بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار اگست

تازہ ترین خبریں

شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے اسلام آباد جارہے ہیں ،نیا پاکستان بنانے تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے ‘ عمران خان،مجھے نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے ،میں بزنس مین نہیں کہ ڈیل کرلونگا اس لئے کوئی کوئی بھول میں نہ رہے،جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا وقت ختم ہو گیا ،صاف ،غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے نیچے دوبارہ انتخابات کرائیں گے ، استعفے معمولی بات ہے پارٹی کے اراکین اور کارکن تو اپنی جانیں دینے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ‘ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا ورکرز کنونشن سے خطاب۔ تفصیلی خبر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو شریف خاندان کی بادشاہت ختم کرنے اسلام آباد جارہے ہیں اور نیا پاکستان بنانے تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے ، حکمرانوں کو متنبہ کر رہا ہوں کہ اگر مجھے نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے ،میں بزنس مین نہیں کہ ڈیل کرلوں گا اس لئے کوئی کوئی بھول میں نہ رہے ،جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور صاف ،غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے نیچے دوبارہ انتخابات کرائیں گے ، استعفے تو معمولی بات ہے پارٹی کے اراکین اور کارکن تو اپنی جانیں دینے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزادی مارچ کے سلسلہ میں پارٹی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور لاہور کے صدر عبد العلیم خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پارٹی عہدیداروں ،اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ہر کوئی محاذ آرائی سے اجتناب کرے، نواز شریف آگے بڑھیں، کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیں، الطاف حسین

اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ آج ہم بین الاقوامی سطح پر چھوٹے بڑے اختلافات پر آئے دن ہونے والی خوفناک ترین محاذ آرائیوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کو نہ صرف تواتر کے ساتھ پڑھ رہے ہیں

عمران خان سے سنٹرل ریجن پنجاب کے عہدیداران کی ملاقات ، چیئرمین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،عمران خان نے آزادی مارچ تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، شرکت کرنے والوں کی فہرست بنانے کی بھی ہدایت

غزہ پر اسرائیل کے تازہ حملے میں 150 فلسطینی شہید ہوگئے، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 1600 کے قریب پہنچ گئی، اگر حماس اس کشیدگی کو ختم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہے تو وہ فوراً اسرائیلی فوجی کو غیر مشروط طور پر رہا کرے‘اوباما

و زیراعظم کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر انتہائی قریبی دوستوں سے ملکی صورتحال پر طویل ملاقاتوں کا جاری، قریبی دوستوں کا ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کو ون مین شو چھوڑ کر ایک ٹیم کے ساتھ موثر اندازمیں اقدامات کرنے کا مشورہ ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کا استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی

حکومت پی ٹی آئی بیک ڈور رابطے ثمرآور ہونے لگے،کپتان نے حکومت سے مذاکرات اور تحفظات کو ختم کرنے کے لیے ضامن طلب کرلیا ،پرانے دوست وزیر داخلہ اور شہبازشریف کو ضامن کے طور پر قبول کرنے سے انکار،خورشید شاہ کو ضامن بنانے پر اتفاق، زرداری نے بھی ”ہاں“ کردی،ذرائع

تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے لینے کی خبر کی تردید کر دی،تجویز زیر غور ہے،ابھی استعفے طلب نہیں کئے،4 اگست کو فیصلہ کیا جائے گا،ترجمان مشتاق غنی

جمہوریت بچاؤ،سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی متحرک ہوگئے، ملک بھر میں رابطے،متحدہ وکلاء کمانڈ ایکشن کمیٹی بھی بنائے جانے کا امکان

عمران خان جمہوری حکومت کاتختہ الٹناچاہتے ہیں ،پرویزرشید

مسلم ممالک متحد اور اسرائیل کو ڈیڈ لائن دیں ورنہ فوجی کارروائی کریں،حافظ سعید ،اسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے،عرب ممالک کو فلسطینی کا ساتھ دینا چاہیے،ہم فلسطین کے معاملے پر پورے ملک میں تحریک چلائیں گے ، آج اتوار کو لاہور سے یکجہتی فلسطینی کاررواں منعقد ہوگا،پریس کانفرنس

طاہر القادری سے چوہدری شجاعت ،پرویز الہیٰ،شیخ رشید ،علامہ ناصر عباس کی ملاقات، انقلاب مارچ کے اعلان اور حکمت عملی پر طویل مشاورت ، اہم فیصلے کئے گئے،قوم آج خوشخبری سنے گی ،انقلاب مارچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان آج کیا جائیگا،چودھری پرویز الہیٰ، طاہر القادری آج انقلاب مارچ کی تاریخ کابا ضابطہ اعلان 40سے زائد سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ہمراہ کرینگے،ترجمان پاکستان عوامی تحریک ،بادشاہ سلامت کا مستقبل تاریک ہے،چوہدری برادران،پرویز الٰہی اور شجاعت حسین میڈیا کو کل بتائیں گے کہہ کر تمام سوالات گول کر گئے

خیبر پختونخوا اسمبلی عوام کی امانت ہے ،جماعت اسلامی استعفے جمع نہیں کرائیگی،سراج الحق، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ سیاسی طور پر صریحاً غلط فیصلہ ہے،کوئی ایسا سانحہ ،و اقعہ یا حادثہ رونما نہیں ہونا چاہیے کہ پھر کسی کو مارشل لاء لگانے کا موقع مل جائے، شمالی وزیرستان میں آپریشن جلد از جلد ختم کرکے متاثرین کی فوری طور پر اپنے گھروں کو باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے،وفاقی حکومت متاثرین شمالی وزیرستان آپریشن کو سکولوں سے نکال کر کیمپوں میں جانے پر مجبور کررہی ہے ،کیمپوں میں متاثرین کیلئے پانی،بجلی،صحت کی سہولیات اور تعلیم سمیت قبائلی رسم ورواج کے مطابق کسی قسم کی سہولیات نہیں ، آئی ڈی پیز کے اجتماع اور شمولیتی جلسہ سے خطاب

وفاقی دارالحکومت میں کوئی اضافی فوجی دستے تعینات نہیں کئے جارہے‘ عسکری ذرائع،آپریشن ضرب عضب کے وقت فوجی جوان اہم مقامات پر تعینات کئے گئے تھے‘ وہی کام کررہے ہیں‘ ذرائع

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے چوہدری نثار علی خان کے چار نکاتی ایجنڈے کے حوالے سے ملاقات کل متوقع ،نئے انتخابات کے سو ا تمام مطالبات پر مذاکرات کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

صوبہ خیبر پختونخواہ کے حالات بالکل تبدیل نہیں ہوئے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان،جماعت اسلامی کو سیاست میں آنے کی بجائے عوام کو جھوٹ،ملاوٹ ،رشوت جیسی برائیوں کی روک تھام کے لئے عوام کی اصلاح کرنی چاہیے، انٹرویو

یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں ،اتحاد اوراتفاق کے ساتھ معاملات حل کرنے کا ہے ،ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا،شہبازشریف ،شمالی وزیرستان کے بہن بھائیوں کی اپنے گھروں میں واپسی اور بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پنجاب حکومت 54 ہزا رمتاثرہ خاندانوں میں دوبارہ مالی امداد تقسیم کرے گی، صاحب ثروت اور مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دیں، متاثرہ خاندانوں کی مدد ہر پاکستانی کا دینی و قومی فرض ہے، عطیات کی ایک ایک امانت سمجھ کر شفاف طریقے سے آئی ڈی پیز تک پہنچائی جا رہی ہے،قیام امن کے بعد شمالی وزیرستان میں 2 ہزار گھر، جدید ترین ہسپتال، یونیورسٹی اور دانش سکول تعمیرکرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب کی ارکان اسمبلی اور مسلم لیگی عہدیداروں سے گفتگو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت خزانہ کا ایک اعلی سطح کا وفد رواں ماہ کی 24 تاریخ کوسوئٹزرلینڈ کے بڑے شہر زیورچ روانہ ہو گا ،سوئس حکام سے پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان موجود دوہرے ٹیکسوں کے معاہدے میں ترامیم کے لئے باقائدہ بات چیت شروع کر ے گا،سوئس بینکوں میں موجود تقریبا 200 ارب ڈالرز مالیت کی پاکستانی رقوم کے حوالے سے مذاکرات شروع ہونگے

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مجھے بھی افسوس ہوا ہے، یہ میری غلطی ہے نہ ہی میں نے کسی کو گولی چلانے کا حکم دیا تھا، رانا ثنا ء اللہ ،یہ موقع کی مناسبت سے ہوا اور اس کے ذمہ دار موقع پر موجود لوگ ہیں،اگر مجھ سے غلطی ہوئی تو اس پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں معافی کا طلبگار ہوں ،طاہر القادری سے کسی صورت معافی نہیں مانگوں گا ، خود کو پارٹی کا ادنیٰ کارکن سمجھتا ہوں، وزارت جانے کا ذرا برابر بھی افسوس نہیں، اقتدار اور وزارت کی ان کی نظر میں تنکے کے برابر بھی حیثیت نہیں، عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب

پاکستان بھارت کے ساتھ نئی جوہری مفاہمت چاہتا ہے‘ امریکی جریدہ ، نواز حکومت نے بھارت کو ایک جامع تجویز دی ہے کہ دو طرفہ جوہری ذخائر اوران کے استعمال کے خطرات میں کمی کی جائے‘پاکستان نے امریکہ کو بھی آگا ہ کردیا، اسلام آباد کی طرف سے تازہ پیشکش 25 اگست کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارت کاری کیلئے ایک غیر متوقع رخ اختیار کرسکتی ہے‘ امریکی جریدہ”نیشنل جرنل کی رپورٹ

عمران خان کا آزادی مارچ فساد مارچ ہے، رانا مشہود ،مسلم لیگ (ن) چاہے تو خیبر پختونخوا کی حکومت کو 24 گھنٹوں میں ختم کر سکتی ہے، 9 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کی کرپشن پر وائٹ پیپر عوام کے سامنے لائیں گے،میڈیا سے گفتگو

آزادی مارچ کی نوبت نہیں آئے گی،5اگست سے12اگست کی تاریخیں اہم ہیں ،شیخ رشید،حالات خراب ہوئے توفوج مداخلت کرسکتی ہے ،دفعہ 245پرسپریم کورٹ سوموٹوایکشن لے سکتی ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال

وزیرداخلہ نے عمران خان کے ساتھ 14اگست کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں کئے ہیں،ترجمان وزارت داخلہ

سعودی ایئرلائن کا پشاور کیلئے فلائٹ آپریشن مزید ایک ہفتے کیلئے معطل، فلائٹ آپریشن 31 جولائی تک معطل رہنے کے بعد یکم اگست سے شروع ہونا تھا لیکن اب یہ 7 اگست تک معطل رہے گا،سید لطیف الحق

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار پر سابق بہنوئی کا تشدد اور کپڑے پھاڑ دیئے ، زدوکوب کرتے ہوئے بھتہ وصول کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ، ندا ڈار ایس پی آفس پہنچ گئیں ، پولیس سے مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ ،بہنوئی کی جانب سے مکمل دھمکیاں مل رہی ہیں ، ایس پی سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا مگر فراہم نہیں کی گئی، گھر محصور ہوکرر ہ گئی ہوں ، دورہ آسٹریلیا کیلئے لگایا گیا تربیتی کیمپ میں بھی شرکت نہیں کرسکی ،ندا ڈار ، پاکستان کرکٹ بورڈ کا ندا ڈار سے رابطہ ، مکمل معاونت کی یقین دہانی کرادی ، ندا ڈار سے رابطہ ہوا ہے ان کا کہنا ہے یہ ذاتی معاملہ ہے تاہم ان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے جلد تربیتی کیمپ میں شامل کیاجائے گا ، پی سی بی

انسولین انجکشن سے نجات، شوگر کے مریضوں کیلئے انہیلر متعارف،وزارت صحت کی منظوری کے بعد انہیلر ملک میں فروخت ہوگا، مرغن کھانوں کے رجحان سے شوگر کا مرض بڑھ رہا ہے، پروفیسر زمان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔