بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جون

تازہ ترین خبریں

قومی سلامتی پر سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال،دہشتگردوں کو کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران خطے کی مجموعی سیکورٹی صورت حال پر غور کیا گیا جبکہ کراچی، فاٹا اور بلوچستان کے سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل راشد محمود شریک ہوئے۔اس کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دیگر اعلٰی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف پیشگی کاروائیاں تیز کی جائیں گی اور عوام کے جان ومال اور سرکاری املاک کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جبکہ کراچی میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے بھرپور کارروائی کی جائے گی

اہم خبریں -قومی خبریں -

آج کا اخبار

پاک فوج، رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کا آپریشن ، پانچ گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دے دیا گیا، دہشت گردوں کے حملے میں 22 شہید اور 26 زخمی ہو گئے ، 10دہشت گرد مارے گئے ہیں،حملے کے دوران تمام حملہ آور دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد خود کش جیکٹس ، آر پی جی، راکٹوں اور بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ دہشت گردوں کو دو علاقوں میں محصور کرکے ہلاک کیا گیا ، لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ حملہ آوروں کے قبضے سے ایک راکٹ لانچر، دستی بم، پٹرول بم، ڈیٹونیٹر، ایس ایم جیز، میگزین کے پٹے، بھاری بیگ اور 9 آوان گولے بھی ملے ہیں،آئی ایس پی آر،حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 کا تعلق اے ایس ایف، 6 کا تعلق پی آئی اے، ایک رینجر اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور ایک کا نجی ائرلائن سے ہے، اسلحہ بھارتی ساختہ ہے یا نہیں۔اس کی تحقیقات کی جائیگی۔ ہلاک ہونے والوں میں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا،آپریشن مکمل ہونے پر بیان

دہشت گرد ہائی روف پر سوار ہو کر اولڈ ٹرمینل پر پہنچے۔ دہشت گردوں نے پہلا حملہ11بج کر 20 منٹ پر کسٹم کلیئرنگ گیٹ پر کیا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گردوں نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے دوسرا حملہ اصفہانی گیٹ پر کر دیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کراچی ائرپورٹ حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی، حملہ حکیم اللہ محسود کی شہادت کے انتقام میں کیا گیا، بیسیوں سیکورٹی اہلکاروں کو شہید اور درجن بھر طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ،حملہ حکومت کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ مذاکرات کو سیاسی اور جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے ،طالبان اب بھی سنجیدگی اورمکمل اختیار کے ساتھ کیے جانے والے مذاکرات سے انکار نہیں کریں گے،ترجمان شاہداللہ شاہد کا بیان

کراچی ایئرپورٹ حملہ، رپورٹ وزیراعظم نواز شریف کو پیش کردی گئی، وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،سیکیورٹی فورسز سمیت انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں کی بھی شرکت ،دہشت گرد پرانے ایئرپورٹ کے 2 اطراف سے داخل ہوئے ، ٹرمینل کے قریب کھڑے تمام جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کرنا چاہتے تھے، رپورٹ، وزیراعظم کا دہشت گردوں کے ایئرپورٹ میں داخل ہونے اور ناقص سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار ، وزیر اعظم نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے8رکنی کمیٹی قائم کردی

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی فوج کے دستوں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیاب آپریشن پر مبارکباد، سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،ہوائی اڈے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے خالی کرالیا گیا ،حملے میں کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا،ڈی جی آئی ایس پی آر، تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں، دس دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔دہشت گرد 2 علاقوں تک محدود تھے، سکیورٹی فورسز نے حج ٹرمینل کو کلیئر کر دیا ،تمام اہم اثاثے محفوظ ہیں،میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ

پاکستان کے تمام قیمتی اثاثے محفوظ ہیں ، چوہدری نثار ،10دہشت گرد ائیر پورٹ میں داخل ہوئے 7دہشت گرد ہلاک جبکہ3دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، صوبائی حکومت کو شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیاتھا اس کے باوجود دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے،کراچی ائیر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت

حملہ آور شکل و صورت سے ازبک لگتے تھے، ڈی جی رینجرز، سات حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ہلاک کیا ، تین نے اپنے آپ کو اڑا یا، اسلحہ بھارتی تھا یا نہیں تحقیقات کی جائیں گی، ابتدائی تحقیقات سے دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ بھارتی ہے، میجر جنرل رضوان اختر کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ

حملہ آور اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس ،بھاری بیگ اپنی کمر پر لادے ہوئے ہائی روف میں ایئرپورٹ آئے، عینی شاہدین، دہشت گردوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان تھیں جوشدید فائرنگ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے، حملے سے خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی، شاہدسرمد حسین ودیگر عینی شاہدین کی گفتگو

شمالی وزیرستان ،چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ،3اہلکار شہید،10فوجیوں سمیت12افراد زخمی ، طالبان کی شمالی وزیرستان سے شہریوں کے انخلا کی تاریخ میں 20 جون تک توسیع ،کرم ایجنسی میں مسلح افراد کا حملہ،لیوی فورس کے دو اہلکار شہید،مشکے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ، 4شدید زخمی

دہشت گردی کرنیوالوں سے بلٹ اور مذاکرات کرنے والوں سے زبان کے ساتھ بات ہوگی ، دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں، پرویزرشید، بہادر فوج ، رینجرز اور پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جو پاکستان کو مفلوج کرنا چاہتے تھے ، کسی بھی ملک کا اسلحہ برآمد ہونے بارے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کچھ کہا جاسکے گا ، نیشنل پریس کلب میں کوہ پیماؤں کے ساتھ گفتگو کے بعد صحافیوں سے بات چیت

عبدالرشید غازی قتل کیس،وفاقی پولیس نے مقدمے کا مکمل چالان تیار کرلیا،مشرف بے گناہ قرار،لال مسجد آپریشن میں مشرف کیخلافٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے،ملزم کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں،مکمل چالان کے مندرجات،ذاتی اختلاف کی وجہ سے چوہدری نثار نے کیس کی انکوائری پر شکایات کا نوٹس نہ لیا،شہداء فاؤنڈیشن

روپے کی قدر میں استحکام سے موجودہ مالی سال میں ٹیکس وصولیوں میں 70 ارب روپے کی کمی ہوئی ،اسحاق ڈار،حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ برداشت نہیں کر سکتی، تنخواہوں او رپنشن میں مزید اضافے سے بجٹ خسارہ بڑھے گا،وفاقی وزیر خزانہ کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ

ہمیں کراچی ائیر پورٹ پر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں پر فخر ہے، شجاعت عظیم،شہداء کے جوانوں کو ہر ممکن معاوضہ دیں گے ۔دہشت گردوں میں ازبک اور تاجک شامل تھے،جناح ائیر پورٹ کا انتظام سول ایوی ایشن نے سنبھال لیا ہے ۔ائیر پورٹ کو شہروں کے لئے کھول دیا گیا ہے، حملے میں کسی طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ہوا بازی کی میڈیا سے گفتگو

دفتر خارجہ نے افغانستان کے صدارتی امید وار کے قافلے پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے بارے الزامات کو مسترد کردیا، بعض عناصر پاکستان اور اس کے سکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، اپنی سکیورٹی کی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزامات لگا دیتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

پی ٹی آئی کے جلسے ودھرنے،حکومت نے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، خورشید شاہ سے اسحاق ڈار اور زاہد حامد کی ملاقات ، انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنانے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے پر اتفاق

قومی اسمبلی میں تمام جماعتوں کا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھا کر گریڈ 22کے آفیسر کے برابر کرنے پر اتفاق، حکومت سے مشاورت کی جائے گی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو نئے چیئرمین پیمرا کی تقرری سے روک دیا،پیمراکے قائمقام چیئرمین پرویز راٹھور کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی، پیمرا ممبران کے دیگر کیسوں کو بھی ساتھ ہی فکس کر دیا، جو جہاں ہے وہاں کام کرتا رہے،عدالت کی ہدایت

صوبائی تعصب پھیلانے والے ملک کے دوست نہیں،موجودہ حالات میں یکجہتی کے ساتھ چلنے کی ضرورت ہے،احسن اقبال،عمران خان کو ایک سال کے بعد دھاندلی کا خواب آیاہے،بجٹ میں دوسرے صوبوں کے فنڈز پنجاب سے زیادہ دئیے گئے ہیں،سرمایہ کاروں کو مراعات نہ دیں تو وہ کسی دوسرے ملک میں چلے جائیں گے،پریس کانفرنس میں اظہار خیال

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کیلئے رکھے گئے فنڈ اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کرنے کیلئے متحدہ اپوزیشن الائنس کا قیام، تحریک انصاف، جے یوآئی ف ،اے این پی اور دیگر جماعتیں شامل ، اگر پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ ژوب اور کوئٹہ سے گوادر جائے تو سفر میں ہزار کلومیٹر کا فرق پڑ جاتا ہے۔ سیاست سے بالاتر ہوکر صوبہ خیبرپختونخواہ میں سولہ لاکھ ایکڑ زمین کو قابل کاشت بنایا جاسکتا ہے،مولانا فضل الرحما ن،فاٹا اور قبائلی علاقوں میں میڈیکل کالج‘ یونیورسٹیاں اور روزگار دینے کی ضرورت ہے تو دہشت گردی خود بخود ختم ہوجائے گی،حاجی عدیل، نیشنل پریس کلب میں اپوزیشن رہنماؤں کی میڈیا سے بات چیت

وزیراعلیٰ سے البراک گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین اور ترک سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال، میٹرو بس پراجیکٹ عوام کیلئے قومی وسائل کے بہترین استعمال کی اعلیٰ مثال ہے:شہبازشریف،راولپنڈی اسلام آبادمیٹرو بس پراجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بس کے منصوبے شروع کر رہے ہیں،ترکی کے تعاون سے صفائی کے جدید ترین نظام کو لاہور میں کامیابی کے بعد پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بڑھایا جا رہاہے،پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون آئندہ بھی جا ری رہے گا، ترک وفد، کراچی ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

قومی اسمبلی ، کراچی ائرپورٹ اور سانحہ تفتان کی شدید مذمت ، شہداء کیلئے فاتحہ خوانی،اتنے بڑے سانحات ہوگئے وزیر داخلہ گم ہیں ، چوبیس گھنٹے تک چوہدری نثار کیا کرتے رہے ؟حکومت کی دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی مکمل ناکام ہوچکی ہے ، آٹھ ماہ گزر گئے دہشتگردی نہیں رکی ، بتایا جائے مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں ؟کیا حکومت طالبان کیخلاف ایکشن لے گی؟ شیر کی ایک دن کی زندگی گیڈر کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے ، ،خورشید شاہ ،حکومت سابق حکومتوں پر ملبہ ڈالنے کی پالیسی سے کب چھٹکارا پائے گی ، حکومت نے کراچی واقعہ پر سکیورٹی کے لئے ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے، وزیر داخلہ کی انسداد دہشتگردی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، مذاکرات کہاں پہنچے؟وزیر داخلہ ایوان کو اعتماد میں لیں ،شاہ محمود قریشی ،سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے آج جی ایچ کیو ، انٹرنیشنل ائرپورٹ تک محفوظ نہیں کل پارلیمنٹ ہاؤس ، لاجز ، وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر پر بھی دہشتگردانہ حملے ہوسکتے ہیں،جے یوآئی ف

سینٹ میں کراچی کے واقعہ پر ارکان کاشدید ردعمل،وزیرداخلہ اور مشیر ہوابازی سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا، دہشت گرد جب چاہتے ہیں کارروائی کردیتے ہیں،سکیورٹی اداروں کے سربراہ کہاں ہیں؟ حاجی عدیل،جب تک اداروں کا احتساب نہیں ہوگا کام ٹھیک نہیں ہوگا ، رضاربانی، آپریشن صرف خیبر پختونخواہ نہیں جھنگ اور جنوبی پنجاب میں بھی کیا جائے، رحمان ملک

کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے پروازوں کی آمدورفت شروع ،وزیراعظم نے ایئر پورٹ حملے کے دفاع پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ،شجاعت عظیم

جیو ٹی وی کیخلاف ملک بھر میں دائر مقدمات میں حکم امتناعی کے حصول اور دیگر معاملات پر دائر آئینی درخواستوں کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی، اٹارنی جنرل پاکستان اور چاروں ایڈووکیٹس جنرل کو نوٹس جاری،یہ تو فوجداری معاملہ ہے آپ کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے یہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں آتا، جسٹس گلزار احمد، پورے ملک میں مقدمات کا اندراج کرایا گیا ہے،یہ سپریم کورٹ کا اختیار بنتا ہے، اکرم شیخ

بھارتی ہائی کمشنر کی کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،دہشتگردی کی وجہ سے پہلے ہی خطے کی ترقی متاثر ہورہی ہے، معاشی ترقی نہ ہونے سے اس خطے کو صحت، تعلیم اور غربت سمیت کئی چیلنجزکا سامنا ہے ،نئی بھارتی حکومت بھی علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے خاص طور پر پاکستان سے روابط بڑھانے پر یقین رکھتی ہے، اس مقصد کیلئے تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے ، بزنس ویزا کے اجراء کو مزید آسان بنانے اور ترجیحی بنیادوں پر تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں، فیصل آبادمیں تاجروں اور صنعتکاروں کے اجتماع سے خطاب

کراچی ایئرپورٹ حملہ،صدر،وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی واقعہ کی شدید مذمت،شہداء ،فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،ملک دشمنوں کے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے،صدر ، وزیراعظم، صدر وزیرعظم کا قومی اثاثوں کی حفاظت پر اطمینان کا اظہار ، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دی،قومی املاک اور حساس مقامات کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں،سیاسی قیاد ت کا مطالبہ

کراچی ائیرپورٹ کا واقعہ پاکستان کا نائن الیون ہے ، رحمن ملک، امریکہ نے 12مرحلے کی جگہ پر حملے کا ایکشن لیا ، یہاں پورے ائرپورٹ پر حملہ ہوا ہے حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا ،طالبان بدنیت ،ان کی بدنیتی آگے اور بھی سامنے آئے گی ، یہ وقت الزام تراشی کا نہیں ،سب کو مل کر دہشتگردوں کو جواب دینا ہوگا ، دہشتگردوں کیخلاف مالاکنڈ اور سوات جیسا آپریشن کرنا چاہیے نواز شریف قوم پر بھروسہ کریں، پورا ملک آپ کے ساتھ ہے،میڈیا سے گفتگو

کراچی ایئرپورٹ حملے کے بعد ہمارے 7 ملازمین لا پتہ ہیں، نجی کارگو سروس کا دعویٰ

عالمی بینک کے انتظامی بورڈ کا اجلاس آ ج ہوگا، داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لئے 57 کروڑ70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری متوقع ،توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے عالمی بینک اپنی معاونت جاری رکھے گی،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

بھارت ،پاکستانی خاتون نے جہیز کے معاملے پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

عوامی مسلم لیگ کا 20جون کا ٹرین مارچ عوامی ایکسپریس کے زریعے ہی ہوگا ،شیخ رشید احمد، ٹرین مارچ کو منی ٹرین مارچ کہنے والے اتنے خوفزدہ ہیں کہ راولپنڈی سے عوامی ایکسپریس کے ٹکٹوں کے اجراء پر بھی پابندی لگا دی ہے ،صحافیوں سے گفتگو

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے سامان سے بھاری تعداد میں خون منجمد کرنے والے انجکشز برآمد ، انجکشنز پر واضح الفاظ میں "میڈ ان انڈیا" لکھا گیا ہے

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

یوسف خان 02-06-2017 10:43:59

اردو پوائنٹ بہترین اخبار ہے لیکن اس میں صوبہ خیبر پخونخوا کے پشاور کے بعد دوسرے بڑےشہر مردان ک خبروں کو بھی زیادہ شامل کریں، شکریہ از یوسف خان مایار جرنلسٹ مردان پریس ..

  مزید
ارشد علی انجم 31-05-2017 12:57:12

خبروں کا انداز قابل تحسین ہے ۔مگر نیم برہنہ اشتہارات اور ماڈل کی تصاویر اس صفحہ پر نہ ہوں۔

  مزید
ارشد 31-05-2017 02:21:15

اسلام و علیکم! کسی کو بھی پاکستان سے محبت نہیں خواہ وہ نون لیگ ہو یا پیپلز پارٹی یا تحریکِ انصاف لائٹ کل بھی نہیں تھی اور آ ج بھی نہیں ہے روز نئی فیگر آجاتی ہے کہ اتنی بجلی ..

  مزید
رانا ندیم سلیم 30-05-2017 17:28:33

میں اردو پوائٹ میں کام کرنا چاہتا ہو اسکے لئے مجھے کیا کرنا ہو گا ( شکریہ

  مزید
سھاھد سرور 30-05-2017 14:21:36

بھتر ھے اگر ھان ھے تو

  مزید
عمیر ھسن 29-05-2017 14:58:48

جب تک پاکستان میں کرپشن ہوتی رہے گی پاکستان internationally بدنام ہوتا رہے گا. لیکن پھر بھی FIA کے آفیسرز کا شکریہ جنہوں نے بر وقت کاروائی کر کے ملک اور قوم کی عزت کو بچایا. اور افغانیوں ..

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

تصاویری البم

آج کا سوال

آج کا سوال
کراچی ائیرپورٹ پر دہشتگردوں‌کے خوفناک حملے اور بعد ازاں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد حالات قدرے بہتر ہو گئے ہیں۔ لیکن اس حملے نے ایک بار پھر بہت سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ آپ کی اس سانحہ پر کیا رائے ہے؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
جب تک سیکورٹی کا ایک منصوبہ نہیں بنایا جاتا تب تک ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔
طالبان کے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مذاکرات کے بعد طالبان کو ختم کرنا چاہئے۔ ملک میں امن طالبان کے خاتمہ سے ہو گا۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔