بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جولائی

تازہ ترین خبریں

آپریشن ضرب عضب، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 9 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 9 دہشت گردوں ہلاک جب کہ شدت پسندوں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے۔  پاکستانی افواج کی جانب سے شمالی وزیرستان  میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور تحصیل میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے تباہ اور 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی خوشحال اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے خلاف شروع کئے جانے والے آپریشن میں اب تک 500 کے قریب شدت پسند ہلاک اور ان کے سیکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جا چکے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور آئی ای ڈیز بنانے کی متعدد فیکٹریاں بھی پکڑی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

غیر معمولی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کو یکم اگست سے تین ماہ کے لئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چوہدری نثار، وزارت داخلہ نے وزارت دفاع کو ریکوزیشن بھجوا دی ہے ‘ تحریک انصاف نے آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست نہیں دی‘ آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد کیا جائے گا،صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت،وزارت داخلہ کی اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی خبروں کی سختی سے تردید دہشتگردی کے ممکنہ حملوں کو روکنے کیلئے مجموعی طور پر فوج کو پولیس اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لئے ایک محدود وقت کے لئے طلب کیا گیا ہے ،وضاحتی بیان

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے وزارت دفاع کو باضابطہ طور پر ریکوزیشن بھجوا دی گئی ہے

سمجھوتہ ایکسپریس کے ٹرائل میں تاخیر پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت کا پاکستان ممبئی حملہ کیس ملتوی کرنے کیخلاف پاکستانی نائب ہائی کمشنر کو طلب کرکے شدید احتجاج

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، 18 روز میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ، 5 ہزار سے زائد زخمی،اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے جانے والے 50 سال سے کم عمر افراد پر پابندی عائد کردی، جمعہ الوداع پر فلسطینیو ں کے مظاہر ے ،اہلیا ن غزہ کر ب میں مبتلاء

پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،33 رکنی کمیٹی تین ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرے گی ، کمیٹی میں قومی اسمبلی کے 22، سینٹ کے 11ارکان شامل ہیں

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،الطاف حسین ،فلسطین کے مسئلے پر ملت ِ اسلامیہ اور اقوام متحدہ خاموش ہے، اگر اسی طرح خاموشی رہی تو مسلمانوں کا قتل عام جاری رہے گا، خدمت خلق فاؤ نڈیشن کے تحت امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب

صدرکی ٹیکس دھندگان کوسستے اورفوری انصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ہدایت، وفاقی ٹیکس محتسب کو اپنے فرائض موثر انداز میں اور خوش اسلوبی سے انجام دینے میں ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کی جائے گی،ممنون حسین، وفاقی ٹیکس محتسب نے صدر کو سال دو ہزار تیرہ کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، ڈاکٹر طارق فاطمی ، دونوں ممالک کے درمیان پارٹنر شپ خطے اور عالمی سلامتی کیلئے اہم ہے، پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ خارجہ سیکرٹری سطح کے مذارکات تمام اہم امورپر مثبت پیش رفت کا باعث بنیں گے،واشنگٹن ڈی سی جان ہویکنز یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات بارے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب

مسائل سڑکو ں پر حل ہونے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ؟عمران خان مسائل ایوان میں لے کر آئیں اور پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کریں ،پر ویز رشید

ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے امریکی سفیر‘ برطانوی ہائی کمشنر اور یورپی یونین کے وفد کی ملاقات‘ آئی ڈی پیز کی مشکلات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال، یورپی یونین کے وفد‘ امریکی سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر کی متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی

آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی باعث تشویش ہے‘ سشما راج،چین کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے‘ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان

پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،جمعة المبارک کے اجتماعات میں مظلوم اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی،فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا،غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا،قومی پرچم سرنگون رہا

پاکستانی قبائل کو اپنے ہاں ہجرت کی ترغیب دینا غیرضروری مداخلت ہے، گورنر خیبرپختونخوا، افغانستان ہمارا برادرپڑوسی ملک ہے اس کی آزادی اورخودمختاری کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کے حوصلہ مند عوام اور بہادر افواج اس بحران سے بھی سرخرو ہوکرنکلیں گے، افغان انتظامیہ اپنے یہ وسائل اورصلاحیت کئی دہائیوں سے وطن واپسی کے منتظرلاکھوں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی اور بحالی پرصرف کرے،صحافیوں کے گروپ سے غیررسمی بات چیت

وزارت خزانہ نے عید الفطر کے تناظر میں ایک ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش مسترد کر دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری

حکومت کا افتخار چوہدری کے عمران خان کو دیے جانے والے نوٹس سے کوئی تعلق نہیں، عرفان صدیقی، عمران خان اگر لانگ مارچ اور دھرنوں ہی کا راستہ اپناتے ہیں تو اس مطلب ہے کہ ان کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں، وزیر اعظم معاون خصوصی

پیپلز پارٹی کی اسلا م آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت ،دارالخلافہ کو فوج کے حوالے کر دینے سے ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پر بہت خراب سگنل جائے گا، ترجمان ،،ہائی کورٹ کے دروازے شہریوں کے لئے بند کر دئیے گئے تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی، فرحت للہ بابر

شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی ورکنگ گروپ کا اہم اجلاس،توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں گے،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے تیزی سے اقدامات کیے جارہے ہیں،عوام کوتوانائی بحران سے نجات دلانے کیلئے متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں :وزیراعلیٰ پنجاب ،کول پاور پلانٹس تک کوئلے کی ترسیل کے لئے ریلوے کے نظام کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔وفاقی وزیر ریلوے

جمعة الوداع نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا،مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعة الوداع کے بڑے بڑے اجتماعات،مقبوضہ کشمیر کی آزادی اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، عالم اسلام کے اتحاد اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کیلئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی گئیں،مساجد،امام بارگاہوں کے باہر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت

بھارتی سیاستدانوں کی بلاجوازتنقید اورناروا سلوک پر ثانیہ مرزا رو پڑیں، اس طرح کسی ملک میں نہیں ہوتا جیسا بھارتی سیاستدانوں نے میرے ساتھ کیا، ٹینس سٹار کا ٹی وی انٹرویو

عالمی برادری کی خاموشی، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی ، ہرگھنٹے میں ایک بچہ شہید ، اسرائیل نے 18روز میں سات سو سے زائد نہتے فلسطینیوں کو شہید ، بچوں کی بڑی تعداد اسرائیلی درندگی کا نشانہ بنی‘جنون میں مبتلاء اسرائیل نہتے شہریوں کو مار رہا، اقوام متحدہ

وزارت خزانہ نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے مزید80 کروڑ روپے جاری کر دیئے،بنوں میں ہفتہ اور اتوار کو تین بڑے بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گی، اسحاق ڈار

بھارت اور پاکستان تعلقات میں بہتری کیلئے ملکر کام کریں،امریکہ

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔