بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جولائی

تازہ ترین خبریں

عمران خان کے مارچ سے نمٹنے کیلئے حکومت کا آزادی کی تقریبات 2ہفتے تک منانے کا اعلان

حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کرلی جس کے تحت ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات2 ہفتے تک منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔ خصوصی اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی جس کے تحت وزیراعظم نے ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات دو ہفتے تک منانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ڈی چوک پر ہوگی جس میں فوجی سربراہان،سفیروں اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی جس سے وزیراعظم نوازشریف خطاب کریں گے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف کا کراچی میں مصروف ترین دن ، مختلف اعلیٰ اجلاس، وفود سے ملاقاتیں ،امن وامان کی صورتحال پر اجلاس میں نوازشریف وزیراعلیٰ پر برس پڑے،کراچی میں بھتہ خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاوٴن کیا جائے،وزیر اعظم ، کراچی کو تین سے چار ماہ کے لیے فوج کے حوالے کیا جائے ،گرین بس سروس سے زیادہ شہر کو امن کی ضرورت ہے،کراچی کی تاجراور صنعتکاربرادری کا وزیر اعظم سے مطالبہ

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ آپ تو کراچی آپریشن کے کیپٹن تھے، روز روز آئی جی تبدیل ہونگے تو پھر کس طرح ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے،گزشتہ اجلاسوں میں کئے گئے 10فیصلوں میں 9پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک ، 3 زخمی ،ڈوگہ مداخیل میں ہونے والا ڈرون حملہ 2014 کا چوتھا واقعہ ہے

پشاور اور لورالائی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں 7 اہلکار جاں بحق، 3 زخمی،لورالائی میں فرنٹیئر کانسٹبلری کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ میں 5 اہلکار شہید جبکہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پولیس موبائل پرحملے میں 2 اہلکار شہید اورایک زخمی ہوگیا ،پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلا ک

اسرائیلی جارحیت جاری، تازہ حملوں میں14 فلسطینی جاں بحق ، 3روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی، بمباری سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں 10 عورتیں اور 18 بچے بھی شامل ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب

پاکستان کا شمالی وزیرستان سے بے گھر افراد کیلئے دنیاسے امداد کی کوئی اپیل نہ کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم کی واضح ہدایت ہے کہ غیر ملکی امداد نہیں لیں گے، ترجمان دفتر خارجہ،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو بھارت کی جانب سے عمارت خالی کرنے کے حکم سے کشمیر کے حوالے سے ان کا مینڈیٹ ختم نہیں ہوتا،کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور یہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ہے ،پاک بھارت سیکرٹریز خارجہ کی جلد ملاقات متوقع ہے، ترجمان دفتر خارجہ تسنیم کی صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ

سیاسی اور عسکری قیادت شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن کو منطقی انجام پہنچائیگی ، وزیر اطلاعات ،پاکستان کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائینگے ،جمہوریت کی تصویر پر کاٹا لگانے والے اب دہشت گردوں کی تصویر پر کاٹے لگائے جا رہے ہیں ، سابق صدر پرویز مشرف کو ڈیل کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کی خبریں درست نہیں ، وزیر اطلاعات پرویز رشید کا تقریب سے خطاب ، صحافیوں سے گفتگو

تھری جی/فور جی لائسنسوں کی نیلامی، یورو بانڈ کے توسط سے توقع سے بڑھ کر آمد ِرقوم، بین الاقوامی مالی اداروں سے پروگرام قرضوں اور زر ِمبادلہ ذخائر بڑھنے سے مالیاتی استحکام تو آیا ہے لیکن ساختی مسائل سے اب بھی نمٹنے کی ضرورت ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،پالیسی سازوں کو ایک صنعتی پالیسی تشکیل دینی چاہیے جس میں پیداواری کارگزاری اور روزگار کی تخلیق کو ترجیح دی جائے،سہ ماہی رپورٹ میں تجویز

شریف برادران کی دولت نے انتخابی نظام کو اپنے پنجوں میں جکڑ رکھا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم ٹربیونل عدل و انصاف اور شہداء کے خون سے مذاق ہے، انقلاب عوام کا مقدر سنوارنے کیلئے ہے نہ کہ انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی تبدیلی کیلئے ، پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان کو نئے مالی سال کے دوران مجموعی بیرونی سرمائے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 10.8ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ، آئی ایم ایف،حکومت کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اور نجکاری سے 4.3ارب ڈالرز ملے کی توقع ہے،چھوٹی مدت کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی 2.3ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی،رپورٹ

پاکستان اور ترکمانستان کا توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار ، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلی خیبر پختون خوا کی عالمی برادری سے آئی ڈی پیز کی امداد کی اپیل،آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کیلئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے، پرویز خٹک

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے نئے فارمولے کا انکشاف، آر پار انتخابات کرواکر اسمبلی تشکیل دینے کا منصوبہ‘ پاکستان اور بھارت کی نگرانی میں تمام اختیارات کشمیریوں کو سونپ دینے کی تجویز‘ کونسل فار فارن پالیسی نامی ادارہ عنقریب تیار کردہ خاکہ وزیراعظم نریندرا مودی کو پیش کرے گا

سانحہ ماڈل ٹائون، ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار گرفتار

پی ایس او کی جانب سے 1999ء میں ایک ارب 58کروڑ کے قرضے بغیر ضمانت دیئے جانے کا انکشاف،پی اے سی کی مانیٹرنگ کمیٹی کی موجودہ وکلاء ٹیم فارغ کرکے نئے وکیل ہائر کرنے کی ہدایت،عدالتوں میں کیس ہارے جارہے ہیں جس کی وجہ پی ایس او کی قانونی ٹیم کا مخالفین سے ملا ہونا ہے،کمیٹی کے اجلاس میں انکشافات

پاکستان اور امریکہ کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر رہے ہیں، انجینئرخرم دستگیر، امریکہ کو برآمدات اور امریکی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافے کیلئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان بزنس کانفرنس نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہو گی ،جس کی میزبانی وزارت تجارت کرے گی ،اس کانفرنس میں متعدد بڑی امریکی کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے، امریکی پرنسپل ڈپٹی اسپیشل نمائندہ ایلزبتھ جونز سے ملاقات

حکومت کا سرکاری ملازمین کو اے ٹی ایم کے ذریعے پنشن دینے کا فیصلہ،سرکاری حکام کوپینشنرکے لئے مسائل کھڑے نہیں کرنے دیں گے، اسحق ڈار، 2014 ء کو ریٹائر ہونیوالے ملازمین کی ینشن کی رقوم انکے تنخواہوں والے اکاؤنٹس میں بھیجی جائیں گی، پینشن تقسیم طریقہ کار کو آسان بنانا حکومت کی بنیادی ترجیحات میں سے ایک ہے، اجلاس سے خطاب

آذربائیجان کی پاکستان سے فوجی اسلحہ خریدنے میں دلچسپی،پاکستا نی وفد روا ں ما ہ کے آخر میں آذربائیجان کا دورہ کریں گے جس میں انہیں فوجی اسلحہ کے حوالے سے اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جائیگا،سفیر داشگن شکاروف

سونامی مارچ اور دھرنے دینے سے انقلاب نہیں آئے گا ،مولانا فضل الرحمان

14اگست کو ملتان میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ، شہبازشریف، 25دسمبر کو اسلام آباد راولپنڈی میٹروبس چلے گی پاکستان کواس وقت صرف ترقی اور خوشحالی کے لانگ مارچ کی ضرورت ہے ، بچہ بچہ ،مائیں، بہنیں اوربز رگ ایسے دھرنوں اورلانگ مارچ کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے جس سے ترقی اورخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ پڑتی ہوکرپشن کے قبرستان بنانے والے اور سرد ہواوٴں میں رہنے والے آج کس منہ سے انقلاب کی باتیں کررہے ہیں ،باتیں کرنا آسان ہے عمل کرنا مشکل بدگمانیاں پیدا کرنیوالے اورملک کی قسمت سے کھیلنے والے قوم کی کوئی خدمت نہیں کررہے یہ صرف عوام کو گمراہ کرنے آئے ہیں،میرٹ کو اپنے ایمان کا حصہ بنایا ہے ،کوئی ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکا:وزیراعلیٰ پنجاب کا پریس کانفرنس سے خطاب

وفاقی نے ضرب عضب آپریشن پر ابھی تک سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا جو نوازشریف حکومت کی کمزوری ہے ،خورشید شاہ ، نواز شریف کے پاس سیاسی ٹیم موجود نہیں اس لئے وہ مختلف ایشوز میں الجھ رہے ہیں،سونامی کا مطلب تباہی ہے پیپلزپارٹی تباہی نہیں چاہتی ،عمران خان کو چاہئے سڑکوں کے بجائے پارلیمنٹ میں آکر بات کرے ،صادق و امین ہونے کا فیصلہ عوام کرئے گی،پارلیمنٹ کومستحکم کئے بغیر ملک نہیں چل سکتا اس لئے پیپلزپارٹی کسی بھی غیر جمہوری سازش کا حصہ نہیں بنے گی،ہم نوازشریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو مضبوط کررہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

سعودی عرب (رابطہ عالم اسلامی)نے وفاق المدارس کو دنیا کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا ، وفاق المدارس کو دنیا میں سالانہ سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا، ایک سال میں وفاق المدارس کے تحت تریسٹھ ہزار پانچ سو چھپن حفاظ اور پندرہ ہزار حافظات بچیوں نے حفظ مکمل کیا،ایوارڈ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے وفاق المدارس کے سیکرٹری حنیف جالندھری کو دیا، مولانا نے ایوار ڈ کو پاکستانی قوم کا اعزاز قراردیدیا

پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماؤں کو افطار ڈنر کی دعوت

امریکہ،بیوی کے قاتل پاکستانی نژاد امریکی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی،مقتولہ نے شوہر کی خواہش کے مطابق کھانے میں بکرے کا گوشت پکانے سے انکار کر دیا تھا مشتعل شو ہر نے مو ت کے گھا ٹ اتا ر دیا، مقتولہ عزت نہیں کرتی تھی۔ مجھے گالیاں دیتی تھی،قاتل شوہر کا عدالت میں بیا ن

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔