بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جون

تازہ ترین خبریں

آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اوراس جنگ میں قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب 4 مراحل میں مکمل ہوگا اس سے علاقے میں حکومتی رٹ قائم ہوگی۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فوج ، فضائیہ، اسپیشل سروسز گروپ، آرمی انجینئیرز، لیویز  اور خاصہ دار فورس شامل ہے، شمالی وزیرستان میں اب تک زمینی کارروائی شروع نہیں کی گئی اس سے پہلے عوام کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے گا۔ آپریشن سے قبل پاک فوج نے افغانستان سے ملحقہ سرحد کو بند کردیا تھا جبکہ افغانستان کو بھی ان کی حدود میں قائم دہشت گردی کے اڈے ختم کرنے کا کہا گیا ہے لیکن کابل حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے

بین الاقوامی خبریں -عجیب و غریب -

آج کا اخبار

وزیراعظم نواز شریف نے داسو پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم پر جلد کام کا آغاز کرینگے‘ ملک سے اندھیروں کو ختم کرکے روشنیوں کا پاکستان بنائیں گے، نواز شریف

منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 1320 میگاواٹ کا داسو پن بجلی منصوبہ دریائے سندھ پر تعمیر ہوگا اور منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا جس میں پہلا مرحلہ پانچ سال میں مکمل ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کا جمہوری نظام کے خلاف کسی بھی تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ،تحریک انصاف ایسے کسی گرینڈ الائنس کا حصہ نہیں بنے گی مئی 2013کے عام انتخابات میں ہونے والی مبینہ بھاری دھاندلیوں کے خلاف تحریک جاری رہے گی، بہاولپور کے جلسے میں حکومت کو دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ڈیڈ لائن دی جائے گی، اگر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا اور رمضان میں چار حلقوں میں تصدیق کا عمل نہ ہوا تو عید کے بعد لانگ مارچ کرینگے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفے دینے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے ،کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ، تحریک انصاف نے پی کے 45ایبٹ آباد میں ہونے والی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار کی شکست کے معاملہ پر بھی تین رکنی کمیٹی قائم کر دی

ملتان میں پاک فوج کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ،2افسرشہید،حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا،شہیدہونے والوں میں میجریاسراورکیپٹن مرتضی شامل ،آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب، تحصیل میر علی میں فورسز کی فضائی کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک ‘ 5 ٹھکانے تباہ، 12 دہشت گردوں نے فورسز کے آگے ہتھیار ڈال دیے

شہداء کے خون کا سودا نہیں کرونگا،انتقام لوں گا ۔ڈاکٹر طاہر القادری،خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، انقلاب کے بعدریاستی دہشت گردی کا حصہ بننے والوں کو سب سے پہلے پکڑیں گے،شہداء کے عظیم عزم اور ورثاء کے استحکام نے سر فخر سے بلند کر دیا ، شہداء کے ورثاء اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے زخمیوں سے گفتگو

یکم جولائی سے پٹرول مہنگا ، دیگر مصنوعات سستی ، اوگرا نے سفارشات تیار کرلیں ، پٹرول 80پیسے فی لیٹر اضافہ،ہائی اوکٹین اور مٹی کا تیل 1.25 پیسے تک سستا ،28جون کو سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی

شمالی وزیرستان آپریشن میں اچھے اوربرے سب طالبان کوختم کیاجائیگا،سرتاج عزیز، آپریشن سے چین بھی مطمئن ہوگیاہے ،بھارت کوتحفظات ختم ہونے کے بعد ہی تجارت کے حوالے سے پسندیدہ ترین ملک قراردیں گے ،پاک ایران گیس پائپ لائن پرپیشرفت ہورہی ہے ،جلدتمام معاملات طے پاجائیں گے ، من موہن سنگھ سے ملاقات کے دوران بلوچستان میں مداخلت کامعاملہ اٹھایاتھا،سینٹ کمیٹی کو بریفنگ،حکومت کہتی ہے عراق وبحرین میں لوگ نہیں بھجوائے گئے مگروہاں سے لاشیں آناشروع ہوگئی ہیں،طاہرمشہدی،پاکستان امریکہ اورنیٹوکنٹینرزسے ڈھائی سوڈالرفی ٹریک وصول کررہاہے،نیٹوکنٹینرزکی وجہ سے ہماری سڑکیں خراب ہوئیں،حکومت معاوضہ بڑھائے،صغریٰ امام،فرحت اللہ بابر کا وزیراعظم کے دورہ بھارت سے دو روز قبل سکھوں کے پارلیمنٹ پر دھاوے کے معاملہ میں فریق بننے کا مطالبہ

سینٹرل ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں ساڑھے 36ارب کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، 20.8ارب روپے کا غیرملکی زرمبادلہ شامل،وزیراعظم کاویژن ہے کہ خودکفالت کاحصول ممکن بنائیں اورغیرضروری منصوبوں کیلئے گرانٹس ضائع مت کریں، احسن اقبال، منصوبوں کوحکومت ،ماہرین اورنجی شعبہ کے تعاون سے تیارکریں،اداروں کو ہدایت

ملک میں پہلی بار آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ کا آغاز،آرمی چیف کی عملے کو مبارکباد،آرمی ایوی ایشن کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھ کر خودانحصاری اور استعداد کار میں اضافے پر مزید توجہ دی جائے،جنرل راحیل شریف کا اوورہال ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ کی معائنہ تقریب سے خطاب

سکیورٹی خدشات ،امارات ائیر لائن نے پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے آپریشن بند کردیا

پاکستان تحریک انصاف کا شمالی وزیرستان میں جنگ کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنے والے بے بس قبائلیوں کی المناک صورتحال پر گہرے رنج اور تشویش کا اظہار ، عمران خان کا وزیر اعظم سے بے گھر قبائلی پاکستانیوں کے لئے امداد میں اضافے اور 6 ارب کی فوری فراہمی کا مطالبہ

مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کی کاروائی کی منظو ری وزیر اعظم نے نہیں وزیر داخلہ نے دی تھی،سیکرٹری داخلہ ،کاروائی کے لئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،شاہد خان سے خصو صی عدالت میں جر ح ، پرویز مشرف کے کاروائی بدنیتی پر مبنی ہے، وکیل صفائی بیریسٹر فروغ نسیم، غداری کیس میں جرح مقدمہ کے مستقبل کیلئے انتہائی اہم ہے،آج تک آرٹیکل 6کے تحت کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی،میرے موکل کے خلاف ایسی کارروائی مساوی حقوق سے متعلق آئینی شقوں کے منافی ہے،غیر ملکی میڈیا سے بات چیت

دریائے سندھ سے 27ہزار اور مجموعی طور پر گلگت بلتستان سے 49 ہزار میگاواٹ ، کشمیر سے 25 ہزار میگاواٹ بجلی پید ا کی جاسکتی ہے،سینٹ کمیٹی میں انکشافات،1990 ء سے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحقین کوچھ ماہ کیلئے تین ہزار روپے دی جانے والی زکوٰةکی مقرر ہ رقم کو بڑھایا نہیں گیا،ارکان کا اسے بڑھانے یا ختم کرنیکا مطالبہ، نیلم جہلم منصوبے سے سال کے آخر میں پیداوار شروع ہو جائے گی،سیکرٹری امور کشمیر، وادی لیپا میں ٹنل تعمیر،مظفرآباد سے وادی نیلم کی سٹرک زیادہ بہتر اور ریلوے ٹریک بھی مظفرآباد تک بنایا جائے گا،اجلاس کو بریفنگ

سینٹ کی داخلہ کمیٹی نے تحفظ پاکستان بل کو ایک ترمیم کے ساتھ منظور کر لیا، گریڈ 15کے پولیس آفیسر کو گولی چلانے کا حکم دینے کا اختیار،ملک دشمن کی سزا 20سال قید ،ہائی کورٹ میں اپیل کا حق دیدیا گیا، آرڈیننس کی مدت تین کم کر کے دو سال کر دی گئی،ملک دشمن کی تشریح شدت پسند ہوگی اور غیر ملکیوں کو بھی ملک دشمن تصور کیا جائیگا،مدددینے والا بھی اسی کیٹگری میں آئے گا،شدت پسندوں سے سوال نہیں کیا جاتا کہ کس ضابط کے تحت کارروائیاں کر رہے ہیں ،ریاست پر سوال اٹھائے جاتے ہیں ،زاہد حامد، آزاد عدلیہ اور طاقتور میڈیا کی موجودگی میں قانون کا غلط استعمال ناممکن ہے ،پرویز رشید، قانون نافذ کرنے والے خود ماورائے قانون اقدامات کرتے ہیں،طاہر مشہدی، اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ بنیادی حقوق دیکھیں ، جنگ کریں یا ملک بچائیں، افسران کو ائیر کنڈیشن کمروں سے نکل کر موقع پر موجود ہونا چاہیے، خواجہ ظہیر،سردار فتح حسنی کا بلوچستان میں کوسٹل گارڈ زکو سٹرکوں کی چیکنگ کے اختیارات پر تحفظات کا اظہار

راولپنڈی ، وزیر اعلیٰ کی ہسپتال میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے زخمی پولیس اہلکاروں کی تیمارداری،سیاسی کارکنوں کو تشدد پر اکسانے والی قیادت کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کرنی چاہیے، شہباز شریف ،وزیر اعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مختلف وارڈوں کا دورہ ، زخمی پولیس اہلکاروں کو تین تین لاکھ روپے کے چیک دیئے

پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 2معاہدوں پردستخط ہوگئے،بینک 600میگاواٹ کے جامشورہ بجلی گھرکیلئے 22کروڑڈالردے گا،انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈکارپوریشن بھی ڈیڑھ ارب ڈالرفراہم کریگا

گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں کرپشن میں کمی واقع ہوئی ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا معیار10پوائنٹ بہتر ہواہے،قمر الزمان چوہدری ، نیب نے 1990ء سے لیکر اب تک ملک بھر سے260ارب روپے وصول کئے ہیں، 941 انکوائری مراحل میں ہیں624کیسز کی انوسٹی گیشن ہو رہی ہے اور705ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے گئے ہیں،چیئرمین نیب کی پریس کانفرنس

حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اقتصادی اور معاشرتی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، محمد اسحاق ڈار ،نئی حکومت نے ملک کو درپیش بڑے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی متعارف کروائی ہیں، رواں برس ملکی معیشت میں4فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے، افراط زر ایک عدد تک محدود رہا ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں بہتری آئی ہے،مالی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ، مالی خسارہ8.8فیصد سے کم ہوکر6فیصد پر آگیا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک کے 39ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب

پیپلزپارٹی کے اہم قائدین اور سابق وزرائے اعظم کے خلاف قانونی کارروائی، پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان فاصلے بڑھناشروع ہوگئے،پارٹی عیدالفطر کے بعد نئی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کرسکتی ہے ،پارٹی ذرائع

رمضان مقدس مہینے کی آمد،حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ٹھنڈا پڑنے کا امکان، عید کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال آسکتا ہے، سیاسی ذرائع کا حکومت کو پیش بندی کا مشورہ

” جن کی جانیں گئی ہیں ان کے لواحقین سے مشورے کے بغیر وہ کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے“،گورنر پنجاب ڈاکٹر طاہر القادری کو عدالتی کمیشن میں پیش ہونے پر راضی نہ کر سکے

شریف برادران کا ڈاکٹر طاہر القادری سے تجدید تعلقات کے لئے اتفاق مسجد کے سابقہ مقتدیوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

وزارت خارجہ کے امور کو بہتر طور پر چلایا جائے، فرحت اللہ بابر ، اس تاثر کو ختم کیا جائے کہ پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف کے حصول کے لئے عسکریت پسندوں کی پرورش کرتا ہے،پیپلز پارٹی حکومت کے اس دعوے کا خیرمقدم کرتی ہے کہ بھارت کے ساتھ معاشی سفارتکاری کی جا رہی ہے، سینٹر پی پی پی

عدلیہ مخالف مہم کیس ،سپریم کورٹ کا ملزمان کیخلاف کارروائی کے حوالے سے وزارت داخلہ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہا ر ، ایک ہفتے میں ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ طلب ،کیا ریاست اتنی بے بس ہے کہ جو شخص مرضی آئے ریڈ زون میں جو کچھ کرکے چلا جائے ،جسٹس جواد ایس خواجہ

بجلی کی 6 تر سیلی کمپنیوں کی نجکاری بھی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ ،بجلی کی 2 پیداواری کمپنیا ں بھی ان اداروں کی فہرست میں شامل

یاسین ملک کو 9 رفقاء سمیت سنٹرل جیل منتقل کردیا گیا‘ 15 لیڈر اب بھی تھانوں میں نظربند،پرامن سیاسی سرگرمیوں پر قدغن جمہوریت کی مٹی پلید کرنے کے مترادف ہے‘ ترجمان جے کے ایل ایف

فرزانہ قتل کیس،سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کے طلبی کے فیصلے کی کاپی آج طلب کر لی، پنجاب پولیس نے سارا غصہ ماڈل ٹاؤن کے لیے رکھا ہوا تھا ، ایک بھی پولیس والا ہوائی فائرنگ کردیتا تو فرزانہ قتل نہ ہوتی،جسٹس عظمت سعید شیخ کے ریمارکس

عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کا مریم نواز کو مراسلہ ،حکومت پاکستان کی قومی صحت بیمہ سکیم کو سراہتے ہوئے فنی تعاون کی پیشکش کردی ، بات چیت کیلئے ڈبلیو ایچ او کا ایک وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا ،ہیلتھ انشورنس سکیم سے دس کروڑ سے زائد لوگ مستفید ہوں گے۔ نمائندہ ڈبلیو ایچ او

سپریم کورٹ نے جیو کے خلا ف توہین رسالت کی کارروائی کی درخواست پر در خوا ست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کر نے کی ہدا یت کر دی

افغان قومی سلامتی کے مشیر رنگین دادفر آج پاکستان آئیں گے،وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن اور افغانستان کی جانب سے پاک فوج کے مداخلت کے حوالے سے بیان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے دوطرفہ، تعاون کے فروغ پر بات چیت ، قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور افغان مشیر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی شروع ہونے کے بعد پولیو پھیلنے کا خطرہ پہلے سے کئی گنا بڑھ گیا،نمائندہ عالمی ادارہ صحت

مسلم لیگ(ن) کی حکومت5سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی ،چوہدری شجاعت،حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوڈشیڈنگ و مہنگائی جیسے ڈرون حملوں سے مارنا شروع کردیا،اداروں سے محاذ آرائی لے ڈوبے گی، طاہر القادری انقلاب چاہتے ہیں فوج کو دعوت دینا غلط طور پر پیش کیا جارہا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد منہاج القرآن کے کارکنوں میں اشتعال موجود ہے، انٹرویو

بھارت میں9سالہ پاکستانی بچے کے جگر و گردے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

سعودی عرب میں جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ‘ پہلا روز ہ اتوار کو ہو گا ،سب سے طویل روزہ ڈنمارک میں21گھنٹے سب سے چھوٹا ارجنٹائن میں ساڑھے نو گھنٹے کاہو گا، روس اور جرمنی میں 20گھنٹے ‘ پاکستان ‘بھارت‘ چین اور عرب ممالک میں روزہ 15سے 16گھنٹے کا ہو گا ،سعودی عرب میں نجی شعبے کے ملازمین رمضان المبارک کے دوران صرف6گھنٹے کام کریں گے

گلوبٹ نے دنیابھرمیں دھوم مچادی ،انٹرنیٹ پرگلوبٹ کی ویڈیوگیم لانچ کردی گئی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

راولپنڈی، پولیس اہلکار صادق آباد پولیس چیک پوسٹ پر گرینڈ حملے کے بعد شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

راولپنڈی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوور ہال کئے گئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر سے باہر آ رہے ہیں۔

گجرات، پاک فوج کے جوان ظہور الہی سٹیڈیم میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے بنائے گئے امدادی کیمپ میں بیٹھے ہیں۔

ایبٹ آباد، اُستاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا ساتویں کلاس کا طالبعلم شعیب مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بنوں، شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد مقامی سٹیڈیم میں امدادی سامان لینے کیلئے قطار بنائے کھڑے ہیں۔

راولپنڈی، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مقامی ہسپتال میں عوامی تحریک کے کارکنوں کے ..

داسو، وزیراعظم نواز شریف داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ‌ منصوبے کے افتتاح کے بعد دُعا مانگ رہے ہیں۔

لاہور، جنید جمشید چوبرجی کوارٹر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان ..

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔