بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جولائی

تازہ ترین خبریں

ملائیشین ائیر لائنز کا طیارہ یوکرین میں گر کر تباہ، 295 افرادجاں بحق، ممکنہ طورپر میزائل مارا گیا

ملائیشین ائیرلائن کا طیارہ 777 بوئنگ یوکرین میں روسی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے اور اس میں سوار 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جانے والا ملائیشین ائیرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ روسی بارڈر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم روس کی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے کو میزائل سے مار گرایا گیا ہے جبکہ اس میں سوار عملے کے 15 افراد سمیت 295 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی وزارت داخلہ نے مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی ایوی ایشن حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ مقررہ روٹ سے یوکرین میں داخل نہیں ہوا اور اسے مشرقی یوکرین میں 10کلومیٹر بلندی پر نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے طیارے کو مار گرائے جانے کا الزام مسترد کر دیا ہے۔ملائیشین ائیر لائینز نے طیارے سے آخری رابط روس کی سرحد میں ہونے کی تصدیق کی ہے

قومی خبریں -

آج کا اخبار

ڈالر نیچے آنے پر استعفیٰ دینے کے اعلانات کرنیوالے آج ہم سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں، نواز شریف،اقتدار سنبھالتے ہی جس اینٹ کو اٹھایا گندگی بھری تھی 20 سالہ گندگی کو صاف کرنے کیلئے وقت درکار ہوگا، ایک سال کے عرصے میں موڈیزجیسے غیر جانبدار ادارے نے پاکستانی معیشت کے بہتری اشارے دیئے ہیں،آخر پچھلی حکومتوں کو لاہورسے موٹروے کو آگے لے جانے کا خیال کیوں نہیں آیا،پچھلے ادوار میں حکومتوں نے کیوں لوڈشیڈنگ کے بارے میں نہیں سوچا، ہمارے دور میں نہ سہی تو اس کے بعد ضرور سستی بجلی ملے گی،وزیراعظم کا چکوال ، مندرہ،سوہاوہ روڈزکی تعمیر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب

وزیراعظم نے کہا کہ یہ علاقہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے جن پر ہم سب کو فخر ہے۔ہم اقتدار میں آئے تو موٹروے لاہور تک بنایا اور آج بھی یہ لاہور تک ہی قائم ہے

آپریشن ضرب عضب،بھاگتے دہشت گردوں پرپاک فوج کی کاری ضرب،35ہلاک،دہشت گرد فوجی گھیرا تنگ ہونے پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، آئی ایس پی آر، میران شاہ کے بعد دیگر علاقوں کی جانب بھی پاک افواج کی کامیاب پیش قدمی جاری ،باجوڑ ایجنسی میں فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ، 2 دہشت گرد ہلاک ،6 زخمی

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ، غیر ملکیو ں سمیت 20 افراد ہلاک، 5 زخمی، امریکی ڈرون طیارے نے دتہ خیل میں ایک گاڑی اور ایک گھر کو نشانہ بنایا، دونوں تباہ،علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری علا قہ مکینو ں میں خو ف و ہرا س، وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے بعد سے ایک ماہ کے دوران امریکی ڈرون طیاروں کا یہ دوسرا حملہ تھا

وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات، آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بریفنگ دی، فوجی جوان ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں،امن وا ستحکام پاکستان کی منزل ہے، آئی ڈی پیز کی بحالی، دوبارہ آباد کاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی ہرممکن وسائل فراہم کریں گے، نواز شریف

جشن آزادی کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں پریڈ ، وزیراعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے

عمران خان آزادی مارچ کا اعلان کرکے قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں ، احسن اقبال ، سونامی خان نئے پاکستان کی کوئی جھونپڑی ہی دکھادیں ،عمران پاکستان کی معیشت کیلئے رسک پیدا کررہے ہیں ،لند ن جا کر غیروں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں ، مشرف پر کوئی ڈیل نہیں ہورہی ، حکومت کے لیے زیادہ مسائل مشرف کے پیدا کردہ ہیں ،کے پی کے کی حکومت بنی گالہ سے ایس ایم ایس کے ذریعے چلائی جارہی ہے ،2013ء کے الیکشن میں دھاندلی میں آر اوز کا کوئی کردار نہیں، عمران خان آزادی مارچ کی بجائے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے حکومت کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کریں ، پریس کانفرنس سے خطاب

لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پنجاب کی بجلی بند کردیں گے ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکی ، واپڈا نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو صوبائی حکومت ان کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لے گی، صوبائی حکومت کا کام سسٹم کو اپ گریڈ کرنا نہیں یہ ذمہ داری وفاق کی ہے،ایک ہفتے کے اندر اندر 5 زیر تعمیر گرڈ اسٹیشنز کے لئے 3 ارب روپے منظور نہ کئے تو نتائج کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہوگی اگر پنجاب ہماری گندم بند کرسکتا ہے تو ہم اس کی بجلی بھی بند کرسکتے ہیں ، بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے خلاف عوامی دھرنے سے خطاب

چوہدری شجاعت پرویزالٰہی و شیخ رشید کی طاہرالقادری سے ملاقات ،عیدکے بعدفیصلہ کن راوٴنڈ شروع،حکومت سے نجات کی تاریخ کااعلان جلدکردیاجائیگا، شیخ رشید، حکومت 14اگست کوناجائزفائدہ نہ اٹھائے 14اگست کوکبھی پریڈنہیں ہوئی،چوہدر ی شجاعت

ایف آئی اے نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف تحقیقات کو حتمی شکل دیدی

قوم کے مستقبل کیلئے گھربار چھوڑنے والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،نوازشریف،آئی ڈی پیز کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انہیں بہترین گھر بنا کر دیں گے، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں بات چیت، بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بھی ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی ہدایت،وزیر دا خلہ کی وزیر اعظم سے ملا قا ت ، قومی سلامتی کے امور، آپریشن ضرب غضب ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال،قومی اداروں اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،وزیر اعظم نواز شریف

پشاور،وفاقی وزیر خواجہ آصف کی گورنر خیبرپختونخوا کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات ،وفاقی وزیر کی خیبرپختونخوا کے بجلی کے مسائل کو تین حصوں میں تقسیم کرکے ان کے فوری ازالے کی یقین دہانی ،دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن صوبہ اور لاکھوں مہاجرین اور آئی ڈی پیز کی کفالت پر وفاق صوبے کی حکومت اور عوام کی قربانیوں کی معترف ہے، اس کا صلہ نہ دے سکے تو کم ازکم انکے مسائل ضرور جلد ازجلد حل کریں گے،یہاں کا گرڈ سسٹم اپ گریڈ کیا جائے گا،خواجہ آصف

بارڈر کراسنگ کے قیام کے منصوبے کے پی سی- ون کا ابتدائی مسودہ21 اگست سے قبل کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے، وزیر خزانہ کی چئیر مین ایف بی آر کو ہدایت ،لینڈ پورٹ اتھارٹی کو خودکفیل ادارہ بنایا جائے جس کو زیادہ سے زیادہ آپریشنل اور مالی خودمختاری حاصل ہو،تجارتی مراعاتی اقدامات کو زمینی حقائق کے عین مطابق ہونا چاہئے کہ جن کے طویل المدتی اثرات ہوں اور اس حوالے سے تمام متعلقہ شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائے ، انٹیگریٹڈٹرانزٹ ٹریڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت

وفاقی وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے سرکاری اداروں میں ائر کنڈیشن کا استعمال 20فیصد تک لانے اور 30ہزار حکومتی افسران کو لگاتار زائد بجلی کی سہولت واپس لینے کی تجاویز پیش کردی

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا آزادی مارچ کے موقع پرعمران خان کی نظربندی کی صورت میں پورے ملک میں شدید ردعمل کا فیصلہ، رکاوٹوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی صورت میں بھی متبادل منصوبہ تیار کرلیا

حج درخواستوں پر امسال بینکوں کی کارکردگی مایوس کن قرار،قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ان کیخلاف قانونی کارروائی کے ہدایت کر دی ،حکومت ہر چیز پر سبسڈی دے رہی ہے لیکن افسوس جج پر کوئی سبسڈی نہیں دی ،چیئرمین حافظ حمد اللہ

نجی ٹورآپریٹرزکے حوالے سے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعدکوئی فیصلہ کریں گے ،سردارمحمدیوسف ،سپریم کورٹ کے سابق فیصلوں کے مطابق حج پالیسی مرتب کی ہے ،سعودی عرب میں سرکاری عازمین کیلئے رہائش گاہیں لے لی گئی ہیں ،جلدان کاجائزہ لینے کیلئے دورہ کروں گا،ابوعاکف سعیدحج آپریشن مکمل ہونے تک ڈی جی کے عہدے پربرقراررہیں گے ،اپنے امورمیں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کروں گا،امسال تقریباًاڑھائی لاکھ میں سرکاری حج ہوگا،بیس سے پچیس ہزارروپے حاجیوں کوواپس کریں گے ، صحافیوں کے اعزازمیں افطارڈنرسے خطاب ،میڈیا کو بریفنگ

جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے،ڈاکٹر طاہر القادری،یوم انقلاب کے دن کرپٹ نظام کے محافظین کی منزل جدہ نہیں جیل ہو گی، حقیقی جمہوریت کا قیام کڑے احتساب اور اصلاحات کے بعد ہو گا، انقلاب کے بعد حقیقی عوامی اقتدار قائم ہو گا ، منڈی بہاؤ الدین سے آئے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران سے گفتگو

فرانس کے یوم آزادی کے موقع پر پریڈ ، پاکستانی فوج کے نوجوانوں نے پہلی بار خصوصی شرکت کی ،اس وقت پاکستان بہت سے اندرونی اور بیرونی مسائل کا شکار ہے ‘ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے ‘پاک سفیر

مولانا محمد خان شیرانی کااسلامی نظریاتی کونسل کو وزارت قانون کے ماتحت کرنے پر تحفظات کا اظہار،اسے پارلیمانی امور کے ماتحت کرنے کا مطالبہ، کابینہ ڈویژن کو خط لکھ کر قانونی سقم سے آگاہ کر دیا، وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا،معلوم نہیں کس کی سمری پر یہ فیصلہ صادر کردیاگیا،مولانا شیرانی،بیورو کریسی خود کو عقل کُل سمجھ لیتی ہے اور اس سے ہی خرابیاں جنم لیتی ہیں،چیئرمین کونسل کی خصوصی بات چیت

پیپلزپارٹی کا تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے سنجیدگی سے غور،آ صف زردا ری کاجلد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کئے جا نے کا امکا ن

بھارتی فوج کی چاروہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں

عمران خان تین روزہ دورے پر ایک بار پھر لندن روانہ ہوگئے

ن لیگ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے فوج کو ملوث نہ کرے: چودھری شجاعت

سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی تحقیقاتی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فائرنگ کرنے والے عوامی تحریک کے پانچ کارکنوں کا سراغ لگا لیا

عوام شیخ ر شید ‘ طاہر القادری اور چوہدریوں کی بازی گری کو جان چکے ہیں،پرویز رشید، تین کا ٹولہ جس کے ساتھ ہوتا ہے اسے ڈبوتا ہے،افغا ن صدر خصوصی اختیارات استعمال کر تے ہو ئے صحافی فیض اللہ کو رہا کریں، انشااللہ فیض اللہ عید اپنے بچوں کے ساتھ منائیں گے، پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو

دوبئی میں لاپتہ پاکستانی کا معاملہ،بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کے خلاف توہین عدالت درخواست نمٹادی،جواب طلب

شمالی وزیرستان میں انتہائی منظم انداز میں خودکش حملہ آور تیار کئے جاتے تھے،رپورٹ، ”جنت کی ضمانت“ حاصل کرنے والوں کے لئے شرائط انتہائی سخت تھیں، مرکز میں آنے کے بعد والدین سمیت انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی تھی،آپریشن کے دوران ملنے والے ثبوتوں سے انکشافات

” وزیر اعظم کی ملکیت میں کوئی گاڑی ،سیونگ اکاؤنٹ اور طلائی زیورات نہیں“” 2012 ء میں اثاثوں کی مالیت 36 کروڑ16 لاکھ59 ہزار 827 روپے تھی“،الیکشن کمیشن نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی کی نقول تحریک انصاف کو دیدیں

برطانیہ میں 2پاکستانی سفارتکاروں پرسنگین جرائم کاالزام

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے سونامی مارچ کو روکنے کیلئے حکومت نے 14 اگست کو ملک بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کے خیال میں کیا اس اقدام سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے گا؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
حکومتی طریقہ بالکل نامناسب اقدام ہے، احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور اسے روکنا نہیں چاہئے۔
لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہونا، آزادی کی تقریبات بھی ضروری ہیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔