بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

تازہ ترین خبریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی اے پی سی کا سپریم کورٹ کے ججز پرمشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ

عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں منعقدہ اے پی سی میں 40 سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتوں کے وفود نے شرکت کی مسلم لیگ (ق) کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ، متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اے پی سی کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں بلکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کو انصاف دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے 14 کارکن جاں بحق اور 125 زخمی ہوئے  جبکہ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے ،جنرل راحیل شریف ،چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت کو یقینی بنایا جائے ۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے سے دریغ نہیں کرینگے ، آرمی چیف کا سیاہ چن میں فوجی جوانوں سے خطاب،گیاری میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف نے ہفتہ کے روز سیاہ چن کا دورہ کیا اور دنیا کے بلند ترین محاذ پر آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا

حکومت کہیں نہیں جارہی حکومت کے جانے کا خواب دیکھنے والے خوش فہمی کاشکار ہیں، پرویز رشید،پینتیس پنکچر لگا سکتے تو تحریک انصاف کی پوری ٹیوب پھاڑ دیتے، نوازشریف کو جیت کی تقریرکا مشورہ دینے پرعمران خان مجھے پھانسی پر لٹکادیں، عمران خان خود ہی جج اور جلاد بھی بن جاتے ہیں،پاکستان کے عوام نے بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کردیا ہے عمران خان کو حکومت کے ساتھ مل کر توانائی بحران سمیت دیگر معاملات پر ہماری اصلاح کرنی چاہیے جمہوری حکومتوں کو ماضی میں دو سال سے زیادہ نہیں چلنے دیا جاتا تھا لیکن اب وقت تبدیل ہوچکا ، 2014ء کا پاکستان تماشوں سے متاثر نہیں ہوگا،ارسلان افتخار کی تعیناتی کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بیان دے دیا ہے ،عمران خان حکومت کا ہاتھ بٹائیں تو ہمیں خوشی ہوگی وہ اپنی ہٹ دھرمی چھوڑ دیں حکومت نے کسی بھی مسئلے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا انتقامی سیاست کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں ۔ سانحہ لاہور میں جوڈیشل کمیشن کام کررہا ہے رپورٹ آنے کا انتظار ہے ذمہ داران کا تعین کرکے ان کیخلاف ضرور کارروائی ہوگی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس سے خطاب

ملک میں کہیں چاندنظر نہیں آیا،یکم رمضان المبارک 1435ہجری پیر تیس جون کو ہوگی، ملک بھر کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی ٹھوس شہادت نہیں ملی،مفتی منیب الرحمان،بنگلہ دیش اور بھارت میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا،پشاور میں غیر روایتی کمیٹی کا آج پہلے روزے کا اعلان،شہادتیں موصول ہوئیں جنہیں علماء نے درست قرار دیا ،عوام آج روزہ رکھیں،مفتی پاپلزئی

ملک غیر ریاستی عناصر میں گھرا ہوا ہے جو قانون کی بالادستی پر یقین نہیں رکھتے،چیف جسٹس پاکستان، ملک میں جمہوریت کو بہت سے خطرات کا سامنا ہے صرف فراہمی انصاف کے ذریعے ہی جمہوریت کی بقا ممکن ہے، استقبالیہ تقریب سے خطاب

عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہو گی،جماعت اسلامی،ق لیگ،شیخ رشید،ایم کیو ایم کا وفد شرکت کرے گا،پیپلزپارٹی،علامہ طاہر اشرفی،عمران خان ، مولانا سمیع الحق شریک نہیں ہوں گے

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے پی پی ایل کے حصص کی نجکاری منظوری دیدی،205روپے کی فلور پرائس کے مقابلہ میں 219روپے کی پیشکش ملی ،حکومت کی بہتر معاشی پالیسی کی وجہ سے 15ارب 98کروڑ روپے میں پی پی ایل کے حصص کی نجکاری کی، توقع سے بڑھ رقم ملی ہے ، ،اسد عمر کا کام سیاست کرنا اور میرا کام خدمت کرنا ہے، میڈیا ڈاکٹر طاہر القادری کواہمیت دیتا ہے مگر حکومت کے اچھے کام نظرانداز کردیتا ہے،او جی ڈی سی ایل کی نجکاری ستمبر میں کی جائے گی،وزیر مملکت کی پریس کانفرنس

شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کے باعث مقامی آبادی کا انخلاء جاری،قبائلی فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں،انتظامیہ، میرعلی کے گرد کارروائی میں 11،میران شاہ میں 7دہشت گرد مارے گئے،19دہشت گردوں کے بعد مزید کے ہتھیار ڈالنے کا امکان،آئی ایس پی آر، القاعدہ کا دیسی ساختہ بمو خود کش بیلٹ تیار کرنے کا ماہر کمانڈر گرفتار، دریائے سندھ کے ذریعے فرار کی کوشش میں 3دہشت گرد بھی دھر لئے گئے ، آئی ایس پی آر نے تازہ تفصیلات جاری کر دیں

ارسلان افتخار کو میں نے اپنی ذاتی حیثیت سے بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین لگایا ہے اگر کسی اتحادی یا کابینہ کا ممبر کو اعتراض ہے تو اس پر بات ہو سکتی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،اس حوالے سے وفاقی حکومت یا کسی پارٹی کا کوئی دباؤں نہیں، شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے متاثرہ افراد کیلئے 5 کروڑ جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے ،مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کیساتھ ہیں بلوچستان میں آئی ڈی پیز کے آنے پر کوئی پابندی نہیں تاہم سیکورٹی اداروں کو کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کی غرض سے چیکنگ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ، پوائنٹ آف آرڈرز کا جواب

چین نے کاشغر سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے کے بارے میں ابتدائی تحقیقی جائزہ شروع کردیا ، اٹھارہ سو کلو میٹر چین پاکستان ریلوے لائن چینی شہر کاشغر سے شروع ہوکر آزاد جموں وکشمیر ، اسلام آباد اور کراچی سے ہوتی ہوئی گوادر تک بچھائی جائے گی ، زانگ چن نن

شمالی وزیرستان کے متاثرین ہمارے مہمان اور بھائی ہیں ہم اپنے قومی اور دینی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے انکی بہتر دیکھ بھال کرکے انصار مدینہ کی یاد تازہ کرینگے، پرویز خٹک، آئی ڈی پیزکیلئے ریلیف کیمپوں کی تعداد میں اضافے کے علاوہ وفاقی حکومت اور پاک فوج کی معاونت سے انہیں سکول و کالج اور ہسپتالوں سمیت سرکاری عمارات میں جگہ دی جائے گی پانی و خوراک سمیت انکی بنیادی ضروریات کے علاوہ انکی زیادہ سے زیادہ نقد امداد کی جائیگی صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے صوبائی حکومت کی بھر پور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی سے ہمارے حوصلے اور جذبے میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے قومی و عالمی سطح پر ہماری سیاسی یکجہتی کا اچھا پیغام بھی گیا ہے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب

ریاستی دہشت گردوں نے قتل عام کر کے مجھے واپس وطن آنے سے ڈرایا،ڈاکٹر طاہر القادری، سانحہ ماڈل ٹاؤن نے سیاست اور حکومت میں چھپے ہوئے درندوں کو بے نقاب کر دیا،غلام قطب الدین فریدی، موجودہ حکمرانوں کو عوام نے قتل عام کا مینڈیٹ نہیں دیا ،سید اظہر الحسن گیلانی

رمضان نشریات ، جیو نیوز نے مولانا طارق جمیل کی خدمات حاصل کر لیں، سینئر صحافی اُردو پوائنٹ کے کالم نگار سبوخ سید خصوصی سحری پروگرام کی میزبانی کریں گے

وزارت خزانہ نے آئی ڈی پیز کیلئے 2ارب روپے جاری کردیئے ،نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو پہلے ماہ 40ہزار روپے دیئے جائینگے ،رقم وزیراعظم کی ہدایت پر جاری کی گئی ، 20ہزار روپے رمضان پیکج بھی شامل ہے ، وزیراعظم ہاؤس

خیبر پختونخوا حکومت کی کل جماعتی کانفرنس کا شمالی وزیرستان ایجنسی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار،فوجی آپریشن کی کم ازکم وقت میں تکمیل،متاثرین کو فی خاندان 50ہزار روپے ماہانہ معاوضہ،ملک بھر میں کہیں بھی آئی ڈی پیز کے آنے جانے پر پابندی نہ لگانے،ایف سی کی صوبہ کو فوری واپسی اور صوبہ کے تاجروں کو وفاقی ٹیکسوں میں خصوصی چھوٹ دینے کا مطالبہ،متاثرین کی ملک کے کسی بھی حصہ میں آمدپر پابندی غیر آئینی ہے،مشترکہ و متفقہ اعلامیہ

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن میں نیا طیارہ ائر بس 320شامل کرلیا گیا ، نئے طیارے میں 180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، آئرلینڈ سے لیز پر حاصل کیا گیا،نئے طیارے کی شمولیت وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے ،180 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ، مشیر ہوا بازی

”عمران خان صاحب قوم جاننا چاہتی ہے“،رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے چار سوالات کے بدلے سات سوال پیش کر دیئے

انتخابی دھاندلی کے متعلق ہمارے حقائق کی تصدیق ہو رہی ہے: چودھری پرویزالٰہی ،الیکشن 2013 کے ہائی جیکروں کے نام اب عام ہو گئے، عمران خان کی باتیں درست ہیں، الیکشن بوگس تھے اس لیے عوام غیر اخلاقی حکومت کا ساتھ چھوڑ گئے ،ماسٹر مائنڈ سابق چیف جسٹس ریٹرننگ افسروں کو حکم دیتے رہے، جی او آر میں بیٹھا نقاب پوش ہدایتکار کب تک چھپے گا، نواز حکومت دونوں کے بیٹے نواز رہی ہے ،نواز شہباز کی تقریر دھاندلی کا فائنل آرڈر تھا، مجرم سزا سے نہیں بچ سکیں گے: چودھری شجاعت حسین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو

شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے تناظر میں ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے، اسلام آباد ، کراچی ، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈوں کے سکیورٹی انتظام کیلئے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی، سکیورٹی اقدامات کے بعد بین الاقوامی کمپنیاں پشاور کیلئے دن میں پروازیں بحال کردینگی،شجاعت عظیم

سوئٹزرلینڈ کے مالیاتی قوانین میں نرمی کے سبب سوئس بنکوں میں رکھوائے گئے 200ارب ڈالرز پاکستان واپس آنے کاامکان ،ذرائع وزارتِ خزانہ

یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز،پانچ روز میں درجنوں شکایات موصول،ریجنل سٹورز پر بیٹھے با اثر ملازمین کے رشتہ داروں کی جانب سے سٹورز سے زراعانت والی اشیاء لیکر بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف، بعض سٹورز پر ناقص و غیر معیاری اشیائے خورد نوش کے علاوہ کئی برس سے ذخیرہ کی گئی مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی بھی اطلاعات، ترجمان نے سارے معاملات کا ذمہ دار ایم ڈی اور وزارت صنعت و پیداوار کو قرار دیدیا، کارپوریشن کے کسی افسر کے پاس کوئی اختیار نہیں سب کچھ ایم ڈی خود کرتے ہیں،ترجمان

پشاور طیارہ حملہ‘ پشاور پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ اور اے پی اے درہ آدم خیل سے رابطہ کرلیا، طیارہ حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر شاہد ملوث ، پولیس کی حکومت کو طالبان کمانڈر شاہد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کرنے کی تجویز

حکومتی رٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے ، امریکہ ،پاکستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملات سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں ،شمالی وزیرستان متاثرین کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کرینگے ،ترجمان ماریہ ہیرف

مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے تشدد سے پاک ماحول ناگزیر ہے،بھارتی وزیردفاع،وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان سے ٹکراؤ کے حق میں نہیں بلکہ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں،ارون جیٹلی کا بیان

عمران خان نے متاثرین کی امداد کیلئے امدادی میچ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ،شاہد آفریدی اب میاں نواز شریف سے رابطہ کرینگے

عراق، سامرہ میں داعش کے خلاف حضرت امام حسن عسکری  کے روضے کا دفاع کرتے ہوئے پہلا پاکستانی جاں بحق ہوگیا

رواں برس رمضان المبارک میں کہیں 22 گھنٹے کا روزہ ہوگا تو کہیں ساڑھے 9 گھنٹے کا،نیوزی لینڈ میں ساڑھے 11 گھنٹے، جنوبی افریقا میں ساڑھے 10 جبکہ ارجنٹائن اور چلی میں صرف ساڑھے 9 گھنٹے کا روزہ ہوگا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے نجم سیٹھی کا نام پیپلز پارٹی نے تجویز کیا تھا ، ہمارے دو نام مسترد کردیئے گئے تھے ، پرویز رشید ، نجم سیٹھی نے عمران خان کے اعتراض پر قمر الزمان کو چیف سیکرٹری پنجاب نہیں لگایا اور شہباز شریف کے ساتھ کام کرنے والے تمام افسران کو او ایس ڈی بنا دیا دیا تھا ،پریس کانفرنس سے خطاب

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔