بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جون

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا کاچار سو چار ارب روپے کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ

تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ، پولیس کا بجٹ 23 سے بڑھا کر 27 ارب کر دیا گیا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک سو انتالیس ارب روپے مختص کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 404 ارب 80 کروڑ روپے ہے۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ رواں مالی سال کی نسبت اٹھارہ فیصد زیادہ ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے ملازمین کے میڈیکل الاونس میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا، کنوینس الاونس میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ ریٹائرز ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ تعلیم کیلئے ارب 80 ارب 72 کروڑ روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کیلئے 25 ارب 23 کروڑ اکہتر لاکھ روپے کی تجویز ہے۔ سماجی بہبود و خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کیلئے ایک ارب سے زائد مختص ہے۔ پولیس کیلئے اٹھائیس ارب 53 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے ۔ آبپاشی کیلئے تیرہ ارب بیس کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے ایک سو انتالیس ارب روپے مختص کیے گئے۔ بجٹ میں گندم پر سبسڈی کیلئے 2 ارب 71 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ذہین اور غریب طلباء کی مالی معاونت کیلئے روخانہ پختونخوا پروگرام کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ کوہستان اور تورغر کے اضلاع میں طالبات کی تعلیم کے فروغ کیلئے 24 کروڑ روپے مختص

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -عجیب و غریب -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

پاکستان براڈ کاسٹرزایسوسی ایشن نے جیو نیوز کی رکنیت معطل کردی،جیو کی سزا سے مطمئن نہیں اسے بڑھانے کیلئے ایپلٹ فورم جائیں گے، وکیل وزارت دفاع

پی بی اے نے حامد میر پر حملے کے بعد جیو کی جانب سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور پیمرا قوانین کی دھجیاں اڑانے پر اس کی رکنیت معطل کردی جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر جیو ٹی وی انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب کا مالی سال2014-15کے لیے بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا،پنجاب کو ایک محفوظ، خوشحال، تعلیم یافتہ، معاشی طور پر مستحکم اور صنعتی اور زرعی طور پر ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لےء ایک جامع مربوط اور موثر پروگرام تشکیل دیا ہے‘ آئندہ چار برسوں کے دوران صوبے کی موجودہ 4.8 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو کو سالانہ 8فیصد تک لے جائیں گے، آئندہ برس کے لئے شرح نمو کا یہ ہدف 5.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے‘چار برسوں کے دوران صوبے کے 70لاکھ افراد کو خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے انسانوں کی صف سے باہر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے، وزیرخزانہ میاں مجتبی شجاع رحمان کی بجٹ تقریرکا متن

سندھ اسمبلی میں مالی سال2014-15کا بجٹ پیش کر دیا گیا ، بجٹ میں سندھ توانائی پالیسی 2014متعارف کرائے جانے کے ساتھ ، پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے بڑے منصوبوں پر خطیر رقم مختص، صحت اور امن وامان کے بجٹ میں 20،20فیصد اضافہ،کراچی میں میٹرو بس سروس شروع اورشہر میں مزید4 صنعتی زون کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا

سرتاج عزیز کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات ، اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت،پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ توانائی بحران ہے،امریکی وزیر خارجہ، سٹریٹجک ڈائیلاگ سے پہلے امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات اچھا موقع ہے، سرتاج عزیز

غداری کیس، خصوصی عدالت نے مشرف کی مقدمے کی اضافی دستاویزات فراہمی بارے درخواست قبل ازوقت قراردیکر مسترد کر دی ،اضافی دستاویزات فراہمی کا عمل شہادتیں ریکارڈ کرنے کے بعد آتا ہے،کسی بھی ملزم کی پرویز مشرف کو بھی یہ حق دیا جائے گا تاہم ان دستاویزات کے متعلقہ ہونے یا نہ ہونے بارے میں اس سے پہلے دیکھا جائے گا،عدالتی فیصلہ

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کے دو جو انو ں سمیت چا ر افراد زخمی،پاک فوج کے بھرپور جوابپردشمن کی گنیں خا مو ش ،بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی

ایف آئی اے ٹیم کا یوسف رضا گیلانی کی گرفتاری کیلئے ملتان میں انکے گھر پر چھاپہ،سا بق وزیراعظم گھر میں موجود نہیں تھے، 17 جون کو احتساب عدالت میں پیشی ہے

انفراسٹرکچر کی ترقی فعال معیشت کیلئے لازم و ملزوم ہے،وزیراعظم، ملک میں مزید چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی،چینی اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن اور چائنہ پاور کمپنی کے وفود سے ملاقات میں گفتگو

اے آروائی نیوز چینل کیس سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو اے آروائے سلمان اقبال ، چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور اورسیکرٹری اطلاعات ونشریات کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ، کیوں نہ ایسا کمیشن مقرر کیا جائے جو ان اداروں میں بیٹھے ساتھیوں کے اثاثوں ، ان کو ملنے والے مختلف ممالک کے فنڈز اور تحفے تحائف کی تحقیقات کرے،عدالتی ریما رکس ،کیس کی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی

کراچی ائرپورٹ حملہ کیس میں حساس اداروں نے ایک شخص کو حرا ست میں لے لیا ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل ، مذکورہ شخص نے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن موبائل فون کے ذریعے کی یہ رقم حملے میں استعمال ہوئی ‘ ذرائع

امر یکہ نے افغانستان جیل سے 10 بے گنا ہ پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ،مئی کے اوآخر میں جن قیدیوں کی رہا ئی ہوئی ان میں ایک کویتی، ایک فرانسیسی اور 10 پاکستانی شامل ہیں،امریکی دفاعی عہدیدار ، افغانستان کی پروان جیل میں 50 غیر ملکی قیدی موجود تھے۔ 12 کو ان کے ملکوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، صدراوباما کا کا نگر یس کو لکھا گیا خفیہ خط بھی منظر عا م پر آ گیا

وزراء کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ تیار، وزیراعظم متعدد وزراء سے ناخوش، تبدیل کئے جانے کا امکان

سندھ ہائی کورٹ میں پرویز مشرف کا نام فوری ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

وفا قی بجٹ متوازی ہے ۔حکو متی سینیٹر ز،بجٹ پنجا ب نواز ہے دوسرے صوبوں کے ساتھ غیر متوازی سلوک کیا گیا ،اپو زیشن ، افراط زر میں کمی ہوئی ہے ملکی برآمدات میں بھی چار فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پچھلے سال ڈالر ایک سو گیارہ روپے کا تھا اور اب 98 روپے ڈالر ہوگیا ہے یہ بھی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے،سینیٹر حمزہ ، غریب لوگوں کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ،خیبر پختونخواہ میں بجلی ترقیاتی کاموں کے سلسلے کو تیزی سے مکمل کیا جائے جیسے لاہور کے منصوبے تیزی سے ہوتے ہیں ،سینیٹر حاجی غلام علی

ایبٹ آباد،الیکشن ٹریبونل نے جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی گل زرین خان کی رکنیت معطل کر دی ،دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

سستی توانائی کاحصول موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اسحاق ڈار،اس سلسلے میں حکومت درآمدہ اورمہنگے ذرائع پرانحصارکم کرنے کیلئے مقامی ذرائع کے استعمال پرتیزرفتاری سے کام کررہی ہے ،وزیرخزانہ کی امریکی سفیراوراجلاس میں اظہارخیال

وزیرداخلہ کی طبیعت اچانک خراب ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، انجیو گرافی کے بعد ڈسچارچ ، گھر پہنچ گئے

جمہوری حکومتوں کو ایسا بگاڑ دیا جاتا ہے کہ عوام کو کچھ ڈیلور نہیں کر سکتیں جس کی وجہ سے عوام میں پذیرائی نہیں ملتی ،رکن اسمبلی جاوید علی شاہ ، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے ، جو محب وطن ہیں انہیں حقوق دلائینگے، جمہوریت کی خاطر اپوزیشن بھی ہاتھ مضبوط کرے،حکومتی اراکین پارلیمنٹ کا قومی اسمبلی میں بجٹ 2014-15 پر جاری بحث کے دوران اظہار خیال ،جمہوریت کو اگر کوئی خطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی قربانیاں دے گی ، افسوس کل تک نواز شریف کی مخالفت کرنے والے آج ان کی تعریفیں کررہے ہیں ، پی پی اراکین ،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، البتہ مسلم لیگ نواز جمہوری اقدام اٹھائے ، شفاف انتخابات مہم ہے جمہوریت کی مخالفت نہیں اس کی مضبوطی کیلئے ہے،پی ٹی آئی ،جمہوریت کی مضبوطی کے لیے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں،ایم کیو ایم ،بچوں کی طرح حکومتیں نہ چلائی جائیں، سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں،جے یوآئی ف

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستانی ہم منصب کو جوابی خط،نواز شریف کے دورہ بھارت سے جمہوریت کو استحکام ملا‘ تصادم اور تشدد سے پاک ماحول میں نواز شریف کیساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں‘ کراچی ایئرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ‘ دہشت گردی کے وحشیانہ اقدام میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے‘ بھارتی وزیراعظم

چین پرواضح کر دیا کہ وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے اپنی فوج واپس بلائے، سشما سوراج،پاکستان کو بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین کسی بھی صورت استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے،بیان

طاہرالقادری امام انقلاب بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،خواجہ سعد رفیق،چوہدری برادران جمہوری اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں ،شیخ رشید عوامی ایکسپریس کی دو بوگیاں بک کروا کر باقی مسافروں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، میڈیا سے گفتگو

شیخ رشید احمد نے ٹرین مارچ کے لیے عوامی ایکسپریس میں 300سیٹیں فراہم کرنے کی پیشکش قبول کرلی ،پر امن ٹرین مارچ کے شروع سے اختتام تک کسی بھی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو پیدا ہونے والی صورتحال کی زمہ دار حکومت خود ہوگی ،پاکستان ریلوے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے ،ٹرین مارچ ہمارا جمہوری حق ہے ، لال حویلی کے باہر معززین علاقہ کے اجلاس سے خطاب

کرپشن اور بدعنوانی کے مقدمات کے معیار اور کارگردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین نیب ،تمام شکایات کی انکوائری اور تحقیقات مقررہ مدت کے اندر کرنے اور مقدمات کی مسلسل پیروی کرنے کی ہدایات ، کیسز کی جانچ پڑتال اور شفافیت کو وقت ضائع کیے بغیر یقینی بنایا جائے، تمام ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں، قمر زمان چوہدری

سعودی عرب ،15شعبان کی عبادت کیلئے لاکھوں معتمرین اورزائرین کی حرم شریف اورمسجدنبوی میں حاضری اورعبادت،معتمرین اورزائرین نے تہجداورنمازفجرکے ساتھ جمعہ کی نمازبھی اداکی

شمالی وزیرستان آپریشن ،تقریباً سات ہزار افراد افغانستان پہنچ گئے، افغان حکام،ِ 90 افراد کا ایک قافلہ جمعے کو خوست پہنچا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، صوبائی ترجمان

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

hasnain 17-03-2017 10:27:42

MR Zama Shb phele merit system ko to sudharay phir corruption ki taraf aen NTS se jan churwaen aur khud koi merit system banaen takay jo pass hotay hai aur jin ka haq hai unhe seats per bheja jaen na ken parchi aur pasiay denay walo ko

  مزید
hasnain 17-03-2017 10:23:44

PMLN per bhi pabandi lagni chahiyeh asfand yar wali per bhi band hona chaiyeh mr tasubi nisar

  مزید
Mohammed Shuaib Sheikh 17-03-2017 00:29:25

Imran Niazi is the number one enemy of Pakistan.

  مزید
محمد رمضان 16-03-2017 22:28:42

خبر کو بہتر بنانے کے لہئے تصاوئر اور وئدیوز کا استعمال زیادہ کیا جائے

  مزید
علی ساجد زیدی 16-03-2017 17:27:27

یہ جنگ ایران اور سعودی عرب کی نہیں ہے بلکہ دو نضریات اور عقیدوں کی جنگ ہے۔ سعودی عرب نے سر زمین حجاز پر انگریزوں سے مل کر قبضہ کیا ہوا ہے اور حجاز کی اصل آبادی سعودیوں کے ..

  مزید
hasnain 16-03-2017 10:08:41

malala ap ne bhi sahi logo ko pagal banarakha hai kon nahi janta wo diary ap ki nahi thi khama kha ap ko pakistan ka hero banarkha hai ap ke sath aur bhi larkiya thi wo ap se zyada talented thi un ka kahi ziker nahi hota ye drma ap ke sath aur ap se mil ker kehlagaya tha pakistan me rahay na akay itni ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں‌کے خوفناک حملے اور بعد ازاں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد حالات قدرے بہتر ہو گئے ہیں۔ لیکن اس حملے نے ایک بار پھر بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ آپ کی اس سانحہ پر کیا رائے ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
جب تک سیکورٹی کا ایک منصوبہ نہیں بنایا جاتا تب تک ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔
طالبان کے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کے بعد طالبان کو ختم کرنا چاہئے۔ ملک میں امن طالبان کے خاتمہ سے ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔