بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جولائی

تازہ ترین خبریں

دہشتگردوں کا ملک بھر میں تعاقب کیا جائے گا، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی شمالی وزیرستان میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے جوانوں اور افسروں سے ملاقات، شہداء اور زخمیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔  آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے نبرد آزما جوانوں اور افسروں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری اور بلند حوصلے کو سراہا۔ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب پر بریفننگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے کامیاب آپریشن پر چین آف کمانڈ کو مبارکباد پیش کی اور آپریشن کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے۔ مقامی اور غیر ملکی دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کیا جائے گا۔ آپریشن پر پوری قوم کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ قوم کے واضع فیصلے اور عزم کیساتھ آپریشن کو مکمل کرینگے۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دہشتگردوں کا ملک بھر میں تعاقب کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر وزیراعظم کی صدر ممنون حسین سے ملاقات،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن و دیگر اہم امور پرتبادلہ خیال،وزیراعظم کی مسلح افواج کے سربراہوں سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں، افواج پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، پوری قوم ملکی سلامتی بالخصوص آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے،نوازشریف

وزیر اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات میں ملکی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاک فوج کی خدمات ناقابل فراموش، ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، الطاف حسین ،دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ملکی دولت لوٹنے والے اور کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جائے،پرویز مشرف پر ملک میں آرٹیکل 6 کے تحت مقدمے میں جو قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں ، ملک میں انقلاب آنے والا ہے ، قائد ایم کیو ایم

جسٹس ناصرالملک پاکستان کے نئے چیف جسٹس بن گئے، صدرمملکت نے ایوان صدر میں حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم،جسٹس تصدق جیلانی، جسٹس افتخار چوہدری سمیت سینئر ججوں،وفاقی وزراء، سینئر وکلاء اور اہم شخصیات کی شرکت،جسٹس ناصر الملک سوات میں پیدا ہوئے،سابق وزیراعظم گیلانی کو توہین عدالت پر سز ادینے والے جج کے سربراہ تھے،پی سی او پر حلف سے انکارکردیاتھا، ایک سال 10دن عہدہ پر فائز رہیں گے،جسٹس ناصر الملک کا سوانحی خاکہ

اسلام آباد ،عمران خان کا بنوں میں شمالی وزیرستان سے بے گھر افراد کے کیمپ کا دورہ ،مشکل کی اس گھڑی میں ان کی بھرپور مدد کا یقین دلاتے ہوئے عید الفطر ان کے ہمراہ گزارنے کا اعلان

دھاندلی کے الزامات پر افتخارچوہدری کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

وزیراعظم نوازشریف کو آئی ڈی پیز سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد،گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ،ملاقات میں وفاقی وزیر سے اسٹیٹ بینک کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا

چوہدری نثار ناراض نہیں ، معمولی اختلافات تھے جو وزیراعظم سے ملاقات کے بعد دور ہوگئے، عابد شیر علی،شیخ رشید اگر جمہوریت سے اتنے ہی تنگ ہیں تو انہیں استعفیٰ دے کر عوام کی جان چھوڑ دینی چاہئے، جو مذہبی رہنماء ملک کے آئین کو نہیں مانتے ان کا کڑا احتساب ہونا چاہئے،میڈیا سے گفتگو

نظام حکومت اتناکمزورنہیں کہ ایک کینیڈین شہری درہم برہم کردے،پرویزرشید، آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،آپریشن کے خاتمے کاٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا،حساس اداروں اوراہم تنصیبا ت کو فوج کے سپردکیاگیاہے،چوہدری نثارکوساتھی کے بارے میں شکایات تھیں جووزیراعظم کے سامنے رکھ دی ہیں،، ،جلسے جلوسوں کوروکنے کیلئے تعینات نہیں کیاگیا،وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی حکومت کو رواں مالی سال بیرونی وسائل سے 8کھرب 68ارب روپے حاصل ہوں گے ،کیر ی لوگر امداد کے تحت 15ارب 95کروڑ روپے جبکہ سکوک بانڈکے اجراء سے 49ارب 50کروڑ روپے اورمختلف اداروں کے نجکاری سے198ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے ‘ذرائع

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے پر غور شروع

جسٹس ناصر الملک کے چیف جسٹس بننے کے بعد عدالت عظمیٰ کے ججوں کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری،جسٹس جوادایس خواجہ سینئر ترین جج بن گئے

شمالی وزیرستان، فوجی آپریشن سے قبل عسکریت پسند و ں کا بھیس بدل کر فرار ہو نے کا انکشا ف ، 80 فیصد عسکریت پسند بڑے بال کتروا اور داڑیاں چھوٹی کر کے نامعلوم علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں ،غیر ملکی میڈیا کا دعوی

تحفظ پا کستان بل انسانی حقوق کے منا فی ہے، اس لیے ہم اس کے خلا ف ہیں، مولانا فضل الرحمن ،اسے تسلیم نہیں کر سکتے ،تحفظات سے آگا ہ کر دیا تھا لیکن حکومت نے اقدام نہیں کیے، سربراہ جے یو آئی (ف) پارٹی رہنماؤں سے گفتگو

دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے خاتمے کی تاریخ دینا ممکن نہیں، خواجہ آصف ، حکومت بے گھر افراد کی بحالی کے بارے تمام صف اول کی جماعتوں کو اعتماد میں لے گی، وزیر دفاع

مارکٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10روپے بڑھا دی

نظام کی تبدیلی کیلئے عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری سمیت تمام اپوزیشن ایک پیج پر ضروری ہے، چودھری پرویزالٰہی ،یہ کیسا نظام ہے جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل مقتول بن جائیں اور ایک بھی ذمہ دار نہ پکڑا جائے اسی لیے نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں ،ہمارا ایجنڈا عام آدمی کی بہتری ہے جس پر پنجاب میں عمل کر دکھایا، حکمران ہمارے جیسا ایک کام بتا دیں، چودھری شجاعت حسین

طاہرہ آصف قتل کیس میں پیشرفت، ایک اور شخص گرفتار

سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی، فوج کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

امریکی جریدے نے الطاف حسین کو ’دی رائٹ مین‘ قرار دے دیا

راولاکوٹ‘ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہری زخمی، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

پاکستان نے تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹرسے پیداوار کا آغاز کردیا، خوشاب ری ایکٹر اب آپریشنل ہو چکا ، کولنگ ٹاورزسے پانی کے بخارات اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، خوشاب فور ری ایکٹر اب زیر تعمیر ہے،امریکی دفاعی ویب سائٹ کی رپو رٹ

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف چین کے دورے پر روانہ، پاکستان اور چین خلوص ،محبت اوردوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،چین توانائی ،انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بھرپور تعاون کر رہا ہے، شہباز شریف

نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے انٹرنیٹ سے 9 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا ، پا کستا نی بھی ان افراد میں شا مل، ایبٹ آباد کا محمد طاہر شہزاد جو بم بنانے کا ماہر اور القاعدہ کا اہم رکن ہے کا ڈیٹا بھی حا صل کر لیا گیا ہے ، امریکی اخبار کا دعو ی

وزیراعظم کا ایک سال،12ماہ میں 14غیرملکی دورے، 25کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے،ذرائع وزارت خارجہ

ایف بی آرنے پی ٹی اے کی مخالفت کے باوجودموبائل فون سیٹ پر 300روپے سے ایک ہزارروپے فی سیٹ تک سیلزٹیکس عائد کردیا ،موبائل کمپنیوں پر سم کارڈکے اجراپر 250روپے فی کارڈ سیلزٹیکس بھی عائد

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پاک فوج کے حق میں منعقدہ جلسے سے ویڈیو خطاب کر رہے ہیں، اعلی سیاسی قیادت ..

بنوں، تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان بنوں کینٹ میں قبائلی جرگہ سے خطاب کر رہے ہیں۔

کراچی، ائیرپورٹ‌پر صرف ایک شخص کے داخلے کے فیصلے کے بعد شہری ائیرپورٹ کے باہر بیٹھے ہیں۔

میران شاہ، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

فیصل آباد، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی ڈی ٹائپ کالونی میں رمضان بازار کا افتتاح کر رہے ہیں۔

حیدر آباد، مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے جاں‌بحق ہونے والے افراد کی نعشیں مقامی ہسپتال میں رکھی ہوئی ہیں۔

اسلام‌آباد، وزیراعظم نواز شریف چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھانے کے بعد جسٹس ناصر الملک کو مبارکباد پیش کر رے ہیں۔

اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین جسٹس ناصر الملک سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں، وزیراعظم نواز ..

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔