بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اگست

تازہ ترین خبریں

نگران حکومت دھاندلی میں ملوث تھی، 11 اگست کو پردہ اٹھاؤں گا، عمران خان

عمران خان کا 11 اگست کو انتخابی میچ فکسنگ میں ملوث افراد کے نام بے نقاب کرنے کا اعلان۔ کہتے ہیں چودہ اگست کو چھینی گئی آزادی واپس لے لیں گے ، احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔  تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا صرف چار حلقوں میں گنتی کا مطالبہ کیا تھا اور الیکشن کو قبول کر لیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بدقسمتی سے ملک میں حقیقی جمہوریت ہی نہیں عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں جمہوریت چاہیئے یا بادشاہت۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا جمہوریت کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد میں آرٹیکل 245 نافذ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا 11 اگست کو میچ فکسنگ میں ملوث پلیئرز کے نام بتاؤں گا، تاریخی دھاندلی ہوئی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو ساتھ ملایا گیا، 2008 میں مسلم لیگ ن کو 68 لاکھ ووٹ ملے جبکہ 5 سال بعد مسلم لیگ ن کو تقریبا ڈیڑھ کروڑ ووٹ ملے، کیا انہوں نے پنجاب میں دودھ کی نہریں بہا دیں جو انہیں اتنے ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی تقریر کے بعد رزلٹ روک دیئے گئے۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

حکومت کے خلاف احتجاج، وزیراعظم کی اہم رہنماؤں سے گھنٹوں طویل مشاورت،خیبرپختونخواہ حکومت کیخلاف ہرگز تحریک عدم اعتماد نہ لانے اور اس کھیل کا حصہ نہ بننے کی ہدایت، منفی سیاست میں ملوث لوگ پاکستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں،ہماری توجہ مسائل کے حل پر ہے،نوازشریف،بعض کا عمران اور قادری کو حفاظتی تحویل میں لینے کا مشورہ ،وزیراعظم خاموش رہے، ذرائع،وزیراعظم کافی پریشان تاہم با اعتماد محسوس ہوئے کہ صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا،اہم رہنما

وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو پورا وقت دینا چاہتی ہے،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،جس کا جتنا مینڈیٹ ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس، عمران خان کو اراکین پارلیمنٹ کے استعفیٰ جمع کروانے کے فیصلے کی توثیق،چیئرمین کو مستقبل کے حتمی فیصلے کا اختیار سونپ دیا گیا ، عمران خان سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے رابطے کی تردید

الیکشن کمیشن نے انتخابات پر عمران خان کی تنقید کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیدیا،عمران خان الیکشن پٹیشن کی بجائے انتخابی عمل پر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،شیرافگن، اسمبلی مدت پوری کرے تو60رو ز اور قبل از وقت تحلیل پر 90دن میں انتخابات کرانے کے پابند ہیں،میڈیا سے بات چیت

شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب‘ ‘ دتہ خیل بازار میں ازبک دہشت گردوں کیخلاف فورسز کی کارروائی‘ 7 دہشت گرد ہلاک‘ 2 اہلکار جام شہادت نوش کرگئے،سکیورٹی فورسز نے میرانشاہ‘ میر علی‘ بویا‘ دیگان اور دتہ خیل کے علاقوں کو کلیئر کرالیا‘ میرانشاہ اور میر علی کے دیہات میں کلیئرنس آپریشن جاری‘ بھاری مقدار میں بارودی سرنگیں‘ خودکش جیکٹس اور راکٹ برآمد‘ میر علی کے علاقے میں دہشت گردوں کی بارودی مواد تیار کرنے والی فیکٹری تباہ کرلی گئی‘ آئی ایس پی آر

آصف علی زرداری کا چوہدری شجاعت اوراسفندیارولی سے فون پر رابطہ، تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، پیپلزپارٹی جمہوریت اورآئین کے تحفظ پریقین رکھتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے جاری رکھیں گے،سابق صدر

حکومت نے دو مارچوں کے حوالے سے حکمت عملی تیا ر کر لی ہے ،پرویز رشید، آئین اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، طاہر القادری کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہو رہی ہے، مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے میں حصہ دار نہیں بنے گی ا،میڈیا سے گفتگو

قومی اسمبلی میں غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف قراردادمتفقہ طورپرمنظور،فلسطینیوں کی بھرپوراخلاقی سفارتی وہرطرح کی حمایت جاری رکھنے کااعادہ ،اسرائیل کو الٹی میٹم نہ دیا گیا تو درندے دیگر مسلم ممالک کا رخ کریں گے، اراکین اسمبلی ،وزیراعظم نواز شریف نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی کا نام دیا ہے،سرتاج عزیز،پاکستان اقوام متحدہ اوراسلامی سربراہی کانفرنس ودیگر عالمی فورمزپر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کر رہا ہے، جمہوری حکومت کا رد عمل عوامی احساسات اور جذبات کا آئینہ دار ہے،رمضان کے مبارک مہینے میں غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا،جن حالات میں اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوا اس کو بلا اشتعال جارحیت کے علاوہ کوئی دوسرا نام نہیں دیا جاسکتا، مشیرامورخارجہ کا قومی اسمبلی میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے پالیسی بیان

او آئی سی مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے،صدر ممنون حسین،فلسطین سمیت دنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے مسلم دنیا میں بے چینی کی لہر ہے، اسلامی دنیا کے اختلافات کے خاتمے کیلئے او آئی سی مناسب پلیٹ فارم ہے، اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے مسلم دنیا کی قوت محسوس نہیں کی جاتی، آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن کے سیکرٹری جنرل عیاد امین عبداللہ مدنی سے ملاقات میں اظہارخیال،او آئی سی سیکرٹری جنرل کا آئندہ او آئی سی سربراہ کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد کا اعلان

حکومتی رابطوں پر طاہرالقادری نے انقلابی مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کا عندیہ دیدیا،حکومتی اعلیٰ ترین شخصیت کی ہدایت پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور طاہر القادری سے مسلسل پس پردہ رابطے میں ہیں،طاہرالقادری کے حکومتی پیغام پر اپنے قریبی رفقاسے طویل مشورے، انقلابی مارچ کی تاریخ کا تعین آئندہ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاجائے گا،ذرائع

لانگ مارچ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا‘ عمران خان کا چوہدری نثار کو جوا ب، مذاکرات سے بھی انکار ، اسلام آباد میں احتجاج حتمی ہے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کچھ ڈیل ہوجائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، عمرا ن خا ن

امیرجماعت اسلامی احتجاجی مارچ ختم کرانے میں کردار ادا کریں،چوہدری نثارکا رابطہ

حکو مت کا توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے جامع پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، بجلی پیدا کرنے کے شارٹ ٹرم،میڈیم ٹرم اور طویل المدت منصوبے شروع کیے جا ئیں گے‘ ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن لائنز میں نجی انویسٹمنٹ بڑھانے کیلئے پرکشش مراعات دی جائیں،وفاقی وزارت خزانہ کا لیٹر

غزہ کی ابتر صورتحال، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی ، جماعت اسلامی نے حکومت مخالف سیاسی ایجنڈا چند روز کیلئے ملتوی کردیا، 10 اگست کو اسلام آباد میں لبیک یاقبلہ اول، 17 اگست کو کراچی میں قومی یوم فلسطین (غزہ ملین مارچ)منانے کا اعلان ، نبیوں کی سرزمین جل رہی ہے مسئلہ فلسطین امہ کا اولین مسئلہ ہے، حکومت اتحاد کیلئے کردار ادا کرے، سراج الحق ،14 اگست یوم آزادی منانے کا حق تمام جماعتوں کو حاصل ہے، کسی صورت صوبائی اسمبلی کی تحلیل کی حمایت نہیں کرینگے قومی اسمبلی سے ستعفے دینا تحریک انصاف کا حق لیکن احتجاجی تحریک میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے ،آزادی مسجد اقصیٰ پر پاکستان سعودی عرب و ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کو متحد کرے، اسلامی سربراہی کانفرنس اسلام آباد میں طلب کی جائے ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، حکومت نے عملی اقدام نہ اٹھایاتو جلد دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرینگے، فلسطینی عوام کیلئے 1 کروڑ روپے نقد جبکہ 60ہزار ڈالر کی 6ایمبولینس بھجوانے کا بھی اعلان کردیا، امیر جماعت اسلامی کی مرکزی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

سافٹا وزارتی کانفرنس ، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں توانائی منڈی کے قیام کی تجویز پیش کر دی، پاکستان میں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ملکی توانائی گرڈ کو جنوبی ایشیا کے بجلی سپلائی گرڈ سے منسلک کر دیا جائے ، وفاقی وزیر تجارت،اجلاس کے مشترکہ اعلامیئے میں اس تجویز کی حمایت، جنوبی ایشیا ئی ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت کے آغاذکیلئے اقدامات اٹھانے پر زرو

منشور کے مطابق حکومت امداد کی بجائے دنیا سے تجارت میں اضافہ پر توجہ دے رہی ہے، اسحاق ڈار،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسانیاں فراہم کرنے اور پر کشش بنانے کے لئے ملکی معیثت کو آزاد خیال اور لچکدار بنایا جا رہا ہے،اطالوی سفیر سے بات چیت،سفیر کی وزیر خزانہ کو 12 ستمبرکے ایشیا یورپ وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

تمام معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے پاکستان بھارت سے جلد از جلد مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے ، سرتاج عزیز ، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ افغانستان کی بغلان جیل میں 124 پاکستانی قید ہیں جن کی واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں کنٹرول لائن پر اب تک 374 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں دس افراد جاں بحق اور 75 سے زائد زخمی ہوئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور کاقومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب

حکومت اور فوج میں دوریاں نہیں ہیں،حکومت کو آزادی مارچ سے کوئی خطرہ نہیں،خواجہ آصف ،اسلام آباد میں مارچ کرنے دیا جائے یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں ہوا،نجی ٹی وی سے گفتگو

وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس‘ پاک چائنہ جوائنٹ کمیشن کے توانائی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عالم خٹک کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

طاہرالقادری کیخلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیرقانون پنجاب،ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے حواریوں کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں، طاہرالقادری کو دین اور جمہوریت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ،رانا مشہود

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید مہلت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیے جانے کاامکان، رواں ماہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے عدالت کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجائیگا، ذرائع

سپریم کورٹ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی عمران خان کے حوا لے سے دستا ویزات حوالگی کی درخواست مسترد ، سابق چیف جسٹس عمران خان کیس میں فریق نہیں نہ ہی عدا لتی رولز اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ کسی اور کی دستاویزات بغیر فریق ہونے کے دی جاسکیں، پرنٹنگ برانچ

عمران خان کے بیٹوں کو بھی آزادی مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کو صوبائی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، آزادی مارچ اعلان سے قبل مشاورت کی جاتی تو آسانی ہوتی، شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے،سراج الحق، اس قدر تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں کہ تیسری قوت فائدہ اٹھالے، ن لیگ اور تحریک انصاف لچک کا مظاہرہ کریں، آئین وقانون کی حکمرانی والا پاکستان، آزاد وبااختیار الیکشن کمیشن، دھاندلی سے پاک انتخابات کے خواہاں ہیں ،دارالحکومت میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کے مخالف ، جلسے جلوس جمہوری حق ہے، امیر جماعت اسلامی،حکومتی رویہ غیر سنجید ہ ، آزاد الیکشن کمیشن سب کی ضرورت ، جماعت اسلامی و تحریک انصاف کی سوچ قریب تر ہے، جماعت اسلامی کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت دیدی جو سیاسی جماعت چاہے مارچ میں شامل ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی کی سراج الحق سے ملاقات کے بعد بریفنگ

عمران خان کوقانونی نوٹس بھیج دیا ہے، افتخارچوہدری ،قانون کاآدمی ہوں ،قانون کے مطابق چلوں گا،سابق چیف جسٹس

لیبیامیں سفارتخانہ پاکستان کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ،تسنیم اسلم ، اس وقت لیبیامیں کوئی ائیرپورٹ آپریشنل نہیں ہے،رابطے سے پتہ چلاکہ 3سے 6ہزارپاکستانی ایسے ہیں جنہیں نکالاجاناہے ، پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں،ترجمان دفترخارجہ

چودہ اگست کو اسلام آباد لانگ مارچ کا معرکہ فیصلہ کن ہوگا،پرویز خٹک، حکمرانوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انکے دن گنے جاچکے ہیں، نواز شریف کی بادشاہت کی وجہ سے ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں نے عمران خان کی کال پر لبیک کہہ دیاہے اب بات صرف مڈٹرم انتخابات کے اعلان پر ہو گی، عمران خان نے بیک ڈور ڈپلومیسی کبھی کی ہے اور نہ ہی کرینگے ،جماعت اسلامی کو لانگ مارچ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے،میڈیا سے بات چیت خصوصی بات چیت

کراچی‘ رینجرز کا ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے گھر پر چھاپا ، آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا،کارروائی کے دوران داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں قائم بیریئرز ہٹا دیے گئے ، فاروق ستار کا احتجاج وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، فاروق ستار کے گھر پر کارروا ئی نہیں کی الزام بے بنیا د ہے ، رینجرز ترجمان

آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کے معاملہ کو اسمبلی میں اٹھائیں گے،سید خورشید شاہ ،حکومت کو نہیں گرنے دیں گے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ثالثی کرانے کیلئے تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاویدعباسی اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد سے ملاقات کے دوران گفتگو

پاکستانی عوامی تحریک نے بھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ”کرپشن کا چوہدری “ اور ایک ”سیاستدان“ قرار دے دیا ،ہمیں کسی سے وفاداری اور حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،قاضی فیض الاسلام

وفاقی حکومت نے طاہر القادری کے انقلاب مارچ کو روکنے کے لئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے مدد مانگ لی، کائرہ نے تاحال اس کا کوئی جواب نہیں دیا

جمہوریت کے نام پر جمود حامی قوتوں نے ملک کوغمال بنا رکھا ہے،طاہر القادری، ملک میں اصلاحات چاہتے ہیں اسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے انقلاب مارچ کرنے جا رہے ہیں،جمہوریت دھاندلی پر مبنی انتخاب والے ایک دن کا نام نہیں،انقلاب مارچ کے آغاز پر کچھ مطالبات پیش کریں گے اور باقی مطالبات اسلام اآباد پہنچ کر ظاہرکیے جائیں گے، انٹرویو

چین پاکستان کو میگا جوہری پاور پلانٹس تحفے میں دے رہاہے ،بھا رتی ا خبا ر کا دعو ی،مزید تین میگا ری ایکٹر چشمہ کے مقام پر بنا ئے جا ئیں گے ، کراچی میں ایک گیگا واٹ کا جوہری پاور ری ایکٹر جلد آپریشنل ہو جا ئے گا ،ہر پاور ری ایکٹر اتنا مواد پیدا کرسکتا ہے کہ سالانہ 40بم بن سکتے ہیں،سنڈے گارڈین، پاکستان کے سا تھ جوہری تعاون آئی اے ای اے کی گائڈلائن کے عین مطابق اورمحفوظ ہے، چین

ممبئی حملو ں کی چا رج شیٹ پر سابق جا پا نی جج نے بھا رت کا مقد مہ لڑ نے سے معذرت کر لی ،طویل چارج شیٹ میں صرف ایک پیرا گراف میں لشکر طیبہ کا ذکر، بھا رتی عہدیدار حملو ں میں پا کستا ن کے ملو ث ہو نے کا بھی ٹھو س ثبو ت پیش نہ کر سکے، چارج شیٹ میں 2202 افراد کی زبانی گواہی، جائیداد کے نقصان کی تفصیلات،دھماکوں اور فائرنگ کے بیلسٹک ثبوت اور دہشت گردوں کی طرف سے استعمال مواد کو شامل کیا گیا ، رپو رٹ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف آسٹریلیا کے چار روزہ سرکاری دورے پر روانہ،آرمی چیف آسٹریلوی فوجی قیادت سے ملاقاتیں‘ سکیورٹی اور دفاع سے متعلق گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔