بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

تازہ ترین خبریں

افواج پاکستان تمام خطرات سے لڑنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیاچن کا دورہ کیا اور وہاں تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان تمام خطرات سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے سیاچن میں شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے۔ انہوں نے دنیا کے بلند ترین محاذ پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزارا۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی ہر قسم کے خطروں کا سامنا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

مطالبات پورے نہ ہوئے تو 14اگست کو اسلام آباد میں لانگ مارچ ہوگا، عمران خان ، اب چار حلقے کھولنے کا وقت چلا گیا الیکشن ٹربیونل نے چار ماہ میں فیصلہ کرنا تھاچودہ ماہ گزر گئے، حکومت کے پاس ہمارے مطالبات پورے کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت ہے، چودہ اگست کو سونامی مارچ اسلام آباد میں ہوگا، دس لاکھ لوگ اکھٹے کریں، کسی پولیس والے نے تحریک انصاف کے کارکن پر ہاتھ اٹھایا تو میں خود اس کوپھانسی دوں گا، اس وقت میرا دل شمالی وزیرستان میں ہے، انسانیت کے ناطے ہم اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرینگے، چیئرمیں تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب

عمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف نے آج بنوں آنے کی دعوت دی ان سے التجا ہے کہ متاثرین پر سیاست نہ کریں میرے ساتھ وہاں جا کر تصویریں بنوانے اور عوام کے پیسے سے اشتہارات دینے کا کوئی فائدہ نہیں

ملک میں قیا م امن کے لئے پاک فوج کا کردار اہم ہے، نواز شریف ، شما لی وزیر ستا ن سے نقل مکانی کرنے والوں کی مشکلات کا احسا س ہے ان کی آبادکاری کے لئے اربوں کھربوں روپے بھی خرچ کرنا پڑے تو کریں گے، کوشش ہے کہ جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف آپریشن ختم کر کے متاثرین کو ان کے گھر روانہ کیا جائے۔ متاثرین کے فی خاندان کو چا لیس ہزار روپے امدا ددینگے،حکومت آئی ڈی پیز کے علاقوں کا بھی جائزہ لے رہی ہے ، وہاں پر سڑکوں کے جال،ہسپتال ،سکول ،کالجز اور تمام ترقیاتی کام کرے گی ، شہداء نے اپنی جان دے کر قومی اثاثوں کی حفاظت کی شہداء کی بدولت سبز ہلالی پرچم فضاء میں بلند رہے گا، وزیر اعظم کا بنو ں میں شمالی وزیرستان کے آ پر یشن متا ثر ین ،کراچی ائیرپورٹ حملے کے شہداء کو چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

صدرمملکت ممنون حسین نے انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ 2014 پر دستخط کردیئے،مسلح افواج، پولیس کے گریڈ 17کے افسر کو مشتبہ دہشت گرد پر گولی چلانے کا اختیار ہوگا ، سینٹ اورقومی اسمبلی سے منظوری اور صدرمملکت کے دستخط کے بعدایکٹ کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

اوگرا نے رمضان میں پٹرولیم بم گرانے اور ساتھ ہی حکومت کو اس سے بچنے کی تجویز بھی دے دی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 22پیسے سے 3.63 روپے اضافے کا امکان،پٹرولیم لیوی کم کرکے قیمتیں برقرار رکھیں جاسکتی ہیں‘ اوگرام کی دوسری تجویز

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں یکم رمضان المبارک کل ہوگا،متحدہ عرب امارات، ملائشیا، انڈونیشیا، سلطنت عمان، اردن، فلسطین، لبنان، یمن اور مصر میں بھی یکم رمضان المبارک 29 جون کو ہوگا،چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (آج) ہوگا

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے55 کروڑ ڈالرز کی نئی قسط کی منظوری دے دی، منظور شدہ رقم پیر کے روز بورڈ کے ایک اور اجلاس کے بعد پاکستان کو فراہم کی جائے گی، قسط کی منظوری عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی جانب سے متعارف کروائی گئی کامیاب اقتصادی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے، اسحاق ڈار

ایوان صدر اوروزیراعظم ہاوٴس کا روزانہ کا خرچہ 50 لاکھ روپے ہے، عمران خان،پاکستان میں بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے، بھوک وافلاس میں پاکستان کا دنیا میں چھٹا نمبر ہے ، ہماری اکثریتی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے لیکن ایوان صدر اور وزیراعظم ہاوٴس کا روزانہ کا خرچہ لاکھوں روپے ہے، حکمرانوں کا رہن سہن انتہائی شرمناک ہے،لاہور میں ایک تقریب سے خطاب

سعودی عرب کا پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 10 کروڑ سعودی ریال امداد کا اعلان،پاکستان میں مختلف منصوبوں پر سعودی عرب کا بے پناہ تعاون برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب ابراہیم بن عبدالعزیزسے ملاقات،نیلم جہلم پن بجلی منصوبے سمیت مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال

پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، بھارتی فوج کا الزام

عمران خان باتیں کرنے کی بجائے خیبر پختونخواہ کی کارکردگی پر توجہ دیں ، پرویز رشید ،عمران خان کو سیاسی یتیم گمراہ کررہے ہیں ،پارلیمنٹ اور آئین کے اندر رہ کر عمران خان اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں، گیارہ مئی تک تو وہ کہتے یہ نہیں دکھتے تھے کہ عدلیہ آزاد ہے اور کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اچانک انہیں خواب آیا اور ان کے نزدیک سارا الیکشن بوگس نکلا، وزیراعظم ہاؤس کے چالیس فیصد اخراجات معمول سے ہٹ کر کم کرلئے ہیں، عمران خان کے جلسے جلوسوں پر 37 کروڑ ستر لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں ان سے شمالی وزیرستان کے پناہ گزینوں سمیت ملک بھر میں کئی ہسپتال اور سکول تعمیر کئے جاسکتے ہیں،عمران خان کے جلسہ پر وزیر اطلاعات کا ردعمل ، میڈیا سے گفتگو

پاکستان اور بھارت کا خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ، مذاکرات اگست کے پہلے ہفتے میں ہوں گے‘سجاتا سنگھ مذاکرات کیلئے پاکستان جائیں گی‘ بھارتی میڈیا

بھارتی حکام اور مقبوضہ کشمیر انتظامیہ کا اہم اجلاس‘ آرپار تجارت میں رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق‘ اشیاء لین دین کی فہرست میں وسعت‘ بینکنگ و مواصلات کیلئے پاکستان سے بات چیت کا عندیہ‘ اجلاس کی رپورٹ حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ

پشاور، طیارے پر فائرنگ میں تحریک طالبان ملوث، پولیس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ،غیر ملکی ساختہ اسلحہ استعمال کیا گیا

طاہر القادری کے اثاثوں کی تفصیلات ایف آئی اے کو فراہم کرنے کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسا ل ،اثاثہ جات کی تفصیلات پبلک دستاویز ہیں، ایف آئی اے کو اثاثہ جات کی تفصیل فراہم کرینگے ،الیکشن کمیشن

عمران خان عام انتخا بات کے خواب دیکھیں، خواب دیکھنے پر تو پا بندی نہیں لگا ئی جا سکتی،سید خورشیدشاہ،عمران کو متاثرین کے پاس جانے کے لئے دعوت دینا وزیر اعظم کا دہرا معیار ہے،میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کے مطالبات کو حکومت تسلیم کرتی ہے ، عابد شیر علی ، آئینی طور پر پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں ، عمران خان کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہیں گے ،عمران خان کا الٹی میٹم غیر جمہوری ہے، عمران خان کے جلسہ پر ردعمل

میرے پاس لڑائی جھگڑوں کیلئے وقت نہیں ،ایک نہیں100ایف آئی اے اثاثوں کی تحقیقات کرلے ،طاہرالقادری ،حکومت گرانامنزل نہیں ،ہم اس سے آگے جائیں گے ،حکمران جلدقانون واحتساب کی گرفت اورجیل میں ہوں گے ،جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ،تقریب سے خطاب

کولیشن سپورٹ فنڈ وزیرستان میں ضر ب عضب آپریشن کیلئے فراہم کیاگیا‘ پاکستانی سفیر ، امریکا پاک فوج کی قربانیوں سے آ گا ہ اوروزیرستان آپریشن با رے مثبت سمجھ بوجھ رکھتاہے،تشدد سے پاک ماحول کے قیام کیلئے حکومت نے قومی سلامتی پالیسی متعارف کرائی ، جنوبی ایشیاء میں کشیدگی کے ہوتے ہوئے اقتصادی ترقی نہیں ہوسکتی، جلیل عباس جیلانی کا نیویارک میں تقریب سے خطاب

طاہر القادری کا انقلاب سردیوں میں آئے گا ، پنجاب میں گلو بٹ کی حکومت ہے ، شیخ رشید،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار خادم اعلیٰ ہیں ، نواز لیگ کی قیادت فوج کی پیداوار ہے ، حکومت نے اداروں کے سربراہان کی تقرریاں اپنے خاندان میں بانٹی ہیں ، عام انتخابات میں نواز لیگ کی قیادت نے تاریخی دھاندلی کی ، افتخار محمد چوہدری نے ان کا ساتھ دیا جس کا تحفہ انہیں بلوچستان میں مل گیا ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا انٹرویو

شمالی وزیرستان سے افغانستان نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز نے واپس پاکستان آنا شروع کر دیا ،افغانستان سے272 افراد کرم ایجنسی پہنچ گئے

کراچی اغواء اور منشیات کی سمگلنگ میں گھر چکا ہے‘ بر طا نو ی اخبا ر کا دعو ی ، پاکستان کا تجارتی دارالحکومت مجرمانہ سیاستدانوں، نسلی اور مذہبی ناخداوں اور غیر معمولی سفاکانہ مجرموں کے سامنے اپنی اتھارٹی کھو چکا ہے ،کراچی کے بغیر پاکستان کو واپس راہ پر لانا مشکل ہوگا، طالبان کی طرف سے ائیرپورٹ پر حالیہ سفاک حملے نے ڈرامائی طور پر کراچی کی مشکلات کی وجہ نظریاتی اور مذہبی وجوہ کو اجاگر کیا ،فنانشل ٹائمز

برطانیہ کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’وکٹوریہ کراس‘ حاصل کرنے والے دنیا بھر کے 175 افراد کے لیے یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی، وکٹوریہ کراس حاصل کرنے والوں میں تین پاکستانی،جن تین پاکستانیوں کو یہ اعزاز دیا گیا ہے، ان میں سپاہی خداداد خان، جمعدار میر دست اور شاہمد خان شامل ہیں

آفریدی کاوزیراعظم نوازشریف اورعمران خان کے درمیان کرکٹ میچ کی خواہش کااظہار، میچ کی آمدنی متاثرین کی امدادپرخرچ کی جائے ،میچ میں خودتھرڈایمپائربنوں گا،شاہدخان آفریدی

دہی، مکھن، پنیر، شہد، پھل، سبزیوں، چاکلیٹ بسکٹ، چیونگم، کاسمیٹکس ،ٹماٹرکیچپ سمیت 282 اشیا کی درآمد پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ،نوٹیفیکیشن جاری

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 1 ماہ کو وقت دیا ہے جبکہ مطالبات پورے نہ ہونے پر لانگ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ آپ کے خیال میں موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کا اقدام درست ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
عمران خان کا اقدام بالکل درست ہے، حکومت کو جائز مطالبات ماننے چاہئیں۔
فوج آپریشن میں مصروف جبکہ متاثرین کی بحالی جیسے مسائل کو دیکھتے ہوئے عمران خان کو ایسے مطالبات نہیں کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔