بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

تازہ ترین خبریں

کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں 19 افراد شہید، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جناح ایئرپورٹ پر حملے کے 13 گھنٹے بعد ہوائی اڈے کو کلئیر کردیاہے، دہشتگردی کے واقعے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز نے کسی بھی دہشتگرد کو بھاگنے کا موقعہ نہیں دیا اور تمام کے تمام 10 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے۔  اتوار کی رات 11 بجے کے قریب اے ایس ایف کی وردیوں میں ملبوس 10 دہشتگرد گاڑی میں آئے، جن میں سے 5 فوکر گیٹ پر اتارے۔ فوکر گیٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے اے ایس ایف کے 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے، جس کے بعد دہشتگرد ایئرپورٹ کے رن وے ایریا میں داخل ہوگئے اور پی آئی اے کے لائن مینٹیننس کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد 5 دہشت گرد کارگو گیٹ پر اترے جہاں انہوں نے نجی ایئرلائن کا کارگو ٹرمینل نشانہ بنا۔ یہاں بھی دہشتگردوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں تاہم اے ایس ایف کے اہلکار مقابلے میں ڈٹ گئے اور اس کے بعد کراچی ایئرپورٹ عملی طور پر میدان جنگ بن گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر جوابی حکمت عملی کے لئے پی آئی اے کے کنٹرول ٹاور میں سوا گیارہ بجے مشترکہ اجلاس ہوا، اے ایس ایف حکام نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی فورسز کو بریفنگ دی اور اسی کی مدد سے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنل پلان بنایا گیا

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -شوبز -مقامی خبریں -بزنس -کشمیر -

آج کا اخبار

کراچی ایئر رپورٹ پر دہشتگروں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، 13سیکورٹی اہلکار شہید ،اے ایس ایف کی وردی میں ملبوس حملہ اووروں نے جناح ٹرمینل کے فوکر گیٹ پر دستی بم پھینکے اور اندر داخل ہو گئے، ٹرمینل پر فائرنگ ، دھماکوں کی گونج ایئرپورٹ سیل، ایک طیارے کو اغوا کرنے کی اطلاعات، پولیس ، رینجرز ، فوج کے دستے تعینات ، سیکورٹی فورسز اور دہشتگروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 10 حملہ آور ہلاک ، ایک گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق جدید اسلحہ سے لیس 10 حملہ آوروں نے اولڈ ٹرمینل سے رن وے کی جانب جانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے 3 سے 4 دستی بم پھینکے جس کے بعد ہوائی فائرنگ شروع کردی

تفتان میں زائرین کے ہوٹل پر دستی بموں سے حملہ، فائرنگ، 23سے زائد افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ، نوکنڈی میں تفتان بارڈر کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل پر حملہ کیا گیا ، ہو ٹل میں کہ ایران سے آنے والے زائرین ٹھہرے ہوئے تھے ، ہوٹل مکمل طور پر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل، سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا،مجلس وحدت المسلمین ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی و دیگر جماعتوں کی حملے کی شدیدمذمت، کالعدم تنظیم جیش الاسلام نے تفتان حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے دس مطالبات پیش کر دیئے، وزیر اعظم،صدر سمیت اوپر سے نیچے تک سادگی ،خراجات کم ، جی ایس ٹی 17سے پندرہ فیصد اس برس اور آئندہ چار برس میں 10فیصد ،پنشن کم از کم تنخواہ کے برابر ،گیس چوری کا خاتمہ ،سوئس بنکوں سے دو سو ارب ڈالر دو سال میں واپس، ان لوگوں کے خلاف کیسز ،پی ایس ڈی پی میں صوبوں کوپورا حصہ، اس فنڈ کی چوری ختم،کوئلے پر ڈالر ریٹرن کو 20فیصدپ ،درآمدی کوئلے پر ڈالر ریٹرن کو 17فیصد،گروتھ ریٹ کو مانیٹر کرنے کے لئے آزاد و خودمختار سٹیٹسکس ڈویژن ،گیس پر لگایا گیا SASٹیکس پر ملنے والا ریونیو ان صوبوں پر خرچ، بجلی کی قیمت میں 30فیصد کمی کی جائے،عمران خان کی پریس کانفرنس میں مطالبات پیش

نادرااین اے 118کی رپورٹ عدالتی احکامات پرآج الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گا،نادراترجمان

منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے ٹرپ کر جانے والے 5 میں سے 3 یونٹ بحال کر دیئے گئے ،چوتھا یونٹ بھی جلد بحال کر دیا جائے گا ، پانچویں یونٹ کی بحالی کا کام بھی جاری ہے،یونٹس ٹرپ کر جانے سے پاور سٹیشن کی پیداوار میں 550 میگاواٹ کمی ہوئی ،330 میگاواٹ بجلی بحال کی جاچکی ہے،منگلا اِس وقت 885 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے ، چوتھے یونٹ کی بحالی سے بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ ہو جائے گی،منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے یونٹس آتش زدگی کی وجہ سے نہیں بلکہ پاور ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کی وجہ سے ٹرپ ہوئے : واپڈا ترجمان

سندھ،پنجاب ،بلوچستان کی سرحدی پٹی پر ایف سی کا آپریشن،10 شرپسند ہلاک،3 بارودی ٹھکانے تباہ

نیب نے کرپشن کے بڑے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کا آغاز کردیا ،گزشتہ چھ ماہ کے دوران 45 ریفرنس دائر کئے گئے، چالیس نئے مقدمات کی تفتیش شروع کی گئی،ساٹھ پرانے مقدمات کو حتمی شکل دی گئی،چیئرمین قمر زمان چوہدری کی ماتحت عملے کو بڑے سیاسی مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت ، چیئرمین نیب کی جانب سے پراسیکیوشن میں بہتری کے لیے نئی ہدایت جاری ،سزا کی شرح 65% کو سے بڑھا کر 75%کر دیا گیا ، تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل د ینے کا فیصلہ ،تحقیقاتی آفیسر کے بجائے پراسیکیوٹر کا ریفرنس میں مکمل دخل ہوگا ، وہ خود ریفرنس تیار کر کے ایگزیگٹیو بورڈ میٹنگ میں پیش کرے گا

خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام نے شرعی سزاوٴں کا نفاذ شروع کر دیا ، کام کرنے پر خاتون کو کوڑوں کی سزا

گرینڈ الائنس کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اپوزیشن ارکان کو بھاری ترقیاتی فنڈز جاری کرنے اور مراعات دینے پر غور شروع،وزیر خزانہ کو مختلف مدات میں فنڈز کا جائزہ لینے کی ہدایت

شیخ رشید احمد ٹرین مارچ نہیں منی مارچ کررہے ہیں ،خواجہ سعد رفیق ،شیخ رشید نوٹنگی دکھائی ان کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں‘ عمران خان خیبرپختونخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں‘ عمران خان بچگانہ سیاست کررہے ہیں‘ فیض احمد فیض ٹرین کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو

تحریک انصاف کا انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آخری بار عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ ، عمران خان نے حامد خان کو درخواستوں کی تیاری کی ذمہ داری سونپ دی

عسکری حکام کا نجی ٹی وی چینل جیو کے حوالے سے اہم اجلاس (آج ) ہوگا،اہم فیصلہ اور حکومت و دفاعی اداروں کے تعلقات پر غور متوقع

تھنک ٹینک کی تشکیل ،جسٹس افتخار چوہدری نے مشاورت کا دائرہ بڑھا دیا،مختلف اداروں اور اہم شخصیات سے رابطہ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

کشمیر کا مسئلہ اب بھی اقوام متحدہ کے چارٹر پر موجود ہے، اسکے ایجنڈے میں شامل ہے ،اقوا م متحدہ ، اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کرائے ، بیرسٹر سلطان محمودچوہدری، دیرینہ حل طلب مسئلہ حل نہ ہوا تو اس سے اقوام متحدہ کی اہمیت اور افادیت کم ہو کر رہ جائے گی۔ بھارت میں نئی حکومت سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے بات کرنی چاہیے۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کیبنیٹ چیف سے ملاقات میں گفتگو

پاکستان تحریک انصاف ملک میں مایوسی پھیلانا چاہتی ہے،پرویز رشید، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اپنی حکومت کا ایک سال گزارنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے،بیان

پی پی رہنماؤں کے خلاف انتقامی کارروائیاں،سابق صدر آصف علی زرداری کو جوابی اقدامات کا مکمل اختیا ردیدیا گیا

تحریک انصاف لندن الائنس کا حصہ نہیں بنے گی کیونکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،شیریں مزاری ، حکومت نے رمضان کے آخر تک 4حلقوں میں ہمارے مطالبے کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ تصدیق نہ کروائی تو پھر تحریک انصاف حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرے گی، میڈیا سے گفتگو

خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت کی پیروی کر نے لگی،صوبے میں ماس ٹرانزٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ،مختلف کمپنیوں سے رابطے کرنے پر غور ،مختلف شخصیات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

بھارت مخالف سرگرمیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان، پاکستان بھارت کی نئی منتخب قیادت سے کشمیر سمیت دیگر مسائل پر بات چیت میں سنجیدہ ہے، بات چیت کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے،تسنیم اسلم،بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے لئے سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے ، تجارت کے فروغ کے لئے عنقریب بات چیت شروع ہوگی ، فہرست دینے کے باوجودبھارت پاکستانی قیدیوں کی رہائی بارے کوئی کارروائی نہیں کررہا ، دونوں ممالک کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر مستقبل کا سوچنا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ کا انٹرویو

گوگل ارتھ پر کراچی ائیرپورٹ کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر سنسنی پھیلا دی

اہم خبریں -قومی خبریں -بین الاقوامی خبریں -کھیل -

آج کا کارٹون

حالیہ تبصرے

ندیم احمد 26-03-2017 11:37:12

محترم : بصد احترام ۔ اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ نہ بن کر کون سی مزید ترقی ہوگی

  مزید
کاشف 26-03-2017 08:47:37

اس خبر میں "اعزاز حاصل ہو گیا " کے الفاظ پر اعترض ہے ..... یہ بدکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ ہے جس پر مقدّمہ بھی بن گیا ... الفاظ کا چناؤ سوچ کر کرنا چاہیے

  مزید
انورزیب 25-03-2017 21:52:34

میں تمہیں بہت پسند کرتا ہوں اور میں اپ کے ساتحہ شادی کرنا چاہتا ہوں

  مزید
اشفاق احمد 24-03-2017 21:14:20

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  مزید
عبدالباسط 23-03-2017 13:27:11

بہت اچھا ہے۔ مزید بہتری کی ذرورت ہے۔ خبر کو خوبصورت بنانے کے لیے حقاق ذروری ہیں۔

  مزید
Ashraf 22-03-2017 23:15:21

wrong, 1st is ABL wo offer

  مزید

ہماری ای میل لسٹ میں شامل ہوں

آج کا سوال

آج کا سوال
برطانوی پولیس نے لندن میں‌ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا ہے جس سے ملکی سیاست میں‌بھونچال آ گیا ہے جبکہ کراچی میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا برطانوی حکومت الطاف حسین پر ٹھوس الزامات ثابت کر پائے گی اور کیا الطاف حسین کو برطانوی عدالت سے رہائی مل پائے گی؟
آپ اس سوال پر ووٹ دینے کے علاوہ اپنا تبصرہ بھی شامل کر سکتے ہیں۔
برطانوی پولیس نے ٹھوس شواہد کی بنا پر الطاف حسین کو گرفتار کیا۔ الطاف حسین کا بچنا مشکل نظر آتا ہے۔
الطاف حسین پہلے ہی الزامات کی تردید کر چکے ہیں۔ ان کی قانونی ٹیم انہیں مشکلات سے نکال لے گی۔
نتائج
سوال پر رائے دیجئے۔

دوسرے قارئین کی رائے پڑھئیے۔