بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جون

تازہ ترین خبریں

طاہر القادری لندن سے دبئی کیلئے روانہ ، کل پاکستان پہنچیں گے، غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائوں گا، سربراہ عوامی تحریک

طاہر القادری لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہو گئے۔ صبح ساڑھے سات بجے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کہتے ہیں وہ کسی قسم کا خون خرابہ نہیں چاہتے۔ڈاکٹر طاہر القادری پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے ہیتھر و ایئر پورٹ پر پہنچے۔ ائیرپورٹ جاتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے بات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے لاہور جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت کیوں بوکھلا گئی ہے۔ حکومت اپنے اقتدار کی قبر خود کھود رہی ہے بعد میں ایئر پورٹ پہنچنے پر انہوں نے دوبارہ میڈیا سے بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ انقلاب کی جدو جہد کے دوران انہیں یا انکے کسی کارکن کو قتل کیا گیا تو جنازے وزیراعظم ہاؤس میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ غریبوں کے حقوق کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ ہیتھرو ایئر پورٹ انہوں نے اپنا بورڈ کارڈ ، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی میڈیا کو دکھایا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

قبائلی علاقوں میں پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن جاری ،خیبر اور شمالی وزیرستان ایجنسیوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری ، مزید 30 دہشت گرد ہلاک ، دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ،قبائلی عمائدین کی پاک فوج کو مکمل تعاون کی یقین دہانی،وزیراعظم کی بے گھر افراد کو نقد رقم فراہم کرنے کی ہدایت، پاک فوج کا ایک دن کی تنخواہ اور ایک ماہ کا راشن وزیرستان سے نقل مکانی کر نے والے متاثرین کو دینے کا اعلان

جیٹ طیاروں نے ہفتہ کی صبح دوبجے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے دوٹھکانے تباہ ہوگئے

پاکستان کو گلو بٹوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، طاہر القادری ، حکمرانوں نے جمہوریت انصاف اور حقیقی آزادیوں کو روندا کرپشن کو پروان چڑھایا ۔ پورا ملک کرپشن میں لپیٹ میں ،اداروں کو اتفاق فاؤنڈری کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے، کل پاکستان آنے کا فیصلہ حتمی، حکومت روکنے کی کوشش نہ کرے، ملک کو جموری حکمران نہیں گلوبٹوں کو گروپ چلارہا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب بھی شامل ہیں، لندن میں پریس کانفرنس

قومی اسمبلی نے مالی سال 2014-15 کا 3845 ارب کا مالیاتی بجٹ اور فنانس بل 2014 ء مع ترامیم منظور کرلیا، سینیٹ کی57 سفارشات مکمل یا جزوی شامل، وزیر خزانہ کی 8 ترامیم منظور جبکہ اپوزیشن کی 7 ترامیم مسترد ہوگئیں،زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے ، ہمارے دور حکومت میں زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ملک سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا،اسحاق ڈار، بجٹ امیروں کا نہیں غریبوں کا ہے، ایک سال میں شروع کئے گئے بجلی کے منصوبوں سے 11 ہزار میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرینگے، ایک سال میں 1.5فیصد بجلی چوری روک لی مگر ابھی تک 16 فیصد چوری کی شکایات ہیں، ایڈوانس ٹیکس نہ لیں تو ریونیو ہدف پورا کرنا مشکل ہے، وزیر خزانہ کا اپوزیشن اعتراضات پر اعتراف،نوید قمرکافروٹ پراسیسنگ پلانٹ کی درآمد کیلئے بلوچستان، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کو بھی ڈیوٹی چھوٹ دینے کا مطالبہ،نندی پور پراجیکٹ بلیک لسٹ کمپنی کو دیاگیاجو کہ چند روز چلنے کے بعد بند ہوچکاہے،شیخ رشید کا انکشاف

اختلاف برائے اصلاح کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار ،خدا کا شکر ادا کرتے ہیں قوم کی بہتری کیلئے فرائض انجام دے رہے ہیں، 2014ء کے حوالے سے افواہیں اب دفن ہوچکی ہیں اس کا سہرا وزیراعظم ، حکومت ، اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینٹ کو جاتا ہے،سینٹ کی کم از کم 52 ترامیم فنانس بل میں شامل کرنا تاریخی کام ہے،دس ہفتے تک تمام شعبوں سے مشاورت کی اور پھر فنانس بل کو حتمی شکل دی ،بجٹ اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے جس طرح امور انجام دیئے ہیں وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیر خزانہ کا پارلیمنٹ میں بجٹ منظوری کے بعد آخری خطاب ،سینٹ قومی اسمبلی سٹاف کی تین ماہ کے اعزازایہ کا بھی اعلان ،وزیراعظم تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو بلائیں اور ایک ناشتہ اور کھانے کی دعوت دیں جو ا چھی روایات ہوگی ،محمود اچکزئی کی تجویز ،حکومت بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے تاکہ لوکل سطح کے کام بھی ہوسکیں،عبدالوسیم

آئین کی بالادستی سے ہی ملک مضبو ط ہوگا، چیف جسٹس، قانون کی بالادستی عدلیہ کیلئے اہم ہے، ملک میں جمہوریت اس وقت پھل پھول سکتی ہے جب ملک میں جوڈیشری آزاد،اسلام تلوار سے نہیں مذہبی رواداری سے پھیلا ہے، برصغیر میں فروغ اسلام کیلئے صوفیائے کرام کی اہم خدمات ہیں ، تصدق حسین جیلانی

طاہر القادری ضرب عصب کے خلاف سازش کررہے ، پرویز رشید ، پنجاب بینک اور این آئی سی ایل کو لوٹنے والے قادری کے اتحادی تھے، احتجاج کا مقصد آئین اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 24 جون کو ہوگا

شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤ ن کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کریں،عمران خان کا مطالبہ ، آئی جی پنجاب کے عجلت میں کیے گئے تبادلے سے معاملے میں شہباز شریف کی شمولیت واضح ہوتی ہے،احتجاجی جلسوں اور تحاریک کے ذریعے شریف خاندان کے غیر جمہوری اور انتقام پر مبنی رویوں کو قوم کے سامنے اس وقت تک بے نقاب کرتے رہیں گے، تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے دھاندلی کے خلاف بھی سینہ سپر رہے گی،بیان

وزیراعلیٰ پنجاب کی ماڈل ٹاؤن واقع میں فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت ، آئی جی پنجاب نے معذرت کرلی ،اہلکاروں نے گولیاں حکم پر چلائیں تھیں ،پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہیں کرسکتا،آئی جی کا جواب

اپنے شہریوں کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پرنہیں چھوڑیں گے ،حفاظت کیلئے آخری حد تک جائیں گے،وزیرقانون پنجاب، پاکستان دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی عیاشی کا متحمل نہیں ہو سکتا،ڈاکٹر طاہر القادری ، ان کے ساتھیوں اور خود حکمرانوں سمیت پوری قوم کو دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کے حقیقی خطرات موجود ہیں،دہشتگردی روکنے کے راستے میں روڑے اٹکا کر اپنی علیحدہ دکان سجانے والوں کو عوام کا کچھ احساس کرنا چاہیے ،رانا مشہود کی پریس کانفرنس

ڈاکٹر طاہر القادری(آج) سہ پہرلندن سے روانہ (کل) صبح 6بجے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچیں گے،استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،کارکنوں کو رات دس بجے ہی ایئرپورٹ پر پہنچنے کی ہدایات جاری، جڑواں شہروں سمیت جی ٹی روڈ کو بینروں سے سجا دیا گیا،سخت سیکورٹی انتظامات مکمل ،ایئرپورٹ اور نواحی علاقوں میں ریڈالرٹ نافذ کرنے کا فیصلہ،حفاظتی انتظامات کیلئے فوج کو بھی تیار رہنے کی ہدایت،وزیراعلیٰ پنجاب خود ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال سے لے کر ان کے لاہو رپہنچنے تک سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کریں گے

افسوسناک واقعہ پر دل رنجیدہ اور غمزدہ ہے،اللہ اور عوام کو جوابدہ ہوں، انصاف کی بالادستی کیلئے آخری حد تک جاوٴں گا،شہباز شریف ، ماضی گواہ ہے کہ کبھی بھی لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی ، الزام لگانے والے عناصر لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ،قدرتی آفات میں اپنے عوام کو مصائب میں چھوڑ کر لاشوں کی سیاست کرنیوالے ہمیشہ بیرون ممالک برفانی فضاوٴں کے لطف اٹھاتے رہے،عدالتی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں حقائق سامنے آئیں گے ،ذمہ داروں کو قانون کے مطابق گرفت میں لائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

اعتراف جرم ہو گیا، ماتحتوں کے استعفے کافی نہیں، ”سبق سکھا دو“ کا حکم دینے والے نواز شہباز شریف استعفے دیں ،: چودھری پرویزالٰہی،ڈاکٹر طاہر القادری پیر کی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، پولیس انتظامیہ کوئی غلط حکم نہ مانے،ٹرانسپورٹ یا کارکنوں کو روکنے پر ضلعی صدور اور وکلاء کو وڈیو بنانے، شہباز شریف سے ڈی ایس پی تک کیخلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت کر دی ،12 افراد کی اجتماعی قبر اور زخمیوں سمیت 150 مسنگ پرسنز کی تلاش جاری ہے، ARY نیو بند کرنے کی مذمت کرتے ہیں ،ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کی سزا کا آغاز ہو گیا، جب تک یہ حکمران بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا: میڈیا کانفرنس

وزیر اعظم نواز شریف نے پی ٹی اے کو افغان سموں پر رومنگ کی سہولت بند کرنے کی ہدایت کر دی

سانحہ ماڈل ٹاون،تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے کل سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو ذاتی طور پر طلب کرلیا ، سیکرٹری صحت کو تمام جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زخمیوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد دھماکہ،وزارت داخلہ کی د وفاقی پولیس کو سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات ،شمالی وزیرستان آپریشن کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات ناگزیر ہو چکے ، کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورمجموعی امن و امان کو یقینی بنائیں، طاہر القادری کی آمد کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامی کو یقینی بنایا جائیگا، وزیر داخلہ چودھری نثار کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

سپریم کورٹ نے او پی ایس افسران سے متعلق حکومت سندھ حکومت کی رپورٹ کو مبہم قراردیکر مسترد کردیا،عدالت کی چیف سیکرٹری کو تمام محکموں کے سیکرٹریز سے او پی ایس افسران سے متعلق سرٹیفکیٹس حاصل کرکے 3 ہفتوں میں نئی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا سے آنے والے عسکریت پسند مارگلہ پہاڑ کے دامن میں واقع سنہارے نامی ایک گاوٴں میں سرایت کرسکتے ہیں،خفیہ اطلاعات کے بعد علاقہ میں چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں،سیکورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم نے گشت شروع کر دیا

سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے وائس چیرمین مقرر

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔