات چیت کا راستہ اختیار کریں، شیخ رشید راولپنڈی کا نجومی ، گجرات کے چھوٹے چوہدری جمہوریت کیخلاف سازش کر کے گھناؤنا کردار ادا کر رہے ہیں،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

تحریک انصاف کا وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ، پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نمائندگی کرینگے

عمران خان کا 10اگست کو طاہر القادری کے یوم شہداء میں شرکت کرنے کا اعلان

عمران خان اور طاہر القادری اپنا ایجنڈا بیس کروڑ عوام پر مسلط نہیں کر سکتے نہ ان کے ہاتھوں پاکستان کا مستقبل لانگ مارچ کی نذر کریں گے،سینیٹر پرویز رشید ،پاکستان قوم کسی صورت بھی یہ نہیں چاہے گی کہ مٹھی بھر عناصر انہیں یرغمال بنائیں، ہم کسی قیمت پر قوم اور ملک کو یرغمال نہیں بنانے دیں گے،عمران خان جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں،میڈیا سے گفتگو

سینیٹ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف قرار داد مذمت متفقہ طور پر منظور،اسرائیلی حملے ریاستی دہشت گردی ہے،عالمی برادری صیہونی دہشت گردی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے، قرار داد میں مطالبہ،اجلاس میں قواعد کو معطل کر کے سینیٹر رضا ربانی نے فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلا ف مذمتی قرار داد پیش کی

کسی پارٹی نے ڈیل کی تو پاکستان میں اس کا سیاسی مستقبل ختم ہو جائیگا: چودھری پرویزالٰہی ،نوازشریف، شہباز شریف کی حکومت گرنے کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس میں 95 فیصد ان کا اپنا قصور نکلے گا: میڈیا سے گفتگو

حکومت نے سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی عائد نہیں کی درآمد کرنے پر سیلز ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، رانا محمد افضل،حکومت توانائی پیدا کرنے کے عوامل کی حوصلہ افزائی کرے گی ۔ سالانہ اکیس ارب روپے کے سولر پینل منگوائے جارہے ہیں سب کو لوکل بننا شروع ہوجائینگے تو ڈیوٹی ختم ہوجائے گی ۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ کاقومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

حکومت تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،مخدوم شاہ محمود قریشی، حکمرانوں میں آمر کی روح دوڑ رہی ہے اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار حکمران ہونگے، نکتہ اعتراض پر بات چیت

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے،سینیٹر راجہ ظفر الحق،عالمی سطح پر ا صہیونی جارحیت بند کرانے کی ضرورت ہے، اسرائیل کے ارد گرد واقع عراق، لیبیا، شام اور کئی دوسرے ممالک عدم استحکام کا شکار ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اس معاملے پر اپنی آواز اٹھائے،سینیٹ میں اظہارخیال

عمران خان 40ہزار پاکستانیوں کے قاتلوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار رہے ہیں لیکن منتخب حکومت سے مذاکرات سے انکار ی ہیں،شہباز شریف،مڈ ٹرم الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، 14اگست کو جیت صرف پاکستان کے 18کروڑ عوا م کی ہوگی ، عمران خان نے قرآن پاک اٹھا کر جھوٹ بولنے والے شخص کیخلاف لانگ مارچ کیا نہ غزہ میں ہزاروں معصوم لوگوں کو شہید کرنے کیخلاف، یہ پہلا یوم آزادی ہے جسے متنازعہ بنایاجا رہاہے،ملک میں عدم استحکام پیدا اور دوبارہ اندھیرو ں میں دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا انٹرویو

کنٹرول لائن پر پاکستانی جارحیت ناقابل برداشت ہے، ارون جیٹلی

چین کا سندھ سے سمگل کیے گئے 200 پاکستانی کچھوے واپس کرنے کا فیصلہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
جوں جوں 14 اگست قریب آ رہی ہے۔ آزادی مارچ، انقلاب کے حوالے سے ملکی سیاست گرم ہوتی جا رہی ہے۔ دونوں اطراف سے رابطے جاری ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا 14 اگست یا اس سے قبل کوئی تبدیلی پیش آ‌سکتی ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
آزادی مارچ یا انقلاب ہوگا ہی نہیں، عمران خان اور طاہر القادری حکومت سے مفاہمت کر لیں گے۔
طاہر القادری اور عمران خان ملک میں نئی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، 14 اگست سے قبل یا بعد میں تبدیلی ضرور آئے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔