بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جون

تازہ ترین خبریں

آپریشن ضربِ عضب میں شمالی وزیرستان میں تمام مقامی اور غیر ملکی دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے وزیر اعظم

وزیراعظم محمد نواز شریف نے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے عمل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے  تمام دستیاب و سائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم جمعہ کو گورنر ہاؤس پشاور پہنچے تو گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ان کا استقبال کیا وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور عبدالقادر بلوچ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ گورنر ہاؤس پشاورپہنچنے کے بعد وزیراعظم نے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شمالی وزیر ستان سے قبائلیوں کی نقل مکانی کی صورتحال اور آئی ڈی پیز کی حیثیت سے ان کیلئے حکومتی سطح پر کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

فوج فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہے، دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے،نواز شریف، آپریشن سے متاثرہ عوام کو ہرممکن سہولیات متاثرین سمیت صوبائی حکومت کو مکمل مدد فراہم کی جائے گی،تمام مطلوبہ فنڈز مہیاء کرنے کیلئے تیار ہیں، اجلاس سے خطاب، شہباز شریف کو ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد کے موقع پر خود نگرانی کی ہدایت، ماڈل ٹاؤن واقعہ پر ذمہ داران کیخلاف غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری ہوگی، انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیراعلیٰ کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ نے بتایا ہے کہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعہ پر ذمہ داران کیخلاف غیرجانبدارانہ جوڈیشل انکوائری ہوگی اور انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

سکیورٹی فورسز نے ماموند کے سرحدی علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ،10 سال بعد سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا، شمالی وزیر ستان میں ضربِ عضب کا پانچواں روز،مزید 23 شدت پسند ہلاک کردئیے گئے ، بنوں میں متاثرین کے لیے کیمپ قائم ،رجسٹریشن پوائنٹس کی تعداد بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے، بیان

وزارت دفاع نے پیمرا کیجانب سے جیو کو دی گئی سزا میں اضافے کیلئے کیس اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا

پنجاب پولیس نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونے والے واقعہ کی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ کے قائم کردہ خصوصی کمیشن کو پیش کردی ،کمیشن نے واقعہ کی ایف آئی آر اور تفتیش کے مکمل ریکارڈ سمیت وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کی تمام تر تفصیلات طلب کرلیں ،خونی ایکشن پر مقدمہ کی درخواست، نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ سمیت 21 ملزم نامزد ،منہاج القرآن کے رہنماؤں کے ہمراہ درخواست تھانہ فیصل ٹاؤن دینے والوں میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور حامد رضا قادری بھی شامل تھے ،مقدمہ درج ہوتا نظر نہیں آتا، قانونی طور پر درخواست جمع کرا دی اب وزیراعلیٰ اپنے اعلان پر عمل کریں: کامل علی آغا، ڈاکٹر خالد رانجھا

انصاف اورانسانیت کے نام پراپیل کرتا ہوں منہاج القرآن انتظامیہ جوڈیشل کمیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیں،شہباز شریف،میں متاثرین کو ہر قیمت پر انصاف دلانے کا تہیہ کئے ہوئے ہوں،انسانی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کیلئے کمیشن کے ساتھ تعاون ضروری ہے ، شہباز شریف اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا کہ رکاوٹیں ہٹانے کیلئے عوام پر ظلم کیا جائے، انصاف کے تقاضے ہر قیمت پورے کیے جائیں گے،پنجاب حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،واقعہ کے ذمہ دار قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے،زخمیوں کے ریکارڈ میں بھی رد وبدل برداشت نہیں کیا جائے گا،کبھی لاٹھی گولی کی سیاست نہیں کی ۔وزیراعلیٰ کی اراکین اسمبلی سے گفتگو

بلوچستان کا مالی سال 2014-15ء کیلئے 215.713 بلین روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا ،متبادل توانائی کو استعمال میں لانے کیلئے مختلف اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ، بے روزگاری پر قابو پانے کیلئے 3925نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی، تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ملازمین کو 10فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا، دہشت گردی کے متاثرین کا معاوضہ 20لاکھ سے بڑھا کر 40لاکھ روپے کرنیکی منظوری، بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ ،پسماندگی بلوچستان کا مقدر نہیں،محدود وسائل بلوچستان کی معاشی تقری میں رکاوٹ ہیں میر خالد خان لانگو ،وفاق کے تعاون کے بغیر ان مسائل سے نجات ممکن نہیں، صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں کابخوبی ادراک رکھتی ہے، عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں مخلوط حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ،مشیر خزانہ بلوچستان کی بجٹ تقریر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا اسلام آباد ائر ہیڈکوارٹر کا دورہ، ائر مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات،شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کو مزید موثر بنانے پر بات چیت، پاک فوج کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے رہیں گے، ائر مارشل طاہر رفیق بٹ

افغانستان مولوی فضل اللہ کی پا کستا ن مخا لف کارروائیوں کا نو ٹس لے ، پا کستا ن کا مطالبہ،امریکی ڈرون حملوں کی مذمت،یہ حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں، ترجمان دفتر خارجہ،اس وقت 281پاکستان چین میں قید ہیں،ہفتہ وار پریس بریفنگ،ترجمان کا ڈاکٹر طاہرالقادری کو آنے سے روکنے کیلئے طارق فاطمی اور کینیڈین سفیر کی ملاقات سے لاعلمی کا اظہار

سپریم کورٹ نے مبشر لقمان کو پروگرام ” کھرا سچ “ کی میزبانی کی اجازت دے دی ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل ، شہداء فاؤنڈیشن کو نوٹس جاری کردیئے ،عدالت عالیہ نے کسی دستیاب میٹریل او رشواہد پر فیصلے دینے کی بجائے عمومی خدشات پر فیصلہ دیا جو اظہار رائے پر قدغن لگانے کے مترادف ہے آرٹیکل 19آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ،عرفان قادر ایڈووکیٹ

”میٹرو بس پراجیکٹ کیس “، یہ رواج بن چکا ہے کہ حکومتیں اپنی مرضی کیساتھ منصوبے چلاتی ہیں‘ راستے میں مخالف کی زمین آجائے تو منصوبوں کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے جوکہ سراسر زیادتی ہے، آئی ایٹ قبرستان میں قبروں کی تو ہین نہ کی جا ئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ،میٹرو منصوبہ پبلک کیلئے ہے عدالت اس منصوبے کو ختم نہیں کرنا چاہتی لیکن قبروں کی توہین نہیں ہونی چاہئے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی

شمالی وزیرستان میں اپنی سلامتی کی جنگ لڑرہے ہیں ،دہشت گردی کو ختم کرنا ہے تو یلغار کی سیاست کو بھی ختم کرناہوگا،،پرویز رشید،سڑکوں پر دھرنوں اور دھمکیوں کے ذریعے اپنا ایجنڈا مسلط کرنا بھی دہشت گردی کے مترادف ہے ۔ شمالی وزیرستان میں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان کی ہر قسم کا خیال رکھا جائے گا،سب کو نقد رقم دی جائے گی جس سے وہ روزمرہ استعمال کی اشیاء باآسانی خرید سکیں ۔یہ رقم ان کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے دی جائے گی، لاہور کا واقعہ افسوسناک ہے ، ذمہ دار ان کو قانون کے حوالے کیاجائے گا، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات کی تصویری نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

سانحہ لاہور:ملزم گلو بٹ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ، عدالت میں پیشی پر گلو بٹ پر وکلاء اور شہریوں کا بدترین تشدد،بے ہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل

پشاورچرچ حملے سمیت اقلیتوں کو درپیش خطرات کے بارے میں از خود نوٹس کیس کا فیصلہ، حکومت کو مذہبی برداشت کی ٹاسک فورس اور اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے خصوصی پولیس فورس تشکیل دینے کا حکم، مذہبی اور سماجی برداشت کو فروغ دینے کیلئے مناسب نصاب کی تیاری،سماجی میڈیا پر نفرت آمیز تقاریر کی حوصلہ شکنی اورملزمان کو کٹہرے میں لانے کیلئے ضروری اقدامات،اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور سفارشات کیلئے قومی کونسل بنانے کی ہدایت،فیصلہ پر عملدآمد کی نگرانی تین رکنی بنچ کرتا رہے گاجو شکایات بھی سنے گا،82صفحات کا چیف جسٹس کا تحریر کردہ فیصلہ جاری

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت اور مسلم لیگ (ن) کو عوامی تحریک کیساتھ مذاکرات کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی، لاہور واقعہ میں عوامی تحریک سے بات کرکے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ،خورشید احمد شاہ، تحریک انصاف نے بھی معاملات کو جلداز جلد حل کرنے اور لیگی وزراء کے بیانات پر پا بند ی لگا نے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان کی پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی اتحاد کی خبروں کی تردید ،لاہور میں نواز لیگ اور پنجاب پولیس کی سفاکیت اور عوامی تحریک کے نہتے کارکنان پر ظلم وستم کی شدید مذمت ،دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی آواز اٹھانے کی اپیل

قو می اسمبلی میں اپو زیشن اراکین اسمبلی کا لاہو ر واقعہ کے خلاف احتجا ج جا ری ، وزیراعظم اس معا ملے میں مداخلت کرکے سپریم کورٹ پر مشتمل کمیشن تشکیل دیں، اپو زیشن اراکین، پنجاب حکومت نے لاہور میں دہشت گردی کی جس سے 80 سے 90 لوگوں کو گولیاں ماری گئیں،یہ سب منصوبہ بندی سے کیا گیا ،خورشید شاہ ، لاہور واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں خفیہ ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں، رانا تنویر حسین

قائداعظم سولرپارک میں پنجاب حکومت اپنے وسائل سے ایک ہزار میگاواٹ کا سولر منصوبہ لگائے گی، عابد شیر علی،100 میگاواٹ کے سولر منصوبے کو رواں سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ سولر سمیت توانائی کے دیگر منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے حوالے سے تمام وفاقی و صوبائی متعلقہ ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے کام کریں،منصوبوں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھایا جائے گا تاکہ توانائی بحران میں جلد سے جلد کمی لائی جاسکے ۔ گفتگو

افغان صدر کاوزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون ، خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا

کوئی شخصیت یا ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، جس ادارہ اور شخصیت کے خلاف کرپشن کیس سامنے آئے گا بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،چیئرمین نیب، چیئرمین نیب بننے کے بعد سے اب تک 260ارب روپے کی لوٹی ہوئی قومی دولت ریکور کرکے واپس قومی خزانے میں جمع کروائی جا چکی ہے، کئی میگا کرپشن کیسز کیخلاف ریفرنسز زیر سماعت ہیں، ہر چھوٹے اور بڑے کیس پر مکمل تحقیقات کر رہے ہیں، انسداد بدعنوانی کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب

پاک ایران گیس پائپ لائن پر مکمل عملدرآمد کی امید ہے،شاہد خاقان عباسی،گیس کے استعمال کو بہتر ، اس حوالے سے دور اندیشی سے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر سوچنا ہوگا،ایل این جی کے حوالے سے اوپن ٹینڈرز کردیئے گئے ہیں، وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس سے متعلقہ مطالبات زر کے حوالے سے بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال ،ایوان نے حکومت کے پیش کردہ 5مطالبات زر کی منظوری دے دی

حکومت کی فکر نہیں ،جمہوریت کو بچانے کے لئے ساتھ دے رہے ہیں،خورشید شاہ ،7 جولائی کو نیا چیف الیکشن کمشنر آنا ہے مگر حکومت نے اب تک کوئی صلاح مشورہ نہیں کیا،500ارب سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی پر فنانس بل میں ترمیم نہ لائی گئی تو سپریم کورٹ جاسکتے ہیں،رویت ہلال کمیٹی کو کہہ کہ وزیر داخلہ کو تلاش کروایا جائے،شہباز شریف کے بغیرلاہور میں اتنی بڑی کارروائی نہیں ہو سکتی،مشرف کی اللہ نے سن لی،اس کے باوجود جمہوریت کے تحفظ کرنے کے لئے آخری حد تک نواز شریف کو بچانے کی کوشش کریں گے،پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو

قوم کی تائید کے ساتھ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں،ممنون حسین،، لاہور کے افسوس ناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم رنجیدہ ہے، عدالتی ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں مکمل انصاف کیا جائے گا، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے، حکومت ملک میں اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 62 ویں کانوکیشن سے خطاب

قومی اسمبلی،حکومت کی جانب سے وزارت پانی وبجلی سے متعلقہ 2ارب96کروڑ60لاکھ روپے کے 2مطالبات زرکی منظوری، حزب اختلاف کی کٹوتی کی 75تحاریک مستردہوگئیں ،مختلف جلسوں میں حکومت نے دعوے کئے کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی،وزیراعظم بھی اس مسئلے کوجڑسے ختم کرنے میں ناکام رہے،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کاکوئی پرسان حال نہیں،سلیمان مجاہدبلوچ،بجلی کی پیداوارکا جائزہ لیاجائے توصرف یادداشت مفاہمت اورمعاہدوں پرہی دستخط ہورہے ہیں، نویدقمر، فرنس آئل پرکم سے کم توجہ دی جائے ،نفیسہ عنایت اللہ خٹک، رواں برس دیامربھاشاڈیم پرزمینوں کے حصول کیلئے خاصی رقم مختص کی گئی ہے، ڈیم کی تعمیرسے تربیلاڈیم کی زندگی میں 35برس کااضافہ ہوجائیگا، آئندہ کچھ وقت میں لوڈشیڈنگ کم ہوجائے گی ،خواجہ آصف

لاہور،ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرآصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئیں،گزشتہ دنوں لاہورمیں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں

طاہرالقادری کومارنے کامنصوبہ ایک ہفتے قبل بنایاگیاتھا،شفیق گجرعمرورک اوردیگرافسران منصوبے میں شامل ہیں،سابق پولیس افسرعابدباکسر کا انکشاف

ملکی تاریخ میں پہلی بار عورتوں اور درود و سلام پڑھنے والوں پر گولیاں چلائی گئیں ،شیخ رشید ، حکومت کے دن گنے جا چکے ،لیپ ٹاپ کی سیاست جلد ختم ہوگی ، کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں ، ٹرین مارچ ختم نہیں ملتوی کیا ہے ، ملک میں خاندانی اور نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرینگے ، میڈیا سے گفتگو

علامہ ڈاکٹر طاہر القادری 23جون کو صبح چھ بجے اسلام آباد پہنچیں گے، مختلف فضائی کمپنیوں کی پانچ ٹکٹیں حاصل کرلیں

ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں لاہور واقعہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ، حکومت آزاد و خود مختار اور شفاف الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے قیام سے قانون سازی کرے ، شاہ محمود قریشی ،طاہرہ آصف اور منہاج القرآن میں شہید ہونے والے کے ساتھ افسوس کے لئے گئے ، ڈاکٹروں نے بہت زیادہ تعاون کیا ، پنجاب حکومت کو خط لکھا جان کو خطرہ ہے پھر بھی سکیورٹی نہیں دی گئی اور نہ ہی اسلحہ لائسنس دیا گیا ، ایم کیو ایم اراکین کا اسمبلی میں اظہار خیال ، انتخابات میں اصلاحات اور کمیٹی کے ممبران کے نام آج اجلاس میں دیں ، سپیکر ایاز صادق

امریکہ کاپاکستان اوراقوام متحدہ کے افغان مہاجرین اورپاکستانی میزبان گھرانوں کے مشترکہ پروگرام کیلئے 89لاکھ ڈالرمالیت کے منصوبے کااعلان

برطانوی پارلیمنٹ اگلے ہفتے کشمیر پر ہاؤس آف کامنز میں بحث کرے گی، آئندہ 24 گھنٹے کے اندر اندر برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر کمیٹی برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کو خط لکھے گی ،برطانوی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی مزمت کے لئے کہاجائے گا،آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے اراکین برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے ،برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز میں قائم آل پارٹیز کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، برطانوی ممبران پارلیمنٹ سے دستخط کراکے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کومسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک یاداشت بھی بھیجی جائے گی

شمالی وزیرستان میں آپریشن ، نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد پونے دولاکھ تک پہنچ گئی

جلالپوربھٹیاں ، نواحی گاؤں پھلو چراغ شاہ میں بااثر چودھریوں کی محنت کش کی سو لہ سالہ بیٹی سے مبینہ زیادتی،بیوی اور بیٹی کے ہمراہ ڈی پی او آفس شکایت کے لئے آنے والے محنت کش کو بااثر چودھریوں نے کار سے کچل ڈالا،محنت کش جاں بحق ، بیوی اور بیٹی شدید زخمی ہوگئیں ، تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
پاک فوج نے باقاعدہ طور پر شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جسے ’ضرب عزب‘ کا نام دیا گیا ہے، آپ کے خیال میں کیا موجودہ آپریشن سے عسکریت پسندوں کا قلع قمع ہو سکے گا؟ اور پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی حاصل ہو گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھ گئی تھی، آپریشن بہت ضروری تھا، فوج کو کامیابی ضرور ملے گی۔
آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، حکومت کو طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہئیں۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔